English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس حکومت کے وزیرڈی کے شیو کمار ڈی کے گھر پر محکمہ انکم ٹیکس کا چھاپہ 5کروڑ روپیے برآمد

share with us

معلومات کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کے افسران ریسارٹ پر موجود ہیں لیکن وہاں پر کوئی سرچ آپریشن نہیں کیاگیا‘وہیں محکمہ نے ان کی دہلی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جہاں سے5کروڑ روپیے برآمد کئے ہیں۔اس کے علاوہ مسٹرشیو کمار کے سدشیونگر کے کنک پور علاقے میں رہائش گاہ پر بھی انکم ٹیکس کی ٹیم نے چھاپہ مارا ہے۔سی آر پی ایف کے جوان بھی اس چھاپہ کے دوران موجود تھے۔ غور طلب ہے کہ ڈی کے شیو کمار کو ہی گجرات کانگریس کے ممبرانِ اسمبلی کوٹہرانے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ان ریسارٹ پر ہی گجرات کانگریس کے42ارکانِ اسمبلی ایک ہفتے سے رکے ہوئے ہیں۔گذشتہ ہفتے کانگریس نے اپنے42کو گجرات سے بنگلور بھیج دیا تھا۔کانگریس کا الزام ہے کہ آئندہ راجیہ سبھا انتخابات اور اس سال کے آخر میں ہونے والے گجرات اسمبلی کے انتخابات کے پیشِ نظر بی جے پی ان ارکانِ اسمبلی کو توڑنے کی مسلسل کوشش کررہی ہے۔پارٹی کا الزام ہے کہ ان کے اراکین اسمبلی کو آمادہ کرنے کیلئے15-15کروڑ روپیے آفر دئیے تھے۔مسٹر ڈی کے شیو کمار کرناٹک میں کانگریس حکومت کے چیف منسٹر سدارامیا کی کابینہ میں وزیرِ توانائی کے عہدہ پر ہیں۔ کانگریس لیڈر احمد پٹیل نے کہا کہ بی جے پی محض ایک راجیہ سبھا نشست جیتنے کیلئے تو مشقت میں لگی ہوئی ہے۔ کرناٹک کے وزیر برائے توانائی ڈی کے شیو کمار نے اسمبلی انتخابات کے حلف نامہ میں 250کروڑ روپیے کی جائیداد بتائی ہے۔ان کے بھائی ڈی سریش بنگلور دیہی نشست سے ایم پی ہیں ‘مذکورہ بالا ریسارٹ ڈی سریش کے پارلیمانی حلقہ میں آتا ہے۔ ڈی کے شیو کمار کو کرناٹک کے چیف منسٹر کی دوڑ میں بھی مانا جارہا ہے۔اس درمیان یہ سوال اُٹھے ہیں کہ گجرات سیلاب سے بے حال ہے تو کانگریس کے اراکینِ اسمبلی اپنے علاقوں سے دور اس ریسارٹ میں کیوں ہیں؟۔اس پر کانگریس اراکین اسمبلی کی دلیل ہے کہ 24سے26؍جولائی تک وہ اپنے علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہی کام کررہے تھے‘ لیکن فی الحال سیاسی حالات کے آگے مجبور ہیں۔بنگلور کے ریسارٹ میں گجرات کے44اراکین اسمبلی موجود ہیں ۔کانگریس کی دلیل ہے کہ راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس لیڈر احمد پٹیل کو شکست دینے کیلئے بی جے پی ان اراکین اسمبلی کو توڑنے کی پینترے بازی میں ہے‘یہی وجہ ہے کہ انھیں احمد آباد سے دور بنگلور لایا گیا ہے۔اتوار کو کانگریس لیڈر شکتی سنگھ واگھیلا ان اراکین اسمبلی کو میڈیا کے سامنے لائے۔ اس دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں دورہ کرنے کے بعدگجرات کے چیف منسٹر وجئے روپانی نے اس مسئلہ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ کانگریس نے بنگلور لے گئے اراکین اسمبلی کے موبائیل فون تک جمع کرالئے ہیں۔بنگلور شکتی سنگھ واگھیلا نے موبائیل جمع کرانے جیسے سارے الزامات سے انکار کیا۔ اس دوران کانگریس چھوڑ چکے شنکر سنگھ واگھیلا نے بھی سیلاب کے حالات میں کانگریس اراکین اسمبلی کے بنگلورمیں ہونے پر سوال اُٹھائے ہیں۔در حقیقت گجرات میں کانگریس کے75اراکین اسمبلی ہیں‘ جن میں سے6نے استعفی دے دیا ہے اور ان میں سے3بی جے پی میں شامل بھی ہوچکے ہیں‘7دیگر اراکین اسمبلی ہیں جو بنگلور نہیں گئے ہیں‘لیکن انھوں نے کانگریسبھی نہیں چھوڑی ہے۔ ان اراکینِ اسمبلی کو لے کر قیاس آرائیوں کا دورجاری ہے۔احمد پٹیل کو راجیہ سبھا الیکشن جیتنے کیلئے45ووٹوں درکار ہیں اور ان کے پاس فی الحال44ووٹ ہیں‘لیکن انتخابات تک کہیں یہ ووٹ کھسک نہ جائیں اس کی فکر نے کانگریس کی دن و رات کی نیند خراب کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا