English   /   Kannada   /   Nawayathi

ظلم کی انتہا: اخلاق کے بعد نعمان کو گائے کے نام پر قتل کردیا گیا

share with us

جبکہ اس کے 4 ساتھیوں کو مقامی پولیس نے آج ہماچل پردیش کے ضلع سرمائور کے جنگلات میں لگ بھگ چار گھنٹے کے تعاقب کے بعد مقامی لوگوں کی مدے پکڑ لیا۔ ڈی ایس پی پچاڑ یوگیش رولتا نے کہا کہ موشیوں کو لے جارہے پانچ افراد جن پر مقامی لوگوں نے حملہ کردیا تھا، انہیں گرفتار کرکے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 5 گایوں اور 10 بیلوں کو لے جانے والا ایک ٹرک مقامی لوگوں نے دیکھا اور اس گاڑی کا تعاقب کیا۔ اپنے آپ کو مشکل میں محسوس کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور نے مبینہ طور پر ایک گاڑی کو پیچھے سے ٹکر دینے کی کوشش کی لیکن پولیس اور مقامی لوگوں نے تعاقب جاری رکھا جس کے نتیجہ میں ٹرک ڈرائیور نے اپنی گاڑی لواسا چوکی چوراہے پر روک دی اور بتایا جاتا ہے کہ بعض گایوں کو ٹرک سے باہر ڈھکیل دیا۔ ایک گائے وہیں فوت ہوگئی جبکہ پانچ دیگر کو شدید زخم آئے۔ ٹرک کو وہیں چھوڑدینے کے بعد موشیوں کو لے جارہے پانچ افراد نے لواسا چوکی کے ایک قریبی جنگل میں پناہ لی جو سراہن۔چندی گڑھ روڈ سے متصل ہے۔ پولیس نے مقامی دیہاتیوں کی مدد سے تمام پانچ افراد  کو کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد گرفتار کرلیا۔ پولیس کے ذرائع نے کہا کہ دیہاتی جو پولیس ملازمین کے مقابلہ میں بہت بڑی تعداد میں تھے، انہوں نے afrad پر قابو پاتے ہوئے انہیں پیٹنا شروع کردیا۔ جب زخمی  افرادکو سراہن اسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں گرفتار اشخاص میں سے ایک 28 سالہ نعمان متوطن موضع رام پور، ضلع سہارن پور(اترپردیش) زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پچاڑ پولیس نے آئی پی سی کے سیکشن 302کے تحت قتل کا مقدمہ متوفی نعمان کے رشتہ دار عمران کی شکایت پر درج کرلیا ہے۔ نعمان کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔ ڈی ایس پی رولتا نے بتایا کہ دیگر 4 ملزمین جن پر گائے کی اسمگلنگ کا الزام ہے، ٹرک ڈرائیور محمد نشو (37 سال)، 22 سالہ گلزار، 20 سالہ سلمان اور 24 سالہ گلفام ہیں۔ یہ تمام ضلع سہارن پور کے موضع رام پور کے رہنے والے ہیں۔ انہیں مقامی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ ان تمام ملزمین کے خلاف جانوروں پر مظالم کے انسداد سے متعلق قانون کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس ٹرک کو قبضہ میں لے لیا جس میں بیلوں اور گایوں کو منتقل کیا جارہا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا