English   /   Kannada   /   Nawayathi

دارالعلوم امدادیہ مسجد عالم گیر لال واڑی میں 8جون کو جلسہ دستار بندی

share with us

مقامی و بیرونی ممتاز علمائے کرام اور صدر جلسہ کے علاوہ مہمان مقررین مولانا محمد موسی خان استاذ دارالعلوم رحمانیہ حیدرآبادو امام خطیب جامع مسجد بلال ٹولی چوکی حیدرآباد‘مولانا عمران خان حسامی امام و خطیب محمدیہ مسجد مہدی پٹنم حیدرآباد‘مولانا عبدالغنی خان حسامی ناظم زبیدہ للبنات منیار تعلیم بیدر کے خصوصی خطابات ہو ں گے ۔عامۃ المسلمین سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس جلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت فرماکر ثوابِ دارین حاصل فرمائیں ۔***


کرناٹک میں رائے دہندگان کے ناموں کا اندراج دوبارہ شروع 

بیدر۔7؍جون۔(فکرو خبر نیوز)۔ریاستِ کرناٹک کے چیف الیکٹورل آفیسر نے ایک صحافتی بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ لوک سبھا کے انتخابات کے پیشِ نظر فہرست رائے دہندگان میں ناموں کا اندراج بند ہوگیا تھا ‘اب اسے دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ یکم جنوری2014ء تک جن کی عمر18سال کی ہوگئی ہے وہ اپنے نام فہرست رائے دہندگان میں شامل کراسکتے ہیں ۔پریس نوٹ میں مزید یہ بتایا گیا ہے کہ فہرست رائے دہندگان سے ناموں کے اخراج یا نام اور پتہ سے متعلق کوئی اغلاط ہیں تو اسے بھی صحیح کرایا جاسکتا ہے ۔رائے دہندگان ڈسٹرکٹ الیکشنآفیس ‘تحصیل دفاتر اور اے آر او ‘بی ایل اوسے رابطہ قائم کرکے متعلقہ فارم ان سے لے کر پُر کرکے ضروری دستاویزات منسلک کرکے داخل کئے جاسکتے ہیں ۔ناموں کے اندراج کیلئے آن لائین کی سہولت میں فراہم کی گئی ہے جس کا ویب سائیٹwww.voterreg.kar.nic.inپر داخل کرسکتے ہیں ۔***


دمہ کی دوائی مفت تقسیم ہوگی:ضرورتمند حضرات توجہ دیں 

بیدر۔7؍جون۔(فکرو خبر نیوز)۔جناب حکیم اے ایم ربانی قادری چشتی نقشبندی سہروردی مرزائی نے کی اطلاع کے بموجب مرگ کے موقع پر گزشتہ سال کی طرح امسال بھی دمہ کی دوا مفت تقسیم کی جائے گی ۔ علاقہ حیدرآباد و کرناٹک کی عوام کو خوشخبری دی جاتی ہے کہ وہ وہ مرگ کے موقع پر دمہ کی دوا حکیم کی کے مکان کوچہ رواہل درگاہ پورہ بیدر میں آج یعنی 8مئی کو صبح سے شام تک دی جائے گی ۔ عوام الناس کو اس سے استفادہ حاصل کرنے کی گزارش کی گئی ہے ۔مزید تفصیلات کیلئے موبائیل نمبر 09391702494, 09611944518پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔***


مقدس ماہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر 

مختلف مسائل کے حل کے لئے جناب محمد فراست علی کی ایس پی بیدر سے ملاقات 

بیدر۔7؍جون۔(فکرو خبر نیوز)۔مقدس ماہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر سماجی و ملی قائد جناب محمد فراست علی ایڈوکیٹ صدر کرناٹک سوشیل ڈیولپمنٹ اسو سی ایشن ضلع بیدر کی جانب سے مختلف حل طلب عوامی مسائل کو موثر نمائندگی کے ذریعہ حل کروانے سے عوام باالخصوص ضلع کے ہزاروں لاکھوں مسلمانوں کیلئے راحت کا باعث بنتے ہیں۔ اسی مقصد کے تحت ضلع بیدر کے اعلیٰ عہدیداروں سے رجوع کرتے ہوئے ترجیحی بنیاد پر ان مسائل کو حل کروانے کے سالانہ سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کل ایس پی بیدر مسٹر سدھیر کمار ریڈی سے ملاقات کرکے نمائندگی کیا کہ شہر بیدر کے علاوہ ضلع بھر میں خصوصاً مسلم اکثریت والے شہر و مواضعات میں دیر رات تک کاروبار کھلے رکھنے کی اجازت ، میوہ فروش و دیگر جھوٹے کاروبار کرنے والوں کو فٹ پات پر کاروبار کرنے کی اجازت ، شہر میں افطار خریدی کیلئے موجود ہجوم کے پیش نظر گاوان چوک تا شاہ گنج روڈ پر تین اور چار پہییوں والی گاڑیوں کا رُخ موڑ کر ٹرافک تحدیدات عائد کرنے ، پاکٹ ماروں اور چوریوں کے خطرہ کے پیش نظر غیر سماجی عناصر پر کڑی نظر ر کھنے ، اور خصوصی پولیس بندوبست کرناضروری ہے ۔ ایس پی نے اس نمائندگی کو قبول کرتے ہوئے موثر عمل آوری کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی بات کہی ۔ مزید کہا کہ آغاز رمضان سے قبل اس ضمن میں ماتحت عہدیداروں کو ہدایات جاری کئے جائیں گے ۔ اسی طرح انہوں نے کمشنر بلدیہ بیدر سے نمائندگی کرتے ہوئے ایک ماہ تک بغیر کسی رکاوٹ کے پاک و صاف پینے کا پانی سپلائی کرنا ، بارش کے پیش نظر شہر میں راستوں پر موجود گڑھوں اور گندگی سے عوام کو تکالیف ہوتی ہے ، خصوصاً قدیم شہر میں راستوں کو قبل از رمضان مرمت کروانے ، صفائی کے خصوصی انتظامات ، مساجد کے آس پاس خصوصی صفائی انتظامات ، شہر میں اسٹریٹ لائٹ کی درستگی کے علاوہ ، آوارہ کُتوں کو شہر سے ہٹانے کے انتظامات کئے جائیں ۔ ان کاموں کو ترجیحی بنیادپر فوری حل کرنے یقینی بنائیں ۔ کمشنر بلدیہ مسٹر جگدیش نائیک نے تیقن دیا کہ وہ ان کاموں کو وقت پر تکمیل کرنے خصوصی ہدایت جاری کریں گے اور شہر میں دورہ کر کے از خود دورہ کر کے ان مسائل کو حل کر وائیں گے ۔ ایگزیکٹیو انجینئر جسکام مسٹر موہن برادر سے نمائندگی کرکے کہا گیا کہ رمضان میں بار بار برقی خلل سے عوام کو خصوصاً خواتین کو سخت مشکل پیش آتی ہے ، کم از کم اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ شام 4بجے سے صبح 6بجے تک بغیر کسی وجہ کے برقی منقطع نہ کی جائے ۔ اسی طرح جمعہ کے روز دن کے اوقات کا ر میں بھی برقی بحال رکھنا لازمی ہے ۔ ایگزیکٹیو انجینئر نے عہدیداران کو نہ صرف ہدایت جاری کئے بلکہ قدیم شہر میں موجود محکمہ کے آفس میں سرویس اسٹیشن کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ۔ جو رمضان سے قبل ہی قائم کیا جائیگا۔ جہاں 9لائن مین ایک گاڑی کسی بھی برقی رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے 24گھنٹے موجود رہے گی ۔ جلد ہی فون نمبر وغیرہ عوام کی سہولت کیلئے دیا جائے گا۔ نمائندگیوں کو قبول کرتے ہوئے عمل آوری کرنے پر ان اعلیٰ عہدیداروں سے فراست علی ایڈوکیٹ نے اظہار تشکر کیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا