English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر میں حریت لیڈر میرواعظ کی سرپرستی میں چلنے والے اداروں کو این آئی اے کا نوٹس

share with us

چنانچہ گزشتہ کئی دنوں سے این آئی اے کے ہمہامہ سری نگر آفس میں ان اداروں کے عہدیداروں کو تفتیش کے لئے بلایا گیا جہاں انہیں ذاتی حیثیت سے اور ان اداروں کے تعلق سے پوچھ گچھ کی گئی اور انہیں ان اداروں کے حوالے سے دستاویزات اور ریکارڈس لانے کو کہا گیا ۔ترجمان نے بتایا کہ این آئی اے کی جانب سے مذکورہ اداروں کے نام نوٹس جاری کرنے کے تناظر میں ان تینوں اداروں کے سربراہ میرواعظ مولوی محمد عمرفاروق نے دوران خانہ نظر بندی اپنی رہائش گاہ پر جملہ عہدیداروں اور اراکین کی ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی۔ میٹنگ میں ممبران نے بہ یک زبان حکومت کی جانب سے ان خالص دینی ، تعلیمی ، ملی اور فلاحی اداروں جو صدیوں سے بلا امتیاز قوم و ملت کی بے لوث خدمات میں لگے ہیں اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کو انتہائی قابل حیرت اور قابل تشویش قرار دیا۔ممبران نے یہ بات واضح کی کہ یہ اسی ادارے کی دین ہے کہ آج سے سو سال قبل جب کشمیری عوام تعلیم کے نور سے محروم تھے تو اسی ادارے کی بدولت عوام نہ صرف تعلیم کے نور سے منور ہوئے بلکہ زندگی کے ہر محاذ پر زبردست پیش قدمی کرکے د بلا امتیازسماج کو ڈاکٹرس، انجینئرس، علماء، ائمہ اور نامور سیاستدان عطا کئے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریاست کی موجودہ وزیراعلیٰ کے مرحوم والد مفتی محمد سعید بھی اسی ادارہ کے پروردہ اور فیض یافتہ رہے ہیں ۔میٹنگ میں یہ بات زور دیکر کہی گئی کہ اس طرح کے حربوں کا واحد مقصد ان اداروں کے سربراہ میرواعظ اور ان کے افراد خانہ کو تنگ طلب کرنے کے پیچھے حکومت کے اپنے سیاسی اغراض ہیں اور میرواعظ کو دیرینہ مسئلہ کشمیر کے تعلق سے اپنے اصولی موقف اور سیاسی نظریات سے دستبردار کرانا ہے جو ناقابل قبول ہے۔ ترجمان کے مطابق میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ ان اداروں کے قانونی مشیرکے مشورے کے مطابق اگر این آئی اے کے ذمہ داروں کو ان اداروں کے تئیں مزید کوئی معلومات درکار ہے تو وہ تحریری طور پراس کی اطلاع دے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا