English   /   Kannada   /   Nawayathi

میں بیف کھانا چاہتا ہوں، ہے کوئی جو روک سکے؟۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا(مزید ساحلی خبریں)

share with us

اگر میں آج گوشت کھانا شروع کروں تو وہ بھی میری مرضی ہوگی۔ اور اگر میں ایسا کرتا ہوں تو مجھے روکنے والے وہ کون ہوتے ہیں ‘ ظاہر ہے وزیر اعلی کا اشارہ سنگھ پریوار کی طرف ہے ۔سدارامیا نے کہا کہ بیف معاملہ پر جس طرح ملک بھر میں افرا تفری مچی ہے اس سے عدم تحفظ کا احساس پید ہوا ہے۔ بحث ترقی اور مہنگائی پر ہونی چاہئے نہ کہ کون بیف کھاتا اور کون نہیں ‘اس معاملہ میں کرناٹک میں بیف کو لے کر حال ہی میں کوئی معاملہ سامنے تو نہیں آیا لیکن جنوبی کرناٹک یعنی منگلور میں کچھ دن قبل بجرنگ دل کارکن پرشانت پجاری کا قتل اس لئے کیا گیا کیونکہ بی جے پی کے مطابق وہ گاؤ رکھشک تھا ۔گورکھشک اور مورل پولسینگ کے نام پر منگلور اور اس کے اطراف و اکناف کے علاقے میں فسادہوتے رہتے ہیں ۔ا س موقع پر حلقہ لوک سبھا بیدر یوتھ کانگریس ے صدر جناب ارشاد علی پہلوان کو ان کی بہتر کارکردگی پر ایوارڈ پیش کیا گیا ۔پروگرام میں ڈاکٹر جی پرمیشور صدر پردیش کانگریس کمیٹیکرناٹک پردیش یوتھ کانگریس کے صدر رضوان ارشد ‘ اورآل انڈیا یوتھ کانگریس کے ذمہ داران موجود تھے ۔ 


ریاستی وزیر اعلی مسٹر سدارامیا نے آخر کار اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 4مخلوعہ وزراتی عہدوں کو پُر کیا 

بنگلور۔30؍اکتوبر(فکروخبر/محمدامین نواز)ریاستی وزیر اعلی مسٹر سدارامیا نے آخر کار اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 4مخلوعہ وزراتی عہدوں کو پُر کیا ۔ڈاکٹر جی پرمیشور ‘ونئے کلکرنی کو کابینہ درجہ کا وزیر اورمنوہر تحصیلدار‘اور اے منجوکو اپنی مملکتی وزارت میں شامل کرلیا ہے ۔مذکورہ بالا وزراء کے قلمدان کا اعلان اسطرح کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر جی پرمیشور کو بنگلور ڈیولپمنٹ ‘اعلی تعلیم ‘اور منوہر تحصیلدار کو بلدی نظم و نسق ‘اے منجو کو ایکسائز ‘اور ونئے کلکرنی کو سیاست کا قلمدان کیا گیا ہے۔اس مرتبہ کابینہ میں علاقہ حیدرآبادکرناٹک کے ارکانِ اسمبلی نظر اندز کیا گیا ہے۔ ***


حضرت ٹیپو سُلطان شہیدؒ کی یومِ پیدائش کو دھوم دھام سے منانے کی درخواست

بنگلور۔30؍اکتوبر(فکروخبر/محمدامین نواز)مسلم ہیومن رائٹس اسو سی ایشن کے جنرل سکریٹری شیخ انصار ریگل کے بموجب 10؍نومبر کو شیرِ میسور حضرت ٹیپو سُلطان شہیدؒ کی یومِ پیدائش کو سرکاری طورپر منائے جانے کا حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ۔جناب شیخ انصار نے عامۃ المسلمین و مدارس و کالجس کے ذمہ داران سے درخواست کی ہے کہ 10؍ نومبر کو یومِ ٹیپوؒ کے موقع پر دینی مدارس ‘مساجد‘ خانقاہوں میں تلاوتِ قُرآنِ مجید کا اہتمام کریں اور کالجس و مدارس میں رنگا رنگ پروگرام پیش کرتے ہوئے حضرت ٹیپو سُلطان شہید ؒ کو بھر پور خراجِ عقیدت پیش کریں اور ان کے واقعات پر ڈرامہ و تحریری و تقریری پروگرامس کا انعقاد کیا جائے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا