English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس نے کرائی 44 ممبران اسمبلی کی پریڈ، شكتی سنگھ گوہل نے کہا : ممبر اسمبلی 15 کروڑ میں نہیں بکے

share with us

مسٹر پٹیل پانچویں مرتبہ راجیہ سبھا میں جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔گجرات کانگریس کے ترجمان شكتی سنگھ گوہل نے آج یہاں کہا کہ پارٹی کے پاس مسٹر پٹیل کو جتانے کی طاقت ہے اور تیسرے امیدوار کو جتانے کا بی جے پی کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔سنگھ گوہل نے اس دوران الزام لگایا کہ بی جے پی نے 22 کانگریسی ممبران اسمبلی کو توڑنے کی سازش رچی ۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران گوہل جذباتی ہو گئے اور وہ رونے لگے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے سام، دام اور ڈنڈ کا استعمال کیا۔ یہ سب بھی چلتا ہے تھوڑا بہت سیاست میں لیکن بی جے پی تو بلیو دی بیلٹ حرکتیں کرنے لگی۔ ممبران اسمبلی کے خلاف فرضی مقدمے دائر کئے جانے لگے۔ بی جے پی کی چال تھی کہ 22 ممبران اسمبلی کو خرید لیا جائے اور کانگریس کو ختم کر دیا جائے۔گوہل نے مزید کہا کہ 'گجرات میں 182 رکن اسمبلی ہیں اور 57 کانگریس کے ہیں۔ این سی پی کے دو اور جے ڈی یو کے ایک ساتھی نے ہماری حمایت کی تھی۔ ہمارے پاس کل 60 ممبران اسمبلی کا ساتھ تھا۔ ہمیں راجیہ سبھا کے لئے صرف 45 ووٹ کی ضرورت تھی۔ اگر ممبران اسمبلی کو ہمارے لیڈر سے کوئی پریشانی تھی تو وہ ساڑھے چار سال تک نہیں تھی؟ اب کیسی پریشانی ہو گئی۔گوہل کے مطابق یہ پریس کانفرنس منہ دکھائی کے لئے نہیں ہے۔ اپنی ضمیر کے لئے یہاں آئے ہیں۔ میری پارٹی کا میرا وہپ منتخب کیا اور اس کو توڑ لیا اور پھر اسے اپنا امیدوار بنا دیا۔ بی جے پی کی حکومت سیلاب کے دوران اراکین اسمبلی کی خریدو فروخت کرنے کی کوشش کر رہی تھی، لیکن میرے ممبران اسمبلی کا جذبہ ہے کہ 15 کروڑ میں بکے نہیں ..... کسی غنڈے کی سازش سے خوفزدہ بھی نہیںہوئے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا