English   /   Kannada   /   Nawayathi

سدانندا گوڈا نے پارلیمنٹ میں ریلوے بجٹ پیش کردیا (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

ای ٹکیٹنگ میں ہر ایک منٹ کے لیے 7200ٹکٹس دستیاب ہوں گے، وائی فائی نیٹ ورک سسٹم بھی مخصوص اسٹیشن میں دستیاب کی جائیں گی، ایس ایم ایس ویک اپ کال کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔ کی تنصیب ہوگی، ۔اسی طرح ریاستِ کرناٹک کو امسال کے بجٹ میں چار نئی ایکسپریس ٹرینیں تین پیسنجر اور ایک پریمیم ٹرین دی گئی ہیں۔ پریمیم ایکسپریس ٹرین بنگلور سے نکل کر، کماکھیا، مالیگاؤن، گوہاٹی اور آندھراپردیش سے اڑیسہ اور ویسٹ بنگال کا سفر طئے کرے گی، جب کہ باقی ایکسپریس ٹرینیں، بنگلور شیموگہ، اور بنگلور منگلور کے درمیان دورڑیں گی، جب کہ اقتصادی سروے 9اور عام بجٹ 10جولائی کو پیش کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں مودی سرکار کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق مودی سرکار کا پہلا بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے نئی دہلی میں زبردست سرگرمیاں پائی جا رہی ہے۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلے مودی کی سربراہی والی این ڈی اے حکومت کا پہلا بجٹ 10جولائی بروز جمعرات پیش کریں گے جس پر سب کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔ یو این این کے مطابق سیاسی جماعتوں کے علاوہ عام لوگوں کی نظریں بھی عام بجٹ پر ٹکی ہوئی ہیں کیونکہ وہ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آکر مودی سرکار کس طرح یو پی اے سرکار سے مختلف ہے تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیر خزانہ ارون جیٹلے نے پہلے ہی کہا ہے کہ اقتصادی صورت حال بہتر کرنے کے لیے سخت قسم کے قدم اٹھانے ضروری ہیں۔ 


نیشنل کانفرنس امیدواروں کی پہلی لسٹ اسی ہفتے جاری کرے گی

کانگریس فی الحال مشکل میں، اگلے ماہ امیدواروں کی پہلی فہرست سامنے آنے کی توقع

سرینگر۔8جولائی(فکروخبر/ذرائع )اگرچہ پی ڈی پی نے آئندہ اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمائی کرنے کے سلسلے میں تقریباً نصف سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے تاہم اس معاملے میں ابھی نیشنل کانفرنس اور کانگریس پس وپیش میں ہے تاہم این سی کی پہلی فہرست اسی ہفتے جاری کر دی جارہی ہے۔ جب کہ کانگریس کو اس حوالے سے تقریباً ایک ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ یو این این کے مطابق حکمران نیشنل کانفرنس کے باخبر اندرونی ذرائع کا ماننا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں امیدواروں کے حوالے سے پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، جنرل سیکرٹری علی محمد ساگراور ورکنگ پریذیڈنٹ عمر عبداللہ کافی سرگرم اور سنجیدہ ہیں اور پارٹی اسی ہفتے امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری کر دے گی تاہم اس بات پر بھی اتفاق رائے بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہے کہ تمام 87سیٹوں کے لیے امیدواروں کے نام ایک ساتھ جاری کر دئے جائیں۔ یو این این کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پارٹی نے کانگریس کے ساتھ مل کر انتخابات لڑنے پر بھی کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سیرٹری نے پہلے ہی یہ کہا ہے کہ بلاک صدور سے کہا گیا ہے کہ وہ تین تین امیدواروں کی لسٹ پارٹی کو فراہم کریں جس کے بعد پارٹی صدر، جنرل سیکرٹری اور ورکنگ پریذیڈنٹ حتمی فیصلہ لیں گے۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس کے ساتھ اتحاد رکھنے یا توڑنے کا فیصلہ اگست تک ٹال دیا گیا ہے اس دوران کانگریس سرینگر سے نئی دہلی تک فی الحال مشکل میں نظر آرہی ہے یہاں تک کہ پارٹی کے کئی اراکین بغاوت پر آمادہ نظر آرہے ہیں جب کہ پارٹی کے سینئر لیڈر چودھری لال سنگھ پروفیسر سیف الدین سوز اور غلام نبی آزاد پر کھلے عام الزام لگا رہے ہیں کہ دونوں نے پارٹی کو تباہی پر لا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی ابھی الیکشن کمیٹی کو بھی نامزد نہ کر سکی ہے تاہم ذرائع کا ماننا ہے کہ پارٹی الیکشن کمیٹی اگر تشکیل بھی دے گی تاہم اس کے لیے پارٹی ہائی کمانڈ سے منظوری لینی ضروری ہے۔ چنانچہ فی الحال پارٹی سرینگر سے دہلی تک کئی معاملات میں جوجھ رہی ہے۔ اے کے انٹونی کی صدارت میں کانگریس نے کشمیر کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس نے مقامی کانگریس لیڈران سے کئی مرتبہ بات چیت کی ہے۔ کمیٹی نے سیف الدین سوز اور غلام نبی آزاد سے بھی ملاقاتیں کیں اور باخبر ذرائع کا ماننا ہے کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی میں جموں وکشمیر پردیش کانگریس میں زبردست پھیر بدل کای جا سکتا ہے جب کہ اس حوالے سے کشمیر امور کی انچارج امبیکا سونی اور حال ہی میں سرینگر کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے کھل کر پارٹی لیڈروں کے علاوہ زمینی سطح پر کام کرنے والے کارکنوں سے بھی ملاقات کی جب کہ انہوں نے اپنی رپورٹ چند روز قبل پارٹی سرپرست سونیا گاندھی کو سونپ دی۔ تاہم جہاں پی ڈی پی نے اب تک امیدواروں کی دو فہرستیں جاری کر دی ہیں وہیں کانگریس برابر اس حوالے سے مشکلات میں گرتی نظر آرہی ہے جب کہ پارٹی کے جانکار حلقوں کا ماننا ہے کہ اس حوالے سے مزید ایک ماہ کا وقت لگ سکتا ہے جب کہ نیشنل کانفرنس پہلی لسٹ اسی ہفتے جاری کرنے جا رہی ہے اور اس حوالے سے آئندہ چند دنوں میں پہلی فہرست کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔ 


انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں نئے کالم کا اضافہ 

اب ذاتی ای میل آئی ڈی اور موبائل فون نمبر بھی لکھنا ہو گا

سرینگر۔8جولائی(فکروخبر/ذرائع )انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں ایک نئے کالم کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس میں ذاتی ایک میل آئی ڈی اور موبائل فون نمبر لکھنا ہو گا۔ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں ذرائع کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس کے ریٹرن بھرنے والوں کو اس سال اپنی ای میل آئی ڈی اور موبائل فون کے نمبر انکم ٹیکس محکمے کو دینے ہوں گے۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائیریکٹ ٹیکس CBDTنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ٹی ریٹرن فارم میں ایک نئے اور اہم کالم کو شامل کر دیا گیا ہے جس میں ای میل آئی اور فون نمبر لکھنا لازمی ہو گا۔ یو این این کے مطابق نیا اقدام ریٹرن ای فائل بھرنے والوں اور آئی ٹی ریٹرن داخل کرنے والوں دونوں پر عائد ہو گا


پینتھرس پارٹی کا سبھی 87سیٹوں پر چناؤ لڑنے کا اعلان 

سرینگر۔8جولائی(فکروخبر/ذرائع ) پینتھرس پارٹی نے ریاست کی تشکیل نو مانگ دہراتے ہوئے سبھی 87اسمبلی سیٹوں سے چناؤ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ یو این این کے مطابق جموں میں پارٹی کے چیرمین پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ پارٹی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی اور ریاست کے تمام سبھی 87سیٹوں سے وہ اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی جموں کے ساتھ ساتھ وادی اور لداخ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ بھیم سنگھ نے ریاست کی تقسیم کی مانگ دہراتے ہوئے کہا کہ جموں کو الگ ریاست دلانے کے لیے وہ جدوجہد کریں گے۔ یو این این کے مطابق پروفیسر بھیم سنگھ نے پارٹی تینوں خطوں سے وابستہ لوگوں کی بھلائی اور ترقی چاہتی ہے اور اس کے لیے وہ جدوجہد میں شدت لائے گی۔ 


پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس شروع، پہلے ہی دن اپوزیشن کا شور شرابہ

لوک سبھا کی کاروائی کئی بار ملتوی، این ڈی اے پر عوام کو تکلیف دینے کا الزام

نئی دہلی۔8جولائی(فکروخبر/ذرائع )/پار لیمنٹ کا مون سون اجلاس سوموار سے شروع ہوا ۔ اجلاس شروع ہونے کے پہلے دن لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن ممبروں نے کئی معاملوں کو لیکر شور شرابہ کیا۔ کانگریس آئی کے ممبروں نے بڑھتی مہنگائی اور ریل کرائے میں کئے گئے حالیہ اضافے کے خلاف حکومت کے خلاف ایوان میں نعرے بازی کی۔ اجلاس کے پہلے روز کئی نئے لوک سبھا ممبروں نے حلف لیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی نئی این ڈی اے سرکار کا پہلا عام بجٹ 10جولائی کو مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی لوک سبھا میں پیش کریں گے۔ آج منگل کو ریل بجٹ پیش کیا جائے گا جبکہ کل بدھو وار کو اقتصادی سروے پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پیر کو پارلیمنٹ کے شروع ہوئے مون سون کے اجلاس کے پہلے ہی دن بڑھتی مہنگائی اور ریل کرایہ میں حال ہی میں کئے گئے اضافے کے معاملوں کو لیکر کانگریس و دوسری اپوزیشن جماعتو ں سے وابستہ ممبران نے پارلیمنٹ نے شور شرابہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ سوموار کی صبح پارلیمنٹ کا مون سون اجلاس شروع ہوا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈے کی مرکزی حکومت کا یہ پہلا بجٹ اجلاس ہے۔ اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا کی سپیکر سمترا مہاجن نے جیسے ہی ایوان کی کاروائی شروع کرنے کا اعلان کیا اور ممبروں سے اپنے سوالات پوچھنے کی اجازت دی تو ایوان میں کانگریس آئی و دوسری اپوزیشن جماعتوں سے وابستہ ممبران اپنی سیٹوں سے کھڑے ہوئے اور ان ممبروں نے این ڈے حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کی۔ اپوزیشن ممبران بڑھتی مہنگائی کے خلاف نعرے دے رہے تھے۔ اپوزیشن ممبروں نے این ڈی اے حکومت کی پالیسوں کو عوام دشمن قرار دیا اور کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت نے اپنے پہلے ہی مہینے میں ملک کے کروڈوں غریب عوام کو مہنگائی کی مار دی ہے۔اپوزیشن ممبران وقفہ سوالات کو ملتوی کرنے کی مانگ کررہے تھے اور وہ بڑھتی مہنگائی پر بحث کرنے پر زور دے رہے تھے۔ تاہم سپیکر نے اس کی اجازت نہیں دی ۔ شور شرابہ جاری رہنے کے نتیجے میں گیارہ بجکر 25منٹ پر سپیکر نے لوک سبھا کی کاروائی دن کے بارہ بجے تک ملتوی کی۔ بارہ بجے جیسے ہی لوک سبھا کی کاروائی دوبارہ شروع ہوئی تو اپوزیشن ممبروں نے اپنا شور شرابہ جاری رکھا جس کے بعد سپیکر نے کاروائی کو دوبارہ دن کے دو بجے تک ملتوی کی گئی۔ اس دوران لوک سبھا کی سپیکر نے احتجاج کررہے ممبروں سے بار بار اپیلیں کی کہ وہ کاروائی کو چلنے دیں تاہم شور شرابہ کرنے والے ممبروں نے سپیکر کی اپیلوں کو نظر انداز کیا اور اپنا شور شرابہ جاری رکھا۔ پارلیمنٹ کا اجلاس چودہ اگست تک جاری رہے گا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا