English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندو دیوی کا ٹیٹو(تصویر) بنانے والا آسٹریلین سیاح پھنس گیا عوام کے ہاتھ(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

اسی موقع پر یہاں پر موجود کچھ ہندو احباب نے اس کی تصویر نکالی اور اس پر سخت اعتراض کرنے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے ہر ایک نے سیاح کو ہراساں کرتے ہوئے فوری اس کو نکالنے کی ہدایت کی اور کہا کہ یہ ہندوؤں کے احساسات کے ساتھ کھلواڑ ہے ، اور پھر اس کو تحریری معافی نامہ دینے پر مجبور کیا۔ پولس کو خبر ملتے ہی فوری مداخلت کرتے ہوئے سیاح کو عوام سے نکال لیا ۔ جب کہ بنگلور پولس نے یہ واضح کیا ہے کہ واقعہ کی تحقیق کی جارہی ہے اور اگر تحقیقات کے دوراں سیاح کے ساتھ مار پیٹ کرنے یا کسی بھی قسم کے ہراساں کرنے کی بات سامنے آتی ہے تو خاطیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جب کہ سیاح نے ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کروائی ہے ۔

اتر پردیش روڈویز سے انکوائری کے لئے 149 ڈائل کریں

آگرہ۔19اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)ریلوے کے انکوائری نمبر 139 کی طرز پر اتر پردیش روڈویز ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے بھی مسافروں کے لئے انکوائری نمبر 149 شروع کیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اس کے ذریعہ اب مسافر گھر بیٹھ کر ہی کسی بھی روٹ کے لئے سڑکیں بسوں کے علاوہ کرایہ اور پاس کی معلومات حاصل کر سکیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ روڈویزمسافروں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لئے مختلف اسکیمیں شروع کر چکا ہے ۔ اس کے تحت ہی 149 نمبر بھی شروع کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق یہ نمبر ڈائل کرنے پر مسافروں کو لکژری والوو بس میں سیٹ کی دستیابی کی معلومات، آن لائن بک کرائی گئی ٹکٹ کی منسوخی اورپیسے کی واپسی کی معلومات مل سکے گی۔اس نمبر کا استعمال دو بس اسٹیشنوں کے درمیان آمدروانگی کی معلومات، ایس ٹی ڈی کوڈ کی بنیاد پر کسی مقام کو جانے والی آئندہ پانچ بسوں کی معلومات، شکایت قیمت کرنے کے لئے کسٹمر سروس کے نمائندے کی سہولت اور کسی بس اسٹیشن سے اگلے ایک گھنٹے میں جانے والی بس سروس کی معلومات کے لئے بھی کیا جا سکتا ہے ۔


صرافہ اہلکار کو گولی مار کر 36 لاکھ کی لوٹ

آگرہ۔19اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) آگرہ کے شاہ گنج علاقے میں گذشتہ رات بے خوف بدمعاشوں نے صرافہ تاجر کے ایک ملازم کو گولی مار کر 30 لاکھ روپے کی نقدی اور چھ لاکھ روپے کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے ۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر پریتیندر سنگھ نے بتایا کہ صراف گووند پرساد گپتا کا شو روم بھوگي پورا چوراہے پر ہے اور نزدیک ہی سنگیتا ٹاکیز پر ان کا گھر ہے ۔یہ واردات گذشتہ رات تقریباً نوبجے ہوئی جب مسٹر گپتا شوروم بند کرکے اپنے ملازمین کے ہمراہ گھر کی طرف جارہے تھے ۔ ملازم نریندر کشواہا عرف رنکو اور رمیش کے ہاتھوں میں نقدی اور زیورات سے بھرے بیگ تھے ۔ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ سنگیتا روڈ پر پیدل آئے دو بدمعاشوں نے رنکو (36) کی کنپٹی پر سرعام گولی مار کر 6 لاکھ کا سونا اور 30 لاکھ روپیوں سے بھرا بیگ لوٹ لیا۔ اس کے بعد بدمعاش پستول لہراتے ہوئے دور کھڑی ہوئی موٹر سائیکل پر سوارہوکر فرار ہو گئے ۔گولی لگنے سے شدید زخمی رنکو کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔مفرور بدمعاشوں کی تلاش کی جارہی ہے ۔


صرافہ اہلکار کو گولی مار کر 52 لاکھ کی لوٹ

آگرہ۔19اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) آگرہ کے شاہ گنج علاقے میں کچھ بے خوف بدمعاشوں نے ایک شخص کو گولی مار کر 52 لاکھ روپے کی نقدی اور زیورات سے بھرا بیگ لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ صراف گووند پرساد گپتا کا شو روم بھوگي پورا چوراہے پر ہے اور نزدیک ہی سنگیتا ٹاکیز پر ان کا گھر ہے ۔ یہ واردات گذشتہ رات تقریبًا نو بجے اس وقت ہوئی جب مسٹر گپتا شوروم بند کر کے اپنے ملازمین کے ساتھ گھر کی طرف جا رہے تھے ۔ ملازم نریندر کشواہا عرف رنکو اور رمیش کے ہاتھوں میں نقدی اور زیورات سے بھرے بیگ تھے ۔ اس دوران سنگیتا روڈ پر دو بدمعاشوں نے رنکو (36) کی کنپٹی پر سرعام گولی مار کر 45 لاکھ کے زیورات اور سات لاکھ نقدی لوٹ لی۔ اس کے بعد بدمعاش پستول لہراتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوارہوکر فرار ہو گئے ۔گولی لگنے سے شدید زخمی رنکو کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔


چھتیس گڑھ کے سینئر کانگریس لیڈر اور سابق ایم پی پرس رام بھاردواج کا انتقال

رائے پور ۔19اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) چھتیس گڑھ کی سارنگ گڑھ سیٹ سے مسلسل چھ بار ممبر پارلیمنٹ رہ چکے سینیئر کانگریسی لیڈر پرس رام بھاردواج کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ تقریباً 77 برس کے تھے ۔ریاستی کانگریس کے دفتر سے ملی معلومات کے مطابق مسٹر بھاردواج کا آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ ان کے پسماندگان میں دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔ ان کا ایک بیٹا روی بھاردواج ریاستی کانگریس کا سکریٹری ہے ۔مسٹر بھاردواج لگاتار چھ بار 1980سے 1998 تک سارنگ گڑھ پارلیمانی سیٹ سے منتخب ہوئے ۔ وہ مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے انتقال پر وزیر اعلی ڈاکٹر رمن سنگھ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ساری زندگی غریب اور کمزور طبقوں کی بھلائی کے لئے کام کیا ۔ سابق وزیراعلی اجیت جوگی، ریاستی کانگریس صدر بھوپیش بگھیل، اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر ٹی ایس سنگھ دیو سمیت بڑی تعداد میں کانگریس لیڈروں نے ان کے انتقال اظہار تعزیت کیا۔


کشن گنج اے ایم یوسینٹرکی تعمیرمیں مرکزی حکومت کی عدمِ دلچسپی تشویش ناک

ممبرپارلیمنٹ مولانااسرارالحق قاسمی نے سینٹرکی تعمیرکے لیے منظورشدہ رقم جلدازجلدجاری کرنے کامطالبہ کیا

کشن گنج۔19اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )علیٰ تعلیمی اعتبار سے بہار کے پسماندہ خطہ سیمانچل کے ضلع کشن گنج میں گزشتہ یوپی اے گورنمنٹ کے ذریعے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینٹرکے قیام کو منظوری ملی تھی ،جس کے لیے زمین بھی مختص کی جاچکی ہے ،جس کی چہاردیواری کا تعمیری کام جاری ہے اورسینٹرمیں بی ایڈوایم بی اے کی تعلیم بھی ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ حکومت نے سینٹرکے تعمیراتی کام کوآگے بڑھانے کے لیے مزید۱۳۷؍کروڑروپے کی منظوری بھی دی تھی۔ مگر پھرمرکزمیں سرکاربدل گئی اوراس کے بعدبی جے پی کی سربراہی میں این ڈی اے کی جوحکومت آئی ہے،وہ اس سلسلے میں مسلسل غفلت اور لاپروائی کا مظاہرہ کررہی ہے اور کشن گنج اے ایم یوسینٹرکی تعمیر کے لیے جو رقم منظورکی گئی تھی، اسے جاری کرنے میں پس و پیش کر رہی ہے۔اس سلسلے میں تفصیلی گفتگوکرتے ہوئے ممبرپارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی کے نمایندہ پروفیسر شفیع احمد نے کہاکہ۳۰؍جنوری۲۰۱۴ء کو کشن گنج کے ایک عوامی اجلاس میں کانگریس چیئرپرسن محترمہ سونیاگاندھی نے کشن گنج اے ایم یوسینٹرکے تعمیراتی کاموں کے لیے پہلی قسط کے طورپر۱۳۷؍کروڑروپے کی رقم جاری کیے جانے کا اعلان کیاتھا،جومختلف محکماتی مراحل سے گذرکر مرکزی سرکارکے محکمۂ مالیات سے منظور بھی ہو گئی تھی،لیکن افسوس اور تشویش کی بات ہے کہ موجودہ این ڈی اے سرکارکی مدتِ کارکو۱۷؍ماہ گزرچکے ہیں،مگروہ کشن گنج اے ایم یوسینٹرکی تعمیر و ترقی کے لیے کوئی نئی پیش رفت کرناتودور،پچھلی سرکارنے جو رقم جاری کی تھی،اسے بھی ریلیزنہیں کررہی ہے۔ انھوں نے بتایاکہ مولانا اسرارالحق قاسمی اس سلسلے میں مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں اور انھوں نے۱۶؍مارچ۲۰۱۵ء کوپارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اپنی تقریرمیں بھی کشن گنج اے ایم یوسینٹرکی تعمیر کے لیے فنڈ جاری کرنے کا پرزور مطالبہ کیاتھا۔اس کے علاوہ ایم پی موصوف نے۸؍اگست۲۰۱۵ء کواس سلسلے میں صدرجمہوریہ سے بھی ملاقات کی تھی اور مذکورہ سینٹر اور مرشدآبادسینٹرکے تعمیری و ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈجاری کروانے کی درخواست کی تھی۔اس ملاقات میں مغربے بنگال سے ممبرراجیہ سبھااحمدحسن عمران بھی شریک تھے۔نمایندہ موصوف نے مولانااسرارالحق قاسمی کے حوالے سے کہاکہ بی جے پی سب کا ساتھ اور سب کا وکاس کا نعرہ لگاتی اور تعلیمی پسماندگی کو دورکرنے کی بات کرتی ہے لیکن عملی طورپرمنصفانہ قدم اٹھانے سے گریز کرتی ہے، جو یقیناًنہایت ہی افسوس ناک ہے۔نمایندہ موصوف نے کہاکہ ممبرپارلیمنٹ مولانااسرارالحق قاسمی نے مرکزی حکومت سے منظورشدہ رقم جلدازجلد جاری کرنے کرنے کامطالبہ کیا ہے۔انھوں نے بتایاکہ مرکزی حکومت کے اس جانب دارانہ رویہ کی وجہ سے کشن گنج اور سیمانچل کے مسلمانوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اوراگر اے ایم یوسینٹرکی تعمیرکے سلسلے میں منظورشدہ رقم جاری کیے جانے میں تاخیر اور ٹال مٹول کا سلسلہ مزید جاری رہاتویہاں کے عوام اپنے تعلیمی حقوق کی حصول یابی اور اے ایم یوسینٹرکی تعمیر،ترقی اور بقاکے لیے جمہوری طریقے سے احتجاج پر مجبور ہوں گے۔


موسلا دھار بارشوں اور برفباری سے وادی سخت سردی کی لپیٹ میں

گلی کوچے زیرآب کل شام سے موسم میں بہتری کا امکان

سرینگر۔19اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) پیر پنچال کے آر پار میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں سیزن کی دوسری ہلکی برفباری سے پا رہ اترگیا اور وادی سردی لی لپیٹ میں آ گئی ہے۔ اس دوران تازہ بارشوں سے ایک مرتبہ پھر گلی کوچے زیرآب آ گئے ہیں۔محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی میں وقفے وقفے سے درمیانہ سے بھاری درجے کی بارشیں ہونے کا امکان ظاہرکرتے ہو ئے کہا کہ منگل کی شام سے موسم میں بہتری آ ئی گی ۔ اس دوران موسم کی خرابی کے باوجود سرینگر جموں شاہراہ پر دن بھر معمول کا دو طرفہ ٹریفک بغیر کسی خلل کے چلتا رہا۔ سی این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے عین مطابق وادی کے طول وارض میں سوموار کی علی الصبح کالے بادل چھا گئے جسکے ساتھ ہی موسم نے کروٹ لی اور بالائی ومیدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری ہو ئی ہیں۔گلمرگ کے افروٹ پہاڑیوں اورپہلگام کے بالائی علاقوں چندن واڑی ، آڑو، شیشی ناگ ، مہاگنس ٹاپ ، پسوٹاپ اور گپھا کے ارد گرد بھی تازہ برفباری سے برفباری کی سفید چادر بچھ گئی ہے ۔ موسلا دھار بارشوں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہواہے اور لوگ گرم ملبوسات استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ۔دریں اثناہ موسلادھار بارشوں نے شہرودیہات میں لوگوں کو گھروں میں ہی محصور کر کے رکھ دیا جس کے نتیجے میں عام زندگی بھی متاثر ہو کر رہ گئی۔سرینگر شہر اور وادی کے دوسرے کئی اضلاع میں بارشوں سے کئی علاقے ، بازار ، سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب آچکے تھے اورخواتین بچوں وملازمین کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کو عبور و مرور میں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گاڑیوں کی آواجاہی میں بھی رکاوٹ پیدا ہوئی ۔شہر سرینگر کے لا ل چوک ،ریگل چوک ، مولانا آزاد روڑ ، ریذیڈنسی روڑ ، مائسمہ ، سرائے بالا ، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ اور دیگر کئی علاقوں میں سڑکوں پر چاروں طرف پانی ہی پانی جمع ہوا۔ وادی کے دوسرے کئی اضلاع میں بارشوں سے کئی علاقے ، بازار ، سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب آگئے جس کی وجہ سے لوگوں کو عبور و مرور میں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گاڑیوں کی آواجاہی میں بھی رکاوٹ پیدا ہوئی مجموعی طور پر وادی کے کم و بیش تمام اضلاع اور قصبہ جات جن میں سرینگر کیساتھ ساتھ بارہمولہ، کپوارہ، بانڈی پورہ، سوپور، ٹنگمرگ، پٹن، بڈگام، بیروہ، خانصاحب، گاندربل، کنگن، پلوامہ، پانپور، شوپیان، کولگام، اننت ناگ، مٹن، بجبہاڑہ قاضی گنڈ، ترال اور اونتی پورہ شامل ہیں، میں ہلکی سے درمیانہ اور بعض مقامات پر بھاری درجے کی بارشیں ہوئیں۔ بارشوں سے موسم میں اس تبدیلی کے پیش نظر درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ۔کپوارہ سے نمائندئے اطلاع دی ہے کہ ضلع کے میدانی علاقوں میں صبح شدید بارشیں ہوئیں جو دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہیں۔ گاندربل سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ وہاں سونہ مرگ ،زوجیلا کے علاوہ سرینگر لیہہ شاہراہ کے مختلف مقامات پر ہلکی برفباری ہو ئی۔محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی میں وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق منگل کی شام سے موسم میں تبدیلی آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ وادی میں منگل کی شام سے بارشیں کم ہو ں گی اور موسم میںآ ج سے بہتری آئے گی ۔ادھرٹنل کے اس پار مسلسل بارشوں ہو رہی ہیں۔جموں کے کئی علاقوں میں زوردار گرج چمک کے ساتھ ساتھ تیز بارشیں ہوئی تاہم اسکے باوجود بھی سرینگر جموں شاہراہ پر دن بھر معمول کا دو طرفہ ٹریفک بغیر کسی خلل کے چلتا رہا ۔


بی ایس ایف اہلکار کی اہلیہ کے ساتھ زیادتی

اپنے ہی یونٹ کے ڈاکٹر کے خلاف کیس درج

سرینگر۔19اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )بی ایس ایف کے اہلکار کی اہلیہ کے ساتھ زیادتی کرنے کے خلاف بی ایس ایف کے ڈاکٹر کے خلاف اکھنور پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق بی ایس ایف ڈاکٹر امت کمار کے خلاف اپنی ہی یونٹ میں تعینات نریش کمار نے انکی اہلیہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا کیس درج کرلیا ہے اکھنور میں تعینات بی ایس ایف اہلکار نے پولیس سٹیشن اکھنور میں ایک عرضی شکائت درج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کی اہلیہ کے ساتھ اسکی کے یونٹ میں تعینات بی ایس ایف ڈاکٹر نے انسے جنسی زیادتی کی ہے ۔ چنانچہ پولیس نے مذکورہ رمبھیر پینل کوڈ کی دفعہ 354کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔ بی ایس ایف ڈاکٹر امت کمار کے خلاف اپنی ہی یونٹ میں تعینات نریش کمار نے انکی اہلیہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا کیس درج کرلیا ہے۔


بہار :اے ا یس پی کو نا معلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا

ساسارام۔ 19 اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)بہار کے روہتاس ضلع کے اسسٹنٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ (مہم) محمد سہیل کو اتوار کی رات نامعلوم افراد نے گولی مار دی، جس سے وہ زخمی ہو گئے. گولی ان کے پاؤں میں لگی ہے. پولیس کے مطابق، سہیل پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ رات تقریباً ساڑھے دس بجے ڈیہری۔آن سون اسٹیشن کے قریب موہن بگہا (مہادیوا گاؤں) کے قریب ایک ہوٹل کے سامنے پہنچے تھے. روہتاس کے پولس سپرنٹنڈنٹ مانوجیت سنگھ ڈھللو نے پیر کو بتایا کہ گولی لگنے کے بعد انہیں جمہار کے نارائن میڈیکل کالج اینڈ اسپتال لے جایا گیا، جہاں ابتدائی طبی مدد کے بعد انہیں وارانسی بھیج دیا گیا. فی الحال، وہ خطرے سے باہر ہیں. پولیس پورے معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے. غور طلب ہے کہ آٹھ اکتوبر کو پٹنہ کے پھلواری شریف کے اے ایس پی راکیش کمار اور ان کے محافظ سریش کمار کو بھی نامعلوم افراد نے گولی مار دی تھی، جس میں دونوں شدید زخمی ہو گئے تھے. اس صورت میں ابھی تک کسی کی گرفتاری نہیں ہو سکی.

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا