English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانپور میں فرقہ وارانہ فساد بھڑک اٹھا(مزید اہم ترین خبریں)

share with us
اس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا تو بھیڑ نے پھر پتھراؤ کر دیا ۔ خبر ہے کہ انسپکٹر دراوڑ کمار اور پولیس لائن کے اراي کو گولی لگی ہے. انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے. ہنگامہ بھننانا گاؤں سے ہوکر چمن گج تک پہنچ گیا اور چدركا دیوی چوراہے پر بھی دونوں کمیونٹی آمنے سامنے آ گئے اور پتھراؤ ہو گیا. 

کھٹر اور وی کے سنگھ کو فوراََ برخاست کیا جائے : مایاوتی
لکھنؤ، 25اکتوبر (فکروخبر/ذرائع) بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ اور اترپردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر اور امور خارجہ کے وزیر مملکت وی کے سنگھ کو فوراََ برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔محترمہ مایاوتی نے مزید کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کے دور اقتدار میں دلتوں اور مسلمانوں کے ساتھ ہمیشہ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے، ظلم و زیادتی بڑھ جاتی ہے ، لیکن سیاسی ڈرامہ بازی کی ماہر یہ دونوں پارٹیاں الیکشن کے وقت دلتوں اور پسماندہ طبقات کی بستیوں میں جاتے ہیں، ان کی چارپائی پر بیٹھتے ہیں، ان کی کھچڑی بھی کھاتے ہیں اور ان کی چائے بھی پیتے ہیں۔

وی کے سنگھ کو دلت برادری کو کتا قرار دینا مہنگا پڑ گیا

25اکتوبر (فکروخبر/ذرائع)سابق جنرل اور وزیر داخلہ وی کے سنگھ کو ہندوؤں کی دلت برادری کو کتا قرار دینا مہنگا پڑ گیا۔عام آدمی پارٹی آج وی کے سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائے گی۔ جنرل وی کے سنگھ نے اپنے ایک بیان میں دلت ذات کے ہندووں کی ہلاکت پر ، دلتوں کو کتا قرار دیا تھا۔ اس بیان پر عام آدی پارٹی نے شدید احتجاج کیا ۔عام آدی پارٹی کے رہ نماؤں نے وی کے سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا، یہی نہیں عام آدمی پارٹی کی جانب سے وی کے سنگھ کے خلاف دوپہر ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا