English   /   Kannada   /   Nawayathi

اترپردیش اسمبلی انتخابات : یہاں فیصلہ کن ثابت ہوتاہے مسلم ووٹ ، سبھی سیاسی پارٹیوں کی نگاہیں مرکوز ، خاموشی سے کھلبلی(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

ان کا تعلق سماج وادی پارٹی سے ہے ، لہٰذا ان کے بیانات کو اس روشنی میں بھی دیکھاجانا چاہئے۔ دوسری طرف 97 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دینے والی بی ایس پی کا کہنا ہے کہ مسلم طبقہ بخوبی سمجھ چکا ہے کہ جو لوگ گھر پریوار نہیں سنبھال پا رہے ہیں، وہ ریاست کس طرح سنبھالیںگے۔ بی جے پی کے اپنے دعوے ہیں اورکانگریس کی مانیں تو مسلمان امید وحسرت سے اس کی طرف دیکھ رہےہیں۔ان سب دعووں کے درمیان مسلم سماج کے لوگ اپنے اپنےطورپر تجزیہ کررہے ہیں ۔حقیقت یہی ہے کہ مسلم ووٹ بینک نے ابھی تک خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ سماجوادی پارٹی سے جذباتی طور پر وابستہ افراد میں تشویش وتذبذب ضرور ہے ۔ لیکن ایک بڑا طبقہ بدلتے سیاسی منظر نامے پر سنجیدہ غوروخوص کر رہاہےاور امید یہی کی جارہی ہے کہ وہ اس مرتبہ اپنے جمہوری ودستوری حق کااستعمال پوری سیاسی دانشمندی سےکرے گا ۔خیا ل رہے کہ درجنوں سیٹوں پر مسلم ووٹ 30 فیصد سے زیادہ ہے اور وہ جس طرف جاتے ہیں ، اس امیدوار کی جیت تقریبا طے مانی جاتی ہے۔علاوہ ازیں دیگر درجنوں سیٹوں پر مسلم ووٹ فیصلہ کن حیثیت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ سے ہر پارٹی مسلمانوں کی طرف نگاہیں مرکوز کئے بیٹھی ہیں ۔ تاہم فی الحال مسلم ووٹر خاموش ہیں ، جس کی وجہ سے سیاسی پارٹیاں جہاں اپنا اپنا دعوی ٹھونک رہی ہیں ، وہیں اندرون خانہ ان میں کھلبلی بھی مچی ہوئی ہے۔

متھرا پولیس نے15 سالہ بیٹے کو قتل کرنے والی خاتون کو آشنا سمیت گرفتار کر لیا 

نئی دہلی۔۔ 13 جنوری (فکروخبر/ذرائع) متھرا میں خاتون نے اپنے15 سالہ بیٹے کو آشنا کی مدد سے قتل کردیا جس پر پولیس نے دونوں کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔جمعرات کو بھارتی ذرائع ابلاغ نے پولیس انسپکٹر امر ناتھ یادو کے حوالہ سے بتایاکہ مقتول لڑکے کی والدہ کے جتندر نامی پڑوسی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جبکہ15 سالہ لڑکے نے دونوں کو قابل عتراض حالت میں دیکھ لیاتھا جس پر اس نے جتندراکو ان تعلقات بارے اپنے والد کو بتانے کی دھمکی دی ۔ جس کے بعد جتندر نے گھر میں ہی لڑکے کو قتل کرکے لاش جھاڑیوں میں چھپا دی تھی۔پولیس انسپکٹر امر ناتھ یادیو نے بتایاکہ پڑوسی جتندر شبہ سے بچنے کے لئے اکثرلڑکے کے والد کے ساتھ پولیس سٹیشن بھی آتارہا تاہم پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزم اورمقتول لڑکے کی والدہ کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ 

ہماچل پردیش میں شدید سردی سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 7ہوگئی

نئی دہلی ۔ 13 جنوری (فکروخبر/ذرائع) ریاست ہماچل پردیش میں شدید سردی سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 7ہوگئی۔ذرائع کے مطابق ریاستی دارالحکومت شملہ اورملحقہ علاقوں میں شدید سردی سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہواہے اوراب تک 7افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ شملہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 3.4ڈگری نیچے چلاگیاہے ۔حالیہ برف باری کے بعد صورتحال اب تک معمول پر نہیں آسکی ہے اورکئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بدستور برف سے ڈھکی ہوئی ہیں۔محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں میں مزید برف باری کی پیشن گوئی کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا