English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومت تلنگانہ کی دعوت افطار کے خلاف ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی درخواست داخل

share with us

درخواست گذار نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ حکومت کو عوامی رقومات کے ذریعہ دعوت افطار کی اجازت نہ دی جائے۔ عدالت نے درخواست گذار کے وکیل سے دریافت کیا کہ سماج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بعض رعایتوں کی فراہمی کے فیصلہ کے میں کس طرح مداخلت کی جاسکتی ہے۔ درخواست گذار کے وکیل نے کہا کہ جاریہ سال افطار ڈِنر کے اخراجات اور منظورہ رقم کو حکومت مخفی رکھ رہی ہے جبکہ گزشتہ سال جی او جاری کرتے ہوئے رقم کا خلاصہ کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ افطار ڈِنر کے لئے اقلیتی بہبود اور وقف کے فنڈز کا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ وکیل نے کہا کہ افطار کے موقع پر غیر مسلم افراد کو بھی مدعو کیا جارہا ہے، دعوت افطار کے لئے اب چیف منسٹر کو مدعو کیا گیا اور کل وہ چیف جسٹس ہائی کورٹ کو بھی مدعوکرسکتے ہیں۔ ڈیویژن بنچ نے ایک جی او کا حوالہ دیا جس میں ریاست کی 420 مساجد میں افطار کے اہتمام کا فیصلہ کیا گیا ، ہر مسجد میں 500 افراد کیلئے انتظام ہوگا۔ بنچ نے سرکاری وکیل کو ہدایت دی کہ وہ جمعرات تک اس سلسلہ میں حکومت کا موقف پیش کریں۔ درخواست کی سماعت جمعرات کو ہوگی۔
(سیاست)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا