English   /   Kannada   /   Nawayathi

اپوزیشن جماعتوں کی عظیم تر اتحاد کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی

share with us

وینکیا نائیڈو نے کہا کہ وہ تمام جماعتوں کے ساتھ نیک توقعات کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے لیے جگہ بنائی ہے۔ انہیں توقع ہے کہ کانگریس، کمیونسٹ پارٹی اور ٹی ایم سی اگر متحد ہوجائے تو بی جے پی اس خلا کو پر کرسکتی ہے۔ کیرلا میں کانگریس اور بائیں بازو جماعتیں متحد ہوں تو اس کا فائدہ ہمیں ہوگا۔ یہ بالکل دہلی میں تعاون، کلکتہ میں کام کام اور کیرالا میں علیحدگی جیسا معاملہ ہے۔ وینکیا نائیڈو نے آج یہاں ایک تقریب کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں نریندر مودی سے خوفزدہ ہیں اور انہیں بدنام کرنے کے لیے غلط مہم چلائی جارہی ہے۔ ان سب کے باوجود انہیں کامیابی نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کرپشن اور کالا دھن کے خلاف جو قدم اٹھائے ہیں، اب تین  متحد ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ ماذی میں بی جے پی کے خلاف نیشنل فرنٹ قائم کرنے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ماضی میں بھی یہ دیکھ چکے ہیں۔ ان کا کوئی اصول نہیں، ان کا کوئی مشترکہ پروگرام نہیں اور قیادت کے بارے میں کوئی اتفاق رائے نہیں۔ یہ نیشنل فرنٹ نہیں بلکہ ایک علامتی فرنٹ بن چکا تھا۔ متحدہ فرنٹ دراصل منقسم فرنٹ تھا۔ لہٰذا وہ سمجھتے ہیں کہ عظیم تر اتحاد کی اب جاری کوشش بھی کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی نے این ڈی ٹی وی پر کوئی دھاوا نہیں کیا۔ سی بی آئی چینل کے کسی دفتر میں داخل نہیں ہوئی۔ صرف این ڈی ٹی وی بانی پرنئے رائے کی املاک کے بارے میں سی بی آئی تحقیقات کررہی ہے۔ معاشی صورتحال کے بارے میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے تبصرے پر وینکیا نائیڈو نے ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کم از کم یہ بات تو تسلیم کی ہے کہ ملک کی معیشت سنگل انجن عوامی مصارف پر قائم ہے۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ نریندر مودی حکومت میں یہ انتہائی طاقتور انجن ہے۔
(سیاست)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا