English   /   Kannada   /   Nawayathi

عبدالکلام کے مجسمہ کے قریب بھگوت گیتا رکھنے پر تنازعہ

share with us

وزیراعظم نریندر مودی نے /27 جولائی کو اس میموریل کا افتتاح کیا تھا جہاں عبدالکلام کے مجسمہ کے قریب شیشے کے صندوق میں قرآن مجید کا نسخہ اور بائبل رکھی گئی ہے ۔ ہندو مکل کاچی کے لیڈر کے پربھاکرن نے پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ حکام کی اجازت کے بغیر ایسا کیا گیا ہے ۔ وائیکو کی زیرقیادت ایم ڈی ایم کے اور پی ایم کے نے عبدالکلام کے مجسمہ کے قریب بھگوت گیتا رکھنے پر اعتراض کیا تھا ۔ لکڑی سے بنے اس مجسمہ میں عبداکلام کو موسیقی کا آلہ وینا بجاتے دکھایا گیا ۔ اس دوران عبدالکلام کے رشتہ داروں شیخ داؤد اور سلیم نے کہا کہ چند افراد غیرضروری تنازعہ کھڑا کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عبدالکلام تمام ہندوستانیوں کے لیڈر تھے اور اس مسئلہ کو سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہئیے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا