English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاست تامل ناڈو میں شدید بارشوں کے باعث 55 افراد ہلاک(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

شمال مشرقی مون سون کے اثرات کی وجہ سے ریاست کے نو ساحلی اضلاع میں مسلسل بارش ہو رہی ہے جس سے ریاست میں ریل اور سڑکوں پر ٹریفک متاثر ہوئے ہیں۔مقامی صحافی کے وی لشمن نے بتایا کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین دنوں تک تمل ناڈو میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔تمل ناڈو حکومت کے مطابق سب سے زیادہ متاثر ڈالور ضلعے میں 27 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، وہاں امدادی کام کی نگرانی کے لیے تمل ناڈو حکومت کے وزیر اور سینیئر اہلکار موجود ہیں۔چینئی، ویلور، ترولوور اور انچی پورم سمیت شمالی اضلاع میں سکول اور کالج بند رکھے گئے ہیں۔صحافی کے وی لشمن کے مطابق ریاست میں ہونے والے داخلے کے امتحانات اور سرکاری عہدوں کے لیے ہونے والے امتحانات منسوخ کر دیے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بارش کے اثرات پانڈی چیری کے علاوہ آندھر پردیش کے زیریں علاقوں میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔


ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف فرانس کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔وزیر اعظم نریندر مودی 

نئی دہلی ۔14نومبر(فکروخبر/ذرائع )وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملے صرف فرانس کے شہریوں پر ہی نہیں بلکہ یہ پوری انسانیت اور مشترکہ عالمی روایات پر حملہ تھا۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جمعہ کو مختلف مقامات پر خودکش دھماکوں اور فائرنگ کے پرتشدد واقعات میں کم ازکم 120 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔فرانس کے صدر فرانسواں اولاند نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر کے سرحدیں بند کرنے کا حکم دیا جب کہ پیرس میں لگ بھگ 1500 فوجی بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔ان ہلاکت خیز واقعات وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ برطانیہ پر ہیں نے کہا کہ پوری ہندوستانی قوم اس موقع پر ہم فرانس کے ساتھ ہیں ۔ ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف فرانس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف فرانس کے ساتھ کھڑے ہیں۔فرانس کو رواں سال کے اوائل ہی سے متعدد دہشت گرد حملوں کا سامنا رہا ہے جس کی وجہ سے اس نے اپنے ہاں سکیورٹی ماضی کی نسبت سخت کر رکھی تھی۔ لیکن جمعہ کو ہونے والے دہشت گرد حملوں کو اکیسویں صدی میں اس ملک کے لیے ہلاکت خیز دن قرار دیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ایک دل دکھانے والی صورتحال ہے اور ہندوستان اسے بخوبی سمجھ سکتا ہے۔ ہم ایسی صورتحال سے گزر چکے ہیں۔وزیراعظم نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کے خاندانوں سے بھی اظہار ہمدردی کیا۔


عظیم اتحاد کی فتح سے فرقہ پرستوں کے حوصلے پست:مولانااسرارالحق قاسمی

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی سمیت ملک کے سرکردہ علماودانشوران کی جانب سے مولانااسرارالحق قاسمی کومبارک باد

نئی دہلی۔14نومبر(فکروخبر/ذرائع )آج دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری الحاج عمران انصاری نے سرکردہ مسلم شخصیات کے ایک وفد کے ساتھ ممبرپارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی سے ملاقات کرکے بہارمیں عظیم اتحاد کی جیت پر مبارک باد پیش کی۔اس موقع پرالحاج عمران انصاری نے بہاراسمبلی الیکشن میں تناسب کے لحاظ سے مسلم امیدواروں کوٹکٹ دلانے کے سلسلے میں اہم رول اداکرنے ،اسٹینڈنگ کمیٹی پرپریشرڈالنے کے ساتھ پارٹی ہائی کمان سونیاگاندھی کے ذریعے مداخلت کروانے اورپھران امیدواروں کی کامیابی کے لیے مؤثر کوشش کرنے پربھی مولانااسرارالحق قاسمی کو مبارک بادپیش کی۔انھوں نے کہاکہ بہار میں عظیم اتحاد کی جیت سے فرقہ پرستی کو سخت نقصان پہنچاہے اوراس کے لیے ہم کانگریس صدرسونیاگاندھی ،بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار،آرجے ڈی سربراہ لالوپرساد یادو کوبھی مبارک باد پیش کرتے ہیں،مولانااسرارالحق قاسمی نے کہاکہ بہارمیں سیکولراتحاد کی جیت دراصل ہندوستانی جمہوریت کی جیت ہے اور اس سے پورے ملک میں ایک مثبت پیغام گیاہے،انھوں نے کہاکہ بہار کے باشعور عوام نے جمہوری طاقتوں کی حمایت کرکے پورے ملک میں ایک تاریخ رقم کی ہے اوراس سے آنے والے بنگال،آسام اور یوپی وغیرہ کے انتخابات میں عوام کوفرقہ پرستوں کے خلاف لائحۂ عمل بنانے میں کافی مدد ملے گی۔مولاناقاسمی نے کہاکہ بہار اسمبلی الیکشن میں سیمانچل کے مسلمانوں اور وہاں کے باشعور عوام نے لوک سبھاانتخابات کی طرح اس بار بھی بہت ہی سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کیاہے،چنانچہ پورے خطے میں عظیم اتحاد کوتاریخ ساز کامیابی ملی ہے۔مولانانے کہاکہ ملک بھر،بلکہ عالمی سطح پرباہر کے لوگوں کی نگاہیں بھی بہار اسمبلی الیکشن پر ٹکی ہوئی تھیں اور سب نتائج کے منتظرتھے اورآج عظیم اتحاد کی فتح سے پوراملک غیر معمولی خوشی و مسرت سے سرشارہے،ملک میں فرقہ پرستی اور مذہبی انتہاپسندی کے خلاف ایک نئے محاذکی دھمک صاف طورسے محسوس کی جارہی ہے اور فرقہ پرستوں کا حوصلہ بری طرح پست ہواہے۔اس موقع پروفدکے رکن حاجی اسلم انصاری نے کہاکہ فرقہ پرست طاقتوں کوکمزورکرنے اور سیکولرقوتوں کو متحدکرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس قسم کا اتحاد ملک کے دوسرے صوبوں میں بھی قائم کیاجائے۔وفدمیں سماجی کارکن شمشاداحمد،محمد نیاز و دیگر افرادبھی شامل تھے۔واضح رہے کہ بہارکے اسمبلی الیکشن میں عظیم اتحادکی جیت اورکانگریس کی قابلِ اطمینان کارکردگی پرمہاراشٹرکے مولاناغلام محمد وستانوی،گجرات کے مولانا عبداللہ کاپودروی،انجمن باشندگانِ بہارممبئی کے جنرل سکریٹری محمودالحسن حکیمی،اے ایم یواولڈبوائزکولکاتہ کے جنرل سکریٹری انجینئروقاراحمد خان،اے ایم یواولڈبوائزبہارکے ڈاکٹرارشدحق سمیت ملک کے سرکردہ علماودانشوران نے مولانااسرارالحق قاسمی کومبارک بادپیش کی ہے اوربہارمیں جمہوری اتحادکی فتح کوخوش آیندقراردیاہے۔


تکفیری دہشت گرد امن کے لئے خطرہ

مسلم اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن آف انڈیا نے پیرس حملہ کی مذمت کی

نئی دہلی۔14؍نومبر(فکروخبر/ذرائع)پیرس میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے مسلم اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کے قومی جنرل سکریٹری انجینئر شجاعت علی قادری نے کہا کہ ہماری تنظیم دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتی ہے اور داعش کی سخت مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ داعش کے دہشت گر د آئے دن کہیں نہ کہیں انسانی جانوں کی پامالی کرتے رہتے ہیں۔ آج پوری دنیا کے لوگ دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں اس کے باوجود تکفیری دہشت گرد خونی کھیل کھیلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں،اور ان کے کامیابی کی وجہ یہ ہے کہ ان دہشت گردوں کے تمام تر دہشت گردانہ کاروائیوں کی سرپرستی آل سعودکرتے ہیں،سعودی حکام نہ صرف عالم اسلام میں ہو رہے دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث ہیں بلکہ وہاں کیتکفیری فکر سے متاثر اقتدار دنیا کے تمام ممالک میں انسانوں کا قتل عام کرا رہے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ تمام دنیا کے امن پسند لوگوں کو تکفیری دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر ہو جانا چاہئے،انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا میں فساد،تباہی اور بے گناہ انسانوں کے قتل کا سبب بن رہی ہیں اور یہ ہر انسان کا فریضہ ہے کہ ان کے ناپاک عزائم کا مقابلہ کریں اور ان کو روکنے کے لئے سد باب کریں،انجینئر شجاعت علی قادری نے کہا کہ وہابی دہشت گردوں کے قدم جس ملک میں بھی پڑ گئے ہیں وہاں کا امن چین سکون مکمل ختم ہو گیا ہے اس لئے ہمیں ان پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے اگر ہمارے ملک میں تکفیر ی فکر کا حامل کوئی شخص موجود ہے تو ملک کی خفیہ ایجنسیوں کو اس پر سخت نظر رکھنی چاہئے تاکہ ہمارا ملک ان کے دہشت گردانہ کاروائیوں سے محفوظ رہ سکے۔مسٹر شجاعت علی قادری نے کہا کہ پیرس میں ہونے والا دہشت گردانہ حملہ قابل نفرت ہے اس میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا ہونی چاہئے ،انجینئر شجاعت علی قادری نے ہندوستان سمیت تمام امن پسند ممالک سے زور دیکر کہا کہ اب صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا بلکہ وہابی دہشت گردی کے خلاف عملی اقدامات کریں کیونہ وہابیوں نے دہشت گردی کو ایک عالمی مسئلہ بنا دیا ہے اس لئے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے جواب بھی عالمی ہونا چاہئے۔


برطانوی عجائب گھر ’’مادام تساؤ‘‘کا نئی دہلی میں شاخ کھولنے کا فیصلہ 

نئی دہلی۔ 14نومبر(فکروخبر/ذرائع)مومی مجسموں کے لیے دنیا بھر میں مشہور برطانوی عجائب گھر مادام تساؤ نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اپنی شاخ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرئع ابلاغ کے مطابق عجائب گھر چلانے والی کمپنی مارلن انٹرٹینمنٹ کا کہنا ہے کہ یہ عجائب گھر 2017 ء کے ابتدائی مہینوں میں عوام کے لیے کھولا جائے گا۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نک وارن نے کہا ہے کہ اس بات سے ہمیں بہت خوشی ہے کہ ایشیاء کا سب سے پہلا مادام تساؤ بھارت میں کھل رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا لندن کے مادام تساؤ میں پہلے سے موجود بالی وڈ کے ستاروں کے مومی پتلے وہاں کی سب سے پرکشش چیز ہیں۔واضح رہے کہ لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں بالی وڈ ستاروں کی گیلری میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان،ا رتیک روشن، کرینہ کپور، ایشوریہ رائے سمیت دیگر بھارتی ستاروں کے پتلے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن چکے ہیں۔
بھارت میں خوف کے بڑھتے ہوئے ماحول کو کم کرنے کیلئے نریندر مودی پر دباؤ ڈالیں، نامور مصنفین کا برطانوی وزیراعظم کو خط
لندن۔ 14نومبر(فکروخبر/ذرائع)200 سے زیادہ مصنفین نے ایک خط کے ذریعے برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نریندر مودی سے بھارت میں خوف کے بڑھتے ہوئے ماحول کو کم کرنے پر زور دیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مصنیفن کی جانب سے لکھے گئے خط کو بین انٹرنیشنل نے شائع کیا ہے۔ان میں بدنام زمانہ شیطان صفت سلمان رشدی، وال مک ڈرمِڈ اور این مک ایون بھی شامل ہیں جن میں سلمان رشدی، وال مک ڈرمِڈ اور این مک ایون شامل ہیں۔ مصنفین نے اس خط کے ذریعے بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم رواداری اور تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اور کہا ہے کہ مودی آزادیِ اظہار کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔انھوں نے برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون پر زور دیا ہے کہ وہ نریندر مودی کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقاتوں میں اس مسئلے کو اٹھائیں۔اس خط میں بھارت کے مصنفین کو گذشتہ دو سالوں میں دی جانے والی دھمکیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ بھارت کے تقربیاً 40 ناول نگاروں، شاعروں اورادیبوں نے بھارت کی نیشنل اکیڈمی آف لیٹرز کی جانب سے دیے گئے ساہتیہ اکیڈمی اعزازات کو بطور احتجاج واپس کر چکے ہیں۔


غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام ڈرامہ فیسٹول کا افتتاح 

نئی دہلی ۔14نومبر(فکروخبر/ذرائع )غالب انسٹی ٹیوٹ کے ہم سب ڈرامہ گروپ کے زیراہتمام، ایوانِ غالب میں۱۳؍نومبر کو اردو ڈرامہ فیسٹول کاافتتاح کرتے ہوئے سابق چیف الیکشن کمشنر، حکومتِ ہند ڈاکٹر ایس۔وائی۔قریشی نے کہاکہ ملک کی تہذیب و ثقافت، ادب اور تاریخ کو پیش کرنے میں ڈراموں کا اہم کردار ہوتاہے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ہم سب ڈرامہ گروپ کاذکر کرتے ہوئے آپ نے مزیدکہاکہ میں پچھلے کئی برسوں سے غالب انسٹی ٹیوٹ میں ہونے والے ڈراموں کو دیکھ رہا ہوں، یہاں ہونے والے ڈراموں سے میں ہمیشہ متاثر ہوتارہاپہلے میں ناظرین کی صف میں بیٹھتاتھا اب میری خوش قسمتی ہے کہ میں اس ڈرامہ فیسٹول کا افتتاح کررہاہوں۔ ہم سب ڈرامہ گروپ کی چیرپرسن ڈاکٹر رخشندہ جلیل نے فرمایاکہ یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں اُس ہم سب ڈرامہ گروپ کی چیرپرسن ہوں جس کی بنیاد بیگم عابدہ احمدنے رکھی تھی۔ لہٰذا میری کوشش یہی ہوگی کہ اُن تمام شاندار روایتوں کی پاسداری کروں جنہیں بیگم عابدہ احمد نے ہمیشہ فروغ دیا۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی نے تمام مہمانوں کااستقبال کرتے ہوئے امید ظاہر کی اس ڈرامہ فیسول کے ذریعے ہم اپنی اُن دیرینہ روایتوں اور تہذیب و ثقافت کو باقاعدہ سمجھ سکیں گے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر رضاحیدر نے ہم سب ڈرامہ گروپ کی تاریخی حیثیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ۱۹۷۴ سے اس گروپ نے بے شمار ڈرامے پیش کیے ہیں اور اُس زمانے میں ہونے والے ڈراموں کوغالب انسٹی ٹیوٹ کی پہلی چیرپرسن آنجہانی اندراگاندھی اور پہلے سکریٹری مرحوم فخرالدین علی احمد خود دیکھنے آتے تھے۔ آپ نے مزید کہاکہ ہم سب ڈرامہ گروپ کی پہلی چیرپرسن بیگم عابدہ احمد نے اپنی محنتوں سے اس گروپ کو بلندیوں تک پہنچایا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے اس ڈرامہ فیسٹول کوبیگم عابدہ احمد کی یادمیں منعقد کیاہے۔اس موقع پر سنگیت ناٹک اکادمی کی سکریٹری محترمہ ہیلن آچاریہ بطور مہمان خصوصی موجود تھیں،افتتاح کے موقع پر ایک سووینئر کی رسم رونمائی غالب انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین ڈاکٹر پرویز علی احمد،ڈاکٹر ایس۔وائی۔قریشی،جسٹس بدر دُرریزاحمد،پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی ،ڈاکٹر رخشندہ جلیل،ڈاکٹر محمد کاظم اورڈاکٹر رضاحیدرکے دستِ مبارک سے ہوئی۔ افتتاحی اجلاس کے بعد اس فیسٹول کاپہلا ڈرامہ ’’غالب کی واپسی‘‘ پیش کیاگیا۔تین گھنٹے تک چلنے والے اس ڈرامے کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں مختلف علوم و فنون کے افراد موجود تھے۔ ڈرامہ فیسٹول میں ۱۳سے۱۷نومبر تک روزانہ ڈرامے پیش کیے جائیں گے۔ ’’غالب کی واپسی کے بعد’’خونِ ناحق‘‘ (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی)، ’’حلق میں تیر‘‘(بہروپ آرٹس گروپ)، ’’رینگتی پرچھائیاں‘‘(کلکتہ گروپ) اور آخری دن معروف ڈرامہ ’’لال قلعہ کا آخری مشاعرہ‘‘ پیش کیا جائے گا۔


ذ یا بیطس کے مریضوں کیلئے ز یتو ن کا تیل انتہا ئی مو ثر ہے،طبی ما ہر ین

نئی دہلی۔14 نومبر(فکروخبر/ذرائع)طبی ما ہر ین کے مطا بق ذ یا بیطس کے مریضوں کیلئے خو ن سے شو گر کی مقدا ر کم کر نے اور و ز ن کو کنٹر و ل کر نے کیلئے ز یتو ن کا تیل انتہا ئی مو ثر ہے جبکہ کم نشا ستے وا لی غذا ئیں اورلحمیا ت کی ز یا د تی کے اثرا ت بھی اس سے کنٹر و ل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خو ن میں شو گر کی مقدا ر کم کر نے کیلئے ا پنے طر ز زند گی میں تبد یلی لا تے ہو ئے و ز ن کم کر نے کی کو شش کر نی چا ہیے، ہندوستان میں ا س وقت14ملین افراد ذیا بیطس کا شکا رہیں ،ا گر یہ تعد اد اسی رفتا ر سے بڑھتی ر ہی تو 2030 ء میں ہندوستان ذ یا بیطس کے مرض وا لا دوسرابڑ ا ملک ہو گا اور یہاں ذ یا بیطس سے متاثر ہ افرا د کی تعدا د ا یک کر و ڑ 38لا کھ تک پہنچ جائے گی، ذ یا بیطس میں مبتلا لو گ ا پنے طر ز ز ند گی میں تبدیلی لا ئیں ،و زن کم کر نے کے ساتھ سا تھ د یگر ا حتیاطی تدا بیر سے استفادہ کریں ۔


دہلی سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن منایا گیا

نئی دہلی۔14نومبر(فکروخبر/ذرائع) دہلی سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن منایا گیا، اس سلسلہ میں طب یونانی اوکھلا ابوالفضل انکلیو میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں طب یویانی کے ہیڈ ڈاکٹر سید احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں شوگر کا مرض تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ شوگر کے مریض کی علامات میں بار بار پیاس لگنا پیشاب کی حاجت کا بار بار ہونا بھوک کا زیادہ لگنا‘ وزن میں کمی‘ تھکاوٹ‘ زخموں کا جلدی ٹھیک نہ ہونا وغیرہ شامل ہیں اس مرض سے بچاؤ کیلئے مریض کو زیادہ سے زیادہ پیدل چلنا چاہیئے متوازن غذاء کا استعمال شوگر سے بچاتا ہے روزانہ ورزش کو لازمی حصہ بنائیں ‘ ڈاکٹر ارشد نے کہا کہ شہر بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد شوگر کے مرض میں مبتلا ہو رہی ہے مگر لوگ احتیاط نہیں کرتے جس کے باعث اس مرض میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ احتیاط اور پرہیز سے اس مرض سے بچا جا سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا