English   /   Kannada   /   Nawayathi

اوڈیشہ کے بھدرک میں فرقہ وارانہ تنازع ، درجنوں دکانیں نذرآتش ، کرفیو نافذ ، 35 گرفتار(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

پولیس سپرنٹنڈنٹ دلیپ داس کے مطابق نولا بازار چوک کے قریب ہجوم نے ٹریفک جام کر دیا گیا تھا۔حالانکہ امن کمیٹی کی میٹنگ میں دونوں فرقوں کے ارکان کو بلایا گیا ، لیکن بات چیت ناکام رہی۔وہیں ریاستی حکومت نے ضلع کلکٹر کا ٹرانسفر کر دیا ہے اور اب کٹک میونسپل کمشنر نے ان کی جگہ لی ہے۔داخلہ سکریٹری ، ڈی جی پی کے بی سنگھ اور دیگر اعلی افسران بھدرك پہنچ گئے ہیں۔پولیس کی تقریبا 15 ٹیمیں یہاں تعینات کردی گئی ہیں ۔ 

متنازع بیانات کیلئے مشہور بی جے پی لیڈر دلیپ گھوش کے تعلیمی لیاقت پر سوالیہ نشان، کالج انتظامیہ نے سرٹیفکیٹ کی نہیں کی تصدیق

کلکتہ :08اپریل(فکروخبر/ذرائع) متنازع بیانات کی وجہ سے ہمیشہ میڈیا میں چھائے رہنے والے بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش الیکشن کمیشن میں جمع اپنے سرٹیفکٹ کو لے کر پھر ایک نئے تنازع کے شکار ہوگئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کو جمع سرٹیفکٹ کے مطابق گھوش نے جھار گرام پولی ٹیکنک کالج سے ڈپلوما کیا ہے ۔مگرایک آرٹی آئی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایشور چندر ا ودیا ساگر پولی ٹیکنک کالج کے ریکارڈ میں 1975سے 1990کے درمیان دلیپ گھوش کے ڈپلومہ کرنے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔سال 2016کے اسمبلی انتخابات میں الیکشن کمیشن کو 53سالہ دلیپ گھوش نے اپنے حلف نامہ میں کہاتھا کہ وہ جھاڑ گرام پولی ٹیکنک کالج سے ڈپلومہ پاس کیا ہے ۔مگرانہوں نے اس کی کوئی تفصیل نہیں دی تھی۔دلیپ گھوش نے کھڑکپور صدر اسمبلی حلقہ سے کامیابی حاصل کی ہے۔ آر ایس ایس کے سابق پرچارک دلیپ گھوش کوان دنوں رام نومی کے موقع پر مسلح جلوس کی قیادت کرنے وجہ سے غیر ضمانتی کیس کا سامنا ہے ۔ممتا بنرجی سے متعلق متنازع بیان دینے کے علاوہ وہ نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین سے متعلق توہین آمیز ریمارکس دے چکے ہیں ۔دلیپ گھوش کے خلاف آر ٹی آئی کی درخواست دینے والا بی جے پی لیڈر اشوک سرکار ہے ۔کل جمعہ کو انہیں پارٹی صدر سے متعلق آر ٹی آئی جمع کرانے کے پاداش میں پارٹی سے برطرف کردیا گیا ہے ۔اشوک سرکار نے کہا ہے کہ وہ بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی کو خط لکھ کر دلیپ گھوش کو برطرف کرنے کی اپیل کریں گے ۔ آرٹی آئی کے جواب میں کالج کے پرنسپل نے لکھا ہے کہ آفس کے ریکارڈ کے مطابق دلیپ گھوش ولد بھولاناتھ گھوش ساکن کولینا ، پوسٹ ملانچا ، پولس اسٹیشن بیلا بیرا ضلع مغربی مدنی پور نے ایشور چندر ا ودیا ساگر پولی ٹیکنک کالج سے 1975سے 1990کے درمیان کوئی ڈپلومہ انجینئرنگ نہیں کیا ہے ۔خیال رہے کہ جھاڑ گرام میں کوئی دوسرا پولی ٹیکنیک کالج نہیں ہے ۔حلف نامہ کے مطابق دلیپ گھوش 1964میں پیداہوئے ہیں ۔ظاہر ہے کہ 1975سے 1990کے درمیان کی عمر ہی تعلیم کی عمر ہے ۔سرکار نے کہا کہ میں نے اسی کے پیش نظر اس مدت کے درمیان سے متعلق تفصیلات طلب کی ہے۔دوسری جانب اپنے ہی پارٹی کے ایک لیڈر کی طرف سے آرٹی آئی داخل کیے جانے سے حیران دلیپ گھوش نے کہاکہ سرکار کیلئے عدالت کا دروازہ کھولا ہوا ہے ۔عدالت میں جواب ملے گا ۔تاہم انہوں نے جعلی سرٹیفکٹ پیش کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ اشوک سرکار نے کہا کہ وہ پہلے الیکشن کمیشن سے رابطہ کریں گے اس کے بعد ریاستی اسمبلی کے اسپیکر کے پاس جائیں گے اور ان دونوں جگہ سے کارروائی نہیں ہوئی تو پھر عدالت جائیں گے ۔خیال رہے کہ اشوک سرکار بی جے پی کے ٹکٹ پر 2016کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں ۔بنگال کی اپوزیشن جماعتوں نے میڈیا میں آرہی خبروں پر کہا ہے کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے ۔ سی پی ایم لیڈر سوجن چکرورتی نے کہا کہ گھوش کو اخلاقی بنیاد پراستعفیٰ دیدینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی ، سابق وزیر فروغ انسانی وسائل اور مرکزی وزیر سمرتی ایرانی اور اب دلیپ گھوش کے سرٹیفکٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔مجھے امید نہیں ہے کہ بنگال حکومت اس پر کارروائی کرے گی ۔مگر ہماری پارٹی اس ایشو کو اسمبلی میں اٹھائے گی۔

کشمیر میں الیکشن کے بائیکاٹ کا پوسٹر لگانے پر تین نوجوان گرفتار، 12 اپریل کو ڈالے جائیں گے ووٹ

سرینگر: 08اپریل(فکروخبر/ذرائع)جموں و کشمیر پولیس نے اننت ناگ پارلیمانی حلقہ میں 12 اپریل کو هونے والے ضمنی چناؤ کے بائیکاٹ سے متعلق پوسٹر تقسیم کرنے والے تین نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ تینوں نوجوان جنوبی کشمیر کی ایک دہشت گرد تنظیم کے نام پر یہ پوسٹر لوگوں میں تقسیم کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔پولیس افسر نے بتایا کہ اننت ناگ میں شاہ ہمدان اور دیگر جگہوں پر دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کے نام سے پوسٹر لگائے گئے ہیں جس میں لوگوں سے ان ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے یا نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہنے کو کہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں تنظیموں نے ایسا کوئی بھی پوسٹر جاری کرنے سے انکار کیا ہے۔ پولیس نے انتخابی بائیکاٹ سے متعلق پوسٹر لگانے اورتقسیم کرنے کے لئے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہاں سے وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے بھائی مفتی تصدق حسین (پی ڈی پی) اور غلام احمد میر (کانگریس) الیکشن لڑ رہے ہیں۔

اترپردیش : وزیر اعلی یوگی کی تنظیم ہندو یواواہنی کا چرچ میں ہنگامہ ، دعائیہ پروگرام کو زبردستی رکوایا

مہاراج گنج : 08اپریل(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تنظیم ہندو یوا واہنی کے کارکنوں نے مہاراج گنج ضلع میں ایک چرچ میں جم کر ہنگامہ کیا اور وہاں جاری دعا ئیہ پروگرام رکوا دیا۔ تنظیم کا الزام ہے کہ یہاں کچھ غیر ملکی شہریوں کی طرف سے مقامی لوگوں کا زبردستی مذہب تبدیل کروایا جا رہا تھا۔ تاہم چرچ نے ان الزامات کو غلط قرار دیا ہے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔پولیس انسپکٹر پی کمار نے بتایا کہ چرچ میں تبدیلی مذہب کا کوئی پروگرام نہیں ہورہا تھا بلکہ وہاں پر صرف دعائیہ جلسہ ہورہا تھا۔مہاراج گنج ضلع یوگی کے گڑھ گورکھپور سے متصل ہے اور ہندو یوا واہنی اس پورے علاقہ میں کافی متحرک ہے۔ اطلاعات کے مطابق چرچ میں جاری دعائیہ پروگرام میں کچھ امریکی سیاح بھی موجود تھے ، جن کی تعداد 9 سے 11 کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔ ان کے علاوہ چرچ میں 150 کے ارد گرد مقامی لوگ بھی موجود تھے۔ اس دوران ہندو یوا واہنی کے کارکنان وہاں پہنچ گئے اور زبردستی تبدیلی مذہب کا الزام لگاتے ہوئے خوب ہنگامہ کیا۔ ہنگامہ کے سبب پروگرام کو درمیان میں ہی روک دیا گیا۔ہنگامے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ہندو یوا واہنی نے اس سلسلہ میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔ پولیس نے چرچ میں موجود مقامی لوگوں اور امریکی شہریوں سے بھی بات چیت کی۔ فی الحال سب کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ چرچ کے آپریٹر کا کہنا ہے کہ یہاں صرف دعائیہ پروگرام ہو رہا تھا، کوئی تبدیلی مذہب نہیں کروایا جا رہا تھا۔

مشتعل ہجوم نے ہندو لڑکی کیساتھ گھومنے والے مسلمان لڑکے پر تشدد کر کے ہلاک کردیا

رانچی ۔08اپریل(فکروخبر/ذرائع) مشتعل ہجوم نے ایک ہندو لڑکی کیساتھ گھومنے والے مسلمان نوجوان کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔بھارت کی مشرقی ریاست جھاڑکنڈ کے ضلع گملا کے رہائشی 20 سالہ محمد شالک کو اس کے درجنوں اہل علاقہ نے اپنی خاتون دوست کو اس کے گھر چھوڑنے جاتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔پولیس کے مطابق مشتعل ہجوم نے نوجوان کو اس کی دوست کے سامنے ہی ایک پول سے باندھا اور ڈنڈوں اور بیلٹ سے مارنا شروع کردیا، کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس تشدد کے بعد نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔گملا کے پولیس چیف چندن کمار جھا کے مطابق پولیس اس بات کا پتہ چلا رہی ہے کہ کیا ہجوم کو لڑکی کے اہل خانہ نے لڑکے کیخلاف تشدد پر اکسایا۔انہوں نے کہا کہ تشدد کرنیوالے تین افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔پولیس چیف نے کہا کہ نوجوان جوڑا ایک سال سے ساتھ تھا اور ماضی میں بھی انہیں متعدد مرتبہ دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑچکا ہے۔

امام غزالی ریسرچ فاونڈیشنIGRF کی جانب سے علمی لیکچر و پریزنٹیشن

گلبرگہ ۔08اپریل(فکروخبر/ذرائع) حافظ عبدالرحیم ، سکریٹری امام غزالی ریسرچ فاونڈیشن کی اطلاع کے مطابق ایک علمی لیکچر و پریزنٹیشن بعنوان مصنوعی ذہانت، تصور و استعمال(Artificial Intelligence, Concept & Use) ، آج 9 اپریل2017، بوقت : ٹھیک ساڑھے آٹھ 8.30بجے شام بمقام اقبال ہال، اقبال تماپوری کامپلکس مجگوری روڈ، نزد میڈ پلس مسلم چوک ، گلبرگہ منعقد ہوگا۔ معروف دانشور و سائنٹسٹ، جناب نصیر اقبال ایم۔ایس(لندن) پروگرام منیجر، کارپوریٹ پرفارمنس اینڈ اسٹریٹیجی ایم ڈی سی بی ایم (مبادلہ)ابو ظبی متحدہ عرب امارات اس کو مخاطب کریں گے۔ایاز الشیخ ، چیرمین IGRF کی زیر نگرانی یہ پروگرام منعقد ہوگا۔ تمام حضرات سے عموما اور اہل علم حضرات، اساتذہ و طلباء سے خصو صادرخواست کی گئی ہے کہ وہ مع احباب اس اہم علمی لیکچر میں شرکت فرماکراس سے استفادہ حاصل فرمائیں اور نفع بخش علوم کی ترویج و تحقیق کے سلسلے میں کی جانے والی ہماری کوششوں کی ہمت افزای اور سرپرستی فرمائیں۔

ماہرین نے زیادہ کام اور کم نیند کو مضر صحت قرار دیدیا 

کم نیند لینے والوں کی پیداواری صلاحیت میں اوسطاً 40 سے 45 فیصد کمی آتی ہے، ماہرین

نئی دہلی۔08اپریل(فکروخبر/ذرائع) ماہرین نے زیادہ کام اور کم نیند کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ناصرف طبیعت میں چڑچڑاپن،بیزاری اور سستی کا باعث ہے بلکہ پٹھوں کوبھی متاثر کرتی ہے۔محققین کے مطابق کم نیند لینے والوں کی پیداواری صلاحیت میں اوسطاً 40 سے 45 فیصد کمی آتی ہے،نیند کی کمی کو معمول بنالینا ناصرف دماغ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتا بلکہ قوتِ مدافعت کو کم کر دیتا ہے،چار گھنٹوں سے کم سونا ان عصبی خلیات کو متاثر کرتا ہے جوانسان میں انہماک اور توجہ کا تعین کرتے ہیں۔کم نیند لینے والے پٹھوں کی بیماری،زیابطیس،بلڈ پریشر،امراض قلب اور موٹاپے کے مرض کا شکار ہوسکتے ہیں،نیشنل سلیپ فاؤنڈیشن کے سروے کے مطابق 48 فیصد لو گ گاہے بگاہے بے خوابی کا شکار ہوتے ہیں جبکہ 22 فیصد کو روازانہ نیند کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،چڑاچڑاپن،لوگوں سے بلاوجہ جھگڑنا کم نیند لینے کی علامات ہی ہیں جبکہ طلبہ پڑھائی پر بھی نیند پوری نہ ہونے کے باعث توجہ نہیں دے پاتے ۔تحقیق کے مطابق دوران نیند ہپو کیمپس (دماغ کا یادداشت ذخیرہ کرنے والا حصہ) متحرک ہوجاتا ہے جس سے دماغ کو یادداشتوں کو مختصر سے طویل عرصے تک یاد رکھنے میں مدد ملتی ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ نوکری ہو یا پڑھائی بہتر کارکردگی کے لئے آٹھ سے چھ گھنٹے کی نیند ضرورلیں یہ عمل دماغی طاقت کو بڑھانے اور نئے عصبی خلیات بننے میں مدد دیتا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا