English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندو مہاسبھا کرناٹک کے6اضلاع میں گوڈسے کی مورتیوں کو نصب کرنے کا منصوبہ بنائی ہے (مزید خبریں )

share with us

انھوں نے کہا کہ گوڈسے نے ویر ساورکر سے ابتداء کی تھی ۔ملک بھر میں ہورہی مُخالفت کے باوجود گوڈسے کی مورتی لگائی جائے گی۔پرناؤ نند نے کہا کہ مورتی لگانے کیلئے جگہ فراہم کرنے کو ہم نے تمام6اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو مکتوب بھیجا ہے‘لیکن ان کی جانب سے اب تک کوئی جواب نہیں آیاہے۔ انھوں نے بتایا کہ منگلور کے علاوہ بنگلور ‘چترادرگ‘بلاری‘میسور‘ وجئے پور میں گوڈسے کی مورتی لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں پرناؤنند نے بتایا کہ کچھ ہی دنوں میں بنگلور کارپوریشن کے انتخابات ہونے ہیں ۔ہندو مہاسبھا ان انتخابات میں حصہ لے گی ۔ہندوستان کو ہندو قوم بنانے کیلئے مستقبل میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ایاز خان کو محمدآبادبیدر عیدگاہ کی اڈھاک کمیٹی کا رکن نامزد کئے جانے پر استقبال و تہنیتی تقریب

بیدر۔21؍اپریل۔(فکروخبر /محمدامین نواز بیدر)۔آج محمدآباد بیدر عیدگاہ کی اڈھاک کمیٹی کی جانب سے جناب محمد ایاز خان چیرمن نور ایجوکیشن ٹرسٹ کو محمدآباد عیدگاہ کمیٹی کا رکن نامزد کئے جانے پر ان کو تہنیت پیش کی گئی۔جناب شیخ ابراہیم صدر اڈھاک کمیٹی نے جناب محمد ایاز خان کی شالپوشی و گُلپوشی کرتے ہوئے کمیٹی میں ان کا استقبال کیا ۔اس موقع پر جناب شیخ ابراہیم نے اپنے خطاب مںے بتایا کہ جناب ایاز خان کی اڈھاک کمیٹی میں بحیثیت رکن نامزد ہونے پر اڈھاک کمیٹی ایک فعال اور متحرک شخصیت کے شامل ہونے سے اور بھی زیادہ خدمات انجام دے سکتی ہے۔اس موقع پر جناب الحاج محمد سلیم الدین رکن اڈھاک کمیٹی عیدگاہ نے اپنے خطاب میں بتایا کہ جناب ایاز خان شہرکی ایک معزز شخصیت ہیں ان کے رکن نامزد ہونے پر ہمیں مسرت ہوئی اور ہم اُمید کرتے ہیں کہ جناب ایاز خان اپنے سیاسی ‘سماجی اور اقتصادی اثر و رسوخ سے عیدگاہ کمیٹی کا بھرپور تعاون کریں گے ۔ان کی شمولیت سے اٹھاک کمیٹی ایک متحرک اور بے لوث شخصیت کی خدمات کو حاصل کرے گی۔جناب محمد رؤف الدین کچہری والا رکن اڈھاک کمیٹی نے بھی اپنے خطاب میں جناب ایاز خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے تئیں اپنی نیک تمناؤں کا اِظہار کیا۔جناب محمد ایاز خان نے محمدآبادبیدر عیدگاہ کمیٹی اڈھاک کمیٹی کے تمام عہدیدارن و اراکین سے اِظہار تشکر کرتے ہوئے اپنے خطاب میں بتایا کہ میں چاہتا تو دیگر شعبہ جات میں بھی اپنے اثر و رسوخ نامزد ہوسکتا ہوں مگر میں نے عیدگاہ بیدر کی اٹھاک کمیٹی کا رکن بن کر ملی خدمات اور اپنی کاکردگی سے ملت کی اس اوقافی جائیداد کیلئے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی واحد مقصد ہے۔انھوں نے ان کی نامزدگی پر ڈاکٹر الحاج قمرالاسلام وزیر اوقاف و اقلیتی بہبود کا شکریہ ادا کیا جنھو ں نے میرے کہنے پرفوری طورپر مجھے محمدآباد بیدر عیدگاہ کمیٹی کا رکن نامزد کیا ۔اس موقع پرعیدگاہ اڈھاککمیٹی کے عہدیداران و ارکین میں جناب سید منظورحسین نائب صدر ‘محمدایاز الحق‘الحاج محمد سلیم الدین ‘سید منیر الدین احمد‘ مرزا امام بیگ خازن ‘محمد شمیم الدین انجینئر‘اور بیدر ضلع وقف اڈوائزری کمیٹی کے صدر جناب سید ماجد شمیم پٹیل کے علاوہ جناب ایاز خان کے دوست احباب و بہی خواہوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔جناب ایاز خان نے آج اڈھاک کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے جائزہ حاصل کیا ۔صدر و نائب صدر ‘خازن اور ارکانِ اڈھاک کمیٹی کے ہمراہ تمام تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا ۔جناب سید منظور حسین نے تمام شرکائے تقریب سے اِظہار تشکر کرتے ہوئے تقریب کے اختتام کااعلان کیا ۔***


بیدر میں گرام پنچایت انتخابا ت ای وی ایم کے استعمال کا فیصلہ 

بیدر۔21؍اپریل۔(فکروخبر /محمدامین نواز بیدر)۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و ڈپٹی کمشنرڈاکٹر پی سی جعفر نے بتایا کہ گرام پنچایت کے انتخابات اگلے ماہ مئی کے آخری ہفتہ میں منعقد ہورہے ہیں۔بیدر ضلع میں تجرباتی طورپر پنچایت انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کرنے ریاستی الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے ۔گرام پنچایت انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال پہلی مرتبہ ریاستِ کرناٹک میں کیا جارہا ہے ۔جبکہ ماباقی اضلاع میں بیالٹ پیپر کا استعمال کرنے الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے ریاستی الیکشن کمیشن نے بیدر ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تیاری کی جائے اور ساتھ ہی انتخابی ملازمین کو ضروری تربیت دی جائے۔الیکشن آفیسر ڈاکٹر پی سی جعفر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔خاص طورپر الیکٹرانک ووٹنگ مشین ضلع بیدر میں ہی استعمال کی جارہی ہیں لیکن اس مرتبہ وقت کم ہونے کی وجہ ای وی ایم میں نوٹا کا انتخاب کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر و الیکشن آفیسر نے بتایا کہ ووٹنگ مشین تلنگانہ ریاست کے حیدرآباد کی الیکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ سے حاصل کی گئی ہیں ۔گرام پنچایت انتخابات کیلئے کیرالا‘مہاراشٹرا اور مدھیہ پردیش کے بشمول مُختلف ریاستوں میں الیکٹرانک مشینوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ سیکوریٹی نظام کو پیشِ نظر رکھ کر آنے والے ماہِ مئی کے آخری ہفتے یا جون کے پہلے ہفتے میں ریاست میں گرام پنچایت انتخابات منعقد کرنے ریاستی الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے۔ انتخابی پروگرام کا آنے والے ہفتہ اعلان کیا جائے گا۔ضلع بیدر میں اس مرتبہ 11نئی گرام پنچایتیں تشکیل دینے منظوری دی گئی ہے۔***


بیاکورڈ سروے جو 11؍اپریل کو شروع ہوا ‘وہ پسماندہ طبقات کو ریزرویشن اورحکومت کے مراعات دینے کے لئے ہورہا ہے

بیدر۔21؍اپریل۔(فکروخبر /محمدامین نواز بیدر)۔: ونگ کمانڈر محمود خان (موظف )صدر واراکین کورآر ڈنیٹنگ فار پرموشن آف اردو ٹیچنگ ان انسٹیٹیوشن آف کرناٹک کی پریس نوٹ کے بموجب سبھی بخوبی واقف ہیں کہ 1994میں حکومت کرناٹک نے مسلمانوں کو کیاٹگری IIBمیں علیحدہ ریزرویشن دیاتھا۔ ہمارے ٹرسٹ نے اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے سنڑل OBCمیں بھی ریزرویشن حاصل کرنے کے لئے عرضی 1996میں داخل کی۔ نیشنل کمیشن فاربیاکورڈ کلاسس نے دومرتبہ شنوائی کی اس میں سوائے سکریٹری ،منیجر، ایک ممبراوراس بندے کے کوئی مسلمان موجودنہیں تھا۔ دوسری نشست میں یس این ایچ رضوی نے میناریٹی کمیشن سے کیا ہو میناریٹی سروے کے رپورٹ کی کاپی کمیشن کو پیش کی ۔ڈسمبر 1999میں کرناٹک کے مسلمانوں کوایک تاریخی ریزرویشن دیاگیا جس میں صرف سید ،شیخ ، پٹھان ، برادری کوہی نہیں نکالا بلکہ کچّی ،میمن ، نوائت ،بورہ ،مہدوی ،کونکنی مسلم؍جماعتی مسلم ، جوفرقے ہیں انکو بھی نکالا ۔ اسکے بعد کونسا مسلمان بچا جس کو ریزرویشن ملے گا یہ نہیں بتایاگیا ۔ ریاستی حکومت کو بھی ہماری کمیٹی بار بار لکھتی رہی ۔کو کیسے بتاتے ،کیونکہ برادری اورفرقوں کے نکل جانے کے بعد کچھ بھی بچا نہیں تھا۔ اس تاریخی ریزرویشن نہ سنڑل OBCمیں دیاگیا ہے نہ کے کسی بھی ریاست میں فوراً قریب 140اداروں کی طرف سے عزت مآب کے۔آر ۔نارائن کو ہم نے درخواست روانہ کی وہ اس ناملنے والے ریزرویشن کوفوراً رکوادیں ۔ مگرایسا نہیں ہوا ۔ہماری ریاستی حکومت ہمارے بڑے نقصان کو جانتے ہوئے اس سروے میں فرقوں اوربرادریوں کے نام اپنی لسٹ میں دوسرے پیشوں کے ساتھ شامل کردیا تا کہ اس مرتبہ ان تمام کے اعداد وشمار حکومت کوحاصل ہوجائے جوپچھلی مرتبہ نہیں تھے۔ اگرخدانخواستہ اگرسنڑل بیاکورڈ کمیشن پھرسے ان فرقوں اوربرادریوں کونکالے تو کوئی بھی مخیرحضرات یا ادارہ سپریم کورٹ کادروازہ کھٹکھٹا سکتا ہے ۔ان اعداد وشمار کی بناء پر حکومت کی لسٹ میں 80نام موجود ہیں جس میں فرقے ،برادری اورباقی زیادہ ترپیشہ وار طبقے موجود ہیں ۔ان تین گروپوں کااندر اج میں علیحدہ کالموں میں ہوناضروری ہے ۔ پہلے فرقوں کو کاسٹ کالم (6) میں ،برادری کوکالم (7) سب کاسٹ میں اور باقی تمام پیشوں کے کالم نمبر(26) میں درج کردیں جس سے کو ئی بھی نام نہیں چھوٹے گا ۔اسکے بجائے ایک خصوصی اپیل جاری کی گئی ہے ان تمام 80ناموں میں سے ایک نام کالم نمبر(6) میں درج کردیں اورکالم نمبر(7) کوخالی چھوڑدیں ۔اس عمل میں سے 2گروپ ضائع ہوجائینگے۔ جسکے حکومت چاہتی ہے ان تینوں گروپ کااندراج ہو۔کیا اس سے بڑانقصان مسلمانوں کاکیاہوسکتا ہے ؟ کہیں اورجگہ سے آواز آئی کے کالم نمبر(6) میں صرف مسلم لکھ دیں جس سے تینوں گروپ کوضائع کردینا ہے ۔سب لوگوں کے لئے کالم نمبر(5) میں مذہب لکھاہوا ہے ان مذاہب سے انکی کمیونٹی معلو م ہوجاتی ہے ۔پچھلے ریزرویشن میں مسلم کے لئے ہی ریزرویشن مانگاگیا تھا مگر کیاملا ۔ فرور ی میں نیشنل کمیشن فار بیاکورڈ کلاسس کاایک مسلم ممبرآیا تھا۔میناریٹی کمیشن میں میٹنگ ہوئی ۔ہماری کمیشن کے ممبران بھی اس میں موجودتھے۔ اس نے کہا کہ کسی بھی حالت سے تمام مسلمانوں کوسنڑل OBCمیں زیررویشن نہیں ملے گا۔اسی طرح تمام مسلمانوں کوریاست کی کیاٹگری ایک میں ریزرویشن نہیں ملے گا۔ اسی 80ناموں میں علیحدہ ’’مسلم ‘‘ بھی لکھا ہوا ہے ۔اسی طرح غیرمسلموں میں انکی کاسٹ کے سا تھ سب کاسٹ لکھے ہوئے ہیں جس کی وجہہ سے کوئی بھی انکو کیاٹگری I یا سنڑل OBCسے نہیں نکال سکتا ۔اسی طرح ہمارے تمام فرقے اوربرادریاں کے اعداد وشمارآجائیں تو ان میں کئے انکی تعلیمی اورسوشیل پسماندگی کی وجہہ سے جوآرٹیکل 15(4)میں دی گئی ہے اورآمدنی Creamy Layerمیں دی گئی ہے اسکی بنای پرکیاٹگری I اورسنٹرل OBCمیں انشاء اللہ آسکتے ہیں ۔اگرانکے اعداد وشمار داخل ہوجائیں ۔جہاں تک اتحاد کا سوال ہے وہ تو 1995سے متحدہ محاذ میں ۔بعد میں ملی کونسل میں اوراسکے بعد صدائے اتحاد میں ہروقت ہم تمام کودیکھنے کومل رہا ہے جہاں تمام مسلک ،فرقوں اوربرادریوں کے سرپرست علماء دین اورعمائدین ایک ہی اسٹیج ،ایک ہی ٹیبل پرساتھ بیٹھ کر صرف ہی صرف ملت کے مسائل کاحل ڈھونڈتے ہیں اپنے فرقے یابرادری کی بات نہیں کرتے اورمل جُل کرکھانا کھاتے ہیں ۔جزا ک اللہ ہماری کمیشن نے مجالس میں واٹس آپ اور بلاگ کے ذریعے یہ بات معلومات ہمارے بھائیوں تک پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔اللہ سبحان تعالیٰ سے امید ہیں کہ باقی وقت میں تمام علماء دین سوشیل ورکرس وغیرہ ان معلومات کو باقی لوگوں کو پہنچا کرانشاء اللہ ثواب کے حقدار بن جائیں گے ۔آمین ثمہ آمین۔ کوئی بھی معلومات حاصل کرنا ہے تو نیچے دےئے موبائل نمبر پر رابطہ کریں۔ فارم صرف انک میں بھرتی کرو اکر چک کروانے کے بعد دستخط کریں اگرکارندہ مان نہیں رہا ہے تواسکا نام اورموبائل نمبر لکھکر ٹو ل فری نمبر چوبیس گھنٹے بیاک ورڈ کمشین کے نمبر 44554444رابطہ کریں۔ موبائل نمبر: 9845811997۔***


بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے ارکان کی نامزدگی 

بیدر۔21؍اپریل۔(فکروخبر /محمدامین نواز بیدر)۔جناب قاضی ارشد علی چیرمن بیدر اربن ڈیوپمنٹ اتھاریٹی نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ ریاستی حکومت نے بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کیلئے ارکان کی نامزدگی کی ہے جن کے نام اس طرح ہیں مسٹر اشوک بابو راؤ ‘احسن کمال پرویز‘شانتکمار مداڑے‘ روحی داس اور راجکماری شنکر دوڈی ہیں ۔اس طرح بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے چیرمن جناب قاضی ارشد علی کے بشمول 4ارکان کی نامزدگی سے بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی میں ریاستی حکومت کے5ذمہ داران اپنی ذمہ داری نبھائیں گے ۔***

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا