English   /   Kannada   /   Nawayathi

اورنگ آباد بلدیہ انتخابات میں مجلس اتحادالمسلمین کو شاندار جیت (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

مسلسل آگے بڑھ رہی پارٹی ایم آئی ایم نے اورنگ آباد کارپوریشن میں تمام کو حیرت میں ڈالتے ہوئے انتہائی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے. اورنگ آباد میں انتخابی دلدل میں اتری ایم آئی ایم نے 25 نشستیں جیت کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے. شیوسینا اور بی جے پی اتحاد کو 51 نشستیں حاصل ہوئی ہیں. گزشتہ سال اکتوبر میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں ایم آئی ایم نے مہاراشٹر کی اسمبلی میں رکن اسمبلی بھیجے ہیں، جس سے ایک رکن اسمبلی امتیاز جليل اورنگ آباد سے ہے. پارٹی کو ریاست میں بڑے پیمانے میں مسلمان معاشرے کی حمایت مل رہی ہے۔ جس سے کانگریس میں تشویش کا ماحول ہے.


اورنگ آباد میں سیکولر ووٹوں کی تقسیم کی وجہ سے دونوں کانگریس کو ناکامی ہوئی ہے: سنیل تٹکرے

ممبئی ۔23اپریل(فکروخبر/ذرائع )راشٹر وادی کانگریس پارٹی نے آج ریاست کے چار مہاپالیکا الیکشن کے نتائج میں سے نئی ممبئی میونسپل کارپوریشن کی کامیابی کو پارٹی کے سینئر لیڈر گینش نائیک وپارٹی کے دیگر کارکنان کی محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے وہیں اورنگ آباد میں ایم آئی ایم کی کامیابی کو ووٹوں کا پولرائزیشن قرار دیا ہے۔ پارٹی کے صدر دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ریاستی صدر سنیل تٹکرے کہا کہ نئی ممبئی میونسپل کارپوریشن میں گنیش نائیک کی قیادت میں این سی پی کو جو کامیابی ملی ہے وہ پارٹی کے کارکنان کے حوصلے اور اعتماد میں اضافے کا باعث ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں گنیش نائک کی شکشت کے پیشِ نظر یہ انتخاب انتہائی فیصلہ کن مانا جارہاتھا۔ اسمبلی انتخابات کے موقع پر شیوسینا و بی جے پی اتحاد کو نئی ممبئی میں ۹۰ہزار سے زائد ووٹ حاصل ہوئے تھے، لیکن کارپوریشن کے اس انتخاب میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی نے ان نقصانات کی تلافی کرتے ہوئے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاست میں شیوسینا و بی جے پی کی متحدہ حکومت ہونے کے باوجود نئی ممبئی میونسپل کارپوریشن میں ہمیں ملنے والی کامیابی انتہائی اہم ہے اور ہم اسے مرکزی وریاستی حکومتوں کی ناکامی کے نقطۂ نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی ممبئی میں گنیش نائیک کے ذریعے کئے گئے ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر وہاں کی عوام نے پارٹی کے تئیں اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اس انتخاب میں ایم ایل اے سندیپ نائیک، ایم ایل سی نریندر پاٹل اور ودھان سبھا کے سابق چیئر مین دلیپ ولسے پاٹل نے انتہائی منصوبہ بند طریقے سے انتخابی مہم چلائی، جس کی وجہ سے پارٹی کو واضح اکثریت ملی ہے۔
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے تعلق سے پارٹی صدر نے کہا کہ وہاں پر ملنے والی ناکامی ہم قبول کرتے ہیں ۔ وہاں پر سیکولر ووٹوں کی تقسیم کا خمیازہ این سی پی وکانگریس کو بھگتنا پڑا ہے۔ باندرہ اور اورنگ آباد کے انتخابات میں ایم آئی ایم اور شیوسینا ایک دوسرے کے خلاف تنقید کرتے رہے ، جس کا فائدہ دونوں ہی پارٹیوں کو ملا۔سنیل تٹکرے نے شک ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شیاد یہی وجہ ہے کہ ایم آئی ایم اور شیوسینا جان بوجھ کر ایک دوسرے کے خلاف تنقید کرتے رہے۔ اس کی تصدیق باندرہ کے ضمنی انتخاب میں شیوسینا کے ترجمان اخبار سامنا میں گزشتہ پندہ دنوں سے جو شائع ہورہا تھا ، اس سے ہوتی ہے۔
دریں اثناء پارٹی کے قومی ترجمان نواب ملک نے بھی اخباری نمائندوں سے خطاب کیا اور مرکزی وریاستی حکومتوں پر زبردست تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومتیں عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹاکر فضول کے مسائل میں الجھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا یومیہ ۶ کسان خودکشی کررہے ہیں اور ہمارے وزیراعظم بجائے ان کے مسائل حل کرنے کے بیرونِ ممالک کے دورے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے پانچ ہزار کروڑ کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے منظور کیا تھا ، مگر اس حکومت نے آج تک اس میں سے محض بارہ سو کروڑ روپئے ہی تقسیم کرسکی ہے۔انہوں نے ٹول فری مہاراشٹر کے بی جے پی کے نعرے پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ موجود حکومت اپنے وعدے سے یوٹرن لے رہی ہے۔ ٹول فری مہاراشٹر اس پارٹی کا نعرہ تھا اور آج یہ اپنے ہی نعرے کو پسِ پشت ڈال کر چند غیر اہم ٹول ناکوں کو منسوخ کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔


امت مسلمہ کی اصلاح کی فکر کرنا علماء کی ذمہ داری ہے

نئی دہلی ۔23اپریل(فکروخبر/ذرائع) ہندوستان کے اندر مسلمان جن حالات سے گزر رہا ہے ان حالات میں اس کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے ماضی کی طرف پلٹے اور اپنی دوا وہی تلاش کرے جہاں سے دوائی پہلے لوگوں کو ملی تھی، وہیں دوائی اس وقت کے مسلمانوں کو ملے گی، اور وہ منبع قرآن وحدیث اور سیرصحابہ ہے، عوام الناس کے اندر دین کی محنت کرنا اور ان کے دین وایمان کی حفاظت کرنا علماء کی ذمہ داری ہے، علماء کا کام صرف یہی نہیں ہے کہ وہ اپنے بچوں اور والدین کی فکر کریں بلکہ ان کی ذمہ داری اس سے کہیں زیادہ اوپر پوری مسلم امت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مفتی خلیل احمد راضی قاسمی اوسیکوی صدر حکیم الامت اکیڈمی دہلی نے جامع مسجد مصطفےٰ آباد دہلی کے اندر علماء کرام اور قرب وجوار سے تشریف لائے ائمہ عظام کے درمیان خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے علماء کی ذمہ داری کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ: علماء جمعوں کے اندر اپنے خطابات میں اسلام کی صحیح تصویر پیش کرے، کسی طاقت اور امیر کی قطعاً رعایت نہ کرے، سب سے سنگین صورتِ حال اس وقت ہوجاتی ہے جب عالم کسی طاقت کا اثر قبول کرکے حق کہنے سے پیچھے ہٹ جاتا ہے، مفتی خلیل احمد راضی صاحب نے مزید تاکیدی انداز میں کہاکہ: علماء کسی طاقت سے نہ گھبرائے، کسی امیر کی امارت سے مرعوب نہ ہوں بلکہ وہ یہ سمجھے کہ وہ نائب رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، ان کی حیثیت اپنے علاقہ میں ایک نبی کی سی ہے، وہ اپنے حلقے کا امیر اور رہنما ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاتھا کہ: میری امت کے علماء ایسے ہوں گے جیسے بنی اسرائیل کے نبی ہوتے تھے اس لیے اس کو سامنے رکھتے ہوئے علماء محسوس کرے کہ ان کی ذمہ داری کتنی بلندو بالا ہوگئی ہے۔
مفتی راضی قاسمی صاحب نے معاشرہ کے اوپر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ: اب ہمارے سامنے شب برأت ہے جس کے اندر مسلم محلوں سے نوجوان خرافات کے ساتھ ابھریں گے اور وہ ایسا منظر پیش کریں گے جیسے یہی اسلام ہے، اور اس کے بغیر شب برأت کا تصور نہیں ہے، شب برأت ایک فضیلت والی رات ہے اس سے انکار نہیں ہے، لیکن شب برأت کے اندر جو خرافات نوجوان اور عوام الناس کے درمیان پائی جارہی ہے اور وہ اس کے اندر ملوث نظر آرہی ہے اور ان خرافات کو وہ دین کی حیثیت دے رہی ہے تو علماء وائمہ کی بطورِ خاص یہ ذمہ داری ہے کہ ان کے اوپر قابو پائیں، اپنے اپنے ممبروں سے ان کے سد باب کے لیے تقریریں کریں، عوام الناس کے سامنے ان خرافات کو واضح انداز میں پیش کرے۔ اگر ہم علماء نے یہ کام نہ کیا تو کل قیامت میں اللہ کو کیا جواب دیں گے۔ علماء کی ذمہ داریوں پر مزید توجہ دلاتے ہوئے مفتی راضی صاحب نے کہا کہ: اگر علماء خرافات میں شریک ہوتے ہیں یا کسی طرح سے ان کی حمایت کرتے ہیں تو جان لینا چاہیے کہ جو بھی عالم ایسا کرتا ہے وہ صحیح معنی میں عالم نہیں ہے، وہ نبی کا وارث نہیں ہے، وہ اس امت کا صحیح فرد نہیں ہے، اس لیے اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرے اور ان پر کاربند ہوں، پروگرام کی نظامت جنتی مسجد کے امام وخطیب نے انجام دیں، صدارت مولانا اخلاق حسین امام وخطیب مدینہ مسجد نے فرمائی، اہم شرکاء میں مولانا مجاہدالاسلام قاسمی ادریس پوری مہتمم جامعہ اشرف الہدایہ صوت القرآن،مولانا عاقل صاحب سماجی کارکن مصطفےٰ آباد، مولانا ارشاد صاحب خلیفہ اطہر داعی اسلام حضرت مولانا کلیم احمد صاحب صدیقی، مولانا جان محمد صاحب ناظم جامعہ، مولانا طاہرحسین صاحب دلشاد مسجد، مولانا غلام نبی صاحب ثاقبی مہتمم جامعۃ الرشاد للبنات مصطفےٰ آباد اور بہت سے علماء وائمہ کرام وعوام موجود تھے، اخیر میں دعا مفتی خلیل احمد راضی قاسمی نے کرائی، اور علماء کے باہمی مشورہ سے بتاریخ۸مئی ۲۰۱۵ء کو بعد نماز عشاء جامع مسجد مونگانگر دہلی ۹۴ میں ایک بڑا پروگرام طے پایا۔


اقلیتوں کے ساتھ نا انصافیاں بند کی جائیں اور انکو انکے جائز حقوق دیے جائیں:مولانا محمد ندیم صدیقی 

ممبئی ۔23اپریل(فکروخبر/ذرائع) ہم اس ملک کے کیرایہ دار نہیں بلکہ حصہ دار ہیں قانونی دائرہ میں رہتے ہوئے ہمیں بھی اپنے غم و غصہ کا اظہار کرنے اور جا ئز مطالبات کو منوانے کے لئے ہر چھوٹے بڑے احتجاج کا بھر پور حق حاصل ہے ،زندہ قو میں اپنے حقوق کی حصول یابی کے لے سوالی بن کر نہیں کھڑی ہو ا کرتیں ،بلکہ ایوان حکومت میں بیٹھے ہوئے لو گوں اپنے سامنے جھکنے پر مجبور کر دیا کرتی ہیں ،مسلمانوں کو نظر انداز کرکے یے ملک ترقی نہیں کر سکتا ہے اس ملک کی عافیت اور بہتری اسی میں ہے کہ اقلیتوں کے ساتھ نا انصافیاں بند کی جائیں اور انکو انکے جائز حقوق دیے جائیں ،ان خیالات کا اظہار مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر نے ۲۶؍ اپریل کو اجلاس کے تعلق سے حج ہاؤس ممبئی میں منعدہ مشاورتی اجلاس سے کیا ،جس میں جس میں ممبئی اور اطراف و اکناف کے ذمہ داران کثیر تعداد میں مو جود تھے ،اس اجلاس میں باہم مشورہ سے یہ طے کیا گیا کہ اجلاس عام کے تعلق سے عوام کے اندر بیداری پیدا کی جائے ،اجلاس کی اہمیت اور اسکی افدیت پر روشنی ڈالی جائے ،اور اجلاس میں شرکت کے ئے لو گوں کی ذہن سازی کی جائے ،ممبئی کے تمام حلقوں کی کی یو نٹوں سے تشریف لائے ذمہ داران نے اپنے اپنے علاقوں میں چل رہی سر گر میوں کی کارگزاری پیش کی ،جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج جس طرح سے پورے ملک کے مسلمانو ں کے اندر بے چینی اور الجھن پائی جارہی ہے ،اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی ،مسلمانوں مرکزی و صوبائی حکومتوں کے رویوں کی وجہ سے احساس کمتری میں مبتلاء ہو چکا ہے ،اور با عزت و با حو صلہ زندگی گزارنے کے بجائے مایوسی اور خوف کی زندگی گزار رہا ہے ،جمعیۃ علماء کی یہ خصوصیت رہی ہے ،کہ جب بھی مسلمانوں پر ایسے حالات آئے ہیں ،جمعیۃ علماء پور ی جروأت اور ہمت کے ساتھ میدان میں اتر مسلمانوں کے اندر حوصلہ پیدا کیا ہے ،انکی ڈھارس باندھی ہے ، جمیۃ علماء مہاراشٹر اس اجلاس عام مسلمانو ں کو یہ پیغام دے گی کہ حالات کیسے بھی آئیں گھرانے اور خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ،حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں ہمیں اپنے دینی تشخص کو بر قرار رکھتے ہوئے پورے عزم اور حولے کے ساتھ زندگی گزارنا ہے ،انہوں نے اجلاس میں شریک تمام لوگوں سے اپیل کی کہ اجلاس عام کو کامیاب بنانے کے لئے محلہ واری سطح پر ایک ایک دروازے تک پہونچیں لوگوں کواجلاس کی اہمیت بتلاتے ہوئے شرکت کی دعوت دیں ،مولانا مفتی محمد حذیفہ قاسمی نے کہا کہ ہم میں سے ہر ذمہ دار یہ طے کر لے کہ ہمیں اپنے علاقوں کے لوگوں سے ہی ۲۶ ؍ اپریل کوآزاد میدان کو بھر نا ہے،اور اجلاس کو کامیاب بنانا ہے تو انشائاللہ کام کے اندر دل جمعی پیدا ہوگی ،اجلاس میں باہم مشورہ سے اضلاع سے آنے والے مہمانان کے قیام وطعام ،دور دراز سے آنے والوں کی صحیح رہبری و رہنمائی کے سلسلے میں ممبئی کے مختلف ذمہداروں پر مشتمل ۶؍ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ، مولانامحمد ذاکر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہا راشٹر نے اجلاس کی کا روائی چلاتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس مو جودہ حا لات کے پس منظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،ہمیں اسکی کامیابی کے لئے ہر ممکن کو شش کرنی چاہئے ،اس اہم اجلاس میں ،مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی (صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) مولانا حکیم الدین قاسمی ( سکریٹری جمعیۃ علماء ہند ) مولانا قاری محمد ایوب اعظمی ( نائب صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) مولانا محمد ذاکر قاسمی (جنرل سکریٹری ) مولانا مفتی محمد حذیفہ (ناظم تنظیم ) مولانا وہاج احمد (اندھیری ) مولانا مفتی آزاد مولانا زاہد (چیتا کیمپ ) اکبر بھائی دکا ،یونس بھائی دکا ،جوگیشوری ،مولانا نو شاد ،مالونی ، مولانا اشفاق گوونڈی ، مولانا رضوان ملاڈ ،مولانا اختر حسین وحاجی عبد المالک (تھانہ ) مولانا عقیل وٹالا ، و دیگر شریک تھے ۔ا جلاس میں شریک تمام عہدیداران نے شہر ممبئی اور اطراف و اکناف میں واقع مساجد کے ائمہ کرام اور ٹرسٹیان سے ہمدردانہ اپیل کی ہے کہ جمعہ کے بیا نات میں میں ۲۶؍ اپریل کے اجلاس کی اہمیت پر روشنی ڈالیں ،اور لوکوں کو شرکت کی دعوت دیں۔ 


ربر فیکٹری میں آتش زدگی سے لاکھوں کا نقصان

کانپور ۔23اپریل(فکروخبر/ذرائع )پنکی کے صنعتی علاقے میں شارٹ سرکٹ کے سبب آتش زدگی سے ربر فیکٹری جل کر راکھ ہوگئی ۔ فائر بریگیڈ محکمہ کے ملازمین کئی گھنوں کی مشقت کے بعد آگ کو قابو میں کرلیا ۔ آتش زدگی سے فیکٹری کا تقریباً ۰۵لاکھ روپئے کا نقصان ہونے کا امکان ہے ۔ آج صبح فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے سبب آ لگ گئی ۔ آگ کے شعلے نے خطرنا ک شکل اختیار کرلی ۔ اور ملازمین اپنی جان بچانے کیلئے فیکٹری سے باہر بھاگنے لگے ۔ آگ کے شعلوں نے قریب میں واقع دیگر فیکٹریوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا ۔ فیکٹری کے ملازمین نے فائر بریگڈ محکمہ کو اطلاع دینے کے بعد مالک کو اطلاع دی ۔ فائر بریگڈ کیدو درجن گاڑیوں نے تھانہ پولیس کے ملازمین نے کافی مشقت کے بعد آگ کو قابو میں کرلیا۔


ٹرک ڈرائیور کاگولی مارکر قتل

باغ پت۔23اپریل(فکروخبر/ذرائع ) باغ پت ضلع کے بڑوت علاقے میں کل رات معمولی جھگڑا پر ایک نوجوان نے گاؤں کے ہی ٹرک ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کردیا۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ودیا ساگر مشرا نے آج یہاں بتایا کہ لوین ملک پور گاؤں میں رتھیڈا کے رہنے والے منیش اور ٹرک ڈرائیور پنیت کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہو گیا۔بات بڑھنے پر منیش نے پنیت (۲۲) کو گولی مار دی جس سے اس کی موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے ۔


کافی ہاؤس میں سلطان احمد سے ان کے مداحوں کی ملاقات 

لکھنؤ۔23اپریل(فکروخبر/ذرائع )حضرت گنج کے کافی ہاؤس میں ادیب سے انٹر ویو پروگرام میں مشہور تخلیق نگار سید سلطان احمد رضوی اپنے مداحوں سے روبرو ہوئے۔اس موقع پر سلطان احمد رضوی کو پدم شری اعزاز دیئے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔ گزشتہ دنوں گورکھپور یونیورسٹی میں سلطان احمد رضوی کو لائف ٹائم اچیومنٹ اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ کافی ہاؤس میں منعقد اس پروگرام میں موجود سابق میئر داؤ جی گپتا نے کہا کہ سلطان احمد ایک مشہور ناٹک کار ہیں۔ وہ آسان لفظوں میں مشکل باتوں کو آسانی سے لکھ دیتے ہیں۔ لکھنؤ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر رمیش دکشت نے کہاکہ ہندی کے ناٹکوں کی بیحد کمی تھی لیکن سلطان احمد نے اپنی انتھک کوششوں سے یہ کمی دور کر دی۔ پروگرام میں امیر حیدر، تنویر رضوی، رومانا صدیقی، مہدی عباس سمیت متعدد لوگوں نے سلطان احمد رضوی کے بارے میں اپنے خیالات ظاہر کئے۔ 


آشیانہ میں خاتون نے کی خود کشی

لکھنؤ۔23اپریل(فکروخبر/ذرائع )آشیا نہ علاقہ میں میاں بیوی کے درمیان ہوئے تنازعہ میں بیوی نے خودپر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا لی۔ آشیانہ کے اورنگ آباد کے رہنے والے ہریش چندر کی اہلیہ سیما کے کسی بات کے سلسلہ میں کہا سنی ہو گئی تھی۔ سیما نے غصہ میںآکر اپنے اوپر مٹی کا تیل ڈال لیا اور خود کو نذر آتش کر لیا۔ سیما کو آگ کے شعلوں میں گھرتا دیکھ کر ہریش چندر نے بڑی مشکل سے آگ بجھائی اور اسے سول اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران سیمار نے دم توڑ دیا۔


پانچ طبی افسروں کے تبادلے اور دو کی نئی تعیناتی 

لکھنؤ۔23اپریل(یو این این)حکومت نے طبی اور صحت خدمات کے پانچ طبی افسروں کا تبادلہ کر دیا ہے۔ طب، صحت اور کنبہ بہبود کے وزیر احمد حسن نے بتایا کہ ٹی بی اور سینے کی بیماری کے ماہر ڈاکٹر اتل کمار شریواستو کو جونپور سے قنوج میں تپ دق افسر کے عہدہ پر ڈاکٹر دیویش چندر پانڈے اسکن بیماری کے ماہر بلیا کو ضلع اسپتال مہاراج گنج میں، ڈاکٹر سنیل کمار آنکھوں کے سرجن کو ابتدائی صحت مرکز نانپارہ بہرائچ کو ضلع مشترکہ اسپتال بہرائچ میں، ایڈیشنل ڈائریکٹر گریڈ کے خصوصی طبی افسر ڈاکٹر میجر راکیش سکسینہ خصوصی صلاح کار ضلع مردانہ اسپتال کانپور شہر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر صحت ڈائریکٹوریٹ لکھنؤ میں، مشترکہ گریڈ کے طبی افسر ڈاکٹر سریش کمار چوہان کو سیتاپور سے سینئر صلاح کار ضلع اسپتال بہرائچ کے عہدہ پر تبادلہ کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پبلک سروس کمیشن الہ آباد سے منتخب ڈاکٹر نمرتا پانڈے کو چترکوٹ اور ڈاکٹر نوین کمار کو علی گنج میں طبی افسر کے عہدہ پر تعینات کیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا