English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی کی سڑکوں پر بھیم آرمی کا سیلاب چندرشیکھر کی رہائی کا دوبارہ مطالبہ

share with us

کملیش دیوی نے پی ٹی ائی سے کہاکہمیں اس وقت تک احتجاجی کرونگی  دھرنے پر بیٹھوں گی اور غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کرونگی جب تک میرے بیٹے کو رہا نہیں کیاجاتا۔میں جدوجہد کرتی رہو ں گی۔مجھے نریندر مودی حکومت اور یوپی حکومت سے کوئی توقع نہیں ہےبالخصوص اس وقت سے تشدد میں اضافہ ہوا ہے جب سے یوگی ادتیہ ناتھ حکومت اقتدار میں ائی ہے۔ کور نے کہاکہ  ( بی ایس پی سربراہ) مایاوتی نے میرے بھائی کے کام پر اپنا سیاسی مستقبل تیار کیاہے۔ یہ نئی تحریک ہے جو نوجوانوں کی نگرانی میں چلائی جارہی ہے۔ جہاں پر بھی ناانصافی ہوگی یہ نوجوان اٹھے گا۔منتظمین نے احتجاج کے دوران تشدد متاثرین کے لئے فنڈز بھی جمع کیا۔سمتا سینک دل جو1926میں بی آر امبیڈکر نے تشکیل دیاتھا کہ چیف پیٹرن امید سنگھ گوتم نے کہاکہ بھیم آرمی میں سنجیدگی کی کم ہے ۔مگر وہ وقت پر نوجوانوں کی کثیرتعداد اکٹھا کرنے میں کامیاب ہیں پیشے سے وکیل چندرشیکھر کو اترپردیش ٹاسک فورسس نے ہماچل پردیش کے ڈل ہاوز سے گرفتار کیاتھااس پر الزام ہے کہ سہارنپور میں دلت ٹھاکر تشدد میں اس نے اہم رول ادا کیاتھا۔بھائی بھگت سنگھ اور کمل کشور بھی ریالی میں موجود تھے۔مئی5کو شبیر پور گاؤں میں دلت اور ٹھاکروں کے درمیان پیش اے تشدد میں ایک شخص کی موت او رکئی لوگوں کے زخمی ہونے کے بعد مئی 9کو رام نگر علاقے میں طبقے واری تشدد میں ملوث ہونے کے الزام میں شبیر پور سے بھیم آرمی کے دوممبران کو بھی گرفتار کیاگیا تھا۔
(سیاست)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا