English   /   Kannada   /   Nawayathi

جارج کے خلاف ایف آئی آر بی جے پی کی سیاسی چال ، استعفی نہیں لیا جائے گا : سدا رمیا

share with us

بنگلورو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے کہا کہ ڈی وائی ایس پی گنپتی کی مبینہ خودکشی کے معاملہ کے پیش نظر جارج نے وزیر داخلہ کےعہدہ سے استعفی دے دیا تھا ۔ سی آئی ڈی کی طرف سے جانچ مکمل ہوکر جارج کو بے قصور ٹہرایا جا چکا ہے ۔ ـ اب ایک مرتبہ پھر سی بی آئی نے جارج کے خلاف جو ایف آئی آر درج کی ہے ، وہ بی جے پی سیاسی چال ہے ۔ـ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کے گیارہ وزرا کے خلاف بھی کئی ایف آئی آر درج ہیں۔ اس کے باجود متعلقہ وزرا ابھی تک اپنے اپنے عہدوں پر فائز ہیں۔ ـ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یو پی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف کئی سنگین معاملات درج ہیں ،ـ اس کے علاوہ مرکزی وزرا اننت کمار ہیگڑےاور کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے خلاف بھی کئی معاملات درج ہیں اور وہ سبھی ابھی تک اپنے اپنےعہدوں پربرقرار ہیں، اس لئے جارج سےاستعفے لینےکا سوال ہی نہیں اٹھتا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا