English   /   Kannada   /   Nawayathi

سہراب الدین انکاونٹر کیس : گجرات کے اعلی پولیس افسر ائی جی ونجارا اور ائی پی ایس دنیش ایم این کانام خارج

share with us

ونجارہ  ڈی ائی جی رینک افیسر کو اپریل 24سال 2007کو سہراب الدین فرضی انکاونٹر کیس میں گرفتار کیاتھا  جس کے متعلق گجرات پولیس کا دعوی ہے کہ سہراب الدین کا پاکستان کی دہشت گرد تنظیم لشکرِ طیبہ کے ساتھ تعلقات تھے۔ستمبر2014میں ممبئی ہائی کورٹ نے ونجارہ کی ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت احکامات پر اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے ونجارہ نے کہاکہ  بالآخر انصاف مل ہی گیا۔شیخ اور ان کی اہلیہ کوثر بی کو گجرات کے مخالف دہشت گرد دستے نے حیدرآباد سے اس وقت گرفتار کیاتھا جب وہ مہارشٹرا کی سانگلی روانہ ہورہے تھے۔شیخ کو نومبر2005کے دوران ایک مبینہ فرضی انکاونٹر میں ہلاککردیاگیاتھاجس کے بعد سے ان کی اہلیہ لاپتہ ہے اور یہ مانا جارہا ہے ان کی بھی موت واقعہ ہوگئی ہے۔پرجاپتی جو کہ مذکورہ گینگسٹر کا ساتھی اور انکاونٹر کا چشم دید بھی تھا کو سال2006ڈسمبر میں پولیس نے گجرات کے ضلع باناسکانتی کے چھاپری گاؤں میں مبینہ انکاونٹر میں ہلاک کردیاتھا۔سی بی ائی کی ایماندار سنوائی کی درخواست پر سہراب الدین قتل مقدمہ کو ستمبر 2012میں ممبئی منتقل کردیاگیاتھا۔سال2013میں سپریم کورٹ نے پرجاپتی اور سہراب الدین شیخ کے فرضی انکاونٹر کو ایک ساتھ ملاکر سنوائی شروع کردی تھی۔نومبر2015میں ہی بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کو تمام الزامات سے بری کردیاگیا تھا۔انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق اب تک اس مقدمہ کے پندرہ ملزمین کے ناموں کو خارج کردیاگیا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا