English   /   Kannada   /   Nawayathi

مندسور جانے کی کوشش کر رہے ہاردک پٹیل مدھیہ پردیش کی سرحد پر گرفتار(مزید ملکی خبریں)

share with us

گرفتاری کے بعد مسٹر پٹیل نے صحافیوں کو بتایا کہ اندور جانے کے راستے میں اگر وہ درمیان میں مندسور جاکر متاثرہ فریق سے ملنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو اس میں غلط کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد ہندوستان میں انسانیت اور حساسیت کے ناطے ہر شہری کو یہ حق ہے کہ اگر کسی کے گھر میں کسی کی موت ہو جائے ، تو اس کے ساتھ تعزیت ظاہر کرنی چاہئے ۔مسٹر پٹیل نے الزام لگایا کہ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے جمہوری ملک میں غیر جمہوری طریقہ اپناتے ہوئے انہیں گرفتار کروایا ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ مسٹر پٹیل کو نیاگاؤں سے اندور لے جایا جا رہا ہے ۔ اس کے پہلے مسٹر پٹیل کا 12 جون کو مندسور جانے کا پروگرام تھا، لیکن وہ رد ہو گیا تھا۔

 

کسان تحریک: شیوراج کی بھوک ہڑتال کے بعد کل سے جیوترآدتیہ سندھیا کا ستیہ گرہ

بھوپال،14 جون 2017( فکروخبر/ذرائع) مدھیہ پردیش میں کسان تحریک کے پر تشدد شکل اختیار کرنے کے بعد وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھوک ہڑتال کی تھی ، اب سابق مرکزی وزیر اور لوک سبھا کے رکن جیوترآدتیہ سندھیا کل سے راجدھانی بھوپال میں ستیہ گرہ کریں گے ۔ پارٹی کے ترجمان جے پی دھنوپیا نے یواین آئی کو بتایا کہ پارٹی نے کل دوپہر ایک بجے شروع ہونے والے 72 گھنٹوں کے اس ستیہ گرہ کے لئے دسہرہ میدان میں سبھی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ کل سے مسٹر سندھیا کا ستیہ گرہ شروع ہوگا، جس میں مسٹر سندھیا کے علاوہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اجے سنگھ اور پارٹی کی ریاستی شاخ کے صدر ارون یادو بھی شامل ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ستیہ گرہ میں ریاست بھر سے لوگ آکر اپنی بات رکھیں گے ۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا کسانوں کے لواحقین کو ستیہ گرہ میں مدعوکرنے کا پارٹی کا کوئی منصوبہ ہے ، انہوں نے کہا کہ مسٹر سندھیا خود آج تحریک کے دوران ہلاک ہونے والے کسانوں کے لواحقین سے ملنے مندسور گئے ہیں، ایسے میں انہیں بلانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ مسٹر سندھیا آج مندسور کے پپلیامنڈي میں پولیس فائرنگ میں مارے گئے مظاہرین کسانوں کے لواحقین سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔ اگرچہ انتظامیہ نے انہیں اس کی اجازت نہیں دی ہے ۔ اس سے پہلے آج پارٹی کی ریاستی شاخ کے صدر ارون یادو نے دسہرہ میدان میں ستیہ گرہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ وہیں سابق مرکزی وزیر سریش پچوری آج بھوپال واقع سنٹرل جیل پہنچے ۔ یہاں انہوں نے راجدھانی سے ملحقہ پھندا گرام میں کسان تحریک کے دوران کانگریس کی حمایت والے بند کے دوران گرفتار کئے گئے کسانوں سے ملاقات کی۔

 

گوپال گنج میں ڈیری فارم مالک کو زخمی کرکے ڈیڑھ لاکھ روپے کی لوٹ

گوپال گنج 14 جون 2017( فکروخبر/ذرائع) بہار میں گوپال گنج ضلع کے بھورے تھانہ علاقہ میں آج صبح مجرموں نے ڈیری فارم کے مالک کو گولی مار کر زخمی کردیا اور اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لئے ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ پروتا گاؤں کے ارون کمار یادو موٹر سائیکل سے صبح دودھ فراہم کرنے والوں کو روپیہ دینے جا رہے تھے تبھی گاؤں سے کچھ دور گھات لگائے موٹر سائیکل سوار دو مجرموں نے ان سے روپے لوٹنے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر مجرموں نے مسٹر یادو کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور ان سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لئے ۔ذرائع نے بتایا کہ مسٹر یادو کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بہتر علاج کے لئے گورکھپور بھیج دیا گیا ہے ۔ پولیس مجرموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے ۔

 

گیا میں نوجوان کاپتھر مار کر قتل

گیا 14 جون 2017( فکروخبر/ذرائع) بہار میں گیا ضلع کے امام گنج تھانہ علاقہ سے آج صبح پولیس نے ایک نوجوان کی لاش برآمد کی ہے جسے اینٹ مار کر قتل کیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ گاؤں والوں کی اطلاع پر ھدھدا گاؤں کے قریب پولیس نے صبح ویران مقام سے ایک 30 سالہ نوجوان کی لاش برآمد کی۔ لاش کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ لاش دیکھنے سے لگتا ہے کہ کل دیر رات مجرموں نے نوجوان کو ویران مقام پر لا کر اسے اینٹ پتھر سے مار کر قتل کر دیا ہو۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے نارائن مگدھ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دی گئی ہے ۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔

 

کشمیر میں اے ٹی ایم کی لوٹ

سرینگر14 جون 2017( فکروخبر/ذرائع) جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں کل رات کچھ نامعلوم بدمعاش ایک پرائیویٹ بینک کا اے ٹی ایم اٹھا لے گئے ۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سرینگر سے قریب 15کلومیٹر دور سرینگر ۔جموں قومی شاہراہ پر کدلابل،پامپور میں ایچ ڈی ایف سی بینک کے ایک اے ٹی ایم کو بدمعاش اکھاڑ کر لے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ اے ٹی ایم میں رکھی گئی نقد رقم کا پتہ لگایا جارہا ہے ۔پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور اے ٹی ایم کا پتہ لگانے کے لئے مہم شروع کردی گئی ہے ۔

 

کشمیر کے کپواڑا میں 11 گاؤں میں ترقیاتی پروگرام 

کشمیر 14 جون 2017( فکروخبر/ذرائع)جموں کشمیر میں سرحدی کپواڑا کے 11گاؤں کو سرحدی علاقے کے ترقیاتی پروگرام (بی اے ڈی پی)کے تحت' مثالی گاؤں'کے طورپر فروغ دیا جائے گا۔اس پروگرام کے تحت 11گاؤں کو 'مثالی گاؤں 'بنانے کے لئے 204.60کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔سرکاری ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ مثالی گاؤں کے فروغ کے لئے 204.60کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔گزشتہ مالی سال میں 1190.05لاکھ روپے جاری کئے گئے تھے ،جس میں سے 975.39لاکھ روپے بی اے ڈی پی کے تحت ہدف کئے گئے 158کاموں میں سے 103 کاموں کو پورا کرنے پر خرچ کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 11گاؤں کو مثالی گاؤں بنانے کے لئے 204.60کروڑ روپے کی منظوری دی ہے ۔انہوں نے کہا،''کنٹرول لائن کے گابراہزلٹیرا،کیرن اور مشیل گاؤں سمیت 11گاؤں جدید سہولیات کے ساتھ مثالی گاؤں بنائے جائیں گے ۔''

 

فرضی کاغذات لگا کر نوکری حاصل کرنے والے آٹھ اساتذہ برخاست ہوں گے 

بھنڈ14 جون 2017( فکروخبر/ذرائع) مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع کلکٹر الئیاراجہ ٹی نے ڈسٹرکٹ پنچایت مہہ گاؤں میں فرضی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے نوکری حاصل کرنے والے آٹھ اساتذہ کو برخاست کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ذرائع کے مطابق ان اساتذہ نے 2003 میں مہہ گاؤں ڈسٹرکٹ پنچایت کے ذریعے دھوکہ دھی کرکے نوکری حاصل کی تھی۔ برخاست کئے جانے والے 8 اساتذہ سمیت 20 لوگوں کو خصوصی عدالت نے 24 اگست 2016 کو 5 سال قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا تھا۔ کلیکٹر کی ہدایت ملنے کے بعد ڈسٹرکٹ پنچایت نے ان اساتذہ کو برخاست کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ڈسٹرکٹ پنچایت کے چیف ایگزیکیوٹو افسر اتل کمار سکسینہ کا کہنا ہے کہ کام حاصل کرنے کے بعد صرف آٹھ اساتذہ نے ہی جوائننگ کی تھی۔اس وجہ سے صرف انہیں برخاست کیا جا رہا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا