English   /   Kannada   /   Nawayathi

طے شدہ جے ایس ٹی کی شرح میں کمی کردی گئی(مزیدملکی خبریں)

share with us

میٹنگ کے بعد مسٹر جیٹلی نے صحافیوں سے کہا کہ 133اشیاء کی جی ایس ٹی کی شرح کے تعلق سے میمورینڈم موصول ہوئے تھے ۔ جی ایس ٹی کونسل نے 66اشیاء کی جی ایس ٹی کی شرح میں کمی کر دی ہے ۔ سینیٹری رومال پر جی ایس ٹی کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ اب 100روپے تک سنیما ٹکٹ پر 18فیصد ٹیکس لگے گا، جبکہ پہلے سبھی سنیما ٹکٹ پر 28فیصد ٹیکس مقرر کیا گیا تھا۔ اب 100روپے سے زیادہ کے ٹکٹ پر ہی 28فیصد ٹیکس لگے گا۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے کاجو، انسولین اور اگربتی پر پہلے 12فیصد جی ایس ٹی کی شرح طے کی گئی تھی، جسے اب کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا ہے ۔ کمپیوٹر پرنٹر، ڈینٹل ویکس، اسکول بیگ، پلاسٹک تارپولن، پلاسٹک بیڈس، کنکریٹ کے پائپ اور ٹریکٹر کے سازوسامان کی جی ایس ٹی کی شرح کو 28سے کم کر کے 18فیصد کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کاپیاں، برتن اور ڈبہ بند پھل، سبزیاں، اچار، ٹاپنگس، انسٹینٹ فوڈ اور سوس پر جی ایس ٹی کو 18سے کم کر 12فیصد کر دیا گیا ہے ۔ کلرنگ بک پر جی ایس ٹی کو 12سے کم کرکے صفر کر دیا گیا ہے ۔مسٹر جیٹلی نے کہا کہ اب 75لاکھ روپے تک کے کاروباری، مصنوعات ساز اور ریستوراں والے کپوزیشن اسکیم کا فائدہ اٹھا سکیں گے، جبکہ پہلے یہ حد 50لاکھ روپے تھی۔ انہوں نے کہا کہ جن اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح کم کی گئی ہے، اس سے وہ مصنوعات سستی ہو جائیں گی، لیکن اس سے سرکاری آمدنی پر اثر پڑے گا۔انہوں نے بتایا کہ جی ایس ٹی کونسل کی اب اگلی میٹنگ 18جون کو دہلی میں منعقد ہو گی، جس میں لاٹری اور ای وے بل پر جی ایس ٹی کی شرح کے تعلق سے بات چیت ہو گی۔ واضح ر ہے کہ حکومت یکم جولائی سے جی ایس ٹی کو نافذ کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے اور اسی کے پیش نظر سبھی اشیا اور خدمات کیلئے جی ایس ٹی کی شرحیں طے کی جا رہی ہیں۔

 

تریپورہ میں سنٹرل فورسز کی تعیناتی میں کمی کی گورنر نے مخالفت کی

نئی دہلی، 12 جون2017 (فکروخبر/ذرائع) تریپورہ کے گورنر تتھاگت رائے نے ریاست میں تعینات سنٹرل سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی تعداد میں کمی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تعلق سے مرکزی حکومت نے حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے اس لئے فورسز کو ہٹانے کا عمل بلا جواز ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گورنر نے اس سلسلے میں ریاستی حکام اور وزیر اعلی مانک سرکار سے بات کی ہے اور ریاست کے سیکورٹی نظام کو لے کر جامع معلومات حاصل کی ہے ۔ ضروری معلومات حاصل کرنے کے بعد گورنر نے مرکز کو مشورہ دیا ہے کہ تریپورہ میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور بنگلہ دیش میں بھی انتخابات ہو رہے ہیں اس لئے صورتحال کے پیش نظر تریپورہ سے مرکزی فورسز کی تعیناتی کم نہیں کی جانی چاہئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں انتہا پسندی کے واقعات میں آئی کمی کو دیکھتے ہوئے مرکزیحکومت تریپورہ میں مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور آسام رائفلز سمیت مرکزی فورسز کی تعداد کم کرنے کی تیاری میں ہے ۔ اگرچہ اس بارے میں مرکزی حکومت نے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔

 

مندسور سے کرفیو ختم، ریاست میں زندگی معمول پر آ نے لگی

بھوپال، 12 جون2017 (فکروخبر/ذرائع) مدھیہ پردیش کے مندسور میں کئی دنوں کی بدامنی کے بعد حالات اب تقریبا کنٹرول میں ہونے کی وجہ سے کرفیو مکمل طور ہٹا لیا گیا ہے ۔وہیں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے کل سے صوبہ میں امن بحال ہونے تک غیر معینہ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کے ساتھ ریاست کے دیگر حصوں سے بھی اب تقریبا امن قائم ہونے کی خبریں آ رہی ہیں۔ اگرچہ کسان تحریک کے دوران بدامنی کے شکار اضلاع میں پولیس انتظامیہ پوری طرح مستعد ہے ۔مندسور پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار سنگھ نے ٹیلی فون پر یواین آئی کو بتایا کہ پپلیامنڈي سمیت پورے مندسور سے کرفیو ہٹا لیا گیا ہے ۔ حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔ اگرچہ اضافی سیکورٹی فورسز اب بھی احتیاطا تعینات ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ بھی شروع ہو گیا ہے ۔مندسور میں گزشتہ رات کرفیو ختم ہونے کی وجہ سے آج کئی دن بعدبازارپورے دن کھلارہے گا۔دوسری طرف ریاست کے مندسور، نیمچ، رتلام اور اجین میں کئی دن سے بند انٹر نیٹ خدمات کو بھی بحال کر دیا گیا ہے ۔ انتظامیہ نے افواہوں کو روکنے کے لئے نیٹ پر پابندی لگا دی تھی۔موصولہ خبروں کے مطابق دارالحکومت بھوپال سمیت اندور، نیمچ، دھار،راج گڑھ، رتلام، شاجاپور، دیواس، سیھور اور آگر۔مالوا سمیت دیگر اضلاع سے بھی امن و امان کے قیام کی اطلاع ہے ۔ گزشتہ دس دنوں کے دوران ریاست کے مغربی حصے کے ان اضلاع میں کسان تحریک کے دوران تشدد، آگ زنی، پتھراؤ اور توڑپھوڑ کی درجنوں وارداتیں درج کی گئی ہیں۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس انتظامیہ بھی شرپسند عناصر کی شناخت کر رہی ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔ افراتفری پھیلانے والے عناصر سے بھی سختی سے نمٹنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ خفیہ نظام کو بھی زیادہ سرگرمی کے ساتھ کام کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ کل سے دارالحکومت بھوپال میں پوری ریاست کے کسان جمع ہورہے ہیں۔ کسانوں کے وفود کی وزیر اعلی مسٹر چوہان سے اپنے مطالبات اور مسائل کے سلسلے میں بات چیت ہو رہی ہے ۔

 

بس اور ٹرولے کی ٹکر میں تین ہلاک 20 زخمی

جے پور ،12جون2017 (فکروخبر/ذرائع) راجستھان کے کوٹپوتلي تھانہ علاقہ میں آج صبح ایک پرائیویٹ بس کے ٹرولے سے ٹکرا جانے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی اور بیس دیگر زخمی ہوگئے ۔حادثے میں زخمی ہونے والے لوگوں کو کوٹپوتلي کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان میں سے دو لوگوں کی حالت نازک ہے ۔ مرنے والوں میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں۔پولیس کے مطابق دہلی سے جے پور کی جانب جا رہی اترپردیش کی ایک پرائیویٹ بس کوٹپوتلي کے قریب آگے چل رہے ایک ٹرولے سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے بس ڈرائیور جاني کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ محترمہ رینو و اور رادھے شیام نے اسپتال لے جاتے وقت راستے میں دم توڑ دیا۔پولیس کے مطابق بس میں سوار مسافر کھٹو شیام جي کے درشن کو جا رہے تھے اور حادثہ ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آنے سے ہوا۔پولیس نے ہلاک شدگان کی لاشیں اسپتال کی مورچري میں رکھوادی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا