English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی سانحہ افسوسناک: اپوزیشن اسے فرقہ وارانہ رنگ دینےکی کوشش کررہی ہے : مودی(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

جہاں یہ واقعہ پیش آیا ہے ’’۔مسٹر مودی نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی بی جے پی قطعی حمایت نہیں کرتی۔ اس واقعہ میں بی جے پی کا ہاتھ ہونے کا جھوٹا الزام لگایا جارہا ہے ۔ دراصل اپوزیشن اپنے سیاسی مفادات کے لئے اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے میں مصروف ہے ۔ وہ صف آرائی کی سیاست کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تنازعات پہلے بھی کھڑے ہوچکے ہیں ۔ لیکن بی جے پی نے ہمیشہ ہی دکھاوے کے سیکولرزم کی مخالفت کی ہے ۔اسی طرح این ڈی اے کے اتحادی جماعتیں شیوسینا کی بی جے پی سے مسلسل فاصلے بڑھتی جا رہی ہے۔ دادری سانحہ اور پاکستانی گلوکار غلام علی کے معاملے میں مودی کے تازہ بیان پر اتحادی ٹیم نے طنز کیا ہے۔خصوصی انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یہ واقعات افسوسناک ہیں۔ذرائع کے مطابق طنز کرتے ہوئے شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ اگر وزیر اعظم نے دادری پر اس طرح کا بیان دیا ہے تو یہ بدقسمتی کی بات ہے۔ راوت کے مطابق جس نریندر مودی جی کی شناخت دنیا میں گودھرا۔احمد آباد کی وجہ سے ہوئی ہے، اور اسی وجہ سے ہم مودی جی کی عزت بھی کرتے ہیں۔شیوسینا لیڈر نے کہا کہ ’مودی جی نے اگر غلام علی اور قصوری جی کے واقعات پر دکھ کا اظہار کیا ہے تو ہم سب کے لئے یہ بات اہم ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ بیان ملک کے وزیر اعظم کا ہے۔ ہمارے پیارے نریندر مودی جی نہیں۔شیوسینا کے اس بیان پر یوپی کے وزیر اعظم خان نے بھی تبصرہ کیا ہے۔اعظم نے کہا ہے کہ بی جے پی کی اتحادی جماعتیں ہی انہیں گودھرا کا ہیرو مانتے ہیں۔ اس درمیان شیوسینا مسلسل بی جے پی پرحملہ بول رہی ہے۔


ٹرک نے دونوجوانوں کو ماری ٹکر،ایک نوجوان کی موت

لکھنؤ۔14اکتوبر(کروخبر/ذرائع )لاری اسپتال کے سامنے تیز رفتا ر بے قابو ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو دوستوں کو ٹکر مار دی زخمیوں کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ۔ جہاں علاج کے دوران ایک دوست نے دم توڑ دیا۔ وہیں دوسرے دوست کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ سعادت گنج کے وزیر باغ باشندہ محمد ارشاد کپڑوں کی دکان میں کام کرتے ہیں وہ اپنے تین بیٹے اسد ، دانش اور عامر کے ساتھ رہتے ہیں۔ ان کا بیٹا عامر لاٹوس روڈ واقع ایک بجلی کی دکان میں کام کرتا تھا۔ وہ دوشنبہ کی دیر شب اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل سے گھر کی طرف لوٹ رہاتھا۔ وزیر گنج واقع لاری اسپتال کے سامنے تیز رفتارٹرک نے موٹر سائیکل میں ٹکر مار دی جس سے عامر اور اس کا دوست شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایاگیاجہاں علاج کے دوران ڈاکٹروں نے عامر کو مردہ قرار دے دیا۔ جبکہ اس کے دوست کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے عامر کے پاس سے ملے دستاویز اور موبائل سے اس کی شناخت کرتے ہوئے کنبہ والوں کو اطلاع دی ۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ اور ملزم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے عینی شاہدین کے مطابق عامر موٹر سائیکل چلا رہا تھا ٹرک نے موٹر سائیکل میں پیچھے سے ٹکر مار دی اگر عام ہیلمٹ پہنے ہوتا تو شاید اس کی جان بچ جاتی ۔


کلکشن منیجر سے کی گئی لوٹ کا پردہ فاش

کانپور۔14اکتوبر(فکروخبر/ذرائع ) گزشتہ دنوں نمستے انڈیا کے کلکشن منیجر سے لوٹ مار کرنے والے بدمعاشوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کو چکمہ دے کر لوٹ کا سرغنہ فرار ہو گیا۔ پولیس نے پکڑے گئے ملزمین کو جیل بھیجتے ہوئے برآمد کئے گئے نقد روپئے قانونی کارروائی کے بعد کمپنی کو واپس لوٹا دیا۔ دیوکی نگر باشندہ پربھات کمار اگنی ہوتری نمستے انڈیا دودھ کمپنی میں کلکشن منیجر ہے گزشتہ ۸ اکتوبر کو مچھریا کے نزدیک دکان داروں سے پیسہ لینے کے دوران بدمعاشوں نے ان سے دیڑھ لاکھ روپئے لوٹ لئے تھے ۔ متاثر نہ نوبستہ تھانے میں لوٹ کی تحریر دی تھی۔ منگل کو تھانہ انچارج نے چوکی انچارج کے ساتھ واٹر پارک میں چھاپے ماری کے دوران لوٹ کا سرغنہ زبیر کے ساتھ ہنس پورم باشندہ سیف ، راجیووہار کے رہنے والے شاہ نواز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ملزمین کو گرفتا کر کے تھانے لے جار ہی تھی تبھی زبیر جلتی جیپ سے کود کر فرار ہو گیا۔ پولیس ان کو گرفتارکر کے تھانے لے آئی تلاشی کے دوران طمنچہ سمیت ۸۱ ہزارروپئے برآمد کیا۔گووند نگر سی او وشال پانڈے نے بتایاکہ ملزمین کے خلاف کارروائی کر کے جیل بھیج دیا گیا ۔ اور فرار زبیر کی تلاش کے لئے ٹیم لگا دی گئی ہے۔


بریلی میں بس اور ٹرک کی ٹکر میں کئی سواریاں زخمی

بریلی۔14اکتوبر(فکروخبر/ذرائع ) روڈ ویز کی بس اور ٹرک کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر میں کئی لوگ زخمی ہو گئے۔ شدید طور پر زخمی ماں بیٹی کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ شیش گڑھ تھانہ حلقہ کے بھجیا گاؤں کے رہنے والے رام لال کی اہلیہ شانتی دیوی اور ان کی بیٹی کامنی کو کنبہ والوں کو زخمی حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں ان کو بتایاکہ ان کا بھتیجہ کئی دنوں سے بھوجی پورا کے ایک نجی اسپتال میں بھرتی ہے۔ جسے آج صبح گھر والوں نے بریلی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا۔ یہ بات شانتی دیوی کو پتہ نہیں تھی۔ جس کے سبب وہ اپنی بیٹی کے ساتھ بھتیجے کو دیکھنے کیلئے پہلے بھوجی پورا گئی پھر وہاں سے بریلی کیلئے بدایوں ڈپو کی بس میں بیٹھ کر آنے لگی ۔ ریچھا اسٹیشن کے نزدیک بس کی ٹرک سے ٹکر ہوگئی جس میں ان کے ساتھ ہی بیٹھیں کئی سواریاں زخمی ہو گئیں حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے ٹرک کو پکڑکر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال بھیج دیا۔ 


جی آرپی اور آر پی ایف ٹیم نے دو ملزمین کو کیا گرفتار

کانپور۔14اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)جی آر پی اور آر پی ایف پولیس نے سینٹرل اسٹیشن پر چیکنگ کے دوران دو شاطر چوروں کو گرفتار کر لیا تھا۔ پولیس نے ملزمین کے پاس سے مصافروں سے چرائے گئے زیوارت ، موبائل ، اور نقد روپئے کے ساتھ ۵۱۳ بور کا طمنچہ اور کارتوس برآمد کی ۔ جی آر پی انسپکٹر ترپراری پانڈے نے بتایاکہ گزشتہ شب پلیٹ فارم نمبر دو اور تین پر جی آر پی اور آر پی ایف پولیس چیکنگ کر رہی تھی ۔ چیکنگ کے دوران پلیٹ فارم پر کھڑے دو نوجوان باہر کی جانب بھاگنے لگے جی آر پی پولیس کو شک ہوا اور آر پی ایف پولیس کی مدد سے انہیں اسٹیشن کے باہر گرفتارکر لیا گیا۔پوچھ گچھ پر پکڑے گئے بدمعاشوں نے اپنا گناہ قبول کر لیا۔ جی آر پی انسپکٹر نے بتایاکہ پکڑے گئے بدمعاشوں کے نام اونچاہار باشندہ دیپو کمار اور چھتیس گڑھ میں رہنے والا دیپک کمار ہیں۔ تلاشی کے دوران ملزمین کے پاس سے دس ہزارور پئے نقد اور منگل سوتر اور چین ، گھڑی اور چودہ موبائل فون کے ساتھ ۵۱۳ بور کا طمنچہ اور ۴ زندہ کارتوس برآمد ہوا انسپکٹر نے بتایاکہ پکڑا گیا ملزم دیپک سنگھ کے مامو سریندر سنگھ پٹنہ میں ٹی ٹی ای ہیں۔ وہ اپنے مامو کے نام پر پٹنہ سے دہلی اور مغل سرائے و لکھنؤ تک راجدھانی ایکسپریس و سپر فاسٹ ٹرین سے دوست کے ساتھ بیٹھ کر مسافروں کے سامان کی چوری کی واردات انجام دیتے تھے۔ فی الحال ملزمین کے پا س سے مال کو ضبط کرتے ہوئے چوری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔


راجیو پرکاش سا حرکے افسانوی مجموعے ’ایک بھیگے لمحے کی لمبی سڑک‘ پر مذاکرہ

لکھنؤ۔14اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)’کوئی بھی تخلیق کاراپنے رواں وقت کے مسائل و موضوعات کو نظراندازکرکے اور اپنے تہذیبی دھارے سے الگ ہو کر بڑا تخلیق کار نہیں بن سکتا ہے۔راجیو پرکاش ساحر دورِحاضر کے ایسے افسانہ نگار ہیں جن کے افسانوں میں حقیقت نگاری کے سارے پہلو تہذیبی اور ثقافتی سطح پر نمایاں ہیں۔ ان کے افسانوں میں جذبے کی صداقت اور بیان کی آمیزش کی بھر پور عکاسی ملتی ہے۔‘ان خیالات کا اظہار صدر شعبۂ اردو ڈاکٹر عباس رضا نیّر نے افسانہ نگار راجیو پرکاش ساحر کے افسانوی مجموعے ’ ’ایک بھیگے لمحے کی لمبی سڑک‘ ‘ پر مذاکرے کے دوران کیا۔شعبۂ اردو کے مسعود حسن رضوی ادیب سیمینار ہال میں منعقداس مذاکرے کے صدارتی خطبے میں ڈاکٹر عباس رضا نیّر نے کہا کہ گیارہ افسانوں پر مشتمل راجیو پرکاش ساحر کا یہ مجموعہ یقیناًاردو افسانہ نگاری کے خزانے میں بیش بہا اضافہ ہے۔شعبۂ اردو کے استاد اور پی۔ڈی۔ایف۔ اسکالر ڈاکٹر منتظر مہدی نے اس افسانوی مجموعے پر اپنے تنقیدی تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ راجیو پرکاش ساحر کی شناخت ادبی حلقے میں ایک مقبول افسانہ نگار کے طور پر بن چکی ہے۔ان کی افسانہ نگاری میں اودھ کی گنگا جمنی تہذیب کی بہترین نمائندگی ملتی ہے۔اس موقع پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اسسٹنٹ لائبریرین ڈاکٹر مسیح الدین خان نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجیو پرکاش ساحرکے مجموعے کا ہر افسانہ اپنے آپ میں ایک منفرد شناخت کا حامل ہے ۔ یہ افسانوی مجموعہ کلی طور پر عہدِ حاضر کے تمام تر موضوعات اور مسائل کا ترجمان ہے۔ریسرچ اسکالر یاسر انصاری نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ راجیو پرکاش ساحر نے اردو زبان وادب کے تیءں جس ذوق اور جذبے کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابلِ رشک ہے۔اختر سعید نے کہا کہ راجیو پرکاش ساحرنے بہت کم وقت میں اردو زبان سیکھ کر لکھنؤ کے ادبی حلقے میں جدید افسانہ نگار کی شناخت قائم کی ہے۔ آر۔جی۔این۔ایف اسکالر اجے کمار سنگھ نے کہا کہ ’ایک بھیگے لمحے کی لمبی سڑک‘ ایسا افسانوی مجموعہ ہے جس نے راجیو پرکاش ساحر کو اردو افسانے میں ایک معتبر نام دلایا ہے۔ اس محفلِ مذاکرہ میں شعبۂ اردو کے تمام طلبہ و طالبات سمیت شہر کے تمام معزز افراد موجود تھے۔محفل کا اختتام راجیو پرکاش ساحر کے کلماتِ تشکر کے ساتھ ہوا۔ 


’بھاجپا بہت جلدبے لگام لیڈروں کی زبان پرلگام کسے گی ‘ 

مصطفی قریشی کی قیادت میں مسلمانوں نے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرشوردھن کونوراتری کی مبارکباد پیش کی

نئی دہلی،14؍اکتوبر(فکروخبر /محمدغفران آفریدی)وطن عزیز میں برادران وطن کے تہواروں کاآغاز ہو چکا ہے ، اسی کے تحت نوراتری ہندومذاہب بڑی عقیدت واحترام کے ساتھ مناتے ہیں، آج اسی خوشی کے موقع پربھاجپا لیڈر مصطفی قریشی کی قیادت میں علماء وبی جے پی پارٹی کے لیڈران نے مواصلات وٹکنالوجی کے مرکزی وزیر وحلقہ چاندنی چوک سے رکن پا رلیمان ڈاکٹر ہرشوردھن سے ان کے دفترواقع نئی دہلی کے رفیع مارگ پر خصوصی ملاقات کی اور جھنڈے والان شیراوالی ماتا کی چنی پیش کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ہرشوردھن نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہیہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کی عظیم مثال ہے ، جہاں پر تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کے تہواروں کوسالوں سے مناتے آئے ہیںیہ ان لوگوں کی منھ پر زور دار طمانچہ ہے ، جنہوں نے ملک میں نفرت کا ماحول پیداکر رکھا ہے ۔ ملک کے موجودہ حالات پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش نے کہاکہ’ آج کچھ لوگ بھاجپا کو بد نام کر نے میں لگے ہیں،مگر امید ہے کہ ان کی باتوں کا کچھ بھی اثر پڑ نے والا نہیں ہے‘ ۔انہوں نے کہاکہ’ یہ کو ئی نیا نہیں ہے ، بلکہ یہ لوگ یوپی اے حکومت میں بھی بو لتے تھے اورآج بھی فضول کی باتوں پر تبصرہ کرتے رہتے ہیں‘۔ عوام کو یقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’یقیناًوہ ہماری پارٹی کے ٹکڑے ہیں،لیکن ہماری پارٹی ان کی زبان پر لگام کسنے کیلئے بہت جلدمثبت اقدامات اٹھائے گی ،تا کہ جو ملک میں نفرت کاماحول گرم ہواہے اس کوٹھنڈا کیا جاسکے‘۔مرکزی وزیر نے باشندگان سے اپیل کی کہ’ ا یسے لیڈران کی باتوں کوسننے کی ضرورت نہیں ہے‘ ،’بلکہ ایک کان سے سنے اور دوسرے سے نکال دینے پر عمل کریں‘۔ انہوں نے کہاکہ ’آج نریندرمودی نے ایک عوامی جلسہ کے دوران دادری ، پاکستانی عظیم گلوکار غلام علی اورملک میں نفرت پھیلا نے والوں کی مذمت سخت کی ہے اوراسے ملک کی ترقی کیلئے خطرہ بتایا ہے ،البتہ وزیر اعظم مودی ’سب کاساتھ ۔سب کاوکاس ‘ پر قائم ہیں نیز انہیں کوئی روک سکتا۔ انہوں نے کہاکہ ہم جا نتے ہیں کہ لوگوں کاصبر کا پیمانہ چھلک گیا ہے ،ہم بھروسہ دلاتے ہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی بہت جلد ایسے لیڈران کو منھ توڑ جواب دے گی ۔ڈاکٹر ہرشوردھن نے کہاکہ کچھ لوگوں کی بھول ہیکہ بھاجپا اپنے وعدے سے بھٹک گئی ہے ، بھاجپاجس ایجنڈے پرآئی تھی اس پر کام کر رہی ہے ،نیز اس پر پورے طورپر قائم رہے گی۔نوراتری کی مبارکباد دینے والوں میں بھاجپا کے یوامورچہ کے صدر ڈاکٹر نعیم، ڈاکٹر مولانا ذکر الرحمان ربانی ،مسجد تکیہ والی کی مہتمم قاری محبوب حسن،بڑی مسجد خطیب وامام مولانا اسلام الدین قاسمی،قاری محمد حنیف، فضل الرحمان، شمیم احمد خان، روی اوسوال ودیگر لوگ موجودتھے


نیشنل کانفرنس نے کبھی مذہبی بنیادوں پر سیاست نہیں کی۔۔۔۔ عمر عبداللہ 

سرینگر ۔14اکتوبر(فکروخبر/مجتبی حسین )پی ڈی پی ایک بار پھر اپنے سے زیادہ بی جے پی کیلئے انتخابی مہم چلا رہی ہے اور اُن کے لگ بھگ تمام وزراء و لیڈران لداخ میں اپنی تقریروں میں عوام سے اس بات کی اپیل کررہے ہیں کہ وہ کسی بھی جماعت کو ووٹ ڈالیں لیکن نیشنل کانفرنس کے حق میں نہیں، جو اس بات کی بخوبی عکاسی کرتا ہے کہ قلم دوات والے نیشنل کانفرنس سے کتنے خوفزدہ ہیں، لیکن ہم اُن کے مذموم ارادوں اور ناپاک عزائم کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اطلاعات کے مطابق ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ نے آج چیسو لیہہ میں ہل ڈیولپمنٹ کونسل انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی والے ان انتخابات میں بھی بی جے پی کی مدد میں آگے آگے ہیں اور اس جماعت کے وزراء و لیڈران ہر جگہ عوام سے یہی اپیل کررہے ہیں کہ وہ نیشنل کانفرنس کے بغیر کسی بھی جماعت کو ووٹ ڈالیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی والے ایسا اس لئے کررہے ہیں کیونکہ نیشنل کانفرنس اُن کے مذموم منصوبوں سے بخوبی واقف ہے اور یہی ایک ایسی جماعت ہے جو بھاجپا اور پی ڈی پی کے ریاست دشمن عزائم کو خاک میں ملانے کی اہل ہے۔ موجودہ مخلوط اتحاد نیشنل کانفرنس سے اس لئے خوفزہ ہے کیونکہ انہیں معمول ہے کہ ہم انہیں ریاست کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ میں نے کبھی مذہبی بنیادوں پر سیاست نہیں کی، میں ہمیشہ آپ کے شانہ بہ شانہ رہا ہوں، جب2010میں یہاں سماوی آفت آئی تو یہ میں ہی تھا جو اپنی ٹیم کے ہمراہ سب سے پہلے یہاں پہنچا۔عمر عبداللہ نے کہا کہ یہاں بڑی انڈسٹریوں اور دیگر تجارتی مراکز کی گنجائش انتہائی کم ہے اس لئے نیشنل کانفرنس حکومت نے یہاں سیاحت کو بڑھاوا دینے کیلئے کوئی کثر باقی نہیں رکھی کیونکہ یہی ایک ایسا شعبہ ہے جو یہاں کی معیشت کو مزید مستحکم اور بے روزگاری کو ختم کر سکتا ہے، جبکہ موجودہ حکومت نے ایس ٹی ایف کے تحت منظور شدہ ایک اہم پُل پر بھی کام روک دیا ہے جو قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہند چین دوستی کے میرے لداخ کے لوگوں کو کیا حاصل ہورہاہے؟ یہاں سے مانسر اور کیلاش یاترا کیوں شروع نہیں کی جارہی ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ایک ایسی جماعت ہے جو یہاں کے عوام کیلئے جدوجہد کررہی ہے، 12سال ہماری پارٹی کایونٹ یہاں نہیں تھا لیکن ہم آپ سے کبھی بھی دور نہیں رہے بلکہ ہم نے ہر وقت آپ کیلئے کام کیا۔ انہوں نے موجودہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے جو طریقہ کار اختیار کیا ہے ، اُس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں حکومتیں یہاں کے عوام کو مذہبی اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرنے کے ارادے رکھتی ہے اور میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ دشمنوں کے عزائم کو ہر صورت میں ناکام کرنے میں اپنا رول ادا کریں۔


المناک سڑک حادثات ،3موٹر سائیکل سوار سمیت چار افراد لقمہ اجل 

سرینگر ۔14اکتوبر(فکروخبر/مجتبی حسین )ٹنل کے آر پارسڑک کے مختلف حادثات میں تین موٹر سائیکل سوار سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ مزید تین افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے جن کا علاج و معالجہ کے لئے اسپتالوں میں داخل کر دیا گیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جموں کے بلوار علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان حادثے کا شکار ہو نے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے ۔ ملی تفصیلات کے مطابق دو نوجوان جن کی شناخت 23سالہ بلبیر سنگھ ولد کرنل سنگھ اور 24سالہ راجیندر سنگھ ولد پرکاش سنگھ ساکنہ بلوار جموں کسی کام سے جموں کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں جموں سے بلوار کی طرف آرہی ایک تیز رفتار بس نے نگروٹہ کے مقام پر ان کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے اور ان کو خون میں لت پت نزدیک اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ان کی حالت نازک دیکھ کر ڈاکٹروں نے دو نوجوانوں کو جموں اسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا ۔پولیس نے دونوں نوجوانوں کو ضروری لوازمات کیلئے اپنی تحویل میں لینے کے بعد ان کی آخری رسومات کے لئے ان کو لواحقین کے حوالے کر دیا جبکہ واقعہ کے نسبت کیس درج کرکے بس ڈرائیور نریش کمار ساکنہ بلوار کو گرفتار کرکے اس ضمن میں مزید تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ادھر جنوبی قصبہ اننت ناگ کے دیلگام علاقے میں گزشتہ شب اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان حادثے کے شکار ہوئے جن میں سے کی موت موقعہ پر ہی واقع ہوئی جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔نمائندے کے مطابق عمران میر ولد فیاض میر ساکنہ کھاک بازار دیلگام اننت ناگ جو اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر کسی کام سے جا رہا تھا کہ راستے میں وہ رفتار پر قابو کھو بیٹھا اور ایک دیوار کے ساتھ ٹکرایا جس کے نتیجے میں اس کی موت موقعہ پر ہی ہوئی جبکہ اس کا ساتھی شدید طور پر زخمی ہو گیا جس کو علاج و معالجہ کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ ادھر جموں کے لاٹی علاقے میں اس وقت چیخ و پکار کی آواز گونج اُٹھی جب ایک ماروتی کار گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک افراد لقمہ اجل جبکہ مزید تین زخمی ہو گئے ۔نمائندے سے ملی تفصیلات کے مطابق ایک ماروتی کار زیر نمبر JK02BF/9733جو ڈوڈو سے لاتی کی طرف جا رہی تھی ستورا شیو مندر کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے جن کو علاج و معالجہ کے لئے ضلع اسپتال ادھم پور منتقل کر دیا گیا جہاں 28سالہ برتھ بوشن ولد مدن سنگھ ساکنہ آر ایس پورہ جموں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا جبکہ مزید تین افراد شدید زخمی ہوئی ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔


کپوارہ میں گرنیڈ حملہ تین فوجی اہلکار زخمی

سرینگر۔14اکتوبر(فکروخبر//جاویدعباس رضوی )شمالی کشمیر کے قصبہ کپواڑہ میں مشتبہ دہشت گردوں نے فوجی کیمپ کے باہربنکر پر گرنیڈ حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار زخمی ہو ئے جبکہ ایک فوجی گاڑیوں سمیت 6 سیول گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔ اس دوران حملہ آور اتھل پتھل کے عالم میں پلک جھپکتے ہی جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم پولیس و فورسز کے ساتھ فوج نے بھی حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔۔ ذرائع کے مطا بق قصبہ کے بس اسٹینڈ کے نزدیک ہی ہایہامہ کپواڑہ روڈ پر 2 بجکر25منٹ کے قریب مسلح دہشت گردوں نے فوج کے ٹاؤن کمانڈر کے ہیڈ کوارٹر کے باہرموجود41 آر آرکے یک بنکرپر ہتھ گولہ پھینکا جو زورادطریقے سے پھٹ گیا۔۔نما ئند ئے کے مطا بق یہ علاقہ تجارت کے لحاظ سے قصبے کے انتہائی مصروف علاقوں میں شمار ہوتا ہے اور جس وقتدہشت گردوں نے حملہ کیا، اس وقت وہاں لوگوں کی غیر معمولی بھیڑ کے ساتھ گا ڑیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ جس کے نتیجے میں وہاں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ قصبے میں بھاگم دوڑ کاعالم شروع ہوا اور لوگ محفوظ مقامات کا رخ کرنے لگے ۔ عینی شاہدین کے مطابق اکثر دکانداروں اور چھاپڑی فروشوں نے اپنا مال و اسباب وہیں چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف بھاگنا شروع کیا جبکہ کئی چھاپڑیوں پر موجود میوہ جات سڑکوں پر بکھرے نظر آئے۔حملہ آور اتھل پتھل کے عالم میں پلک جھپکتے ہی جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ دھماکے کی زد میں آکرتین فوجی اہلکار زخمی ہو ئے ہیں جبکہ ایک فوجی گاڑیوں سمیت 6 سیول گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منقل کیا گیا ۔حملہ کے بعد فورسزاور پولیس کے کئی سینئر افسران وہاں پہنچ گئے۔ اور ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا