English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعید آباد میں کشیدگی ، مسلم نوجوان پر اشرار کا حملہ

share with us

زخمی انس خان کی ناک پر فریکچر آگیا جنہیں خانگی کارپوریٹ دواخانہ میں شریک کیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ پولیس نے علاقہ میں زائد فورس طلب کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رمضان کے پیش نظر اشرار کی جانب سے بھی پولیس میں نوجوان کے خلاف شکایت درج کروائی گئی اورالزام عائد کیا گیا کہ نوجوان نے انہیں ذات کے نام پر نشانہ بنایا تھا۔ اشرار نے اس لڑکے کی والدہ کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے اشرار کی تلاش شروع کی۔زخمی لڑکے کی والدہ نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لڑکے کو اشرار کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ سے دھمکیاں دی جارہی تھیں۔ انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ ان کے لڑکے کی جان کو خطرہ ہے لہذا انہیں تحفظ فراہم کیا جانا چاہیئے۔
(سیاست)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا