English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرین حادثہ،پانچ افرادہلاک،15 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ خود صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے لکھا کہ زخمیوں کو فوری طور پر علاج دستیاب کرایا جا رہا ہے اور سینیئر افسران حادثے کی جگہ پہنچ گئے ہیں۔سریش پربھو نے لکھا ہے کہ حادثے کی وجوہات کی تفصیلی جانچ کی جائے گی اور زخمیوں کو معاوضہ دیا جائے گا۔جبکہ رورا ریلوے سٹیشن کے سٹیشن ماسٹر مہیش کمار نے بات چیت میں کہا کہ حادثہ سٹیشن کے نزدیک ہوا ہے۔مہیش کمار نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اس حادثے میں 50 سے زیادہ لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔گذشتہ ماہ ہی کانپور کے قریب ایک بڑا ریل حادثہ ہوا جس میں تقریباً ڈیڑھ سو افراد کی موت ہو گئی تھی۔ یہ حادثہ پٹنہ۔اندور ایکسپریس کی 14 بوگیوں کے پٹری سے اترنے کے سبب ہوا تھا۔

یمن میں اغوا پادری کی رہائی کی کوششیں جاری ہیں، حکومت ہند

نئی دہلی۔28دسمبر2016 (فکروخبر/ذرائع)حکومت ہند نے واضح کیا ہے کہ خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں ایک بھارتی پادری کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ٹی وی ذرائع کے مطابق ان کوششوں کی تصدیق وزیر خارجہ سشما سوراج نے کی ، کیتھولک عقیدے کے پادری ٹام اڑون علیل کا تعلق ریاست کیرالہ سے ہے اور انہیں مسلح افراد نے رواں برس چار مارچ کو اغوا کیا تھا۔ پادری کو اغوا کرنے کے لیے مسلح افراد نے عدن میں بزرگ شہریوں کے لیے قائم ایک مرکز پر چھاپہ مارا تھا۔ اِس مرکز میں بزرگ اور بوڑھے افراد کے نگہداشت مدر ٹریسا کے خیراتی ادارے کے رضاکار کرتے تھے۔ یمنی ذرائع کے مطابق بھارتی پادری کو امکاناً جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجووں نے اغوا کیا ہے۔

کالے دھن کیخلاف مہم نے نئی بلیک مارکیٹ کوجنم دیا،راہول گاندھی

نئی دہلی۔28دسمبر2016 (فکروخبر/ذرائع)بھارت میں بڑے نوٹوں کی بندش کے بعد غریب عوام پریشان ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کانگریس رہنماراہول گاندھی وزیراعظم نریندر مودی پربرس پڑے۔کہادلی سرکار کی کالے دھن کیخلاف مہم نے نئی بلیک مارکیٹ کوجنم دیدیا۔بھارت میں بڑے نوٹوں کی بندش کیبعد چھوٹے لوگ پریشانی کا شکار ہیں ۔نریندرمودی کے اچانک فیصلے نے امیرکوغریب اور غریب کوبھکاری بنادیا جبکہ کالیدھن کیخلاف مہم نے ایک نئی بلیک مارکیٹ کوجنم دیدیا ہے۔ نئی دہلی میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنما ؤں کی ملاقات ہوئی جس میں راہول گاندھی اور ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابینرجی نے مو دی سرکارکو کھری کھری سنائیں۔ راہول گاندھی نے کہاکہ مودی کی پالیسی سیکالادھن ختم نہ ہواغریب پریشان ہوگئے۔ساتھ ہی ایک نئی بلیک مارکیٹ وجود میں آگئی۔ اس نئی بلیک مارکیٹ میں وہ نوٹ تبدیل کیئے جاتے ہیں، جن کی قدر اب ختم ہوچکی ہے۔ راہول گاندھی نے مودی کے اقدامات کو بھارتی معیشت اور مالیاتی اداروں پر حملہ قرار دیا۔اپوزیشن رہنماممتابینرجی بولیں ، نوٹوں کی بندش اور نئے نوٹوں کے اجرا کے دوران غریبوں سے پیسہ چھین کرامیروں دے دیاگیا۔ انہوں نے ملکی حالات کوسپرایمرجنسی قراردی۔

محض ڈگری کے لیے ریسرچ کرنا بے کار: نوین پٹیل

ریسرچ اکالر خود اپنے تجزیے کو بنیاد بناکر نتائج حاصل کریں: پروفیسر انور خورشید

تنظیم مارچ ماہ میں بین الاقوامی سیمینار منعقدکرے گا: ڈاکٹر جسیم محمد

علی گڑھ28دسمبر2016 (فکروخبر/ذرائع) ریسرچ محض تعلیم کے شعبے تک محدود نہیں ہوتی ریسرچ کرتے ہوئے اس بات کا دھیان رکھا جانا چاہئے کہ یہ متاثر کن ہونیز یہ کہ ریسرچ ملک اور سماج کیلیے مفید ہونی چاہئے ۔ ان خیاات کا اظہار علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انجینئر پروفیسر انورخورشید نے ہندوستانی ساہتیہ سنسکرتی سنگم علی گڑھ اور علی گڑھ یونیورسٹی کے سی ای سی کے مشترکہ زیر اہتمام تاریخی اسٹریچی ہال میں ریسرچ میتھڈولوجی پر منعقدہ سات روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے دنیا بھر میں ہو رہی ریسرچ کے خطروں اور اس سے پیدا ہونے والے ماحول پر پاورپائنٹ پر زنٹیشن دیتے ہوئے کہا کہ ریسرچ کرنے والوں کو جدید تکنیک اور ریسرچ میتھڈولوجی کو اپنانا چاہئے تاکہ ملک کا وقار بلند ہو اور ترقی بھی ہو۔انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں ریسرچ کرنے والے خود کام کو آگے بڑھاتے ہیں گائڈ محض انھیں ہدایات دیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خود اپنے ریسرچ کی بنیاد پر نتائج حاصل کرنے تک تجزیہ کا عمل جاری رکھیں جس سے ریسرچ معیاری ہو۔
مہمانِ خصوصی سنیئر صحافی اور ایڈیٹر جناب نوین سنگھ پٹیل نے کہا کہ ملک اور سماج کے لیے مفید ریسرچ ہی اہمیت کی حامل ہوتی ہے محض ڈگریوں کے لیے ریسرچ کرنے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ جلد بازی میں معیاری ریسرچ نہیں کی جاسکتی۔ اس سے ریسرچ کرنے اور کرانے والے کی عزت دھول میں مل جاتی ہے۔ اے ایم یو میں ریسرچ کا معیار بلند ہے یہاں سائنس کے ساتھ آرٹس کے مضامین میں بھی معیاری ریسرچ ہورہی ہے۔ڈاکٹر جسیم محمد نے کہا کہ اس سات روزہ ورکشاپ کا اہم مقصدیہ تھا کہ ریسرچ کرنے والوں کو عالمی معیار کی ریسرچ میتھڈولوی سے واقف کراناتھا۔ انھوں نے کہا کہ سات دنوں میں ماہرین نے نہ صرف نئی راہ دکھائی بلکہ ان ذرائع کی بھی نشاندہی کی جس سے ریسرچ کو اعلیٰ معیار دیا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ ورکشاپ کے تجربے ان کے مستقبل کو تابناک بنائیں گے۔ 
ڈاکٹر جی.ایف. صابری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریسرچ اسکالر اپنے موضوع کی مناسبت سے محنت کریں اور مواد حاصل کرنے سے لے کر نتائج حاصل کرنے تک تجزیہ کا عمل جاری رکھیں جس سے ریسرچ معیاری ہو۔ڈاکٹر جسیم محمد نے سرسید پر اپنی تحریر کردہ اور مرتبہ کتابیں مہمانِ خصوصی نوین سنگھ پٹیل کو پیش کیں۔ شال اور یادگاری نشان دے کر مہمانوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد فرقان سنبھلی اور ڈاکٹر شیرین مسرور انجام دیے۔اس موقع پر ڈاکٹر تابندہ اقبال، امود گلزار، نکہت پروین،عمار خان، محمد دلشان ، محمد اقبال سیفی وغیرہ موجود تھے۔

سرکاری سہولیات کو عوام تک پہنچانا ضروری:پرمود مادھوا راج

بنگلورو۔28دسمبر2016 (فکروخبر/ذرائع) ریاستی وزیر برائے مچھلی پالن ونوجوانان امور پرمود مادھوا راج نے بتایاکہ سرکاری اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کیلئے افسران کو دیانتداری کے ساتھ اقدام کرنا ہوگا۔ محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ کے اشتراک سے منعقد ہ جنا منا پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ سرکاری اسکیموں سے استفادہ کیلئے سرکاری دفاتر پہنچنے والے عوام کا احترام کرنے سے ہی رام راجیہ کا قیام ممکن ہے۔ جمہوریت میں عوام ہی بادشاہ گر ہوتے ہیں مگر منتخب نمائندے اور افسران یہ بات بھول گئے ہیں اور عوام بھی صرف انتخاب کے دن ہی اپنے آپ کو بادشاہ گر تصور کرنے لگے ہیں۔جس سے ایسا ماحول پیدا ہوگیا ہے کہ منتخب نمائندے پانچ سال میں ایک مرتبہ ہی عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ مگر محکمۂ اطلاعات کے ذریعہ منعقد ہونے والے جنا منا پروگرام کے ذریعہ عوام تک سرکاری اسکیموں کو پہنچانے میں تعاون مل رہا ہے۔ ان کے مطابق ان کی وزارت میں آنے والے افسران عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور منتخب نمائندے وافسران دو پہیوں کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جس کے ذریعہ سرکاری اسکیموں میں شفافیت لاتے ہوئے مستحقین تک اس کا فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تین گھنٹوں تک چلنے والے پروگرام کے دوران وزیر موصوف نے عوامی مسائل کا جائزہ لیا اور کئی مسائل فوری طور پر حل کئے۔ اس موقع پر محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ کے پرنسپل سکریٹری ایم لکشمی نارائن نے بتایاکہ حکومت کے ذریعہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کئی اہم منصوبے جاری کئے جارہے ہیں۔انہیں مستحقین تک پہنچانا ضروری ہے۔محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ کے ڈائرکٹر این آر وشوکمار نے استقبال کیا، اس موقع پر محکمۂ کھیل کود کے اڈیشنل چیف سکریٹری رجنیش گوئل ، محکمۂ مچھلی پالن کے پرنسپل سکریٹری اوما شنکر، ڈائرکٹر ویرپا گوڈا، محکمۂ نوجوانان امور کے ڈائرکٹر انوپم اگروال کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ کے ڈپٹی ڈائرکٹر اے آر پرکاش نے نظامت کی۔ پروگرام سے قبل محکمۂ اطلاعات کی جانب سے محکمۂ مچھلی پالن ونوجوانان امور سے متعلق تیاردستاویزی فلم کی نمائش کا اہتمام کیاگیا۔

مسلم لیگ گلبرگہ کے زیر اہتمام،آج دوسرا سالانہ نعتیہ طرحی مشاعرہ

گلبرگہ۔28دسمبر2016 (فکروخبر/ذرائع) جناب خواجہ صدر الدین پٹیل نائب صدر انڈین یونین مسلم لیگ کی اطلاع کے بموجب انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرہ بضمن عید میلاد النبی ﷺآج بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء بمقام قائد ملت ہال نیا محلہ گلبرگہ منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت جناب محب کوثر کریں گے ، اور نگرانی حضرت سید شاہ ہدایت اللہ قادری صاحب قبلہ سجادہ نشین آستانہ حضرت سید شاہ محمد حیات اللہ بادشاہ قادری عملی محلہ گلبرگہ فرمائیں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے سید شاہ خلیل اللہ حسینی برادر سجادہ نشین گلسرم ، جناب شاہ محمد منہاج الدین بادی چشتی القادری متولی آستانہ لنگوٹ بند ؒ ، جناب محمد اسماعیل مدثر قادری نظامی مدرسہ انور السلام گلبرگہ شرکت کریں گے ۔ خطبہ استقبالیہ مولانا محمد نوح ضلعی صدر و ریاستی سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ پیش کریں گے ۔ ممتاز شعرائے کرام جناب سید سجادعلی شاہ ، جناب حامد اکمل، جناب نور الدین نور، جناب اکرم نقاش، ڈاکٹر وحیدانجم ، انجینئر سخی سرمست، جناب عبدالقدیر توپچی، ڈاکٹر اثر مرزائی (سیڑم)، جناب قاضی انور ، جناب ناصر عظیم ، جناب نور دلکش (واڑی)، جناب وحید راز ( گرمٹکال)، جناب شکیل صدف ، جناب شاہ نواز باغبان، جناب راشد ریاض، جناب اسحاق عظیم صابری، جناب الیاس صابری، جناب تسکین صابری کلام سنانے کا شرف حاصل کریں گے ۔ مشاعرہ کا آغاز مولانا محمد طالب قادری کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔جناب حافظ محمد اقبال سیکریٹری مسلم لیگ ضلع گلبرگہ نعت شریف کا نذرانہ پیش کریں گے ۔ سجاد حسین مشاعرہ کی نظامت کریں گے ، کنوینر مشاعرہ مبین احمد زخم صدر انڈین یونین مسلم لیگ ضلع یادگیر نے عاشقان رسول ومحبان اُردو سے معہ احباب شرکت کی درخواست کی ہے ۔

ریڈینٹ ایجو کیشنل اکادمی کے زیر اہتمام منعقد تقریب میں وزیر مملکت محمد یامین خان نے کی شرکت 

لکھنؤ۔28دسمبر2016 (فکروخبر/ذرائع) سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر و وزیر مملکت محمد یامین خان نے آج کرسمس کے موقع پر ریڈینٹ ایجو کیشنل اکادمی سکنڈ اسٹریٹ بیگاریا روڈ نزد دبگا سبزی منڈی بالا گنج لکھنؤ کے زیر اہتمام منعقد تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر اکادمی کے منیجر سراج مر زا نے وزیر مملکت محمد یامین خان کا گلدستہ پیش کر خیرمقدم کیا ۔اس موقع پر تقریب کو خطاب کر تے ہو ئے وزیر مملکت محمد یامین خان نے کہا کہ صلاحیت کسی کا محتاج نہیں ہو تی ہے ۔جو محنت و ایمانداری سے ہدف حاصل کرنے کی کوشش کر تا ہے ۔ منزل خودسفر طے کر اس کے پاس آتی ہے ۔اس موقع پر بچوں کے ذریعہ پیش کئے گئے پروگرام کی جم کر حوصلہ افزائی کی ۔ اور آگے بڑھنے کا منتر بھی سکھایا ۔ ساتھ ہی انہوں نے مو جود عوام سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اتر پردیش حکومت نے اسکولوں اور مدارس واکادمی کا بے پناہ امداد کر ان کے لئے راہیں ہموار کی ۔ اور آگے بھی اسی طرح کا مدد جاری رکھا جائے گا ۔ساتھ ہی موجود عوام سے 2017 میں سپا حکومت بنانے کی در خواست بھی کی ۔تاکہ اتر پردیش کی تر قی میں چار چاند لگایا جاسکے ۔ اس موقع پر سماج وادی پارٹی لو ہیا واہنی کے نائب صدر انس احمد ، رضی احمد ، ندیم احمد ، وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ آخر میں انہوں نے اکادمی کے تعمیر و تر قی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگ مو جود تھے ۔

حاجی پور میں فروغ اردو سمینار اور مشاعرہ 29 دسمبر کو

حاجی پور۔28دسمبر2016 (فکروخبر/ذرائع)ضلع اردو زبان سیل، ویشالی کی طرف سے ایک روزہ فروغ اردو سمینار اور مشاعرہ 29 دسمبر بروز جمعرات 10:30 بجے دن سے اقلیتی ہاسٹل، جڑوا میں ہوگا ۔ پروگرام کا افتتاح ضلع مجسٹریٹ ویشالی محترمہ رچنا پاٹل کریں گی۔ صدارت عبد الرحیم انصاری ایڈوکیٹ(ریٹارئرڈ جج ویشالی) فرمائیں گے۔ مہمان خصوصی کے طور پر امتیاز احمد کریمی، ڈائرکٹر اردو ڈائرکٹوریٹ ، حکومت بہار پٹنہ شریک ہوں گے جبکہ مہمان اعزازی کے طور پر شمیم احمد حاجی پوری کی شرکت ہوگی۔ سینئر ڈپٹی کلکٹر محمد ظفر عالم استقبالیہ خطبہ پیش کریں گے۔ سمینار میں ڈاکٹر مشتاق احمد مشتاق، ایم اے اظہار الحق اور کامران غنی صبا اپنے مقالات پیش کریں گے۔ جبکہ مشاعرہ میں بدر محمدی، بشر رحیمی، تحسین روزی اور مظہر وسطوی اپنا کلام پیش کریں گے۔ نظامت کا فریضہ انوار الحسن وسطوی انجام دیں گے۔ محبان اردو سے سمینار اور مشاعرہ میں شرکت کی گزارش ہے۔

2؍ فروری سے 9؍ واں بنگلور انٹرنیشنل فلم میلہ

بنگلورو۔28دسمبر2016 (فکروخبر/ذرائع)2؍ تا9 فروری آٹھ دنوں کیلئے 9؍ واں بنگلور انٹرنیشنل فلم میلہ بنگلور اور میسور میں منعقدہوگا۔ محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ کے پرنسپل سکریٹری ایم لکشمی نارائن نے آج پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 2؍ فروری کو افتتاحی تقریب منعقد ہوگی، اور اورین مال کے علاوہ پی وی آر سنیماس کے گیارہ پردوں اور میسورکے ’’ مال آف میسور آئیناکس سنیماس ‘‘کے 9 پردوں پر فلموں کی نمائش ہوگی اور 9 فروری کو اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔ اس میلے میں تقریباً 50ممالک کی 180 فلموں کی نمائش ہوگی، جس میں ایشیائی فلموں ، ہندوستانی فلموں اور کنڑا فلموں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ اس موقع پر لکسمبرگ ، ایجپٹ ، ویٹنام اور ایشیاء پیسیفک ممالک کے نظارے اور مزاحیہ فلموں کے علاوہ خواتین ڈائرکٹروں کی فلمیں بھی شامل کی جائیں گی۔ دستاویزی فلموں کے شعبے میں ایم ایم کلبرگی سمیت ملک اور بیرون ممالک کی معروف شخصیات پر مبنی دستاویزی فلموں کی نمائش ہوگی۔ کرناٹکا فلم اکاڈمی کے چیرمین ایس وی راجیندرا سنگھ بابو نے بتایاکہ حکومت کے ذریعہ فلم انڈسٹری کے مسائل کی یکسوئی کیلئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں ، جس میں جنتاٹاکیز سمیت دیگر منصوبے قابل ذکر ہیں۔ محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ کے ڈائرکٹر این آر وشو کمار نے بتایاکہ گزشتہ سال فلم میلے کے دوران معیاری فلموں کی نمائش کے باوجود تشہیر کے فقدان کے سبب یہ میلہ عوام تک پہنچ نہیں سکا ،جس کے سبب اس مرتبہ تشہیر پر توجہ دی جارہی ہے۔ اس موقع پر میلے کے آرٹ ڈائرکٹر ودیا شنکر نے بتایاکہ میلے کے دوران ہر دن دو سے زائد پروگرام منعقد ہوں گے، اور اس کے ذریعہ کنڑا فلموں کو بین الاقوامی سطح پر پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ 

سن فلاور کی بہاریہ فصل کیلئے آبپاشی کے شیڈول کااعلان کردیا گیا 

نئی دہلی۔28دسمبر2016 (فکروخبر/ذرائع)سن فلاور کی بہاریہ فصل کیلئے آبپاشی کے شیڈول کااعلان کردیا گیا ہے جبکہ پہلا پانی روئیدگی کے 20دن بعد لگانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ماہرین زراعت نے کہاکہ کاشتکار دوسرا پانی پہلے پانی کے 20دن بعد ، تیسرا پانی پھول نکلنے کے وقت ، چوتھا پانی بیج بنتے وقت اور پانچواں پانی دودھیا حالت میں لگائیں ۔یو این این سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ آبپاشی کا دارومدار موسمی حالات پر ہوتاہے اس لئے اگر موسم سرد اور مرطوب ہوتو آبپاشی کی ذرا کم ضرورت ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہ اگر فصل ضرورت محسوس کرے تو کاشتکار محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے اضافی پانی بھی لگا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پانی کی کمی فصل کو متاثر کرسکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مختلف علاقوں میں سن فلاور کی بہاریہ کاشت یکم جنوری سے شروع کرکے آخرفروری تک مکمل کی جاسکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا