English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈی کے شیوکمار کے خلاف کارروائی دراصل کانگریس کے خلاف کارروائی ہے۔ عبیداللہ شریف

share with us

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ کے پی سی سی صدر، کارگذار صدر اور تشہیری کمیٹی میں کسی بھی مسلم کو نہیں دیاگیا اس کااحساس ہمیں ہے ، ہر جگہ سے یہ مطالبہ ہورہاہے ۔ تاہم کے پی سی سی میں 12مسلمانوں کو عہدے دئے گئے ہیں ۔دوزبانوں کے فارمولے پر کانگریس نے اپناقدم تونہیں بڑھا دیاکیونکہ سہ لسانی فارمولہ پنڈت نہرو اور کانگریس کی دین ہے ۔ اور سدرامیاء جی اس فارمولہ سے پلٹ رہے ہیں۔ جواب میں بتایاکہ دوزبانوں کافارمولہ ٹھیک نہیں ہے۔اگر سدرامیاء وزیراعلیٰ دوزبانوں کے فارمولے کی بات کہہ رہے ہیں تو یہ غلط ہے۔ تنویرسیٹھ کے خلاف کانگریسی وزراء اور ایم پیز نے جو آواز اٹھائی اس کے بارے میں بتایاکہ دراصل بی ای اوز کے تبادلوں کے معاملے میں ناراضگی تھی ، جواب نہیں ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں بتایاکہ امیدوار فائنل کرنے کے لئے ہمیں ہدایات نہین ہیں۔جناب قاضی ارشدعلی صدر ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی، اور دیگر عہدیداران موجودتھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا