English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں امیت شاہ ابھی سے خیمہ ڈالتے ہیں تو بھی بی جے پی 50 سے نشستوں سے زیادہ حاصل نہیں کرسکے گی

share with us

انھوں نے بتایا کہ کرناٹک میں بی جے پی کا مشن150کا پروگرام ہے لیکن ہم نے یعنی کانگریس حکومت نے گذشتہ چار سالوں میں غریبوں ‘دلتوں‘ اقلیتوں اور سبھی طبقات کے لوگوں کے ساتھ ساتھ خواتین کیلئے جو بھی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کام کئے ہیں وہ کرناٹک کی عوام کبھی نہیں بھولے گی‘اور بی جے پی کے مشن 150کو کبھی کامیاب نہ ہونے دیتے ہوئے اگلے انتخابات میں کانگریس کی حکومت ہی اقتدا رمیں آئے گی۔یہاں پر ہندوتوا کے نام پر عوام کبھی بھی دھوکہ میں نہیں آئے گی۔’’سب کا وکاس سب کا ساتھ ‘‘یہ بی جے پی کا نعرہ کبھی کام نہیں آئے گا۔چیف منسٹر نے بتایا کہ بیدر ضلع کی ترقی کیلئے آج کا دن ایک تاریخی دن کے طورپر یاد کیا جائے گا‘ ایک ہی دن میں ایک ہی اسٹیج پر ایک ہزار کروڑ روپیے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح و سنگِ بنیاد رکھی جارہی ہے ۔بیدر ضلع کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہورہا ہے۔بیدر ضلع کی عوام اس کی گواہ رہے گی۔انھو ں نے بتایا کہ2004ء میں جب چیف منسٹرمرحوم دھرم سنگھ تھے جب میں ڈپٹی چیف منسٹر کے ساتھ ساتھ فائنانس منسٹربھی تھا بیدر ضلع کو سرکاری میڈیکل کالج منظور کرکے اس کا سنگِ بنیادا رکھا گیا تھا اور آج میں چیف منسٹر کی حیثیت سے اسی سرکاری میڈیکل کالج کیلئے450بستروں کا جدید ترین عصری سُپر اسپیشالٹی اسپتال کا افتتاح کررہا ہوں‘ یہ میرے لئے فخر کی بات ہے چیف منسٹرنے بتایا کہ وہ اسی سال جون مہینے میں کرناٹک کے تقریبا 23لاکھ کسانوں کے50ہزار روپیے تک قرض معاف کیا ہے اس موقع پرمرکز میں کانگریس کے اپوزیشن لیڈر مسٹرملیکارجن کھرگے ‘ریاستی وزیربرائے طبی تعلیم شرن پرکاش پاٹل‘ کرناٹک اسٹیٹ لینڈ آرمی کارپوریشن کے چیرمن و رکن اسمبلی ہمناآباد راج شیکھر پاٹل‘کرناٹک اسٹیٹ ویر ہاؤسنگ کارپوریشن کے چیرمن و بیدر کے رکن اسمبلی جناب محمدرحیم خان ‘رکن اسمبلی مسٹراجئے سنگھ نے بھی خطاب کیا ۔پروگرام کے انعقا دکے ابتداء میں ہی برائے اِظہارِ تعزیت سابق چیف منسٹر مسٹر این دھرم سنگھ کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیا کرکے تعزیت پیش کی گئی ۔آخر میں بیدر ضلع انچارج منسٹر اور دونوں کارپوریشن کے چیرمن راج شیکھر پاٹل اورمحمد رحیم خان کی جانب سے بیدر ضلع کے ترقیاتی کاموں کو پورا کرنے کیلئے وزیر اعلی کو میمو رنڈم دیاگیا۔بیدر کی تاریخ میں یہ پہلا پروگرام تھا جہاں ایک اسٹیج پر کئی افتتاحی و سنگِ بنیاد پروگرام منعقد کئے گئے ۔***

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا