English   /   Kannada   /   Nawayathi

موہن بھاگوت نے پھر الاپا راگ ، کہا : ہندوؤں کا مذہب تبدیل کرنے کی مشنریوں میں طاقت نہیں(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

وراٹ ہندو کانفرنس میں بولتےہوئے بھاگوت نے کہا کہ امریکہ کا ایک گرجا گھر اور برطانیہ کا ایک گرجا گھر بالترتیب گنیش مندر اور وشو ہندو پریشد کے دفتر میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ایک ہندو تاجر نے یہ کام کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کے اپنے ممالک میں (مشنریوں کی) یہ حالت ہے اور وہ ہمیں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، وہ ایسا نہیں کر سکتے، ان میں اتنی طاقت نہیں ہے۔ بھاگوت نے ہندوؤں سے یہ یاد رکھنے کو بھی کہا کہ 'وہ کون ہیں اور ان کی ثقافت کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہندو کمیونٹی مشکل میں ہے، ہم کس ملک میں رہ رہے ہیں؟ اپنے ہی ملک میں؟ یہ ہماری زمین ہے، (شمال میں) ہمالیہ سے لے کر (جنوب میں) سمندر تک۔ یہ ہمارے باپ دادا کی زمین ہے، بھارت ماتا ہم سب کی ماتا ہے۔آر ایس ایس کے سربراہ نے کہا کہ ہم خود کو بھول چکے ہیں، ہم سب ہندو ہیں، ہم جو زبانیں ہم بولتے ہیں، ہم جس علاقے سے ہیں، ہم جسے پوجتے ہیں، وہ الگ الگ رہنے دیں، جو بھارت ماتا کے بیٹے ہیں، وہ ہندو ہیں، اس لئے بھارت کو ہندوستان کہا جاتا ہے۔

مسلمانوں کی ترقی کے بغیر ہندوستان کی جامع ترقی ممکن ہی نہیں : جسٹس راجندر سچر

نئی دہلی۔یکم جنوری:2017(فکروخبر/ذرائع) ہندوستان میں مسلمانوں کی تعلیمی، سماجی او راقتصادی صورت حال کے سلسلے میں اہم رپورٹ تیار کرنے والے دہلی ہائی کورٹ کے سابق جسٹس راجند رسچر نے آج کہا کہ مسلمانوں کی ترقی کے بغیر ہندوستان کی جامع ترقی ممکن ہی نہیں ہے۔ امریکن فیڈریشن آف مسلمس آف انڈین اوریجن (ایفمی) کے پچیسویں بین الاقوامی کنونشن کا افتتاح کرتے ہوئے جسٹس راجندر سچر نے کہا کہ سچر کمیٹی کی رپورٹ محض مسلمانوں کے لیے نہیں تیار کی گئی بلکہ یہ دوسری قوموں کے ساتھ مسلمانوں کا ترقیاتی موازنہ ہے۔ انھوں نے یہ تمنّا ظاہر کی کہ تمام مذاہب کے پیروکار ترقی کریں اور دعوی کیا کہ مسلمانوں کی ترقی کے بغیر ہندوستان کی جامع ترقی ممکن ہی نہیں ہے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی سرکار تعلیم کے شعبے میں خصوصی کوششیں کررہی ہے۔ حکومت اپنے مجموعی بجٹ کا 25%صرف تعلیم پر ہی خرچ کررہی ہے جو ہندوستان میں کوئی دوسری ریاست نہیں کرتی۔ ہمارا مقصد بچوں میں خوداعتمادی پیدا کرنا اوران کے ہنر کی آبیاری کرنا ہے۔سابق چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر ایس وائی قریشی نے ایفمی کے سووینر دی لیجینڈ (The Legend) کا اجرا کیا جو دہلی میں قائم ہندوستان کے قدیم ترین تعلیمی ادارے اینگلوعربک اسکول سے منسوب کیا گیا تھا۔ اس موقع پر سماجی کارکن اے قادربھائی سپاری والا کو سرسید احمد خان ایوارڈ اور اردوزبان و تہذہب کے فروغ کے لیے ریختہ ڈاٹ کام کے بانی سنجیوصراف کو میرتقی میر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر ایس وائی قریشی کو ایفمی ایکسیلنس ایوارڈ پیش کیا گیا جبکہ اینگلو عربک سینئر سکنڈری اسکول (اجمیری گیٹ) کو ایفمی ایکسیلنس ایوارڈ براے تنظیم سے سرفراز کیا گیا۔ پرنسپل محمد وسیم احمد نے اسکول کی جانب سے یہ ایوارڈ قبول کیا۔ایفمی کے بانی ٹرسٹی ڈاکٹر اے ایس ناکیدار نے بتایا کہ ایفمی کے دو روزہ سلورجبلی کنونشن میں پورے ہندوستان کے 135مسلمان طلبا و طالبات کو اعزازات سے سرفراز کیا جائے گا جنھوں نے 2016میں دسویں اور بارہویں جماعت میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔ دہلی میں ایفمی کے ایونٹ پارٹنر دہلی یوتھ ویلفیئر ایسوسی ایشن (ڈائیوا) کے صدر اور کنونشن چیئرمین محمد نعیم نے اپنے افتتاحی کلمات میں دہلی کے تعلیمی اداروں کے تابناک ماضی کا تذکرہ کرتے ہوئے موجودہ زبوں حالی پر افسوس کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ دہلی کے مسلمان گرچہ ان کی امداد کررہے ہیں تاہم وہ ناکافی ہے۔ لاس ویگاس کے ڈاکٹر اسلم عبداللہ نے کنونشن میں نظامت کے فرائض انجام دیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا