English   /   Kannada   /   Nawayathi

کارپوریشن ٹکٹ کی تقسیم پر تینوں اہم سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں میں زبردست ناراضگی(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو بھی ایک جلسہ کے دوران لوگوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔تینوں کارپوریشنوں کیلئے الیکشن 23 اپریل کو ہوں گے اور آج نام واپسی کی آخری تاریخ ہے۔ بی جے پی ابھی تک اپنے تمام امیدواروں کا اعلان نہیں کر پائی ہے۔ اس وقت تینوں کارپوریشنوں پر بی جے پی کا قبضہ ہے اور 272 وارڈوں میں سے 153 پر اس کے کونسلر ہیں۔ بی جے پی نے اس بار اپنے موجودہ کونسلروں یا اس کے رشتہ داروں کو ٹکٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ کل پارٹی نے 160 امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔ پانچ سیٹیں اکالی دل کیلئے چھوڑی ہیں۔ ان وارڈوں پر اکالی دل کے امیدوار بی جے پی کے انتخابی نشان پر ہی میدان میں اتریں گے۔

ہائی وے کے اطراف ایک ہزار سے زائد شراب کی دکانیں بند: سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل

ممبئی۔ ۔3اپریل(فکروخبر/ذرائع) ہائی وے اور قومی شاہراہ کے اطراف پانچ سو میٹر کے احاطے میں شراب کی فروخت کی پابندی والے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے پیش نظر آج یہاں مہاراشٹر میں تقریباً ایک ہزار سے زائد شراب کی دکانیں اور مے خانے بند دکھائی پڑے جس میں ممبئی ایئر پورٹ کے قریب واقع وی آئی پی لانچ بھی شامل ہے۔ انڈین ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے صدر آدرش شیٹی نے آج یہاں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا نفاذ یکم اپریل سے عمل میں آیا ہے جس کے سبب مہاراشٹر کو تقریباً سات ہزار کروڑ کی ٹیکس وصولی سے نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے ہائی وے اور قومی شاہراہ پر ایک بڑی تعداد میں تین ستارہ اور پانچ ستارا ہوٹل بھی موجود ہیں جو کروڑوں روپیہ کی لاگت سے تیار کی گئی ہیں نیز عدالت کے اس فیصلے سے ان ہوٹلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور ان ہوٹلوں میں بھی ایک جانب جہاں شراب دستیاب نہیں ہے وہیں گاہکوں کی تعداد اب نصف سے بھی کم ہو کر رہ گئی ہے۔آدرش شیٹی نے مزید کہا کہ ممبئی ایئر پورٹ پر واقع وی ائی پی لانچ میں زیادہ تر غیر ملکی جہازوں کے مالکان ہی اسے استعمال کرتے ہیں نیز عدالت کے اس فیصلے سے غیر ملکیوں میں بھی بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔

ماہرِ امراضِ نفسیات ڈاکٹر سہیل احمد اعظمی کا باج پور اُتراکھنڈ میں ڈپریشن پر مذاکرہ 

علی گڑھ ۔3اپریل(فکروخبر/ذرائع) ماہرِ امراضِ نفسیات اور صدر شعبۂ امراضِ نفسیات جے این میڈیکل کالج نے باج پور اُتراکھنڈمیں ایک مخصوص مذاکرے کے دوران ڈپریشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عوام کو بتایا کہ’’ڈپریش ایک ایسا نفسیاتی مرض ہے جو زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کرتا ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق 2020تک سارے امراض میں ڈپریشن دوسرے نمبر پر آسکتا ہے اس لئے لازم ہے کہ سماج میں اس کے لئے بیدار ی پیدا کی جائے۔ہندوستان میں اس مرض کا پھیلاؤ 1.5سے37.74فی ہزار کی آبادی پر ہے۔ہندوستانیوں کو دنیا میں سب سے زیادہ اسی مرض کا شکار مانا گیا ہے۔گاؤں کے علاقوں میں شہری علاقوں سے زیادہ ڈپریشن کے مریض ملتے ہیں۔دل کا اُداس رہنا کمزوری محسوس کرنا،رونے کا جی چاہنا،خودکشی کا خیال آنا،زیادہ یا کم نیند کا آنا،بھوک کا کم یا زیادہ لگنا،جسم کا وزن گھٹنا یا بڑھنا وغیرہ وغیرہ اس کی نشانیاں ہیں۔خاندانی جھگڑا،تناؤ،کام کا صحیح وقت پر پورا کرنے کا دباؤ،آلودگی،اچھی نیند کا نہ آنا اکیلا پن،ورزش میں کمی،مناسب غذاکی کمی نشہ وغیرہ اس کے موجب ہیں جو ڈپریشن کو اُبھارنے میں معاون ہوتے ہیں،ڈپریشن کا علاج ممکن ہے اس کے لئے وقت سے معالج سے رابطہ قائم کرنا ضروری ہے،ڈپریشن کو لیکر کوئی بھید بھاؤ نہیں ہونا چاہئے بلکہ سماج اور معاشرے میں اس پر کھل کر بات ہونا ضروری ہے تبھی اس کے حوالے سے بیداری پھیلے گی‘‘۔ڈاکٹر اعظمی نے باج پور کے حاجی ڈاکٹر محمد شمیم کا ڈپریشن پر بیداری مزاکرے کے لئے شکریہ ادا کیا۔آخر میں موجود لوگوں نے شمع جلا کر ڈپریشن کے حوالے سے لوگوں کو بیدار کرنے کا عہد کیا۔پروگرام میں قدیر احمد،پرشانت،محفوظ احمد،انیس علی،رئیس احمد،اقبال احمد،فیض احمد،معین احمد،فرزند علی وغیرہ موجود رہے۔

ریاستی کومت ترقی کے نا م پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام ۔مہیش کمار گوڑ کانگریس

سنگور ڈیم سے نظام ساگر مخزن آب کیلئے 8ٹی ایم سی پانی کی اجرائی کا مطالبہ

نظام آباد۔۔3اپریل(فکروخبر/ذرائع) ریاستی حکومت عوام بالخصوص کسانوں کو دھوکہ دے رہے ہی ترقی کے نام پر ریاستی وزیر اعلی عوام کو سنہرے تلنگانہ کے نام پر گمراہ کر رہے ہیں، ضلع نظام آباد کی عوام کو بالخصوص یہاں کے کسانوں کو گرمائی فصلوں کے لئے پانی کی سخت ضرورت ہے جبکہ پچھلے سال بارش تو بہتر ہوئی ہے لیکن نظام ساگر مخزن میں حدر درجہ کمی کے سبب پانی کا ذخیرہ نہ ہو سکا ۔جو زخیرہ موجود تھا وہ ختم ہونے کو ہے درائے گودواری اور مانجرا میں پانی کی روانی آمد گھٹ گئی ہے نہیں کے برابر موجودہ صورتحال میں عوام کو پینے کے پانی اور کسانوں کو کاشت کیلئے پانی کی اشد ضرورت ہے ،ان خیالات کا اظہار مہیش کمار گوڑ ریاستی سکریٹری پردیش کانگریس کمیٹی نے کل کانگریس بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس سے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ جاریہ سال ریاست شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور اس علاقہ کے اہم دریا مانجرا اور گودواری پانی کی آمد کی رفتار گھٹ گئی ہے ۔ ضلع کے چھوٹے بڑے تالابوں میں پانی کی سطح آب گھٹ گئی ہے انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ضلع کے کسانوں کو اور عوام کو پینے کے پانی کیلئے سینگور مخزن آب سے نظام ساگر مخزن آب کیلئے 8ٹی ایم سی پانی کی اجرائی کا مطالبہ کیا اس موقع پر انہوں نے رکن اسمبلی اور میئر نظام آباد کی باتوں کو مضحکہ خیز قرار دیا اور تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان قائدین نے مجلس بلدیہ کے اجلاس میں بیان دیا کہ حکومت شہر کی ترقی سڑکوں کی مرمت اور توسیع کیلئے سو کروڑ روپئے بجٹ مختص کیا ہے ۔تا حال اس ضمن میں کوئی پہل نہ ہو سکے اور یہ قائدین عوام کو ترقی کے نام پر گمراہ کر رہے ہیں، پچھلے سال مرکزی حکومت کی نوٹ بندی کے بعد سرمائے دار افراد فوری طور پر حکومت کی اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بلدی ٹیکسوں و موٹر گاڑیوں و دیگر سرکاری بقایاجات کو فوری ادا کرتے ہوئے حکومت کی اسکیم سے مستفید ہوئے لیکن جاریہ سال جبکہ غریب متوسط عوام نوٹ بندی کے باعث کاروبار سخت متاثرہوئے ہیں چھوٹی بڑی صنعتوں کو کافی نقصان پہنچا ایسی صورتحال میں حکومت نے چھوٹ دینے کے بجائے عوام سے مع جرمانہ جبراً وصول کی ہے۔ حکومت عوام کو کسی بھی قسم کی راحت پہنچانے میں نا کام رہی ہے۔

ریاستی حکومت انتخابات کے موقع پر عوام کے ساتھ کئے وعدوں کی تکمیل پر عمل پیرا

رکن پارلیمان نظام آباد کے۔ کویتا کاصحافتی بیان

نظام آباد۔3اپریل(فکروخبر/ذرائع) ریاستی ٹی آر ایس حکومت اپنے کئے ہوئے انتخابی وعدوں کو ایک کے بعد دیگر پورے کرتے آرہی ہے، ہمارے پاس کوئی جادوئی چھڑی نہیں کے ایک ہی وقت میں تمام دیرینہ حل طلب کاموں کو ایک ہی وقت میں انجام دیا جاسکے ان خیالات کا اظہار رکن پارلیما ن نظام آباد کلوا کنٹا کویتا نے کل اپنے رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ریاست تلنگانہ کو سنہرے تلنگانہ کے نام پر ترقی دینا ہے وہ ہم کر کے رہینگے انہوں مرکزی حکومتوں اور بائیں بازو جماعتوں کی تنقیدوں کا جواب میں کہا کہ نظام آباد ۔پیدا پلی ریلوے لائین کا مسئلہ جو دیرینہ حل طلب مسئلہ بنا ہوا تھا درکار فنڈز کی عدم اجرائی کے سبب لیت و لعل کا شکار بنا ہوا تھا۔ تلنگانہ حکومت کے قیام کے بعد عوام نے مجھے پورے بھروسہ کے ساتھ منتخب کیا اور میں نے پوری دیانت داری کے ذریعہ ریلو ے لائین کے کاموں کو اپنی کوششوں کے ذریع پائے تکمیل کو پہنچا یا ہے نظام آباد ہلدی بورڈ کے قیام کے سلسلہ میں تیز رفتاری کے ساتھ کوشش جاری ہے، بہت جلد اس صنعت کا قیام عمل میں لا تے ہوئے ضلع میں ہلد ی صنعت کے فروغ کے ذریع روزگار اور کسانوں کے مسائل حل ہونگے، اسی طرح آبی پراجکٹ کی تعمیری کاموں کی طرف توجہہ بھی دی جارہی ہے بالخصوص نظام آباد نظام ساگر مخزن آب و کنال کی ری ماڈلنگ کے لیے درکارفنڈز کی منظوری بھی عمل میں لائی گئی۔ دیگر ترقیاتی کاموں کو بھی بہت پائے تکمیل کو پہنچا یا جا ئیگا۔ہماری جماعت عوام کے بھروسہ کو قائم رکھے گی۔ انہوں نے تلنگانہ میں کانگریس اور بی جے پی قائدین کی ریمارکس کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ کانگریس سے عوام کا اعتماد ختم ہو چکا ہے بی جے پی کو تنقدی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دہلی میں آپ کام کیجئے گا ہم گلیوں میں حکومت چلائینگے۔ کے ۔کویتا نے کہا کہ ٹی آر ایس ایک سیکولر جماعت ہے وہ ہر طبقہ کو ساتھ لیکر تلنگانہ کی ترقی کی سمت گامنز ن ہے۔ اور ہم دھیرے دھیرے انتخابی وعدوں کو پائے تکمیل تک پہنچا رہے ہیں۔ ہمارے پاس کوئی جادوئی چھڑی نہیں کے کہ ہم ماضی کے ادھورے کاموں کو پلک جھپکتے تکمیل کریں۔اس موقع پر رکن اسمبلی نظام آاد بگالات گنیش گپتا۔ ایس علیم نیٹ کیاپ بورڈ چیر مین صدر ٹی آر ایس ۔ایگا۔ گنگاریڈی و دیگر ٹی آرایس قائدین موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا