English   /   Kannada   /   Nawayathi

نوٹ نکالنے گئے شخص کی موت پر مودی، جیٹلی اور آر بی آئی گورنر کے خلاف مقدمہ کی اپیل، عرضی پر سماعت تین جنوری کو(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

نئے سال کے موقعے پر آئی ایس آئی ایس بھارت میں فدائین حملے کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں 

نئی دہلی۔24 دسمبر:(فکروخبر/ذرائع)آئی ایس آئی ایس کی جانب سے بھارت کی مختلف ریاستوں میں نئے سال کے موقعے پر بڑے پیمانے پر فدائین حملے کرنے کی جانکاری ملنے کے ساتھ ہی نئی دہلی سمیت کئی ریاستوں میں پولیس و فورسز کو متحرک کر دیا گیا جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے ریاست جموں و کشمیر میں حفاظتی صورتحال کا ازسر نو جائیزہ لیا جا رہا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق خفیہ اداروں نے وزارت داخلہ کو جانکاری فراہم کی ہے کہ نئے سال کے آغاز میں آئی ایس آئی ایس کی جانب سے بھارت کی کئی ریاستوں جن میں ممبئی ، نئی دہلی ، چینی ، بنگلور ، حیدر آباد ، جموں و کشمیر بھی شامل ہے بڑے پیمانے پر فدائین حملے کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں آئی ایس آئی ایس کی جانب سے کئی منصوبوں کو عملی شکل دی جا رہی ہے ۔ خفیہ اداروں کے مطابق آئی ایس آئی ایس بھارت میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کیلئے فورسز کیمپوں ، ایٹمی تنصیبات پر حملے کر سکتے ہیں اور ریلوے اسٹیشنوں اور بس اسٹینڈوں کے ساتھ ساتھ اہم سرکاری عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے ۔ خفیہ اداروں کے مطابق پاک افغان سرحد پر آئی ایس آئی ایس کی جانب سے بھارت میں کارروائیاں کرنے کیلئے میٹنگ کی گئی اور کئی جدید ہتھیاروں سے لیس عسکریتی پسندوں کو سمندری اور خشکی راستوں کے ذریعے بھارت میں داخل کرانے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ خفیہ اداروں کی جانب سے ملی جانکاری کے بعد ملک کی کئی ریاستوں میں پولیس و فورسز کو متحرک کر دیا گیا ہے جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے ریاست جموں و کشمیر میں حفاظتی صورتحال کا جائیزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس میں وزیر اعلیٰ کو بھی شرکت کی دعوت دی جا سکتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو شبہ ہے کہ حدمتارکہ پر شدید دھند کے دوران عسکریت پسند بڑے پیمانے پر دراندازی کر سکتے ہیں اور ان کے ارادوں کو ناکام بنانے کیلئے نصب کئے گئے جدید آلات کا جائیزہ لینے کے علاوہ فورسز کی تعیناتی کے بارے میں بھی اقدامات اٹھا ئے جا سکتے ہیں ۔ خفیہ اداروں کی جانب سے ملی جانکاری کے بعد کرسمس اور نئے سال کے آغاز سے پہلے ریاست جموں و کشمیر میں حفاظت کے اقدامات مزید سخت کئے جا رہے ہیں تاکہ عسکریت پسندوں کے ممکنہ حملوں کو ٹالا جا سکے۔

5دنوں کی گہما گہمی کے بعد وادی میں پھر خاموشی ، ہڑتال سے زندگی درہم برہم ، حفاظتی انتظامات سخت 

سرینگر /۔24 دسمبر:(فکروخبر/ذرائع)5دنوں کی گہما گہمی اور چہل پہل کے بعد مزاحمتی قیادت کی جانب سے دئیے گئے ہڑتال کے باعث کشمیر وادی میں زندگی کا پہہ جام ،کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ، پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ،کشی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کیلئے حفاظت کے اقدامات سخت کر دئیے گئے تھے ۔ نمائندے کے مطابق کشمیر وادی میں 5دنوں کی چہل پہل ،گہما گہمی اور زندگی کے پٹری پر لوٹ آنے کے ساتھ ہی مزاحمتی قیادت کی جانب سے 23اور 24دسمبر کو 2دنوں کیلئے دی گئی ہڑتال کی کال کے پہلے دن وادی میں زندگی درہم برم ،کاروباری ادارے ٹھپ رہے ، پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا ، سرکاری اداروں میں بھی ملازمین کی حاضری برائے نام رہی جبکہ تعلیمی اداروں میں بھی درس و تدریس کا م متاثر ہوا ۔ نمائندے کے مطابق مزاحمتی قیادت کی جانب سے دئی گئی ہڑتال کی کال کے باعث بازار سنسان دکھائی دے رہے تھے تاہم بڑے شہروں اور قصبوں میں نجی گاڑیوں کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ۔ ادھر نماز جمعہ کے بعد گڑ بڑ کے امکانات سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ نے حفاظت کے غیر معمولی اقدامات اٹھا ئے تھے ،جگہ جگہ پر پولیس و فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی ، درجنوں سڑکوں کو کھار دار تار سے سیل کر کے لوگوں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی تھی ، اگر چہ کسی بھی جگہ انتظامیہ نے امتنائی احکامات صادر نہیں کئے گئے تاہم شہر خاص میں پولیس و فورسز نے شاہراہوں کو کانٹے دار تار سے سیل کر دیا تھا جس کی وجہ سے لوگوں نے نقل و حرکت بری طرح سے متاثر ہوئی تھی ۔ نمائندے کے مطابق مائسمہ ، بٹہ مالوں ، حیدر پورہ علاقوں میں بھی انتظامیہ نے پولیس و فورسز کی تعیناتی عمل میں لا کر حفاظت کے اقدامات سخت دئیے تھے ۔ نمائندے کے مطابق نماز جمعہ کے بعد اگر چہ کئی قصبوں اور علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئی تاہم کسی بڑے ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

ہمناآباد میں جائیداد ٹیکس میں 15فیصد کااضافہ ، اور کمرشیل ٹیکس میں 20فیصد اضافے کافیصلہ 

بیدر۔24 دسمبر:(فکروخبر/ذرائع)ہمناآباد ٹاؤن میونسپل کونسل کی جنرل باڈی میٹنگ نائب صدر پاروتی بارئی سیریکار کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ جس میں سال2016-17میں جائیداد ٹیکس میں 15فیصد اضافہ کی تجویز رکھی گئی ۔ جس کو منظوری مل گئی۔ کارگذار چیف آفیسر میناکماری نے جائیدا د ٹیکس میں اضافہ کا مسئلہ اٹھایا۔کارگذار صدر اور ارکان بلدیہ نے مکان ٹیکس میں 15فیصد اور کمرشیل ٹیلس میں 20فیصد اضافہ کو منظوری دی ۔ ٹی ایم سی ہمناآبادمیں گذشتہ 10سال سے خدامات انجام دے رہے ڈی گروپ ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر بیدر کے پاس فہرست روانہ کرنے کافیصلہ کیاگیا۔ 

بیدراسمبلی حلقہ جنوب سے بی جے پی کی کامیابی یقینی 

بیدر۔24 دسمبر:(فکروخبر/ذرائع)بیدراسمبلی حلقہ جنوب سے بی جے پی کی کامیابی یقینی کادعویٰ بی جے پی کے کسی عہدیدارنے نہیں بلکہ بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے سیاستدان کررہے ہیں۔ ان کاکہناہے کہ بیدر جنوب ایک پیچیدہ اسمبلی نشست بنتی جارہی ہے۔ یہاں اگر سیکولر ووٹ متحد نہیں ہوتے ہیں تو بی جے پی بہ آسانی انتخاب جیت جائے گی۔ کرناٹک مکڑاپکشا کے رکن اسمبلی اور نائیس کمپنی کے چیرمین اشوک کھینی پوری طاقت سے دوبارہ انتخاب لڑیں گے اور اس کے لئے وہ بی جے پی کے ساتھ بھی جاسکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتاہے تو بی جے پی برسراقتدار آئے گی ۔ اس تعلق سے جے ڈی ایس ، عام آدمی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی متفکر ہیں۔ جب کہ کانگریس کو یقین ہے کہ وہی اس اسمبلی حلقہ کی نشست جیتے گی ۔ دیکھتے ہیں آگے کیاہوتاہے۔

مودی 27 دسمبر کو اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے

دہرادون۔24 دسمبر:(فکروخبر/ذرائع)زیر اعظم نریندر مودی 27 دسمبر کو پہاڑی ریاست اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے. ایک افسر نے جمعہ کو بتایا کہ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) سے اس سفر کی تصدیق ہونے کے بعد حفاظتی انتظامات کو پختہ کیا جا رہا ہے. دہرادون کے بہت گرانٹ ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد مودی ایک پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں وہ کیدار ناتھ، بدری ناتھ، گنگوتری اور یمنوتری کے مذہبی مقامات کی سالانہ چار دھام سفر کے لئے جانے والی سڈق 'آل ویدر روڈ' کا سنگ بنیاد گے. بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صوبائی صدر اجے بھٹ نے بتایا کہ یہ سڈق بننے کے بعد سال بھر ان تیرتھ استھلو اور مشہور سکھ تیرتھ استھل 'ہیمکڈ صاحب' کا سفر بغیر کسی پریشانی کے ہو پائے گی. وزیر اعظم شہر کے پریڈ گراؤنڈ میں ایک جلسے سے بھی خطاب کریں گے. 

کیجریوال نے کی جنگ سے ملاقات 

نئی دہلی ۔24 دسمبر:(فکروخبر/ذرائع)دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج صبح راجنواس جاکر لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کی۔مسٹر جنگ نے کل اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ انہوں نے پھر سے تعلیمی شعبہ میں واپس جانے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر بننے سے پہلے مسٹر جنگ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر تھے ۔مسٹر کیجریوال اور مسٹر جنگ کے درمیان ملاقات تقریبا ایک گھنٹے تک چلی۔ مسٹر کیجریوال نے بعد میں کہا کہ مسٹر جنگ نے ناشتے پر بلایا تھا۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کے استعفی کے تعلق سے کہا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دیا ہے ۔وزیر اعلی اور گورنر کے درمیان اختیارات پر مسلسل تصادم ہوتا رہتا تھا۔دونوں کے درمیان حقوق کی لڑائی کورٹ تک بھی پہنچی ۔ مسٹر جنگ کے کل استعفی دیئے جانے پر مسٹر کیجریوال نے حیرت کا اظہار کیا تھا اور انہیں مستقبل کے لئے نیک خواہشات دی تھیں۔

سپریم کور ٹ کاانکم ٹیکس میں چھوٹ پر روک سے متعلق عرضی پر فوری سماعت سے انکار

نئی دہلی۔24 دسمبر:(فکروخبر/ذرائع)سپریم کورٹ نے سیاسی پارٹیوں کوحاصل انکم ٹیکس میں چھوٹ پر روک سے متعلق عرضی کی فوری سماعت سے آج انکار کردیا اور اس کے لئے 11جنوری 2017کی تاریخ مقرر کی ہے ۔عرضی گزارمنوہرلال شرما نے انکم ٹیکس ایکٹ 1961کی دفعہ 13اے اور عوامی نمائندگی قانون 1951کی دفعہ 29کے تحت سیاسی پارٹیوں کوحاصل انکم ٹیکس میں چھوٹ دئے جانے کی دفعات کے آئینی جواز کو چیلنج کیا ہے ۔جسٹس اشوک بھوشن کی سربراہی والی دو رکنی خصوصی بنچ نے پیشہ سے وکیل مسٹر شرما کی درخواست کی فوری سماعت سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ یہ پرانے قانون ہیں اور اسے موسم سرما کی چھٹی کے دوران اس معاملے کی فوری سماعت کرنے کی ضرورت نظر نہیں آ رہی ہے ۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ جب عام آدمی سے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے تو سیاسی پارٹیوں کو انکم ٹیکس سے چھوٹ کیوں دی جاتی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا