English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک کے 14اضلاع میں13 سرکاری اہلکاروں کی رہائش گاہ پر لوک آیوکت کے چھاپے(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

ان کے پاس 1کروڑ75.80لاکھ کی رئیل اسٹیٹ اور25کی غیر منقولہ جائیداد کا پتہ چلا ہے ۔اس کے پاس کُل1کروڑ 54.82لاکھ کی قرار آمدنی سے زیادہ جائیداد کا پتہ چلا ہے۔ تیسرا چھاپہ ضلع صحت و حاندانی بہبود محکمہ بیلاری کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈی جے رمیش بابو کی رہائش گاہ پر مارا گیا ان کے پاس سے ایک کروڑ 53.53لاکھ کی رئیل اسٹیٹ اور36.83لاکھ کی غیر منقولہ جائیداد کا پتہ چلا ہے ۔ان کے پاس 1کروڑ 25.33لاکھ کی بے حسابی جائیداد کا پتہ چلا ہے ۔چوتھا چھاپہ بیدر کے خواتین اطفال بہبود کے سیکشن کے فرسٹ ڈیویژن کلرک اشوک مانکپا گورٹاکر کی رہائش گاہ پر مارا گیا ان کے پاس 80.14لاکھ کی رئیل اسٹیٹ اور31.14لاکھ کی غیر منقولہ جائیداد کا پتہ چلا ہے ۔ان کے پاس کُل89.15لاکھ کی آمدنی سے زیادہ جائیداد کا پتہ چلا ہے ۔پانچواں چھاپہ چکبالا پور کے ضلع پروگرام آفیسر ایس سی پی کے راجو کی رہائش گاہ پر مارا گیا ۔ان کے پاس2کروڑ ‘79.75لاکھ کی رئیل اسٹیٹ اور23.13لاکھ کی غیر منقولہ جائیداد کا پتہ چلا ہے۔ان کے پاس کُل2کروڑ 12.19لاکھ کی آمدنی سے زیادہ جائیداد کا پتہ چلا ہے۔ لاکھ کی آمدنی سے زیادہ کی جائیداد کا پتہ چلا ہے۔6واں چھاپہ دھارواڑ کے کرناٹک انڈسٹریز ایریا ڈیولپمنٹ بورڈ کے جونئیر انجینئر مرتانڈا شیوپیا بڈگیر کی رہائش گاہ پر مارا گیا ان کے پاس 1کروڑ 40ہزار روپیے کی رئیل اسٹیٹ اور16.65لاک کی غیر منقولہ جائیداد کا پتہ چلا ہے ۔ان کے پاس کُل86.05لاکھ کی آمدنی سے زیادہ جائیداد کا پتہ چلا ہے۔گُلبرگہ کے کرناٹک انڈسٹریزایریا ڈیولپمنٹ بورڈکے ڈپٹی ڈیولپمنٹ افسر اور اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئر کاشی ناتھ سدارامیا بدارکر کی رہائش گاہ پر مارے گئے چھاپے میں ان کے پاس89.95لاکھ کے رئیل اسٹیٹ اور1کروڑ40.42لاکھ کی غیر منقولہ جائیداد کا پتہ چلا ہے ۔ان کے پا س کُل 1کروڑ 15لاکھ کی آمدنی سے زیادہ جائیداد کا پتہ چلا ہے اسی طرح کوپل کے کرناٹک اسیٹیٹ فائنانس کارپوریشن کے ایکزیکٹیو ڈائریکٹر لکشمیا بھیمپا نلوگل کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا ان کے پاس کُل1کروڑ 32.15لاکھ کی رئیل اسٹیٹ ‘1کروڑ 55.12لاکھ کی غیر منقولہ جائیداد کا پتہ چلا ہے ۔ان کے پاس کُل 1کروڑ 16.07لاکھ کی آمدنی سے زیادہ جائیداد کا پتہ چلا ہے۔نواں چھاپہ منڈیا کے ریونیو ڈپارنمنٹ کے ویلیج اکاؤنٹنٹ ایم ایس سدے گوڑا کی رہائش گاہ پر مارا گیا ۔ان کے پاس 32.05لاک کی رئیل اسٹیٹ اور23.63لاکھ کی جائیداد کا پتہ چلاہے۔ان کے پاس کُل 43.68لاکھ کی آمدنی سے زیادہ جائیداد کا پتہ چلا ہے۔منگلور کے مولکی ٹاؤن پنچایت کے جونئیر انجینئر کے این پی ایکناتھ رہائش گاہ پر مارا گیا چھاپے میں ان کے پاس25.94لاکھ کی رئیل اسٹیٹ اور 45.58لاکھ کی غیر منقولہ جائیدادکا پتہ لگا ہے۔ان کے پاس37.56لاکھ کی آمدنی سے زیادہ جائیداد کا پتہ چلا ہے ۔شیموگہ کے آمدنی کے سیکشن کے ریونیو انسپکٹر شیو جی کمار کی رہائش گاہ پرچھاپہ ماراگیا۔ چھاپے میں26.64لاکھ کی رئیل اسٹیٹ اور50.29لاکھ کی غیرمنقولہ جائیداد کاپتہ چلا ہے ۔ان کے پاس کُل32.19لاکھ کی غیر قانونی جائیداد ہے۔تمکور کے فوڈاینڈ سیول سپلائی محکمہ کے جونئیر اسسٹنٹ تمیا کی رہائش گاہ پر چھاپے میں 40.65لاک کی رئیل اسٹیٹ اور8665لاکھ کی غیر منقولہ جائیداد کا پتہ چلا ہے۔ان کیپاس کُل 49.75لاکھ کی آمدنی سے زیادہ جائیداد ہے۔ ان تمام سرکاری اہلکاروں کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشنوں میں کیس درج کئے گئے ہیں ۔


بھالکی میں شوہر نے بیوی کو جلا کر ہلاک کردیا ‘جمعیت علماء بیدر کی جانب سے کفن دفن کا انتظام 

بیدر۔29؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔مولانا محمد تصدق ندوی جنرل سکریٹری کے بموجب بھاتمرہ تعلقہ بھالکی میں نظام نامی ایک مرد نے اپنی ہی بیوی کو حالت نشہ میں ہاتھ پیر باندھ کر کیروسین چھڑک کر بڑی بے دردی کے ساتھ آگ لگا دی ،جس کے نتیجہ میں خاتون 90فیصد جھلس گئی ،جس کی اطلاع پا کر حافظ غلام ربانی اشاعتی نائب صدر جمعیت علماء بیدر نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ مقام واردات پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور فوری بیدر سے جمعیت علماء کی ایمبولینس منگوا کر شدید جھلسی ہوئی حالت میں خاتون کو بیدر سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا ،جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹرو ں کی ٹیم نے نازک حالت کے پیش نظر خاتون کو فوری گلبرگہ منتقل کرنے کی صلاح دی ،مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر نے اسی ایمبولینس میں گلبرگہ سرکاری ہاسپٹل روانہ فرمایا جہاں دوران علاج خاتون زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ،بھالکی پولس نے کیس درج کرلیا ہے شوہر ہنوز مفرور بتایاجاتا ہے ،گھریلو حالات انتہائی خستہ اور ناگفتہ بہ ہیں ،مرحومہ کو تین لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے جنکا کوئی سہارا نہیں ہے مفتی غلام یزدانی اشاعتی نے گلبرگہ پہنچ کر اپنی نگرانی میں پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کاروائی انجام دی، حافظ غلام ربانی اشاعتی نے جمعیت علماء بیدر کی جانب سے کفن دفن کا انتظام فرمایا اور متوفیٰ کے گھر پہنچ کر بچوں کو پانچ ہزار روپیوں کی نقد امداد کی اور جمعیت علماء بیدر کی جانب سے دو بچیوں کی فری تعلیم و تربیت کی بھی ذمہ داری لی ،اسی طرح بیدر کی ایک یتیم لڑکی کی شادی میں جمعیت علماء بیدر کی جانب سے پانچ ہزار روپئے کی امداد کی گئی جس کی والدہ گھروں میں کاج کرتی ہیں اور جن کی کوئی ذرائع آمدنی نہیں ۔


بیدر ضلع کے 178گرام پنچایتوں کے انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل ‘1097رائے دہی مراکز قائم کے جائیں گے

بیدر۔29؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔بیدر کے ڈپٹی کمشنر و بیدر ضلع الیکشن آفیسر ڈاکٹر پی سی جعفر نے بتایا کہ بیدر ضلع کے پانچ تعلقہ جات میں186گرام پنچایت ہیں‘ ان میں 178گرام پنچایتوں کیانتخابات منعقد کرنے کیلئے بیدر ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ بیدر ضلع کی آبادی 1287585ہے ‘اس میں333586 درجِ فہرست ذات (شیڈول کاسٹ)‘اور 214918درجِ فہرست قبائل ذات (شیڈول ٹرائبس کاسٹ ہیں۔3314گرام پنچایت نشستوں کیلئے انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔ ان میں درجِ فہرست ذات کیلئے 868نشستیں محفوظ کی گئی ہیں ۔381مرد اور خواتین487ہیں ۔ درجِ فہرست قبائیل ذات کیلئے551نشست محفوظ کی گئی ہیں ۔ان میں 231مرد اور 320خواتین شامل ہیں۔اس کے علاوہ 3314نشستوں میں1481مرد 1833نشستیں خواتین کیلئے محفوظ کی گئیں ہیں ۔اس کے علاوہ ضلع بیدر میں پسماندہ طبقات اے گروپ کیلئے 228نشستیں محفوظ کی گئی ہیں ‘ان میں70مرد اور58خواتین شامل ہیں ۔پسماندہ طبقات (بی) گروپ کیلئے37نشستیں محفوظ کی گئی ہیں‘ ان میں29مرد اور6خواتین شامل ہیں ۔جنرل گروپ کیلئے1630نشستیں محفوظ کئے گئے ہیں ان میں770مرد اور860خواتین شامل ہیں ۔بیدر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے بتایا کہ ضلع بیدر کے178گرام پنچایتوں کیلئے جملہ 178الیکشن آفیسرس کی نامزدگی کی گئی ہے اور اتنی ہی تعداد میں معاون الیکشن آفیسر س نامزد کئے گئے ہیں ۔ضلع بیدر میں پنچایت انتخابات وی ای ایم مشینوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔3600بیالٹ یونٹ‘1460کنٹرول یونٹ شامل ہیں۔ بیدر تعلقہ میں 33گرام پنچایتیں ہیں اور 217رائے دہی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔بھالکی تعلقہ میں33گرام پنچایت ہیں اور 246رائے دہی مراکز قائم کئے گئے ہیں ‘اوراد(بی) تعلقہ میں 38گرام پنچایت ہیں جس کیلئے 236رائے دہی مراکز قائم کئے گئے ہیں ‘ہمناآباد تعلقہ میں 32گرام پنچایتیں ہیں اور 221رائے دہی مراکز قائم کئے گئے ہیں ‘بسواکلیان میں 35گرام پنچایتیں ہیں اور 246رائے دہی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔مذکورہ انتخابات کے تحت فرسٹ اور سکنڈ پولنگ بوتھ آفیسرس 2530‘تیسرے اور چوتھے پولنگ بوتھ آفیسرس کی تعداد 1640ہیں ۔جملہ 5435پولنگ عہدیداران و ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام رائے دہی مراکز کیلئے پولنگ آفیسرس کو مناسب تربیت دی گئی ہے۔


بیدر میں نیپال، بہار اور یوپی کے زلزلہ زدگان کی مالی مدد کے لئے عوام الناس سے ریلیف فنڈ جمع کیا جارہا ہے

بیدر۔29؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔جناب اظہراحمدخان اور عبدالمبین صدرونائب صدر یاران ادب بیدر کی اطلاع کے بموجب نیپال، بہار اور یوپی کے زلزلہ زدگان کی مالی مدد کے لئے عوام الناس سے چندا جمع کرنے کی مہم کل شب سے شروع ہوچکی ہے۔ اردو تنظیموں جیسے یاران ادب بیدر، بزمِ غزالاں ، ایس کے ایف ٹریڈرس اورمولانا ابوالکلام آزادیووک سنگھ کے کارکنان چند ے کے لئے حاضر ہوں گے۔ براہِ کرم دل کھول کر چندا دیجئے گا۔ مصیبت کے وقت میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اہلیان مکہ کو مدینہ منورہ سے Reliefبھجوائی تھی جبکہ مکہ کے لوگ ابھی اسلام میں داخل نہیں ہوئے تھے۔نبی ؐکا اُسوہ ہی اول وآخر ہے۔اس چندے کے ذریعہ جمع شدہ رقم ڈپٹی کمشنر بیدر کے توسط سے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں جمع کردی جائے گی ۔ طلباوطالبات اور مخیر حضرات راست طورپر ایم آرپلازا، تعلیم صدیق شاہ بیدرپر بھی چندا جمع کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 8880076710اور9886929207پر رابطہ کریں۔ چنداجمع کرنے کی مہم میں اظہراحمدخان ، عبدالمبین ، امیرالدین امیرؔ ، محمدیوسف رحیم بیدری، محمدایوب علی ،نعیم الدین کاریگر، سخاوت علی سخاوتؔ ، حافظ عادل قادری اور عبدالحمیدوغیرہ نے حصہ لیا۔ واضح رہے کہ نیپال کی 30ملین آبادی میں 80فیصد بدھ مت، 9فیصد ہندو، 4.4فیصد مسلمان، اور ایک فیصد عیسائی مذہب کے ماننے والے ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا