English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی لیڈر واسوانی کے گھر پرجاری چھاپے کی کارروائی میں اب تک کروڑوں روپے کی جائیداد کا انکشاف(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

انہوں نے بتایا کہ محکمہ کے تقریباً 50 سے 60 اراکین کل سے سشیل واسواني کے تقریباً آٹھ ٹھکانوں پر دستاویزات کھنگالنے میں مصروف ہیں۔ دیر شام تک صورت حال صاف ہونے کی توقع ہے۔الزام ہے کہ آٹھ نومبر کو نوٹوں کی منسوخی کے بعد سشیل واسواني کی طرف سے بینک میں بڑی تعداد میں پرانے نوٹوں کے طور پر رقم جمع ہوئی تھی، جس کے بعد سے وہ انکم ٹیکس محکمہ کی نظر میں تھے۔ سشیل واسواني ریاست کے آمدنی وزیر اوما شنکر گپتا کے قریبی سمجھےجاتےہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس بینک کے آپریشنل نظام میں وزیر مسٹر گپتا سمیت بی جے پی کے کئی رہنما شامل ہیں۔

ریزرو بینک آف انڈیا کا یو ٹرن، 5000 سے زیادہ جمع کرانے پر اب پوچھ گچھ نہیں

نئی دہلی۔۔21دسمبر(فکروخبر/ذرائع ) پرانے نوٹ جمع کرنے پر پوچھ گچھ کو لے کر چوطرفہ گھرے بھارتی ریزرو بینک نے آج اس معاملہ میں یو ٹرن لے لیا۔ آر بی آئی نے کہا کہ اپنے گاہک کو جانو (كےوائی سی) پر عمل کرنے والے اکاؤنٹ ہولڈر 30 دسمبر تک 5 ہزار روپے سے زیادہ کے پرانے نوٹ ایک بار میں یا کئی بار میں جمع کرا سکیں گے، ان سے کوئی سوال نہیں پوچھا جائے گا۔اس سے پہلے مرکزی بینک نے کہا تھا کہ 30 دسمبر تک 5 ہزار روپے سے زیادہ کے پرانے نوٹ صرف ایک بار جمع کرائے جا سکیں گے اور اس کے لئے بھی کسٹمر کو وجہ بتانا ہوگا کہ وہ پہلے کیوں ایسا نہیں کر پائے۔ دو بینک افسر اس سلسلے میں اس سے پوچھ گچھ کریں گے۔ اب ایسے گاہکوں سے بینک افسران یہ سوال نہیں کریں گے کہ پہلے وہ یہ نوٹ جمع کیوں نہیں کرا پائے۔اس سے پہلے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پیر رات اور کل یہ یقین دلایا تھا کہ ایک بار 5 ہزار سے زیادہ پرانے نوٹ جمع کرانے والے صارفین سے کوئی سوال نہیں پوچھا جائے گا۔ تاہم، بینک افسر اس کے باوجود لوگوں کی بات سننے کو تیار نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریزرو بینک کو اس بارے میں نیا سرکلر جاری کرنا چاہئے۔

تمل ناڈو کے چیف سکریٹری کی رہائش گاہ سمیت دس مقامات پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

چنئی۔21دسمبر(فکروخبر/ذرائع )نوٹوں کی منسوخی کے بعد کالے دھن کے خلاف جاری مہم کے تحت انکم ٹیکس محکمہ کے حکام نے آج صبح تمل ناڈو کے چیف سکریٹری پی رام موہن راؤ کی رہائش گاہ سمیت دس مقامات پر چھاپے مارے۔ انکم ٹیکس محکمہ کے حکام نے مسٹر راؤ کی رہائش گاہ، ان کے بیٹے کے گھر، دفتر اور ان کے رشتہ داروں سمیت دس مقامات پر صبح چھ بجے چھاپے مارے۔ راؤ تمل ناڈو کے وزیر اعلی او پنيرسیلوم کے بے حد قریبی مانے جاتے ہیں اور ریاست کے سب سے بڑے نوکر شاہ ہیں۔انکم ٹیکس محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ پختہ ثبوتوں کی بنیاد پر مسٹر راؤ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا اور اس دوران کئی اہم دستاویزات برآمد کئے گئے ہیں۔ تقریبا دو ہفتے پہلے تمل ناڈو میں بڑے پیمانے پر انکم ٹیکس محکمہ اور ای ڈی کی چھاپہ ماری ہوئی تھی۔ اس چھاپے ماری میں 34 کروڑ کی نئی کرنسی، 106 کروڑ کی پرانی کرنسی اور 127 کلو سونا ضبط کیا گیا تھا۔ تحقیقات میں شیکھر ریڈی نام کے شخص کا نام آیا تھا۔ محکمہ انکم ٹیکس اور ای ڈی کے حکام نے شیکھر ریڈی سے مسلسل پوچھ گچھ کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا