English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلمانوں کو ہندوستان میں رہنا ہے تو بیف کھانا چھوڑنا پڑے گا: ہریانہ وزیرعلیٰ کھٹر کا بیان(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

کھٹر کے بیان پر زبردست عوامی ردعمل ہوا ہے اور کانگریس نے اسے جمہوریت کیلئے افسوس ناک دن قرار دیا ہے۔جب کہ کھٹر نے کہا کہ ان کے الفا ط غلط ڈھنگ سے پیش کئے گئے۔ میں نے ایسی کوئی بات کبھی بھی نہیں کہی۔اس کے باوجود اگر میرے بیان سے عوام کے جذبات کو چوٹ لگی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔وزیر اعلی کے مشیر جواہر یادو نے کہا کہ کھٹر نے ایسا کئی بیان کبھی نہیں دیا۔وزیر اعلی نے خود اس کی تردید کی ہے۔ ایک اخبار میں جو چھپا پے ہ کھٹر نے کہا ہی نہیں۔وزیر الع نے کہا ہے کہ گائے ہندوستان مین کروڑوں لوگوں کے عقائد سے تعلق رکھتی ہے۔کھٹر نے حال ہی میں اپنے دورہ میوات کا ذکر کیا اور کہا کہ وہاں کئی گؤ شالائیں مسلمان چلا رہے ہیں۔وہیں کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں کو گائے کھانے سے گریز کرنا چاہئے۔ تاہم اج ان کا جو انٹرویو چھپا ہے اس کے مطابق کھٹر نے کہا کہ ہندوستان میں رہ تو سکتا ہے مگر اس کیلئیاسے گائے کھانا چھوڑ دینا ہوگا۔اس پر رائے زنی کرتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور ینکیا نائیڈو نے کہا کہ کھٹر نے جن خیالات کا اظہار کیا ہے ہ ان کے ذاتی ہیں ، پارٹی کے نہیں۔ایسی کوئی بات کہنا ہی غلط ہے۔میں وزیر اعلی سے مل کر ان کو مشورہ دوں گا کہ ایسی بات نہ مکہا کریں۔کسی بھی شخص کے کھانے پینے کی عادتوں کو مذہب سے جوڑنا غلط ہے۔


ہندوستان کھٹّر کی جاگیر نہیں ہے

مسلمان کیا کھائیں یا نہ کھائیں یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے، 

کھٹر جیسے لوگ آر ایس ایس کے پرچارک کے طور پر کام کرتے ہیں: نواب ملک

ممبئی۔16اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹّر کے گائے کے ذبیحے اور مسلمانوں کے تعلق سے متنازعہ بیان پر راشٹر وادی کانگریس پارٹی نے سخت اعتراض کیا ہے اور کہا ہے ہندوستان کھٹّر کی جاگیر نہیں ہے کہ وہ جسے چاہیں یہاں رہنے دیں اور جسے چاہے نہ رہنے دیں۔ یہ ملک جتنا منوہر لال کھٹر کا ہے اتنا ہی مسلمانوں کا ہے ۔ کھٹر جیسے لوگ اس ملک کا ماحول خراب کررہے ہیں، وزیراعظم کو چاہئے کہ اس طرح کی زہر افشانی کرنے والوں پر لگام لگائیں۔واضح رہے کہ ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹّر نے کہا ہے کہ اگر مسلمان گائے کا گوشت کھانا چھوڑدیں تو ہی وہ اس ملک میں رہ سکتے ہیں۔ پارٹی کے قومی ترجمان نواب ملک نے منوہر لال کھٹّر کی اس زہرافشانی پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ہریانہ کے وزیراعلیٰ کے عہدے پر بیٹھ کر آر ایس ایس کے پرچارک کے طور پر کام کررہے ہیں جن کا مقصد ملک کی فرقہ وارانہ ماحول کو خراب کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب سے یہ ہریانہ کے وزیراعلی بنے ہیں ہریانہ میں بدترین فرقہ وارانہ فسادات ہوچکے ہیں۔ مسلمانوں اور عیسائیوں کو مارا گیا اور ان کی عبادت گاہوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اسی طرح کے فرقہ وارانہ وہ پورے ملک میں کرانا چاہتے ہیں اور اسی لئے اس طرح کی زہرافشانی کررہے ہیں جو ہر اعتبار سے غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان کیا کھائیں اور کیا نہ کھائیں یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اوریہ کہ مسلمانوں کو ہر حلال چیز کھانے کی اجازت ہے۔ 
نواب ملک نے کہا ہے کہ آر ایس ایس و اس سے جڑے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ملک ان کی جاگیر ہے ، جبکہ یہ ملک جتنا ان لوگوں کا ہے اتنا ہی مسلمانوں کا ہے۔ اس ملک کی آزادی کی لڑائی میں مسلمانوں نے بھی اتنی ہی قربانی دی ہے جتنی کہ دوسرے لوگوں نے ، لیکن اگر آر ایس ایس و اس سے جڑے لوگوں کی آزادی کی لڑائی میں کوئی حصہ نہیں ہے بلکہ وہ جنگِ آزادی کی لڑائی میں حصہ لینے والے مجاہدوں کی مخبری کیا کرتے تھے۔ افسوس کہ آج وہی لوگ اس ملک کو اپنی ملکیت سمجھ بیٹھے ہیں اور کس کو اس ملک میں رہنا ہے اور کس کو نہیں رہنا ہے اس کا فرمان جاری کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ منوہر لال کھٹّر بی جے پی کے وزیراعلیٰ ہیں ، وزیراعظم ملک میں امن وامان کی بات کرتے ہیں اس لئے وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ منوہر لال کھٹّر جیسے لوگوں کی زبان پر لگام لگائیں۔


نتیش کمار بہار میں الیکشن جیتیں گے : کیجریوال

نئی دہلی۔16اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کی حمایت کرتے ہوئے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے آج اعتماد ظاہر کیا ہے کہ مسٹر کمار کی قیادت والا اتحاد اسمبلی انتخابات جیت لے گا۔سوشل میڈیا نیٹ ورک سائٹ ٹوئیٹر پر مسٹر کیجریوال نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق مسٹر مودی بہار میں بری طرح ہار رہے ہیں اور نتیش جی جیت رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر کیجریوال بہار کے انتخابات میں مسٹر کمار کی حمایت کررہے ہیں۔دونوں رہنماوں نے اس سال کے اوائل میں دہلی میں ہوئی ایک تقریب میں ساتھ اسٹیج پر بیٹھے تھے ۔ اپنی جانب سے مسٹر کما ر نے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے کیجریوال کے مطالبہ کی حمایت کی تھی۔ قبل ازیں مسٹر کیجریوال نے مسٹر کمار کی اچھا آدمی بتایا تھا اور لوگوں سے بہا ر الیکشن میں انہیں ووٹ دینے کی اپیل کی تھی۔ آج بہار میں دوسرے مرحلے کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ 


بہار میں سخت پہرے میں پولنگ کا آغاز

پٹنہ۔16اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)بہار اسمبلی میں 243 میں سے 32 سیٹوں کے لئے آج سخت حفاظتی بندوبست کے دوران پولنگ شروع ہوگئی۔ریاست کے چیف انتخابی افسر آر لکشمن نے یہاں بتایا کہ پولنگ والے چھ اضلاع گیا،ا ورنگ آباد ، جہان آباد ، ارول ، روہتاس اور کیجور کے 32 حلقوں میں آج صبح سات بجے سے سخت انتظامات کے درمیان پولنگ شروع ہوگئی۔ انہوں نے بتا یا کہ ان 32 میں سے 23 اضلاع انتہا پسندوں سے متاثر ہیں۔ اس لئے وہاں چار بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ دیگر 9 حلقوں میں 5 بجے تک پولنگ ہوگی۔ مسٹر لکشمن نے بتایا کہ ان 6 اضلاع کے 86 لاکھ 13 ہزار 870 ووٹر 9 ہزار 119 انتخابی مراکز پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بٹن دباکر 456 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے ۔ ان میں 32 خواتین امیدوار ہیں ۔ ان حلقوں میں سب سے زیادہ 22 امیدوار جہان آباد کے کرتھا اسمبلی حلقہ میں ہیں جبکہ سب سے کم سات امام گنج (ریزرو) حلقہ سے چناؤ لڑنے اترے ہیں۔مسٹر لکشمن نے بتایا ہے کہ ریاستی فورسز کے علاوہ نیم فوجی دستوں کی 993 کمپنیاں 32 حلقوں کے 8849 پولنگ اسٹیشنو ں پر تعینات کی گئی ہیں۔


انتخابات کے دوران سی آر پی ایف اہلکار کی موت

گیا۔16اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)بہار میں نکسل متاثرہ گیا ضلع کے امام گنج اسمبلی حلقہ میں انتخابات میں تعینات مرکزی ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف)کے ایک اہلکار کادل کا دورہ پڑنے سے آج صبح موت ہو گئی۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ امام گنج اسمبلی حلقہ کے بشوپا پرائمری اسکول کی پولنگ مرکز پر تعینات سی آر پی ایف کے اہلکار ھریش چندر گوجر کا دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ ھرش چندر گوجر مدھیہ پردیش میں بھنڈ ضلع کے رہنے والا تھا اور وہ 71 سی آر پی ایف بٹالین کا جوان تھا۔امام گنج اسمبلی (ریزرو)حلقہ میں دوسرے مرحلے کی پولنگ آج صبح سات بجے سے شروع ہو گئی ہے ۔اس حلقے میں سابق وزیر اعلی اور ہندوستانی عوام مورچہ (ہم)کے جیتن رام مانجھی کا مقابلہ بہار اسمبلی کے اسپیکر ادے نارائن چودھری کے درمیان ہے ۔


پولنگ مرکز سے آئی ای ڈی بم برآمد

اورنگ آباد۔16اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)بہار میں انتہا پسندی متاثر اورنگ آباد ضلع کے رفیع گنج اسمبلی حلقہ کے کسما تھانہ کے ایک پولنگ مرکز سے پولیس نے آج صبح ایک طاقتور امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈوائس (آئی ای ڈی)بم برآمد کیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ بابو رام نے یہاں بتایا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع پررفیع گنج اسمبلی حلقہ کے پپرا میں پولنگ مراکز نمبر 144 کے قریب ایک آئی ای ڈی بم برآمد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بم کو غیر فعال کرنے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر بلایا گیا ہے ،مسٹر رام نے بتایا کہ اس ووٹنگ مرکز پر پولنگ جاری ہے ۔


گیا میں 10 کلو گرام آئی ای ڈی بم برآمد

گیا،۔16اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)بہار میں انتہا پسندی سے سب سے زیادہ متاثر گیا ضلع کے امام گنج اسمبلی حلقہ کے میگرا تھانہ علاقے میں پولیس نے آج صبح جدیدترین دھماکہ خیز بم امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس (آئی ای ڈی)بم برآمد کیا۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع کی بنیاد پر امام گنج اسمبلی حلقہ کے ھرني گاؤں میں سڑک کے کنارے 10 کلو گرام وزنی دھماکہ خیز آئی ای ڈی بم برآمد کیا گیا ہے ۔ بم کو غیر فعال کرنے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر بلایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ووٹنگ سے لوگوں کو روکنے کے مقصد سے کالعدم تنظیم ہندوستان کی کمیونسٹ پارٹی (ماؤنواز)کے عسکریت پسندوں نے آئی ای ڈی کو سڑک کنارے لگا رکھا تھا۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔ دوسرے مرحلے میں اس اسمبلی حلقہ میں آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا