English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈھولا گڑھ فساد : گورنر نے ڈی جی پی کو لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کی ہدایت دی(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

خیال رہے کہ جلوس محمدی پر شرپسند عناصر کے حملے کے بعد سے ہی ڈولا گڑھ میں تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں ۔ہوڑہ پولس کمشنر کے مطابق پولس نے آنسوؤ گیس کا استعمال کرکے دونوں طرف سے بم اندازی کرنے والے ہجوم کو منتشر کیا ۔حال ہی میں ہوڑہ کے ایس پی سبیا ساچی کو ٹرانسفر کردیا گیا ہے ۔ڈھولا گڑھ جہاں جانی نقصانات نہیں ہوئے صرف دونوں طرف کے مکانات اور دوکانیں جلائی گئی ہیں مگر اب اس کو سیاسی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔بی جے پی نے 24دسمبر کو تین ممبران پارلیمنٹ کی ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔

30 لاکھ طلبا نے سوچھ بھارت پر لکھے مضامین، قومی فاتحین نے کی صدرجمہوریہ سے کی ملاقات

پٹنہ ، 23 دسمبر(فکروخبر/ذرائع)ٹاٹا بلڈنگ انڈیا اسکول مضمون مقابلہ 2014-15 کے نویں ایڈیشن کیقومی فاتحین ایوارڈتقریب کے تحت راشٹرپتی بھون، نئی دہلی میں ہندوستان کے معزز صدرجمہوریہ جناب پرنب مکھرجی سے ملنے کا موقع ملا۔سال 2006 میں شرو ع ٹاٹا بلڈنگ انڈیا اسکول مضمون مقابلہ بھارت کا سب سے بڑا قومی اسکول مضمون مقابلہ ہے جس میں کلاس 6 سے 12 ویں تک کے طالب علموں کو قوم کی تعمیر پر اپنی رائے اور متعلقہ مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کیا جاتا ہے۔ 2014-15 ورژن کا انعقاد200 سے زیادہ شہروں کے 7000 سے زائد اسکولوں میں 11 مختلف زبانوں ۔ انگریزی، ہندی، گجراتی، تامل، مراٹھی، کنڑ، اوریا، تیلگو، پنجابی، آسامی اور ملیالم میں کیا گیا۔ اس ورژن میں 30 لاکھ طلبا نے '' قوم کی ترقی اور صحت میں حفظان صحت کس طرح سے اثر ڈال سکتا ہے اور کس طرح اپنے علاقے اور شہروں میں صاف صفائی کو اپنانے اور صحت مند زندگی کو فروغ دینے کے لئے حوصلہ افزائی کی جا سکتا ہے '' موضوع پر اپنے خیالات کوقلمبند کیا۔

خیر سگالی جذبے کے تحت پاکستان نے 430ماہی گیروں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا 

بھارت نے 220مچھیروں کو رہا کرنے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے 

نئی دہلی ۔ ، 23 دسمبر(فکروخبر/ذرائع)خیر سگالی جذبے کے تحت پاکستان نے بھارت کے 430ماہی گیروں کو دو مرحلوں میں رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بھارت نے بھی 220پاکستانی مچھیروں کو رہا کرنے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے ۔ ذرائع ابلغ کے مطابق خیر سگالی جذبے کے تحت پاکستان کی وفاقی حکومت نے جیلوں میں بند پڑے 430بھارت کے ماہی گیروں کو 25دسمبر اور 5جنوری 2017کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں بھارت کی وزات خارجہ اور وزارت داخلہ کو باضابطہ طور پر جانکاری فراہم کی ہے ۔ پاکستانی وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان کے مختلف جیلوں میں 3برسوں سے بند پڑے بھارت کے ماہی گیروں کو آنے والے دنوں کے دوران رہا کیا جا رہا ہے ۔ترجمان کے مطابق 25دسمبر کو واگہ سرحد کے ذریعے 250ماہی گیروں کو بھارت کی انتظامیہ کے حوالے کیا جائیگا جبکہ 180ماہی گیروں کو 5جنوری تک رہا کیا جائیگا ۔ادھر بھارت نے بھی مختلف جیلوں میں بند پڑے پاکستان کے 220مچھیروں کو رواں برس کے آخرتک رہا کرنے پر غور کرنا شروع کر لیا ہے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کی وفاقی حکومت کو اس سلسلے میں جانکاری فراہم کی گئی ہے ۔ 

سپریم کورٹ کے فیصلے سے مزاحمتی قیادت کو بھر پور جواب مل گیا ہو گا 

کشمیری پنڈتوں کو وادی میں بسانے پر ہند نواز سیاسی پارٹیاں سیاست کر رہی ہے /پنُن کشمیر 

سرینگر ۔ ، 23 دسمبر(فکروخبر/ذرائع)سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کشمیر ی پنڈتوں کی تنظیم نے مرکزی و ریاستی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کشمیر ی پنڈتوں کو واپس وادی لانے کے بارے میں صرف دعوے اور وعدے کئے جا رہے ہیں جبکہ عملی اقدامات اٹھا نے کے بارے میں کسی بھی طرح کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے ۔ کشمیری پنڈتوں کے نام پر الیکشن لڑنے والی پارٹیاں سیاست کر رہی ہے اور کشمیری پنڈتوں کے پلے میں کچھ بھی نہیں پڑ رہا ہے ۔ ذرئع ابلاغ کے مطابق جموں میں کشمیری پنڈتوں کے تنظیم ’’پُنن کشمیر‘‘ نے سپریم کورٹ آف انڈیا کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علیحدگی پسند قیادت کو جواب مل گیا ہو گا جو کشمیر کو پاکستانی کی جھولی میں ڈالنا چاہتے تھے ۔ ’’پنُن کشمیر ‘‘ نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے نام پر نیشنل کانفرنس ،کانگریس ،پی ڈی پی ،بی جے پی ،پنتھرس پارٹ سیاست کر رہی ہے ۔ 8برسوں سے کشمیری پنڈتوں کو واد ی میں بسانے کے خواب دکھائے جا رہے ہیں اور ان 8برسوں کسی ایک کشمیری پنڈت کو وادی میں بسانے کیلئے کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔’’پنُن کشمیر ‘‘ کے کارکنوں نے جموں میں احتجاجی مظاہرے کے دوران ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری پنڈت واپس اپنے گھروں کو لوٹنا چاہتے ہیں تاہم ہند نواز سیاسی پارٹیاں ان کے لئے مسلسل رکاوٹ بنی ہوئی ہے جو نہ انہیں اپنے گھرو ں کو جانے دیتی ہے اور نہ ہی بسانے کیلئے کوئی کارروائی عمل میں لا رہی ہے ۔

منشیات اور نشیلی ادویات کے استعمال کے باعث 

ہر ماہ ریاست میں 9سے 12نوجوانوں کی زندگیوں کا چراغ بجھ جا تا ہے 

سرینگر۔ ، 23 دسمبر(فکروخبر/ذرائع)س بات کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ منشیات اور نشیلی ادویات کے استعمال سے ہر ماہ ریاست میں 5سے 9نوجوان اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جبکہ صرف کشمیر وادی میں 1275قمار بازی کے اڈے قائم کئے گئے ہیں جہاں لاکھوں روپے کا جواء ہر دن کھیلا جا رہا ہے ۔ وادی کے 9اضلاع کے بس اسٹینڈ ، ریلوے اسٹیشن ، قبرستان ، تفریحی پارکیں اور مضافاتی علاقے منشیات اور نشیلی ادویات کے لین دین کے مراکز میں تبدیل ہو گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس با ت کا سنسنی خیز انکشافات ہوا ہے کہ ملک کی تمام ریاستوں کے مقابلے میں جموں و کشمیر میں منشیات اور نشیلی ادویات کا زیادہ استعمال ہو رہا ہے ۔ ایک غیر سرکاری تنظیم نے ریاست جموں و کشمیر میں سروے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ خطہ چناب کے پونچھ راجوری اضلاع میں منشیات اور نشیلی ادویات کی ایسی وباء نے نوجوانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کی کوئی مثال نہیں مل پا رہی ہے ۔ سروے کے مطابق عیدالاضحی سے لیکر اب تک 4ماہ کے قلیل عرصے میں پونچھ ، راجوری ،کٹھوعہ اضلاع اور اسکے ملحقہ علاقوں میں 16نوجوان جن کی عمر 18سے 35سال کے درمیان تھی منشیات اور نشیلی ادویات کی لت میں مبتلا ہو نے کے بعد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ پوری ریاست میں ہر ماہ 6سے 9نوجوان منشیات اور نشیلی ادویات کا زہر پھیل جانے کی وجہ سے لقمہ اجل ہو رہے ہیں ۔ سروے رپورٹ کے مطابق ریاست جمو ں و کشمیر میں 15%سے 25%نوجوان منشیات ،نشیلی ادویات کی لت میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ 35%سے 55%مرد اور خواتین تمباکو نوشی اور سیگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔ سروے رپورٹ کے مطابق ریاست جموں و کشمیر میں 25%سے 35%لوگ مے خوری کے عادی ہیں اور سورج غروب ہونے کے بعد ایک کروڑ 25لاکھ روپے شراب خوری پر صرف کیا جا تا ہے ۔ سروے رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ وادی کشمیر میں 1275قمار بازی کے اڈے قائم کئے گئے ہیں جہاں 15سال سے لیکر 75سال کے بوڑھے جواء کھیل کر لاکھوں روپے ہر دن داؤ پر لگا دیتے ہیں ۔ سروے رپورٹ کے مطابق وادی کے 9اضلاع میں قائم کئے گئے بس اسٹینڈ ،ریلوے اسٹیشن ، قبرستان، مضافاتی علاقے اور تفریحی پارکیں منشیات اور نشیلی ادویات کے لین دین کرنے کے مراکز میں تبدیل ہو کر رہ گئے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایسے عناصر کے خلاف موثر کاررروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے جبکہ لوگوں کی جانب سے بھی منشیات ، نشیلی ادویات ،قمار بازی اور نقب زنی کو جڑ سے اکھار پھینکنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کو دست تعاون فراہم نہیں کیا جا رہا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا