English   /   Kannada   /   Nawayathi

سبريمالا مندر میں مچی بھگدڑ، 40 افراد زخمی، 3 کی حالت نازک(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

جس سے بھگدڑ مچ گئی۔بتا دیں، کیرالہ کا یہ سبريمالا مندر ایک مخصوص مقام رکھتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق یہاں ہر سال 16 نومبر سے 14 جنوری کے درمیان ملک بھر سے تقریبا 50-60 لاکھ عقیدت مند آتے ہیں۔

خواتین کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لئے پروگرام ''اسنہیتا'' پر بہتر ردعمل

حیدرآباد۔ 26دسمبر:2016(فکروخبر/ذرائع)خواتین کی سلامتی ' ان کے خلاف جرائم کی روک تھام اور ان کے مسائل کے حل کیلئے تلنگانہ کے ضلعسوریا پیٹ کی پولیس کی جانب سے شروع کردہ پروگرام ''اسنہیتا'' پر بہتر ردعمل حاصل ہورہا ہے ۔ پولیس کو صرف ایک فون کال ہی کافی ہوگا جس کے بعد متاثرہ خاتون کے پاس پہونچ کر خواتین پولیس اس کی مدد کرے گی ۔ 10 دسمبر کو وزیر بجلیجگدیش ریڈی نے سوریا پیٹ میں اس پروگرام کا آغاز کیا تھا ۔ گھروں میں خواتین کو ہراسانی پر یہ ٹیمیں سرگرم ہوگئی ہیں۔ 100 ڈائیل کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع پولیس کے واٹس ایپ نمبر کے ذریعہ بھی شکایت قبول کرکے متاثرین کے گھر جاکر پولیس مسائل حل کررہی ہے اور اس سلسلہ میں کونسلنگ بھی کی جارہی ہے ۔ 20 خواتین پولیس کے ذریعہ سوریا پیٹ کی ایس پی پرامیلانوتن نے اس کی شکایت کی ہے ۔ اسکوٹی پر یہ خاتون پولیس عوامی بیداری پیدا کررہی ہے ۔ پرمیلا نے کہا کہ اس پروگرام کا بہتر ردعمل حاصل ہورہا ہے ۔ ساس ' سسرالی رشتہ داروں کے ساتھ مختلف مسائل کے حل کیلئے کونسلنگ بھی کی جارہی ہے ۔ کوداڑ میں پولیس نے دو معاملے درج کئے ۔ اس پروگرام پر سوریاپیٹ کی خواتین نے مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس اسٹیشن جانے کے بجائے صرف ایک کال پر ہی پولیس ان کی دہلیز پر پہونچ رہی ہے ۔ 

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے شاہ رخ خان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا

حیدرآباد26دسمبر:2016(فکروخبر/ذرائع)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں فلم اداکار شاہ رخ خان کو آج ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی ۔ یونیورسٹی کے کانوکیشن کے موقع پر چانسلر ظفر سریش والا نے انہیں یہ ڈگری عطا کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ ان کی والدہ کے آبائی شہر حیدرآباد میں یہ اعزاز ملنے پر انہیں کافی مسرت ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ان کے پاس بات چیت اور لب و لہجہ کا جو انداز ہے وہ ان کی والد کی بدولت ہے جنہیں اردو میں غیر معمولی مہارت حاصل تھی ۔ شاہ رخ خان نے مولانا آزاد یونیورسٹی چانسلر ظفر سریش والا اور وائس چانسلر پروفیسر اسلم پرویز کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد اردو اور فارسی کے ماہر تھے اور اگر ان کے والد یہ ڈگری دیکھتے تو کافی خوش ہوتے کیونکہ ان کے والد مولانا آزاد کے کافی بڑے مداح تھے ۔ انہوں نے انتخابات میں بھی آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا تھا لیکن ان کی ضمانت ضبط ہوگئی تھی ۔ سریش والا نے اس موقع پر کہا کہ فن کے شعبہ میں شاہ رخ خان کی غیر معمولی خدمات پر انہیں یہ اعزازی ڈگری دی جارہی ہے ۔ 

تلنگانہ اور آندھر پردیش میں کرنسی کی کمی کے مسائل میں مزید اضافہ

حیدرآباد ۔ 26دسمبر:2016(فکروخبر/ذرائع)کرنسی کی کمی کے مسائل میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں لوگوں کو نوٹ بندی کے 48 دن کے باوجود بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔ کئی اے ٹی ایمس کام نہیں کررہے ہیں اور جو اے ٹی ایمس کام کررہے ہیں وہاں پر لوگوں کی طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔ ان قطاروں میں ضعیف افراد ' برقعہ پوش خواتین بھی شامل ہیں ۔ نوٹوں کی منسوخی کے 48 دن ہوگئے ہیں۔ تاہم عوام کو ابھی بھی کئی مسائل کا سامنا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 دسمبر کے بعد بھی نقدی نکالنے پر پابندی برقرار رہے گی ۔ نئے سال میں عوام کے مسائل میں کمی کے کوئی آثار نہیں ہے ۔

جھوٹ بولنے سے دماغ پر برے اثرات پڑتے ہیں،تحقیق

لندن 26دسمبر:2016(فکروخبر/ذرائع) جھوٹ بولنے سے دماغ پر برے اثرات پڑتے ہیں جن کی وجہ سے دماغ آہستہ آ ہستہ بے حس ہوتا چلا جاتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جھوٹ بولنا کوئی اچھی عادت نہیں۔ دنیا کے تقریباً ہر مذہب میں جھوٹ بولنے کو انتہائی برا سمجھا جاتا ہے جب کہ بعض معاشروں میں جھوٹ بولنے والوں کو نفسیاتی مریض تک قرار دیا جاتا ہے۔ تازہ تحقیق نے بھی یہی بات ثابت کی ہے کہ جھوٹ بولنے سے انسانی دماغ کے مختلف حصوں پر برے اثرات پڑتے ہیں جن کی وجہ سے دماغ بتدریج بے حس ہوتا چلا جاتا ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن میں کیے گئے اس مطالعے میں 80 رضاکار شریک تھے جن سے مختلف حالات کے تحت ذاتی یا اجتماعی فائدے کے لیے سچ اور جھوٹ بولنے کو کہا گیا۔ اس دوران دماغ کے ایک حصے ’’ایمگڈالا‘‘ میں ہونے والی سرگرمیوں پر بطورِ خاص نظر رکھی گئی۔ ایمگڈالا دماغ کا وہ حصہ ہے جو دوسروں کے جذبات کو سمجھنے اور موزوں جذباتی ردِعمل میں مرکزی اہمیت رکھتا ہے۔ ماہرین پر انکشاف ہوا کہ جن لوگوں نے ذاتی فائدے کی خاطر جھوٹ بولا، ان میں ایمگڈالا کی سرگرمی بتدریج کمزور سے کمزور تر ہوتی چلی گئی جب کہ یہی عمل بار بار دوہرانے پر وہ اور بھی زیادہ بڑے جھوٹ بڑی آسانی سے بولنے لگے۔ اس تحقیق کی روشنی میں ماہرین کا کہنا ہے کہ جھوٹ بولنے کا عمل جہاں ایمگڈالا کو کمزور کرتا ہے وہیں یہ جھوٹ بولنے کی عادت کو تقویت پہنچاتے ہوئے دھوکا دہی اور بددیانتی جیسے منفی رجحانات کو بھی پروان چڑھاتا ہے ۔

آگ کی مختلف وارداتوں کے دوران 2دکان اور ایک رہائشی مکان خاکستر 

سرینگر 26دسمبر:2016(فکروخبر/ذرائع)آگ نے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ،ویری ناگ میں فائیر اینڈ ایمر جنسی یونٹ کا فون بیکار ہونے پر لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کیا جبکہ ٹریفک حادثے کے دوران ایک راہگیر لقمہ اجل ہوا ۔ اطلاعات کے مطابق بٹگنڈ ویری ناگ کے علاقے میں اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب 25اور26دسمبر کی درمیانی رات کو حفیظ اللہ شیخ داماد غلام حسن میر نامی شخص کے دومنزلہ رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی اور آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے رہائشی مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ نمائندے کے مطابق مقامی لوگوں نے بھر پور کوشش کی تھی کہ آگ پر قابو پایا جائے جس میں وہ کامیاب نہیں ہوئے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق فائیر اینڈ ایمر جنسی عملے کو آگ نمودار ہونے کے بارے میں فون پر کئی با ر آگاہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم فائیر اینڈ ایمر جنسی یونٹ کا فون بیکار پڑا تھا جس کی وجہ سے متعلقہ محکمہ جائے موقعہ پر وقت پر نہیں پہنچ سکا اور رہائشی مکان پوری طرح سے خاکستر ہوا ۔ ادھرکھریو شہر کے شارشالی کے علاقے میں محمد اکبر آہنگر کا دکان خاکستر ہوا جبکہ اسی طرح کی ایک اور کارروائی میں سمبل بانڈی پورہ میں مظفر احمد بٹ کا دکان بھی خاکستر ہوا ۔ آگ کی ان الگ الگ وارداتوں کے دوران 3عمارتیں خاکستر ہوئی اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ۔ ادھر اصفا پورہ علاقے میں ایک تیز رفتار گاڑی زیر نمبر JK01F-0737نے راہگیر محمد سلطان بٹ ولد غلام قادر ساکنہ بٹہ پورہ صفاپورہ کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا ، مذکورہ شخص کو علاج کیلئے اسپتال پہنچا یا گیا جہاں و زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں گاڑی کے ڈرائیور جاوید احمد لون ساکن صفا پورہ کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ۔

شد ید سردی کی لہرجاری ، اہل وادی کو سخت ترین مشکلات کا سامنا 

آئندہ کئی دنوں تک کسی بھی جگہ بارشوں یا برفباری کا کوئی امکان نہیں/محکمہ موسمیات 

سرینگر 26دسمبر:2016(فکروخبر/ذرائع)ادی میں شد ید سردی کی لہر کے بیچ اتوار اور سوموار کی درمیانی رات لداخ کا لیہہ قصبہ منفی 13.9ڈگری سیلشیس کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ وادی کا سرد ترین علاقہ رہا اور یہ رات قصبے میں رواں موسم میں اب تک کی سرد ترین رات بھی ثابت ہوئی۔ادھر وادی کے بیشتر مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلے جانے کی وجہ سے اہل وادی کو سخت شبانہ سردیوں کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق وادی کے شمال و جنوب میں رات کا درجہ حرارت مسلسل کم ہورہا ہے اوربالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ وادی کے میدانی علاقوں میں بھی شبانہ درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے سے سردی کی لہر جاری ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق25اور 26دسمبر کی درمیانی رات ریاست کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ۔اس رات کے دوران لداخ کا لیہہ قصبہ وادی کا سرد ترین علاقہ رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 13.9ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جو کہ رواں موسم میں اب تک کا سب سے کم درجہ حررت ہے۔ لداخ کے ہی کرگل قصبہ میں پارہ گرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب قصبہ میں ہرگذرتے دن کے ساتھ سردی میں اضافہ ہورہا ہے۔گزشتہ شب کرگل کا کم سے کم درجہ حرارت منفی11.8ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔سخت سردیوں کے باعث سرینگر کے علاوہ وادی کے دیگر حصوں میں نل جم جانے کی وجہ سے لوگوں کو پینے کا پانی حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے مزید کچھ دنوں میں وادی میں رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہونے کا امکان ہے کیونکہ ان دنوں مطلع عمومی طور پر صاف رہے گا۔محکمے کے مطابق آئندہ کئی دنوں تک وادی میں کسی بھی جگہ بارشوں یا برفباری کا کوئی امکان نہیں ہے اور وادی کے ساتھ ساتھ لداخ میں بھی دوران شب آسمان صاف رہے گاجس کے نتیجے میں رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوگی۔

لا لو پرساد کے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم نریندر مودی پر تیکھے وار 

کہا وزیر اعظم اب خود فیصلہ کریں کس چوراہے پر لیں گے سزا

نئی دہلی 26دسمبر:2016(فکروخبر/ذرائع) ملک میں جاری نوٹ بندی کو لے کر راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالوپرساد یادو نے ایک بار پھر پی ایم مودی پرجم کر نشانہ لگایا۔ لالو پر ساد یادو نے کہاکہ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ نوٹ بندی کا مقصد کامیابنہ ہوا تو کسی چوراہے پر مجھے سزا دی جائے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق لالو نے کہا کہ 50 دن ہونے والے ہیں اور نوٹ بندی کاجو مقصد تھا وہ کامیاب بھی نہیں ہواتو ایسے میں پی ایم مودی خودبتائیں کہ انہیں کس چوراہے پر سزا دی جائے۔اس سے پہلے لالو نے نوٹ بندی کے خلاف دھرنے کو کامیاب بنانے کے لئے ایک پرچار رتھ کو دس سرکلر روڈ پر واقع اپنی رہائش سے روانہ کیا۔ اس موقع پر آر جے ڈی سربراہ نے کہا کہ نوٹ بندی کے خلاف راشٹریہ جنتا دل نے تحریک کی شروعات کر دی ہے اوراس دھرنا کے بعد گاندھی میدان میں بھی بڑی ریلی کی جائے گی۔ لالو نے اپنے انداز میں کہا کہ پی ایم جہاں مداری کی طرح ڈمرو بجا رہے ہیں وہیں ان کے بھکت ہمیشہ کی طرح صرف مودی مودی کر رہے ہیں۔ بہار کے بعد اب ہم لوگ یوپی انتخابات میں لینڈ کریں گے اور نوٹ بندی کیس لیس اوربے نام جائیداد کا راگ لگانے والے وزیر اعظم کو جلد ہی کالا دھن کا بھی حساب دینا ہوگا۔

ٹیکس چوری کی عادت چھوڑےئے ورنہ سنگین تنائج بھگتنے پڑیں گے۔۔ارون جیٹلی 

نئی دہلی۔26دسمبر:2016(فکروخبر/ذرائع)مرکزی وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ ملک بتھی دوسرے ملکوں کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرسکے گا جب ہم ٹیکس سسٹم میں تبدیلی لا ئیں۔ ہمیں اب اس بات کی ضرورت ہے کہ ٹیکس کم کی جا ئیں جس کے نتیجے میں ہم عالمی سطح پر دوسری کمپنیوں کے ساتھ آسانی کے ساتھ مقابلہ کرسکتے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ نوٹ بندی سے بہت سے لوگوں کو حیرانی ہوئی اور سکتے میں پڑ گئے اور اس سے بدعنوان لوگوں کی قلعی کھل گئی ۔ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ لوگ ازخود ٹیکس ادا کریں۔ تا کہ حکومت کو انہیں حاصل کرنے میں کوئی دشواری پیدا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان کا مستقبل درخشاں ہیں۔ لیکن لوگوں کو کالے دھن کے بارے میں خو د حکومت کو جانکاری دینی چاہئے تا کہ وہ لوگ بھی ٹیکس کے دائرے میں آسکتے ہیں۔ انہوں نے ان لوگوں کو سخت وارننگ دی جو اب بھی ٹیکس سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں ہر ایک فرد کا یہ حق ہے کہ وہ قانون کے حساب سے اپنی آمدنی کا صحیح ٹیکس ادا کریگا ۔ انہوں نے کیا کہ ابھی ہندستان کی ایک اچھی خاصی تعدا دہے جو ٹیکس سے بچنے کی کوشش میں لگے ہیں۔ پچھلے 70سالوں کے دوران ہم نے نے دیکھا کہ لوگ اس سلسلے میں طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں لیکن ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے وہ ملک کے اقتصادیات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا