English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسام میں دو سے زیادہ بچے والوں کو سرکاری نوکری نہیں دی جائے گی: وزیر صحت(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

اس شرط کو پورا کرنے کے بعد نوکری پانے والے شخص کو سروس ختم ہونے تک اس پر کاربند رہنا ہوگا۔ مسٹر شرما نے کہا، 146روزگار دینے والی اسکیموں میں دو بچوں کی شرط کو لاگو کیا جائے گا۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے تحت ہونے والے پنچایتی اور مقامی بلدیاتی انتخابات میں بھی یہ ضابطہ نافذ ہوگا145۔ انہوں نے کہا کہ وہ سرکاری نوکری اور انتخابات میں عورتوں کیلئے 50 فیصد ریزرویشن نافذ کرنے پر غور کریں گے۔

بی جے پی کو اقتدار میں پہنچانا چاہتا ہے الیکشن کمیشن: اروند کیجریوال کا الزام

نئی دہلی،۔10 ؍ اپریل ۔2017۔(فکرو خبر/ذرائع) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں چھیڑچھاڑ کا سوال ایک بار پھر اٹھاتے ہوئے الیکشن کمیشن پر الزام لگایا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اقتدار میں پہنچانا چاہتا ہے ، اس لئے ای وی ایم میں گڑبڑی کے سلسلے میں کوئی بات نہیں سن رہا ہے۔ مسٹر کیجری وال نے ای وی ایم مشینوں میں مبینہ گڑبڑی کے سلسلے میں اپنے الزام آج پھر دہرائے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں کارپوریشنوں کے الیکشن دہلی کی ای وی ایم سے کیوں نہیں کرائے جا رہے۔ اس کیلئے راجستھان سے ای وی ایم کیوں منگائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پرسخت حملہ کرتے ہوئے کہا 146الیکشن کمیشن 146دھرتراشٹر145 بن گیا ہے جو اپنے بیٹے 146دریودھن145 کو 146سام، دام، دنڈ، بھید کرکے اقتدار میں پہنچانا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ اترپردیش اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی زبردست جیت کے بعد بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے ای وی ایم میں گڑبڑی کے سلسلے میں سوال اٹھائے تھے اور اس کے بعد سے ہی مسٹر کیجری وال اور کئی دیگر اپوزیشن پارٹیاں ای وی ایم کے ساتھ چھیڑچھاڑ کا الزام لگا رہی ہیں۔ حالانکہ الیکشن کمیشن بار بار کہہ رہا ہے کہ ای وی ایم کے ساتھ چھیڑچھاڑ ممکن نہیں ہے۔مسٹر کیجری وال نے کہا کہ 2006 سے پہلے کی ای وی ایم مشینوں سے الیکشن کیوں کرائے جا رہے ہیں۔ مسٹر کیجری وال کارپوریشنوں کے الیکشن میں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپروں سے الیکشن کرانے کا پہلے سے مطالبہ کر چکے ہیں۔

رام مندر معاملہ پر اشتعال انگیز بیان دینے والے بی جے پی لیڈر کے خلاف معاملہ درج

حیدرآباد۔۔10 ؍ اپریل ۔2017۔(فکرو خبر/ذرائع) ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کو لے کر اشتعال انگیز بیان دینے والے بی جے پی رکن اسمبلی راجا سنگھ کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ راجا کے خلاف مذہبی جذبات کو بھڑکانے کے الزام میں یہ معاملہ درج کیا گیا ہے۔ راجا سنگھ نے کہا تھا کہ اگر کوئی رام مندر کی مخالفت کرے گا تو وہ اس کی گردن کاٹ دیں گے۔ راجا سنگھ نے حیدرآباد میں منعقد ایک پروگرام میں یہ متنازعہ بیان دیا تھا۔حیدرآباد کی ایک مقامی مسلم تنظیم مجلس بچاو تحریک کے ترجمان امجد اللہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی جس پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے ان کے خلاف معاملہ درج کر لیا۔ پولیس انسپکٹر ڈی ونکنا نائک نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ دبیرپورا کی پولیس نے بی جے پی لیڈر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ دو سو پنچانوے اے کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب ممبر اسمبلی نے اس طرح کا بیان دیا ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہ چکے ہیں۔ اس سے قبل راجا سنگھ نے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو کے ذریعہ اونا میں دلتوں کی پٹائی کو صحیح ٹھہرایا تھا۔

 

سڑک دھنسی اور سما گئی بس اور کار، بس میں 35 مسافر تھے سوار

چنئی۔۔10 ؍ اپریل ۔2017۔(فکرو خبر/ذرائع) چنئی کے انا سلائی روڈ پر اچانک سڑک دھنسنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس کی زد میں ایک بس اور کار بھی آ گئی۔ بس میں 35 مسافر سوار تھے۔ معلومات کے مطابق، اس حادثہ میں کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اگرچہ وقت رہتے تمام مسافروں کو محفوظ نکالنے کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ بس ڈرائیور نے بتایا، 'بس اسٹاپ پر مجھے کچھ ہلچل محسوس ہوئی۔ شروع میں مجھے لگا کہ شاید ٹائر پنکچر ہو گیا ہے۔ لیکن باہر دیکھا تو پتہ چلا کہ سڑک دھنس رہی ہے۔ ' ڈرائیور کے مطابق اسی وقت مسافروں کو اترنے کی ہدایت دے دی۔ کچھ دیر میں بس نیچے کی طرف دھنسنے لگی۔ اسی دوران پاس سے گزر رہی کار بھی دھنس گئی۔دراصل، چنئی میں امریکی قونصل خانے کے قریب ہی انا سلائی روڈ پر جمنی پل کے قریب چنئی میٹرو کا کام چل رہا ہے۔ کام کے دوران یہاں بڑا گڈھا بن گیا تھا۔ میٹرو کے حکام نے بتایا کہ یہاں میٹرو کے لئے ٹنل بورنگ کا کام چل رہا تھا

دہلی پٹنہ راجدھانی ایکسپریس میں لوٹ مار، اے ایس آئی سمیت 6 کانسٹیبل معطل

پٹنہ :۔10 ؍ اپریل ۔2017۔(فکرو خبر/ذرائع) مشرقی وسطی ریلوے کے داناپر ریلوے ڈویزن کے داناپور۔مغل پور ریلوے سیکشن پر کل دیر رات بدمعاشوں نے نئی دہلی سے راجندر نگر ٹرمینل جانے والی 12310 ڈاؤن راجدھانی ایکسپریس کے تین کمپارٹمنٹ میں مسافروں سے لاکھوں روپے قیمت کی اشیاء لوٹ لیں۔ ریلوے پولیس ذرائع نےیہاں بتایا کہ کل رات دو بجکر 22 منٹ پر مغل سرائے سے راجدھانی ایکسپریس کے کھلتے ہی کچھ شرپسندعناصر سوار ہوکر لوٹ مار کرنے لگے۔ بعد میں گمہر اسٹیشن کے قریب ریڈ سگنل پر ٹرین کے رکتے ہی وہ لوگ فرار ہو گئے۔دریں اثنا بوگی نمبر اے ۔4، بی ۔7 اور بی ۔8 میں بدمعاشوں نے لوٹ مار کی۔مسافروں سے لوٹی گئی اشیاء کا ابھی اندازہ نہیں لگایا گیا ہے۔ اس درمیان پٹنہ کے ریلوے پولیس سپرنٹنڈنٹ جتیندر مشرا نے بتایا کہ اس معاملے میں ریلوے سیکورٹی فورس (آر پی ایف) کے ایک اے ایس آئی اور پانچ جوانوں کو فرض کی ادائیگی میں ناکام ہونے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کے معاملے میں ریلوے ملازمین کی شمولیت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا

جھارکھنڈ میں نکسلی تصادم میں 2 پولیس جوان شہید ، ایک دیگر جوان زخمی

سمڈیگا :۔10 ؍ اپریل ۔2017۔(فکرو خبر/ذرائع) جھارکھنڈ کے نکسلی متاثرہ ضلع سمڈیگا میں بانو تھانہ کے سکوردا بڑا رائیکا گاؤں میں کل رات گئے پیپلز لبریشن فرنٹ آف انڈیا (پی ایل ایف آئی) کے نکسلیوں اور پولیس کے مابین انکاؤنٹر میں دو پولیس جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیو رنجن نے واردات کی توثیق کرتے ہوئے کہاکہ شہید ہونے والے پولیس جوانوں میں بانو تھانہ انچارج ودیا پتی سنگھ اور سپاہی ترون برالی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس جوان لاریک سنگھ اس واقعہ میں زخمی ہوگئے۔مسٹر رنجن نے بتایا کہ کل رات سکوردا بڑا رائکا گاؤں میں پی ایل ایف آئی کے انتہاپسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہنچی جس کے بعد یہ انکاؤنٹر ہوا۔

اب سلمی انصاری نے کہا : صرف تین مرتبہ طلاق ، طلاق ، طلاق کہنے سے طلاق واقع نہیں ہو جاتی

علی گڑھ : ۔10 ؍ اپریل ۔2017۔(فکرو خبر/ذرائع)نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کی اہلیہ سلمی انصاری نے تین طلاق کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن میں ایسا کچھ بھی نہیں لکھا ہے۔ علی گڑھ میں ایک پروگرام کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمی انصاری نے کہا کہ صرف تین بار 'طلاق، طلاق، طلاق کہنے سے طلاق نہیں ہو جاتی ۔ ساتھ ہی ساتھ سلمی انصاری نے یہ بھی کہا کہ تین طلاق پر بے کار میں ہنگامہ کیا جارہا ہے ۔نائب صدر کی اہلیہ نے مسلم خواتین سے قرآن کو پڑھنے اور سمجھنے کی اپیل کرتے ہوئے 'قرآن پڑھیں گی تو خود ہی اس کا حل مل جائے گا۔ ان کے مطابق قرآن میں ایسا کچھ بھی نہیں لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے قرآن نہیں پڑھا ، ان کو معلوم ہی نہیں ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ آپ عربی میں قرآن پڑھتی ہیں اور ترجمہ تو پڑھتی نہیں ہیں ، جو مولانا نے کہا ، اس کو مان لیا۔سلمی انصاری نے مزید کہا کہ سب سے بڑا راستہ دکھانے والا قرآن ہے اور اگر آپ قرآن نہیں پڑھیں گے تو کوئی بھی آپ کو گمراہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'قرآن پڑھئے اور سمجھئے، حدیث پڑھ کر دیکھئے کہ رسول نے کیا کہا، میں تو یہ کہتی ہوں کہ عورتوں میں اتنی ہمت ہونی چاہیے کہ خود قرآن پڑھیں، اس کے بارے میں سوچیں، اس کے بارے میں علم حاصل کریں کہ رسول نے کیا کہا، شریعت کیا کہتی ہے، کسی کی ایسے ہی پیروی نہیں کرنی چاہئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا