English   /   Kannada   /   Nawayathi

ذبیحہ پر امتناع سے مسلمانوں سے زیادہ ہندو پریشان

share with us

گایوں کو مرنے کیلئے چھوڑ دیا جارہا ہے۔ کئی شمالی ہند کی ریاستوں میں آن لائن دھمکی اور سنگھ پریوار کی برہمی کی وجہ سے شمالی ہند کی کئی ریاستوں میں عوامی برہمی پھیل گئی ہے جبکہ خاص طور پر شدید مہم کے نتیجہ میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن ان سے زیادہ مویشیوں کے ذبیحہ پر مکمل امتناع سے ہندو زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ کاشت کار پہلے ہی سے خراب فصل کی وجہ سے پریشان حال تھے اور اب ذبیحہ پر امتناع نے انہیں اپنی بوڑھی اور غیرپیداواری گایوں کو عوامی مقامات پر ڈھکیل دینے پر مجبور کردیا ہے جہاں وہ پانی اور چارہ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے کثیر تعداد میں موت کا شکار ہورہی ہیں جنہیں خاموشی سے دفن کردیا جارہا ہے۔ انہیں کھلانے کیلئے کوئی بھی گاؤ دہشت گرد یا گائے کا پجاری آگے نہیں آرہا ہے۔حالات اتنے ابتر ہوگئے ہیں کہ شمالی ہند کی اکثر ریاستوں میں ذبیحہ گاؤ عملی اعتبار سے ختم ہوجانے کا اندیشہ ہے۔ دوسری طرف شمال مشرقی ہند کی ریاستوں میں ذبیحہ پر امتناع کے نتیجہ میں خود بی جے پی کے قائدین مستعفی ہورہے ہیں۔

(سیاست)

Back to Conversion Tool

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا