English   /   Kannada   /   Nawayathi

جموں وکشمیر : بڈگام اور بانہال کے درمیان ریل خدمات دوسرے دن بھی معطل

share with us

انہوں نے بتایا کہ ریل خدمات کی معطلی کا اقدام پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری پر عمل کے طور پر لیا گیا ہے۔ مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد ریل خدمات کو بحال کردیا جائے گا۔خیال رہے کہ ضلع پلوامہ کے ٹہاب میں اتوار کو جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہونے والے ایک مسلح تصادم میں حزب المجاہدین سے وابستہ دو جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ۔ جنگجوؤں کی ہلاکت کے بعد علاقہ میں احتجاجی مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے مابین شدید جھڑپیں ہوئی تھیں جن میں کم از کم ایک درجن افراد زخمی ہوگئے تھے۔ جنگجوؤں کی ہلاکت کے خلاف ضلع کے بیشتر حصوں میں پیر کے روز مکمل ہڑتال کی گئی۔وادی میں رواں ماہ کے دوران ریل خدمات کو سیکورٹی وجوہات کی بناء پر پانچ دفعہ معطل کیا گیا۔ جون کے مہینے میں ریل خدمات کو سیکورٹی وجوہات کی بناء پر کم از کم چار مرتبہ معطل کیا گیا تھا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ماضی میں تشدد کے واقعات کے دوران وادی میں ریلوے املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا