English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے 15لوگوں کے خلاف وطن سے غداری کا مقدمہ درج

share with us

اتوار کے روز ائی چیمپئنس ٹرافی کے فائنل مقابلہ میں ہندوستان کی 180رنوں سے شکست کے بعدضلع برہان پور کے موہاد گاؤں میں کشیدگی اچانک بڑھ گئی۔ کچھ لوگوں نے مبینہ طور پر موافق پاکستان نعرے لگائے اور عوامی مقامات پر پاکستان کی جیت کے جشن میں آتشز بازی بھی کی ۔لاء اینڈ ارڈر کا مسئلہ پیدا نہ ہونے دینے کے لئے واقعہ کے فوری بعد پولیس نے علاقے کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا۔بعدازاں سبھاش لکشمن کولی نامی شخص کی شکایت پر 15لوگوں کو گرفتار کرلیاگیا۔ایجنسی سے واقعہ کی تصدیق شاہ پور پولیس اسٹیشن انچار ج سنجئے پاٹھک نے کی ۔ پاٹھک نے کہاکہ  ہمیں ایک شکایت موصول ہوئی کہ ملزمین نے پاکستان کی جیت کا جشن منایا اور آتشزبازی بھی کی اور موافق پاکستان نعرے بھی لگائے۔انہوں نے کہاکہ گرفتار کئے گئے 19سے 35سال کی عمر کے لوگوں کے خلاف ائی پی سی کے دفعہ124-Aاور 120-Bکے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ ملزمین کو عدالت میں پیش کیاگیا جہاں پر ان کی ضمانت نہ منظور کردی گئی اور انہیں جیل بھیج دیاگیا۔
(سیاست)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا