English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی یونیورسٹی کے بی ٹیک، بی ایم ایس کے طلباء کا احتجاج(مزید خبریں )

share with us

ڈی یو نے ہفتہ کو اپنے بی ٹیک اور بیچلر آف مینجمنٹ اسٹڈیز (بی ایم ایس)کورس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور آگے سے ان میں نئے داخل نہیں دیے جائیں گے۔ان کورسز کے سینکڑوں طلباء اسمرتی ایرانی کے گھر کے باہر جمع ہوئے اور ان کے خلاف اور یو جی سی کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے نعرے لگائے ’ہم بی ٹیک چاہتے ہیں‘،’ہم بی ایم ایس چاہتے ہیں...‘مظاہرین نے اسمرتی ایرانی کے گھر میں گھسنے کی بھی کوشش کی، لیکن پولیس کے جوانوں نے انہیں روک لیا۔مظاہرے میں شامل ایک طالبہ ریکھا نے کہا، ہم اس لئے احتجاج کررہے ہیں، کیونکہ ایف وائی یو پی کو ختم کرنے سے بی ایم ایس اور بی ٹیک کورسز پر اچھا خاصا اثر پڑ رہا ہے۔وزیر برائے فروغ انسانی وسائل اور یو جی سی کو ہمارے مفادات کا خیال رکھنا چاہئے۔کچھ طلباء وزیر برائے فروغ انسانی وسائل اسمرتی ایرانی کے گھر کے باہر بھوک ہڑتال پر بھی بیٹھ گئے اور کہا کہ وہ اپنی مانگ پوری ہونے تک نہیں یہاں سے نہیں ہٹیں گے۔


دو سڑک حادثات 9افراد ہلاک

لکھنؤ۔29جون ( فکروخبر/ذرائع ) پردیش میں آج دو سڑک حادثات میں سات لوگوں کی موت ہو گئی۔ ان میں نصف درجن سے زیادہ افراد زخمی ہیں جن کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ وارانسی میں ایک سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متھرا میں ایک کار نہر میں گرنے سے پانچ افراد موت کے منہ میں سما گئے۔متھرا کی کوسی ۔ آگرہ نہر میں آج ہریانہ کے گڑگاو سے ایک خاندان کے لوگ ویگن ۔ آر کار (ایچ آر 26 بی بی ۔9567) میں متھرا کی طرف آ رہے تھے۔ بے کابو کار نہر میں سما گئی۔ نہر میں سے تمام لوگوں کو باہر نکال لیا گیا۔ ایک خاتون سمیت تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دیگر دو نے اسپتا ل میں دم توڑ دیا۔ گوڑگاؤں کے جھاسا کے سیکٹر 39 کے مکان نمبر 367 کے ایک خاندان کے لوگ کار میں سوار تھے۔ ان میں جدید، مجلا، پریملتا اور تیندر کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں زخمی وملا کا علاج چل رہا ہے۔


’’2022تک سبھی کے لئے گھر‘‘منصوبہ پر بات چیت کے لئے مرکز نے بلائی میٹنگ

نئی دہلی۔29جون ( فکروخبر/ذرائع ) سال’ 2022تک سبھی کے لئے گھر‘کے مقصد کو آگے بڑھانے کے مقصد سے حکومت نے اس شعبے میں مختلف منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے رہائش اور شہری ترقی سکریٹریوں اور وزراء کی ایک میٹنگ بلائی ہے۔ شہری ترقیات،ہاؤسنگ اور انسداد شہری غریبی کے مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو کی صدارت میں 2جولائی سے دو روزہ اجلاس ہوگا۔اجلاس کا موضوع ’شہری حکومت اور سبھی کے لئے رہائش:امکانات اور چیلنج‘ہوگا۔‘سال 2022تک سبھی کے لئے گھر این ڈی اے حکومت کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے۔جواہر لال نہرو نیشنل رینیول مشن (جے این این یو آر ایم)کے تحت بنائے جانے والے مکانوں کی تعمیر کے کام میں تیزی لانے کے مقصد سے اجلاس میں غور و خوض کیا جائے گا اور ’افورڈ ایبل ہاؤسنگ ان پارٹنر شپ‘اور ’راجیو رہائش منصوبہ ‘کے تحت ہوئی ترقی کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں رہائشی، شہری ترقی، شہری معاملات، مقامی انتظامیہ کے مرکزی، ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزیر اور سیکرٹری حصہ لیں گے۔اجلاس میں سستی رہائش اور کرایہ کی رہائش کے منصوبوں کو فروغ دینے کے لئے بلڈروں کو فروغ دئے جانے کے امکانات کا پتہ لگایا جائے گا۔این ڈی اے حکومت کا ہدف سال 2022تک سبھی کے لئے گھر یقینی بنانے کا ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ اس کے لئے عام بجٹ میں کافی الاٹمنٹ کیا جائے گا۔اس وقت شہری علاقوں میں تقریباً 190لاکھ مکانوں کی کمی ہے جسے دیکھتے ہوئے رہائش یقینی طور پر ایک اہم چیلنج ہے۔سال 2022تک اس چیلنج میں اور اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔آزادی کے 75سال سن 2022میں پورے ہوں گے اور حکومت کا ارادہ اس مدت تک تمام افراد کو گھر فراہم کرنے کا ہے۔اجلاس کے دوران نقل و حمل سمیت شہری بنیادی ڈھانچے، پینے کے پانی کی فراہمی اور صفائی وغیرہ سے متعلق مسائل پر بھی بحث کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا