English   /   Kannada   /   Nawayathi

کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین ملک میں مسلمان ,پسماندہ و پچھڑے ہوئے طبقات کی طاقت بن کر سامنے آئی ہے۔احمد پاشاہ قادری(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

بیدر جو دکن کی زرخیز سرزمین کا نام ہے جہاں بے شمار مسلم بادشاہوں نے اپنی سلطنت کا دارلخلافہ بنایا اس کی اسی تاریخ کی بدولت یہاں کے مسلمان جیالے ہونے کے ساتھ ساتھ قوم و ملت کا جذبہ رکھنے والے ہیں ۔بیدر میں64سال قبل کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین کا قیام اسی مقصد ہوا تھا کہ یہاں کے مسلمانوں اور پسماندہ طبقات کے ساتھ ہورہی ناانصافیوں اور ان کے حقوق کے حصول کیلئے حکومت کی آنکھ میں آنکھ ڈا ڈال کر جدوجہد کی جاسکے ۔ان خیالات کا اِظہار آج تاریخی شہر بیدر میں کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین کے قیام46سال مکمل ہونے پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے معتمد عمومی کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین جناب سید احمد پاشاہ قادری رکن اسمبلی حلقہ چارمینار تلنگانہ نے اپنے خطاب میں کیا ۔ انھو ں نے کہا کہ بیدر کی تاریخی سولہ ستون مسجد کی بازیابی کیلئے سب سے پہلے مجلس اتحاد اُلمسلمین نے آواز اُٹھائی‘ اس کی بازیابیکیلئے سالارِ ملت الحاج سُلطان صلاح الدین اویسی ؒ نے کئی مرتبہ حیدرآباد سے بیدر پہنچ کر سولہ ستون مسجد کی بازیابی کیلئے گرفتاریاں دیں اور جیل کی صعوبتیں سہیں ‘ان کے ہمراہ میں اور یہاں کے مقامی مجلسی قائدین نے کئی کئی دن بیدر جیل میں مسجد کی بازیابی کیلئے تحریک چلائی آج مجلس اتحاد اُلمسلمین کی ہی بدولت مسجد سولہ ستون بے حرمتی سے بچی ہوئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ سالارِ ملت کو بیدر سے بے انتہا لگاؤ تھا یہاں کے مسلمانوں کو سیاسی بصارت سالارِ ملت نے ہی عطا کی ہے۔کُل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے پرچم تلے کئی جلسہ عام ہوئے ‘انتخابات میں اُمیدواروں کو ٹہرایا گیا ۔مجلس اتحاد اُلمسلمین کی جانب سے ارکانِ بلدیہ کامیاب ہوتے رہے ۔اور آج بھی ہمارے نمائندے مجلسِ بلدیہ میں عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے کام کررہے ہیں ۔جناب احمد پاشاہ قادری نے کہا کہ ملک اس وقت ایک نازک مرحلہ سے گزر رہا ہے ‘ایک طرف ہندوتوا طاقتیں سرگرم ہیں تو دوسری جانب سیکولر کے علمبردار کمزور دکھائی دے رہے ہیں ‘اس ملک میں فرقہ پرستی کو اُکھاڑ پھینکنے کیلئے ضرورت ا س بات کی ہے کہ ہماری صفوں میں اتحاد ہو ۔آج ملک کو سب سے زیادہ خطرح سنگھ پریوار سے اور ملک بھر میں مسلمانوں کے اتحاد کی علمبردار جماعت مجلس اتحاد المسلمین سب سے زیادہ نشانہ پر ہے ۔انھو ں نے کہا کہ فخرِ ملت حضرت مولوی عبدالواحد اویسی ؒ ایڈوکیٹ اور سالارِ ملت الحاج سفلطان صلاح الدین اویسی ؒ نے ملت و پسماندہ طبقات کیلئے جو خواب دیکھا تھا آج وہ پورا ہونے جارہا ہے۔آج سارے ملک میں نقیبِ ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی صدرِ مجلس اتحاد اُلمسلمین و معز ز رکن پارلیمنٹ نے فرقہ پرست ہندوتوا طاقتوں کے مقاصد کو منظر عام پر لاکر مسلم و دلت اتحاد کا نعرہ دیا ۔آج ملک بھر کے مسلمان ‘ دلت اور پسماندہ طبقات مجلس کے پرچم تلے آرہے ہیں ۔مجلس اتحاد اُلمسلمین نے ابتدا ء سے ہی دلتوں بھائیوں کے ساتھ لئے ان کے حقوق کیلئے جدوجہد کی اور ان کا حق انھیں دلایا ۔حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن میں مجلس کو جب اقتدار حاصل ہوا تو سب سے پہلے میونسپل کارپوریشن کا مئیر دلت کو ہی بنایا گیا ۔اس کے بعد سے تاحال میونسپل کارپوریشن میں دلت بھائیوں و پسماندہ طبقات کے کارپوریٹرس کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔انھوں نے کہا کہ تلنگانہ کی سرحدو ں کو پارکرتے ہوئے مجلس اتحاد اُلمسلمین نے مہاراشٹرا کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا اور وہاں اسمبلی میں اپنے دو مضبوط ارکان اسمبلی منتخب کرکے بھیجے ۔اسی طرح حال ہی میں ہوئے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن میں مجلس اتحاد اُلمسلمین نے انتخابات میں حصہ لئے تمام سیاسی پارٹیوں سے سب سے زیادہ ووٹ لے کر ثابت کردیا ہے کہ ملک کی سب سے طاقتور و عوامی مقبولیت والی سیاسی جماعت صرف اور صرف مجلس اتحاد اُلمسلمین ہی ہے۔اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن میں مجلس اتحاد اُلمسلمین نے 25نشستوں پر کامیابی حاصل کی جس میں 5دلت ہیں ۔انھوں نے کہا کہ فخرِملت مولوی عبدالواحد اویسی ؒ اور سالارِ ملت الحاج سُلطان صلاح الدین اویسی ؒ کی قوم و ملت کے واسطے دی جانے والی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اور نقیبِ ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی اور حبیبِ ملت اکبر الدین اویسی کی مظلوموں کے تئیں بے باکانہ مؤثر نمائندگی اور ملت کیلئے جیل کی صعوبتیں برداشت کرنے والے ملت کے ان جانباز سپاہیوں کی صحت اور ان کی عمر درازی کی دعا کریں اور سیکولر ذہن رکھنے والے ابنائے وطن مسلم دلت بھائیوں کی طرح مجلس کے پرچم تلے آجائیں اور اتحاد کا مُظاہرہ کریں پھر دیکھیں فرقہ پرست طاقتیں ہندواتوا طاقتیں اس ملک سے برخاست ہوجائیں گے ۔اس موقع پر جناب محمود سہیل قادری سرگرم مجلسی قائد حیدرآباد‘جناب محمد غوث سابق فلور لیڈر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ‘ثناء اُللہ خان صدر ٹاؤن کمیٹی اودگیر ‘وہاج باباایڈوکیٹ گُلبرگہ اور مرزا صفی بیگ قائدِ مجلس بیدر نے بھی مجلس اتحاد اُلمسلمین کی جانب سے انجام دئیے جانے والے بے مثال کارہائے نمایاں سامعین کے سامنے رکھیں ‘اور کہا کہ آج وقت ہے کہ مسلمان ‘دلت اور بے زبان پسماندہ طبقات ایک بڑے اتحاد کا مُظاہرہ کریں یقیناًایک دن ا س ملک میں فرقہ پرست طاقتوں کا نام و نمود باقی نہیں رہے گا۔سید منصور احمد قادری انجینئر صدر مجلس بیدر نے اپنے خطاب میں پولیس ایکشن کی تاریخ پیش کرتے ہوئے فخرِ ملت ؒ اور سالارِ ملتؒ کی ملت کے تئیں دی جانے والی قربانیوں کو زبردست خراج پیش کیا ۔اور کہا کہ مجلس ہم سب کی متاعِ عزیز بن کر سامنے آتی رہی ہے اور بارہا مجلس اتحاد اُلمسلمین کے پرچم تلے یہ آواز دی جارہی ہے کہ ہم سب اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کا مُظاہرہ کریں یقیناًایک دن ہمارے اشارے پر اس ملک کی حکومت چلے گی۔جناب عبدالعزیز منا بھائی مجلسی رکن بلدیہ نے استقبالیہ کلمات میں تمام مہمانانِ خصوصی اور دور دراز سے آئے مہمانوں اور کارکنانِ مجلس اور محبانِ مجلس کا استقبال کرتے ہوئے والہانہ خیر مقدم کیا ‘اور کہا کہ مجلس اتحاد اُلمسلمین اس ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو بیرسٹر اسد الدین اویسی جیسے جیالے و نڈر اور بے باک قائد مجلس جناب اکبر الدین اویسی کے حقائق پر مبنی خطابات اور مؤثر نمائندگی پر فخر کرنے کیلئے آج ہزاروں کی تعداد میں جمع سامعین اس کی ایک مثال ہے ۔ سرپرستِ مجلس بیدر جناب حبیب الرحمن خطاب کرتے ہوئے بیدر شہر میں مجلس اتحاد اُلمسلمین کے46سال میں انجام دئیے جانے والے کارہائے نمایاں بیان کرتے ہوئے جذبات سے مغلوب ہوکر اشک بار ہوگئے اور کہا ں کہ میں نے مجلس اتحاد اُلمسلمین کیلئے اور میرے قائدین فخرِ ملت مولوی عبدالواحد اویسیؒ اور سالارِ ملت الحاج سُلطان صلاح الدین اویسی ؒ کے ساتھ رہ کر مجھے ملت کیلئے کام کرنے جو موقعہ ملا ہے یہ میرے لئے ایک اعزاز سے کم نہیں ہے۔میرے لئے اس سے بڑا اور کوئی اعزاز نہیں ہے۔ بس میں میری خواہش ہے کہ میں نے جس طرح ہر حالت میں مجلس اتحاد اُلمسلمین کے ساتھ منسلک رہا اسی طرح آج کے نوجوان کو چاہئے کہ مجلس کے پرچم تلے آجائیں اور پھر دیکھیں کے مجلس کیسے جیالوں کی جماعت ہے جو وقت آنے پر اپنی جان کی پرواہ بھی نہیں کرتے ۔ملت کیلئے جیلوں میں رہ کر ملت کے درد کو اپنے دلوں میں لئے تڑپنے والے صرف اور صرف مجلسی قائدین ہی ہیں اور کوئی دوسری جماعت کا نام نہاد قائد ہو ہی نہیں سکتا۔اس موقع پر بسواکلیان ‘الند‘ گُلبرگہ‘ ہلسور‘ بھالکی کمٹھانہ‘ نرنہ چٹگوپہ کے سینکڑوں نوجوانوں نے جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ہاتھوں اور جناب محمد غوث ڈپٹی فلور لیڈر حیدرآباد گریٹر میونسپل کارپوریشن ‘ مرکزی قائدین مجلس جناب محمود سہیل ‘ اور نوین نریندر گھانسی بازار حیدرآبادکی موجود گی میں شمولیت اختیار کی ۔جلسہ کا آغاز احمد حسین کی قراء تِ کلام پاک سے ہوا ‘ جبکہ شاہی نعت خواں الحاج محمد شفیع الدین نے نعتِ رسولؐ کا نذرانہ پیش عقیدت پیش کیا ۔نظامت کے فرائض جناب مرزا فہیم بیگ نے بحسن خوبی انجام دئیے جبکہ جناب محمد وسیم کرمانی شریکِ معتمد ٹاؤن کمیٹی کے اِظہار تشکر پر جلسہ عام کا اختتام کیا۔اس موقع پر کثرت سے مہمانان خصوصی کی ٹاؤن کمیٹی کے معتمد جناب عاطف پٹیل ایڈوکیٹ‘شیخ اظہر کنٹراکٹر قائدِ مجلس‘شیخ صابر علی انعامدار مجلسی قائد‘سید جواد علی شریکِ معتمد ٹاؤ ن کمیٹی اور سید ساجد (سجو بھائی)‘سمیر ضیا‘شاہ فتح اُللہ قادری عرف ابو ‘عادل قادری کے علاوہ سنئیر مجلسی قائد جناب الحاج محمد ابراہیم سابق مجلسی رکن بلدیہ نے شال پوشی و گُلپوشی کی ۔اور آخر میں اعترافِ خدمات کے تحت جناب محمد حبیب الرحمن سرپرستِ مجلس بیدر ‘جناب الحاج محمد ابراہیم سابق مجلسی رکن بلدیہ‘ جناب احمد محی الدین قیصر کی جناب احمد پاشاہ قادری ‘محمد غوث‘ محمودسہیل قادری اور نوین نریندر مجلسی قائد گھانسی بازار حیدرآباد کے ہاتھوں تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو بھر پور خراجِ تحسین پیش کیا ۔


کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین کے بیدر میں46سال مکمل ہونے پر چم کشائی کی رسم انجام دی گئی

بیدر۔28؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔آج بیدر شہر کے مرکزی مجل اتحاد المسلمین کے دفتر موقوعہ چنداشاہ کمان اندورن شاہ گنج پر مجلس اتحاد اُلمسلمین کے بیدر میں46سال مکمل ہونے پر عظیم الشا ن پیمانے پر معتمد عمومی مجلس اتحاد اُلمسلمین جناب احمد پاشاہ کے ہاتھوں پرچم کشائی کی رسم انجام دی گئی ۔اس موقع پر مقامی مجلسی قائدین سرپرستِ مجلس بیدر حبیب الرحمن ‘صدرِ مجلس جناب سید منصور احمد قادری انجینئر‘الحاج محمد ابراہیم سابق مجلسی رکن بلدیہ‘ ٹاؤن کمیٹی کے عہدیداران معتمد جناب عاطف پٹیل ایڈوکیٹ‘ شریکِ معتمدین سید جوا دعلی و محمد وسیم کرمانی‘ خاز ن مرزا فہیم بیگ‘کے علاوہ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے فلور لیڈر محمد غوث ‘ مرکزی مجلسی قائدین محمود سہیل قادری‘ نوین نریندر گھانسی بازار حیدآباد‘اور بیدر ‘الند‘ گُلبرگہ‘ چٹگوپہ‘ کوہیر ‘کمٹھانہ‘ نرنہ بھالکی‘بسواکلیان ‘ہلسور اور مرہواڑہ ‘تلنگانہ کے ابتدائیوں کے عہدیداران سینکڑوں کی تعدا دمیں موجود تھے۔پرچم کشائی کے موقع پر نعرہ تکبیر کے فلاک شگاف نعروں اور آتشبازی کا مُظاہرہ کیا گیا ۔سلام و دعا کے بعد اس تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔***


وزڈم ٹیلنٹس گروپ کی تشکیل 

بیدر۔28؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔ وزڈم گرلس ہائی اسکول (انگلش میڈیم) کی ہیڈمسٹریس شائستہ مس کی اطلاع کے مطابق اسکول انتظامیہ لڑکیوں کوایک سنہرا موقع فراہم کرتے ہوئے ذہین (Talents)طالبات برائے ششم تادہم (VI to X)کے لئے ایک خصوصی اسکیم متعارف کروایا ہے ۔ اس اسکیم کو ’’وزڈم ٹیلنٹس گروپ‘‘ کانام دیا گیاہے۔ اس اسکیم کے تحت ذہین طالبات کو اپنی متعلقہ جماعت کا داخلہ ٹسٹ(Entrance Test)دینا ہوگا۔ ٹسٹ میں ان کی کارکردگی (Percentage)کی بنیاد پر منتخب طالبات کو 25%،,50%تا100%داخلہ فیس (New Admission Fees)میں رعایت دی جائے گی ۔ داخلہ ٹسٹ30اپریل بروزجمعرات ، بوقت صبح 10بجے وزڈم گرلس ہائی اسکول ، عقب ارد وہال ، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں منعقد کیاگیاہے۔ وزڈم ٹیلنٹس گروپ کے ذریعہ ذہین (Talantee)طالبات کا ایک گروپ تشکیل دینا مقصود ہے۔ جو اسلامی ماحول وکلچر میں رہ کر معیاری تعلیم حاصل کرسکیں تاکہ آئندہ یہ طالبات بآسانی سول سرویسیس ، میڈیکل ودیگراہم پروفیشنل کورس میں اپنا مقام حاصل کرسکیں ۔ سوالیہ پرچہ (Question Paper)متعلقہ جماعت کے نصاب کے مطابق انگریزی ، اردو ، کنڑا ، ہندی ، ریاضی اور جنرل نالج پرمشتمل ہوگا۔ انگلش میڈیم کے طالبات کے لئے ہندی مضمون کا ٹسٹ ہوگا جبکہ اردو میڈیم کے طالبات کے لئے اردو مضمون کا ٹسٹ ہوگا۔ خواہشمند والدین اور طالبات اس ٹسٹ کے ضمن میں اسکول آفس سے صبح 10تا 5بجے کے درمیان متعلقہ فارم حاصل کرکے داخلہ ٹسٹ دینے کے لئے اپنا نام درج کروائیں ۔ مزید تفصیلات کے لئے کوآرڈی نیٹر سید علی سر سے فون نمبر 07259420051پرربط پیداکرسکتے ہیں ۔


آئیٹا کی جانب سے وزیرِ تعلیم کو اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے میمورنڈم پیش کیا گیا

بیدر۔28؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔جناب محمد نجیب الرحمن خان صدر مقامی آئیٹا بیدر یونٹ کی پریس نوٹ کے بموجب آئیٹا کی جانب سے آج بتاریخ 28؍اپریل 2015ء بروز منگل بوقت 11.30بجے وزیر پرائمری تعلیم عالیجناب کیمّانے رتناکر صاحب کو ڈسٹرکٹ کلیکٹر بیدر عالیجناب پی۔سی۔ جعفر صاحب کے توسط سے ریاستِ کرناٹک میں اُردو زبان، اُردو میڈیم تعلیم اور اساتذہ کے مختلف مسائل کے حل کے سلسلہ میں ایک میمورنڈم پیش کیا گیا ۔اور ان مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اُٹھانے کی درخواست کی گئی۔مزید اس میمورنڈم کی نقول کو عالیجناب محمد محسن صاحبIAS،کمیشنر، محکمۂ تعلیم عامہ، بنگلوراور عالیجناب قمرالاسلام صاحب، وزیر بلدیہ و مقامی انتظامیہ، اقلیتی بہبود، حکومت کرناٹک، بنگلورکو بذریعہ پوسٹ اور ڈی۔ڈی۔پی ۔آئی بیدر، ڈی۔ڈی۔پی۔یو بیدر کو بدست پیش کیا گیا۔ میمورنڈم کے ذریعہ مندرجہ ذیل مسائل کے حل کیلئے حکام و ذمہ دار عہدداران کی توجہ مبذول کرائی گئی:(1)اُردومیڈیم کے اکثر (پرائمری و ہائی) اسکولوں میں اساتذہ کی کمی پائی جاتی ہے جسکے سبب اُردو اسکولوں کے نتائج اور تعلیمی معیار پر منفی اثرات واقع ہورہے ہیں۔(2)اُردو میڈیم ہائی اسکولوں میں کنڑا میڈیم فیزیکل ٹیچرس کے تقررات ہونے کے سبب طلباء جسمانی تعلیم مضمون کو پڑھنے، لکھنے اوراسمیں نمبرات حاصل کرنے سے قاصر ہیں اور انہیں مزید کئی دشواریوں کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔(3)زیادہ تر سرکاری پی۔یو۔کالجوں میں اُردو لکچررس نہ ہونے کی وجہ سے اُردو زبان کو ایک مضمون کے طور پر منتخب کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ جسکے سبب طلباء خود ذاتی طور پر فیس ادا کرکے اُردو مضمون کوگھر بیٹھے مطالعہ کرنے پر مجبور ہیں۔(4)ڈی۔ایڈ ٹریننگ کورس کی درسی کتابیں صرف کنڑا اور انگریزی میڈیم میں دستیاب ہیں۔ اُردومیڈیم میں دستیاب نہیں ہیں۔ جسکے سبب زیرِ تربیت اساتذہ اورEducator معلمین خاصے پریشان ہیں۔(5)اساتذہ کی تربیت کے لئے صرف کنڑا اور انگریزی میں تربیتی دستی کتابیں(Training Hand Books)دستیاب ہیں۔ اُردو میں دستیاب نہیں ۔ جسکے سبب اساتذہ کی تربیت موثر انداز میں عمل میں نہیں آرہی ہے۔(6)اسکول و کالج کی درسیات میں نفرت پھیلانے والے، اتحاد و اتفاق کو ختم کرنے والے اور فرقہ واریت عام کرنے والے مضامین اب بھی موجود ہیں۔اس لئے سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے ایسے عوامل کو حذف کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ (7) 371(J) کے تحت حیدرآباد-کرناٹک علاقہ کے لوگوں کو دیگراضلاع میں روزگار کیلئے8%ریزرویشن کو بحال کیا جائے۔اس موقع پر ریاستی صدرآئیٹا کرناٹک محمدنظام الدین صاحب،ضلعی صدر افتخار صاحب،مقامی صدر محمد نجیب الرحمن خان، مولوی محمد فہیم الدین صاحب رُکن مجلس شوریٰ جماعت اسلامی ہند کرناٹک، محمد معظم صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بیدر،محمد عارف الدین صاحبLACممبر، محمد عبدالمجید صاحب LACممبر، محمد اسعد سلیم صاحبLACممبر، محمد صلاح الدین صاحب LACممبر، سیّد وسیع اللہ قادری LACممبر اور دیگرمقامی ممبران اوراساتذہ شامل رہے۔


بیدر میں ’’ترقی وترویجِ اردو‘‘ کی 21ویں نشست انعقاد

بیدر۔28؍اپریل۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔زبان کی اس قدر اہمیت ہے کہ اس کی بنیاد پر بنگلہ دیش جیسا مسلم ملک وجود میں آیا۔ جبکہ زبان اس کے بولنے والوں کے خیالات اور حالات کی ترجمانی کرتی ہے۔ اردو میں دینی سرمایہ ہے ۔ آج کے سیاسی حالات نے دین اورمعاشرہ کو خطرے میں ڈال رکھاہے ، پہلے سے زیادہ زبان کے تحفظ کی ضرورت ہے۔ اور اس زبان کی ترقی اور تحفظ کے لئے کام کرنے والوں کے خلاف منفی پروپگنڈا دراصل ان نوجوانوں کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہے۔ یہ بات جناب پروفیسر رؤف خوشتر(بیجاپور) نے کہی۔ وہ کل شب ایم آرپلازا ، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں ’’ترقی وترویجِ اردو‘‘ کی 21ویں نشست میں اپنا افسانہ ’’عبرت گاہ عشرت گاہ‘‘ سنانے کے بعد شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے مزید بتایاکہ حوصلہ شکنی ،اور انتشار قوموں کو سلانے کی سازش کاعملی حصہ ہے۔جناب محمدامیرالدین امیرؔ ، خازن تنظیم’’ترقی وترویجِ اردو‘‘نے اپنے خطاب میں کہاکہ جولوگ یہ سمجھتے ہیں کہ گلی کوچوں میں کام نہیں ہونا چاہیےے وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ گلی کی آواز ہی دلی تک پہنچتی ہے۔ ہمارے دوستوں نے بیدر میں اردوزبان کا ذوق وشوق پیدا کیا۔ لوگوں میں شعروسخن سے دلچسپی کم تھی ۔ گذشتہ 15-20سال سے بیدرکاادب منجمد ہوگیاتھا، اس کوپگھلایا گیا۔یاران ادب کے زیراہتمام اور دیگر اداروں کو مہمیز کرتے ہوئے تقریباً4درجن کتابیں شائع کی گئیں ۔ یومِ اقبال، یومِ اردو ، بین الریاستی مشاعرے رکھے گئے۔ وقتاًفوقتاًاردو مدارس کے طلباء میں تعلیمی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ یہ کام میں سمجھتاہوں قابل ستائش ہونا چاہئیے۔ ایسے میں بین الاقوامی زبان ’’اردو‘‘ کو بچانے کاعنوان دینا ایک حماقت ہی ہوگی ۔ اردو ایک ترقی یافتہ زبان ہے اور اس زبان کی ترقی کے لئے ہم اپنی آخری سانس تک کام کرتے رہیں گے۔نوجوان مدرس جناب حیدرعلی شاکر کاکہناتھاکہ جو لوگ کسی کاز کے لئے اٹھتے ہیں انھیں اپنے خلاف ہونے والے غلط پروپگنڈوں کو نظرانداز کرنا پڑتاہے۔ ہم اردو کے لئے مزید کام کریں گے اور تنقیدیں ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکیں گی بلکہ حوصلوں کو بلند کریں گی ۔ محمدیوسف رحیم بیدری کاکہناتھاکہ حکومت کو خواب خرگوش سے جگانے کے بجائے قوم ہی کو خوابِ خرگوش سے جگانے اور اپنی زبان سے متعلق احساس کمتری سے نکالا جائے تو یہ بہتر رہے گا۔ موصوف نے ار دو تنظیموں سے اپیل کہ وہ نیپال ، بہار اور اترپردیش میں آئے زلزلہ زدگان کے لئے چنداجمع کرنے کی مہم میں جٹ جائیں اور وہ رقم وزیراعظم یاپھر وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں جمع کریں۔پروگرام کاآغاز محمدامیرالدین امیرؔ کی تلاوت قرآن سے ہوا۔جناب سخاوت علی سخاوتؔ نے اپنا مضمون ’’اردو کے لئے ترقیاتی کام اور ہم ‘‘ پڑھ کر سنایا جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ میرؔ بیدری نے نظامت فرمائی۔ عمران خان اور دیگر شریک نشست رہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا