English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس کا بی جے پر الزام :کہا ،بی جے پی پارٹی کو توڑنے میں لگی ہے, الیکشن کمیشن سےجانچ کا مطالبہ

share with us

اور اس کے لئے کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ممبران اسمبلی کو کثیر رقم دے کر اور خوف زدہ کرکے اوردھمكا كر اپنے حق میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کے لئے انتظامیہ کا بھی غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ وفد نے اس سلسلے میں کمیشن کو ایک میمورنڈم بھی سونپا ہے ۔نئی دہلی۔ کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکز اور گجرات حکومت پر راجیہ سبھا انتخابات میں جیت یقینی بنانے کے لئے دولت (رقم) اور قوت کے ذریعہ سے ممبران اسمبلی کا دل (پارٹی) تبدیل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے اعلی و بااختیار کمیٹی تشکیل دے کراس کی جانچ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کے ایک وفد نے آج یہاں الیکشن کمیشن سے ملاقات کرکے شکایت کی کہ بی جے پی گجرات میں ہر حالت میں راجیہ سبھا الیکشن جیتنا چاہتی ہے اور اس کے لئے کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ممبران اسمبلی کو کثیر رقم دے کر اور خوف زدہ کرکے اوردھمكا كر اپنے حق میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کے لئے انتظامیہ کا بھی غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ وفد نے اس سلسلے میں کمیشن کو ایک میمورنڈم بھی سونپا ہے ۔وفد میں شامل کانگریس کے سینئر لیڈر آنند شرما نے کہا کہ ممبران اسمبلی کو ریاست سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس کے لئے گجرات حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاستی حکومت اور حکمراں جماعت پر سیاہ دھبہ ہے۔ مسٹر شرما نے اسے جمہوریت پر حملہ بتایا اور الزام لگایا کہ یہ جرم ریاستی حکومت کے اشارہ پر کیا جا رہا ہے۔مسٹر شرما نے کہا کہ گجرات میں بی جے پی پیسے کا کھیل کھیل رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب پارٹی کے پاس وہاں کافی ممبر ان سمبلی نہیں ہیں تو پھر وہ راجیہ سبھا میں تیسرے امیدوار سے کس طرح نامزدگی کروا سکتی ہے۔ تیسرے رکن اسمبلی بھی ان کا اپنا نہیں ہے بلکہ باہر سے طاقت و پیسے کی بنیاد پر خریدا گیا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ یہ تشویش ناک صورت حال ہے کہ پیسے کے بل پر ممبران اسمبلی کوخریدا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دل بدل کے خلاف سخت قانون ہے اور ان کی پارٹی اس معاملے میں قانون کا سہارا لینے پر بھیغور کرے گی ۔ وفد میں مسٹر آزاد، مسٹر شرما اور مسٹر سنگھوی کے علاوہ سینئر لیڈر منیش تیواری اور مسٹر وویک تنكھا شامل تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا