English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل ریاستی وزیر برائے طبی تعلیم کا دورہ (مزید بیدر کی خبریں)

share with us

وزیر موصوف نے گورنمنٹ میڈیکل کالج کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے تدریسی اسٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے تعلیمی معیار کا جائزہ لیا ۔اور ساتھ ہی ساتھ جدید تعمیری کاموں کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر بیدر کے بیدر میڈیکل کالج کے ذمہ داران ‘ رکن اسمبلی مسٹر گرپا دپا ناگمارپلی ‘بھالکی کے رکن اسمبلی مسٹر ایشور کھنڈرے اور ہمناآباد کے رکن اسمبلی مسٹر راج شیکھر پاٹل بھی موجود تھے ۔وزیر موصوف نے عوامی سے شکایت درخواست بھی لیں اور انھیں تیقن دیا کہ ان کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل وزیر طبی تعلیم نے صحافیوں کو بتایا کہ جب تک ڈاکٹر دیہی علاقوں میں خدمات انجام نہیں دیں گے تب تک انھیں طبی تعلیم کا سرٹیفکیٹ نہیں ملے گا۔اس Provision سے ہر سال ریاست کے طبی تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی اداروں میں طبی تعلیم حاصل کرنے والے 5سے6ہزار ڈاکٹر دیہی علاقوں میں موجود رہیں گے۔ریاستی وزیر برائے طبی تعلیم مسٹر شرن پرکاش پاٹل نے بتایا کہ اکثر دیہی علاقوں میں حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کی قلت کے باعث دیہی عوام تک طبی سہولیات پہنچانے میں حکومت ناکام ہونے کی بے بنیاد شکایات موصول ہوتی ہیں ‘جبکہ حکومت کی جانب سے دیہی علاقوں میں بہتر خدمات انجام دئیے جارہے ہیں ‘ انھوں نے کہا کہ مزید ڈاکٹروں کا تعین میرٹ کی بنیاد پر مُختلف علاقوں میں کیا جائے گا۔دیہی علاقوں میں ڈاکٹروں کی خدمات کو لازم قرار دے کر عنقریب 1500ڈاکٹروں کو دیہی علاقوں میں متعین کیا جائے گا ۔1300ایم بی بی ایس ڈاکٹرس اور200پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرس کاانتخاب عمل میں لایا جائے گا۔***


بیدر میں ’’ گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے ‘‘ انعقاد 

بیدر۔15؍اکتوبر۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔آج موضع املا پور بیدر میں نہرو یوا کیندر اور سہارا یوتھ کلب اور ایمبیشن پبلک اسکول کے اشتراک سے ہاتھ دھونے کا عالمی دن ’’ گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے ‘‘ انعقاد عمل میں آیا۔ اس دن کے منانے کا مقصدبتاتے ہوئے جناب محمد ذ کی احمد صدر سہار یوتھ کلب بیدر نے کہا کہ صابن کے ساتھ ہاتھ دھونے کی عادت سے مختلف بیماریوں سے محفوظ رہنے کی اہمیت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔اس دن کی مناسبت سے مختلف پرائیویٹ کمپنیوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے سکولوں ،کالجز اور دیگر اداروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے ‘آج اسی مقصد کے تحت املا پور موضع میں میں بچوں اور نوجوانوں کو ہاتھ دھونے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا ۔ انھو ں نے کہا کہ ہاتھ دھونے کا عالمی دن صرف ا سکولوں کے بچوں کیلئے منایا جاتا ہے لیکن ہر شخص صابن سے ہاتھ دھو کراس دن کے منانے میں اہم کردار ادا کر ے تاکہ جراثیم کے ذریعہ مُختلف بیماریوں میں مبتلا نہ ہوجائیں اور ہماری جان کو خطر لا حق نہ ہوسکے۔پروگرام کا افتتاح املا پورگرام پنچایت کے نائب صدر محترمہ حسین بیگم نے کیا ۔اس موقع پر گرام پنچایت املا پور کے اراکین محترمہ نور جہاں بیگم‘کریم پاشاہ‘رضیہ بیگم موجود تھے ۔پروگرام کی نظامت جناب محمد عقیل خان نے چلائی ۔***



کرناٹک اسٹیٹ پولیس میں سب انسپکٹر کے 233عہدہ کیلئے تقررات

بیدر۔15؍اکتوبر۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔کرناٹک اسٹیٹ پولیس میں سب انسپکٹر کے 233عہدہ کیلئے تقررات کئے جارہے ہیں ۔خواہش مند اُمیدوار 6؍نومبر تک درخواست دے سکتے ہیں ۔تعلیمی قابلیت گریجویٹ ‘عمر کی حد 21تا26سال‘درخواست فیس 250روپیے ہے ۔ تحریری امتحان اور انٹرویو کی بنیاد پر تقررات کئے جائیں گے ۔مزید تفصیلات کیلئے اس لنک http//www.ksp.gov.inپر جائیں ۔***


ریاست میں اس سال تور کی پیداوار 37فیصد سے زیادہ گرنے کا خدشہ ہے

بیدر۔15؍اکتوبر۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔ملک میں تور پیداوار میں دوسرا مقام رکھنے والی ریاستِ کرناٹک میں اس سال تور کی پیداوار بُری طرح گھٹنے کا خدشہ ہے‘جبکہ اُرد کی پیداوار دوگنا ہونے کا امکان ہے۔کرناٹک محکمہ زراعت کے پہلے پیشگی اندازہ میں ریاست میں اس سال تور کی پیداوار 37فیصد سے زیادہ گرنے کا خدشہ ہے۔ کرناٹک میں اس سال تور کی پیداوار تقریبا تین لاکھ ٹن تک محدود رہ سکتی ہے ‘جبکہ گزشتہ سال ا سکی پیداوار4.79ملین تھی۔دوسری طرف کرناٹک میں اس سال خریف موسم کے دوران اُڑد کی پیداوار 36ہزار ٹن ہونے کا اندازہ ہے جبکہ گزشتہ سال یہ پیداوار صرف18ہزار ٹن تھی ۔***


پی یو کالج قائم کرنے کے خواہش مند تعلیمی سال2016-17کے دوران درخواستیں دے سکتے ہیں

بیدر۔15؍اکتوبر۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔پرائیویٹ غیر امدادی پری یونیوسٹی کالج (پی یو سی کالج) قائم کرنے کے خواہش مند ریاستِ کرناٹک میں تعلیمی سال2016-17کے دوران درخواستیں دے سکتے ہیں ۔نجی تعلیمی ادارہ جات اور ٹرسٹوں کو چاہئے کہ وہ مقررہ فارم 2؍نومبر تا18؍نومبر جوائنٹ ڈائریکٹر پری یونیورسٹی ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ بنگلورمیں داخل کریں‘یامتعلقہ پی یو ڈپٹی ڈائریکٹر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔پی یو سی کالج کے قیام کیلئے 2014-15اور2015-16میں درخواست فیس جمع کرکے دفتر میں درخواست داخل کرنے والے ادارہ جات کو دوبارہ2016-17 میں پی یو کالج کے قیام کیلئے درخواست فیس جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہے ‘جبکہ ان اداروں کو2016-17تعلیمی سال میں غیر امدادی پی یو کالجوں کے قیام کیلئے کی گئی تیاری سے متعلق مقررہ درخواست کے ساتھ دستاویزات جمع کرنا لازمی ہے ۔مزید تفصیلات کیلئے www.puc.kar.nic.inپر جائیں ۔***


ایس آئی او کے مضمون نویسی مقابلہ کی تاریخ میں 31؍ اکتوبر تک کیلئے توسیع 

بیدر۔15؍اکتوبر۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔محمد مبین احمد میڈیا انچارج، ایس آئی او بگدل یو نٹ کی جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق ایس آئی او ، کرناٹک زون کی جانب سے ریاستی سطح پر ’’دہشت سے پاک ہندوستان Terror Free India‘‘ مرکزی موضوع پر چلائی جانیوالی مہم میں مختلف پروگرامس کے تحت ایس آئی او بگدل یو نٹ کی جانب سے’’دہشت سے آزاد ہندوستان کیلئے طلباء ونوجوانوں کا رول‘‘ مضمون نویسی مقابلہ کی تاریخ میں 31؍ اکتوبر تک کیلئے توسیع کیا گیا ہے۔ اس سے قبل مقابلہ کی تاریخ 15؍ اکتوبر 2015 کی شام5 بجے تک موصول ہونا چاہیے تھا۔ تفصیلات کے متعلق مقامی شاخ کے میڈیا انچارج نے بتایا کہ طلباء وطالبات کے مسلسل فون کالس پر اس مقابلہ کی تاریخ میں توسیع کے مطالبہ کیا جارہا تھا۔ اس کے علاوہ بعض نا گزیر وجوہات کی بنا پر مقامی شاخ نے تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس مقابلہ میں ہائی اسکول تا گریجو یشن (ڈگری تک ) کے طلباء و طالبات حصہ لے سکتے ہیں۔لکھے گئے مضمون کودفتر ایس آئی او ، نزد جامع مسجد مین روڈ ، بگدل تعلقہ و ضلع بیدر، (کرناٹک) پن کوڈ 585 226 پربذریعہ پوسٹ یا کو رئیرروانہ کیا جاسکتا ہے۔بذریعہ کو رئیرروانہ کرنے والے افراد لفافہ پریہ موبائل نمبر8746830449 درج کرنا ہر گز نہ بھولیں۔اس کے علاوہ مضمون کوای۔میلsiocampaign@gmail.com پربھی روانہ کر سکتے ہیں۔ 31؍ اکتوبر 2015 کی شام5 بجے تک ملنے والے مضامین کو ہی مقابلہ میں شامل کیا جائیگا۔ اُردو، انگریزی اور کنڑی زبانوں کیلئے الگ الگ انعام اول کے مستحق طلبا ء کو فی کس 1000/-بطورِ انعام اور سر ٹیفکیٹ سے نوزاجائیگا۔ مزیدتفصیلات کیلئے ان موبائل نمبرات8746830449, 8123590680 پرصبح 9 تا شام6 بجے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا