English   /   Kannada   /   Nawayathi

اورنگ آباد میں متنازعہ مصنفہ تسلیمہ نسرین کے خلاف شدید احتجاج ، ائیرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا

share with us

احتجاج کو دیکھتے ہوئے پولیس نے تسلیمہ کو ایئرپورٹ سے باہر نکلنے سے روک دیا اور اسے اورنگ آباد میں چھٹیاں گزارنے کا ارادہ منسوخ کرنے کو کہا۔ بتایا جارہا ہے کہ تسلیمہ اپنی بیٹی کے ساتھ اجنتا کی گپھا دیکھنے کے لئےاورنگ آباد آئی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اورنگ آباد سے مجلس اتحاد المسلمین کے ممبر اسمبلی امتیاز جلیل تسلیمہ کی مخالفت کررہی بھیڑ کی قیادت کر رہے تھے۔ اس موقع پر امتیاز جلیل نے میڈیا سے کہا تسلیمہ کے تبصرے اور مضامین سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ اگر وہ اورنگ آباد آئی، تو ہم اسے شہر میں داخل نہیں دیں گے۔خبروں کے مطابق سینکڑوں افراد اس ہوٹل میں بھی پہنچ گئے جہاں تسلیمہ نے اپنے دوست کے نام سے دو کمرے بک کروائے ہوئے تھے۔ تسلیمہ کو پولیس نے سیکورٹی کا حوالہ دیتے ہوئے اورنگ آباد میں رکنے کے منصوبہ کو منسوخ کرنے کا مشورہ دیا، جس کے بعد وہ ایئرپورٹ سے ہی ممبئی کے لئے روانہ ہو گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا