English   /   Kannada   /   Nawayathi

بہار کے ضلع نوادہ میں دو گروپوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ، آتشزنی(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

امام صاحب شوپیاں میں طالب علم کی گرفتاری کے بعد احتجاج 

لوگوں کے احتجاج کے بعد طالب علم کو رہا کیا گیا 

سرینگر۔04اپریل(فکروخبر/ذرائع)پہاڑی ضلع شوپیان میں سوموارکو اس وقت تشدد بھڑک اُٹھا جب فورسز کے ہاتھوں طالب علم کی گرفتاری کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرئے کئے تاہم طالب علم کی رہائی کے مطالبہ علاقے میں حالات پھر معمول پر آگئے اطلاعات کے مطابق امام صاحب شوپیان علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب فورسز نے ایک طالب علم کی گرفتاری عمل میں لائی ۔معلوم ہوا ہے کہ طالب علم کی گرفتاری علاقے میں پھیلتے ہی لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے اور مطالبہ کیا کہ طالب علم کو رہا کیا جائے ۔بتایا جاتا ہے کہ اس موقعہ پر لوگوں نے فورسز پر سنگبازی کی جس کے جواب میں انہوں نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کااستعمال کیا تاہم فورسز کی طرف سے طالب علم کی رہائی کے بعد علاقے میں حالات پھر سے معمول پر آئے ۔ادھر پولیس کے ایک آفیسر نے طالب علم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ناکہ چیکنگ کے دوران طالب علم کو پوچھ تاچھ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد اسکو رہا کیا گیا ۔

سرینگر جموں شاہراہ پر یکہ طرفہ ٹریک بحال ،مغل روڑ اور سرینگر لداخ شاہراہ ہنوز بند 

شاہراؤں کو بحال کرنے کے لئے محکمہ بیکن کی طرف سے ہنگامی بنیادوں پر برف ہٹانے کاکام جاری 

سرینگر۔04اپریل(فکروخبر/ذرائع)وزیر اعظم نریندر مودی کی جموں آمد کے موقعہ پر سرینگر جموں شاہراہ پر بند ٹریفک کو بحال کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی گاڑیوں کو جموں سے سرینگر کی طرف آنے کی اجازت دی گئی ۔ادھر گزشتہ سال ماہ دسمبر میں بھاری برف باری کی وجہ سے بند پڑے مغل روڑ اور سرینگر لداخ کو قابل آمد رفت بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر برف ہٹانے کاکام جاری ہے اور اس بات کی امید لگائی جا رہی ہے کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں امسال شاہراؤں کو مقرر وقت سے پہلے ہی آمد رفت کیلئے بحال کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کے ما ہ دسمبر میں بھاری برف باری کے بعد سرینگر لداخ شاہراہ اور تاریخی مغل روڑ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیا اور یہ شاہرائے ہنوز بند پڑی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں لداخ کا وادی کشمیر سے رابطہ کٹ کر رہ گیا ہے ۔ادھر محکمہ بیکن کے مطابق شاہراہوں پر برف ہٹانے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور شاہراؤں کو صاف کرنے کیلئے بیکن سے وابستہ اہلکار دن رات محنت کرکے اسکو قابل آمد رفت بنانے میں مصروف ہے ۔محکمہ کا کہنا ہے بیکن اہلکاروں کی انتھک کوشش کی وجہ سے امسال شاہراؤں کو مقرر ہ وقت سے قابل ہی کھولے جانے کا امکان ہے ۔ادھراتوار کو وزیر اعظم ہند نریندر مودی کی جموں آمد کے موقعہ پر سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کو بند کیا گیا تھا جس کے بعد سوموار کو اسے دوبارہ بحال کیا گیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسلسل بارشوں کے بعد تین سو کلومیٹر لمبی سرینگر جموں شاہراہ کے کئی مقامات پر سڑک کی خستہ حالی کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ ٹریفک نے شاہراہ پر صرف یکہ طرف ٹریفک کی آمد رفت کی اجازت دی گئی اور پچھلے ایک ہفتے سے شاہراہ پر صرف یکہ طرفہ ٹریفک کی آمد رفت جاری ہے ۔

وادی میں سڑک حادثات کا سلسلہ جاری 

تازہ حادثوں میں تین افراد زخمی 

سرینگر۔04اپریل(فکروخبر/ذرائع)وادی میں سڑک کے مختلف حادثوں میں تین افراد زخمی ہوئے ۔ یو این این کے مطابق سڑک حادثے میں دیوسر کولگام کے نزدیک ایک موٹر سائیکل زیرنمبرPB33C-8564 جس کو ڈرائیور بلال احمد لون ولد فیاض احمد ساکن کیلم چلارہاتھا سڑک پر پلٹ گیا اس حادثے میں موٹرسائیکل سوار اور ایک راہگیر عبدل کبیر ڈار ولد غلام محمد ساکن چرسو اونتی پورہ زخمی ہوئے جن کوعلاج ومعالجہ کیلئے ڈسڑکٹ اسپتال اننت ناگ منتقل کیاگیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ سڑک کے ایک حادثے میں اوجر قاضی گنڈ کولگام کے نزدیک ایک موٹر سائیکل زیرنمبر PB65L-0557 جس کو سکندر احمد آوان ولد گلزارا حمد ساکن چک وانگنڈ چلارہاتھا نے ایک راہگیر بلال احمد نجار ولد غلام محمد نجار کو ٹکرمارکر زخمی کیا جس کوعلاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔ پولیس نے ا س سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ 

قومی لوک عدالت کا انعقاد ۸؍اپریل کو

لکھنؤ ۔04اپریل(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش ریاستی قانونی خدمات اتھارٹی کی سکریٹری محترمہ جیوتثنا شرما نے مطلع کیا ہے کہ ۸؍اپریل کو پوری ریاست میں تحصیل سطح سے اعلیٰ عدالت (ہائی کورٹ) تک منعقد قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا جائیگا۔ لوک عدالت کے انعقاد کا مقصد زیادہ سے زیادہ تعداد میں مقدموں ؍معاملوں کا جلد تصفیہ کرنا ہے تاکہ عوام کو اس سے مزید راحت حاصل ہو سکے۔

ڈینگو کی روک تھام کیلئے سبھی تیاریاں بروقت مکمل کی جائیں:وزیر صحت

لکھنؤ ۔04اپریل(فکروخبر/ذرائع)ریاست کے وزیر طب و صحت جناب سدھارتھ ناتھ سنگھ نے ڈینگو پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سبھی سرکاری اسپتالوں میں ڈینگو کے مفت علاج کو یقینی بنایا جائے اور اس مرض سے متاثر مریضوں کو کسی بھی طرح کی اسپتالوں میں دشواری نہیں ہونی چاہئے۔جناب سنگھ ڈینگو کنٹرول پروگرام کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے ایڈیشنل چیف سکریٹری طب و صحت جناب ارون کمار سنہا کو ہدایت دی کہ ریاست میں نیشنل ویکٹر سے پیدا ہونے والے امراض سے متعلق کنٹرول پروگرام میں کسی قسم کی تساہلی نہیں برتی جانی چاہئے۔سبھی اسپتالوں میں اچانک معائنہ کے نظام کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ڈینگو ریپڈ کِٹ کا بازار بے ضابطہ ہے۔ اس لئے ڈینگو کی جلد معیاری جانچ کیلئے گائڈ لائن بناکر ان پر عمل آوری کو یقینی بنایا جائے۔وزیر موصوف نے ہدایت دی کہ بلدیات کے افسران سے تال میل قائم کر صفائی بندوبست کو درست کرنا،ڈرینیج سسٹم کو بہتربنانے کے ساتھ ہی سبھی ضروری انتظامات پہلے ہی مکمل کر لئے جائیں۔جناب سنگھ نے ریاستی عوام سے گذارش کی ہے کہ وہ ڈینگو کنٹرول پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے کولر، چھت، گملے، پرندوں؍جانوروں کیلئے جمع پانی ہر ہفتہ ضرور بدلیں۔ایڈیشنل چیف سکریٹری نے مطلع کرایا کہ ڈینگو مرض کی روک تھام کیلئے سبھی ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں ڈینگو مرض کے مفت علاج کے ساتھ ہی جانچ کا بھی بندوبست ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ لکھنؤ میں کے.جی.ایم.یو.، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا سنستھان، ایس.جی.پی.جی.آئی. اور سواستھ بھون میں بھی ایلائیجا ٹیسٹ کا بندوبست کیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈائرکٹر جنرل طب و صحت ڈاکٹر پدماکر سنگھ سمیت سینئر افسران موجود تھے۔

گنّا محکمہ میں نامزد؍تعینات غیر سرکاری افراد کی نامزدگی مسترد

لکھنؤ ۔04اپریل(فکروخبر/ذرائع)وزیر ریاست برائے گنّا اور شکر صنعت (آزاد چارج) جناب سریش رانا نے بتایاکہ محکمۂ گنّا کے اداروں میں اس وقت کی حکومت کے ذریعہ نامزد؍تعینات غیر سرکاری افراد کی نامزدگی فوری اثر سے ردّ کر انہیں ریلیو کر دیا گیا ہے۔ یہ ادارہ لال بہار شاستری گنا کسان سنستھان، اترپردیش لکھنؤ گورننگ باڑی میں چیرمین (غیر سرکاری) اترپردیش گنّا (مغرب) بیج اور ترقیات کارپوریشن، مظفرنگر میں چیرمین(غیر سرکاری) اور اترپردیش گنّا تحقیقی بورڈ، شاہ جہاں پور کے گورننگ باڑی میں ڈپٹی چیرمین (غیر سرکاری ) ہے۔انہوں نے بتایاکہ اس کے علاوہ اترپردیش امداد باہمی ایکٹ۔۱۹۶۵ کی دفعہ۔۳۴(۱) کے بندوبست کے تحت امداد باہمی گنّا ترقیاتی اداروں ، شکر اور مل نیز امداد باہمی شکر مل اداروں کی منیجنگ کمیٹی میں غیر سرکاری اراکین کے طور پر نامزد کیے گئے (کل۔۱۸۴) کو حکومت کے ذریعہ مسترد کر دیا گیا ہے۔اترپردیش امداد باہمی ضابطہ۔۱۹۵۸ کے ایکٹ۔۸۸ کے تحت امداد باہمی شکر مل کمیٹیوں کے عام بلدیات میں نمائندہ کے طور پر کل ۱۵۰؍غیر سرکاری اراکین کی نامزدگی کو ۳۱؍مارچ ۲۰۱۷ کو ردّ کر دیا گیا ہے اور اسی طرح اترپردیش امداد باہمی ضابطہ۔۱۹۶۸ کے ایکٹ۔۳۹۳(الف)کے تحت امداد باہمی شکر مل کمیٹیوں؍امداد باہمی گنّا ترقیاتی اداروں میں کل ۲۱؍غیر سرکاری بورڈ ممبرس کی نامزدگی کو ۳۱؍مارچ ۲۰۱۷ میں مسترد کر دیا گیاہے۔ جناب رانا نے بتایاکہ مذکورہ بالا نامزدگی کو مسترد کردینے سے اس کے نتیجہ میں خالی ہوئے عہدوں پر حکومت کے ذریعہ مناسب قانونی بندوبست کے تحت علاحدہ سے نامزدگی کی کارروائی کی جائیگی۔

محکمۂ تعمیرات عامہ کے تمام کاموں میں ای۔ٹینڈرنگ نافذ

لکھنؤ ۔04اپریل(فکروخبر/ذرائع)اپر چیف سکریٹری، وزیر تعمیرات عامہ جناب سداکانت نے محکمۂ تعمیرات عامہ کے افسران کو محکمہ کے سبھی کاموں میں ای۔ٹینڈرنگ کے نفاذ کی سخت ہدایت دی ہے۔ اس بابت سرکاری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔فی الح ل محکمۂ تعمیرات عامہ میں ایک کروڑ روپئے سے زائد لاگت کے تعمیراتی کاموں کے ٹینڈر ای۔ٹینڈرنگ نظام سے حاصل کئے جاتے ہیں۔ وزیر تعمیرات عامہ نے اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ محکمۂ تعمیرات عامہ کے ٹینڈر وغیرہ میں شرپسند عناصر، مجرمین اور مافیا وغیرہ کو حاصل نہ ہو سکیں۔ اسی لئے ریاستی حکومت نے ای۔ٹینڈرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری نے ٹینڈر ڈالنے والے ٹھیکے داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹینڈر کے قوانین اور شرائط کو اچھی طرح پڑھ لیں تاکہ بعد میں کسی طرح کا شبہ نہ پیدا ہو۔

آر.ٹی.آئی. کے سبب ۹۱ء۲؍لاکھ روپئے کی ادائیگی

لکھنؤ ۔04اپریل(فکروخبر/ذرائع)ریاستی اطلاعات کمشنر جناب حافظ عثمان نے ٹریزری اینڈاکاؤنٹ افسر، بیسک تعلیم، امروہہ کو حق اطلاعات ایکٹ۔۲۰۰۵ء کی دفعہ ۲۰(۱)کے تحت نوٹس جاری کر مدعی رام رچھپال کی جانب سے پیش کردہ چند نکات پر مدعی کو اطلاع فراہم نہ کرانے پر ہدایت دی تھی کہ آئندہ ۳۰؍یوم کے اندر مدعی کو تمام اطلاعات فراہم کرانے کے ساتھ بورڈ کو بھی اس سے واقف کرائیں۔کمیشن کی سماعت میں ٹریزری اینڈاکاؤنٹ افسر، بیسک تعلیم، امروہہ سے جناب یوگیندر کمار سماعت کے دوران حاضر ہوئے اور انہوں نے کمیشن کو واقف کرایا کہ مدعی کے بقایہ جات (کل۲۹۱۰۳۳؍روپئے )کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔

عازمین حج و عمرہ کے لئے مرکزی اور رریاستی حکومتوں کی جانب سے مختلف مراعات کے حصول پر زور

حیدر آباد کرناٹک حج اینڈ عمرہ ٹور آرگنائیزرس اسو سی ایشن کے قیام کی تیاریاں زوروں پر 

گلبرگہ 04اپریل(فکروخبر/ذرائع) علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے اضلاع گلبرگہ ، بیدر،رائچور ، کوپل، بلاری اور یادگیر سے تعلق رکھنے والے حج و عمرہ ٹور آپریٹرس کی ایک نمائیندہ اسوسی ایشن کے قیام اور اس کے رجسٹریشن کروانے کے ضمن میں ان اضلاع سے تعلق رکھنے والے حج اینڈ عمرہ ٹور آپریٹرس کا ا ایک اجلاس بتاریخ 2اپریل کو السعید ٹورس اینڈ ٹراویلس کے دفترموقوعہ مجگوری ، گنج روڈ گلبرگہ الحاج زین الدین شیرینی فروش ، پروپرائیٹر صالحین ٹراویلس،گلبرگہ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ ابتداء میں السعید ٹور اینڈ ٹراویلس گلبرگہ کے پروپرائیٹر الحاج طاہر علی خان نے حیدر آباد کرناٹک حج اینڈ عمرہ ٹور آرگنائیزرس اسو سی ایشن کے قیام کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ حیدر آباد کرناٹک کو دستور ہند کی ترمیمی دفعہ 371Jکے تحت جو خصوصی مراعات دی گئی ہیں ، اس اسو سی ایشن کے قیام کے ذریعہ حج و عمرہ کے ضمن میں اس علاقہ کے و مسلمانان کے لئے مستقبل میں مخلتف مراعات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ حج کوٹہ میں اضافہ کی درخواست کی جاسکتی ہے اور حج و عمرہ کے لئے اس پس ماندہ علاقہ کے مسلمانان کے لئے مرکزی وزارت خارجہ سے مختلف مراعات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے بھی اس علاقہ کے عازمین حج و عمرہ کے لئے مختلف سہولیات مہیا کرنے کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے۔ 
اس موقع پر یونیورسل ٹورس اینڈ ٹراویلس کے پروپرائیٹر جناب حاجی حفیظ اللہ جاگیر دار نے حج و عمرہ کے دوران وحج و عمرہ کے آپریٹرس اور عازمین حج و عمرہ کو پیش آنے والی مخلتف مشکلات کا ذکر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تمام حج و عمرہ کے ٹور آپریٹرس اس بات کو یقینی بنانے کی بھر پور کوشش کریں کہ دوران حج و عمرہ عازمین کو کسی قسم کی مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انھوں نے کہا کہ علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے عازمین حج و عمرہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے مجوزہ حیدر آباد کرناٹک حج اینڈ عمرہ ٹور آرگنائیزرس اسو سی ایشن مرکزی و ریاستی حکومتوں سے جہاں مختلف مراعات کی منظوری کے لئے درخواست کرسکتی ہے وہیں علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے منتخب عوامی نمائیندوں اور خصوصیت کے ساتھحیدر آباد کرناٹک علاقائی ترقیاتی بورڈ کے صدر نشین اور ریاستی وزیر ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل سے بھی تعاون کی درخواست کرسکتی ہے تاکہ علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو حج و عمرہ کی سعادت نصیب ہوسکے ۔
صدر جلسہ الحاج زین الدین نے اپنی تقریر میں حیدر آباد کرناٹک حج اینڈ عمرہ ٹور آرگنائیزرس اسو سی ایشن کے قیام کی تجویز پر طمانیت کا اظہار کیا ۔ انھوں نے اس اسو سی ایشن کی کارروائی جلد از مکمل کرلینے اور آئیندہ اجلاس میں علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے تمام چھ اضلاع کے حج و عمرہ ٹور آپریٹرس کو مدعو کرنے پر زور دیا ۔ صدر جلسہ کے مشورہ پر علاقہ حیدر آبادکرناٹک کے اضلاع کیلئے اسو سی ایشن کے تین نائب صدور نامزدکرنے یا منتخب کرنے کی تجویز بھی منظور کی گئی ۔ 
شرکاء جلسہ میں اسیر ٹورس اینڈ ٹراویلس کے مظہر خطیب، امارہ ٹؤورس اینڈ ٹراویلس کے الطاہا نئیر، سٹی ٹٹورس اینڈ ٹراویلس بیدر کے ایم اے سمیع، الرحمٰن ٹورس اینڈ ٹراویلس گلبرگہ کے محمد نذیر الدین و محمد ج حسین۔، سلیم ٹورس اینڈ ٹراویلس گلبرگہ کے محمد زین الدین و عبدالجبار، الہدایہ ٹورس اینڈ ٹراویلس کے محمد مولا علی، و محمد نور احمد، الابا ٹورس اینڈ ٹراویلس کے محبوب علی کمٹھان ، السعید ٹورس اینڈ ٹراویلس کے طاہر علی خان، صدیقی حج سروسس کے ایم اے صمد، انڈئین ٹورس اینڈ ٹراویلس کے کاظم حسین، مبارک ٹورس اینڈ ٹراویلس کے الیاس خان، بلد ٹورس اینڈ ٹراویلس، گلبرگہ کے ایم اے حکیم شاکر، الشازالاناس ٹورس اینڈ ٹراویلس کے احمدعلی و محمد عبدالرؤف، یونیورسل ٹورس اینڈ ٹراویلس کے ایس ایم حفیظ اللہ و جاگیر دار و عبدالرب عمری کے علاوہ انصار ٹراویلس آف انڈیا کے میر مدبر علی خان بھی شامل تھے۔السعید ٹورس اینڈ ٹراویلس کی جانب سے علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے تمام حج و عمرہ ٹور آپریٹرس کے اعزاز میں اجلاس کے اختتام پر ایک پرتکلف ؤظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔ الحاج طاہر علی خان پروپرائیٹر السعید ٹورس اینڈ ٹرویلس کے شکریہ پر تقریب اختتام کو پہنچی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا