English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوانتہا پسندوں کے ہاتھوں قتل کئے جانے والے محسن کے اہلِ خانہ کو سرکاری معاوضہ(مزید خبریں )

share with us

مہاراشٹر کے وزیراعلی پرتھوی راج چوہان نے معاوضہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مقتول کے لواحقین کو یہ رقم وزیراعلی امدادی فنڈ سے مہیا کرائی جائے گی۔ مسٹر چوان نے عوام سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی اور انہیں یقین دلایا کہ ملزمین کو کیفر کردار تک ضرور پہنچایا جائے گا۔


علاحد گی پسند گی پر ہر قیمت پر لگام لگائیں گے: راج ناتھ

لکھنو۔7جون (فکروخبر/ذرائع ) ملک کی داخلی سلامتی کی تئیں سنجیدہ مرکز ی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ علاحدگی پسندگی پر ہر حال میں لگام لگائی جائے گی۔وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار اپنے پارلیمانی حلقے لکھنو پہنچے مسٹر سنگھ نے صحافیوں سے کہا کہ ملک میں داخلی سلامتی کو مزید چاق و چوبند بنانے کے تئیں ان کی حکومت سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نکسلی انتہاپسندگی ،سورش پسندگی، دہشت گردی اور علاحدگی پسندی کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے ان کی وزارت وسیع پیمانے پر منصوبہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ان مسائل کو چیلنج کے طور پر قبول کرتے ہوئے آگے کی کارروائی کو یقینی بنائے گی۔


ضلع مجسٹریٹ نے لوہیا گاؤں سلیم پور میں لگائی چوپال

کانپور۔7جون (فکروخبر/ذرائع )شہر ضلع مجسٹر یٹ ڈاکٹر روشن جیک اپ نے آج سرسول بلاک واقع لوہیاگاؤں سلیم پورمعائنہ کیاڈی ایم صبح آٹھ بجے سلیم پورپہنچی۔ یہاں کے پرائمری اسکول میں انھوں نے چوپال لگا کر عوام کے مسائل دریافت کئے اورمختلف اسکیموں کے تحت کرائے گئے کاموں اورمنتخب مستفیدین کی جانکاری عوام کو مہیاکرانے کے ساتھ ہی حقیقی طورپر مقامی لوگوں سے معلومات بھی حاصل کی۔ انھوں نے قومی دیہی مشن کے بارے میں مقامی لوگوں سے پوچھا تولوگوں نے اسکے بارے میں لاعلمی ظاہرکی اس پر ضلع مجسٹریٹ نے پی ڈی اورڈی آرڈی اے کو خواتین گروپ بنا کر انھیں خود مختار بناتے ہوئے آمدنی کے ذرائع پیدا کرنے کیلئے ضروری کارروائی کئے جانے کی ہدایت کی۔ڈی ایم روشن جیک اپ نے کہا کہ سبھی افسران اپنی اپنی اسکیموں کے عمل درآمدیقینی بنانے کیلئے ذاتی طورپر گاؤں میں جاکر اس کی تصدیق کریں تاکہ اسکیم کو حقیقی طورپر عمل جامہ پہنایا جاسکے۔اگرحکومت کے ذریعہ جاری اسکیموں کی عمل آوری میں کوئی گڑبڑی پائی جاتی ہے تو متعلقہ محکمہ ذاتی افسران کو ذمہ دارمانتے ہوئے ان کے خلاف تادیبی کاررائی کی جائے گی۔اس موقع پر گاؤں والوں نے پینے کے پانی کے پائپ لائن کے اسکیم کے تحت بچائی گئی لائنوں میں سبھی علاقوں میں پانی نہ آنے کا شکایت کی۔اس پر ضلع مجسٹریٹ نے متعلقہ افسرکو مسئلہ کے حل کی ہدایت کی۔اسی طرح گاؤں میں بجلی کنیشن کے لئے آئندہ آٹھ اور۹جون کو کیمپ لگانے کیلئے یوپی پاور کارپوریشن کے ایگزیکٹیوانجینئر کوہدایت کی۔گاؤں میں اندرارہائش گاؤں اورصاف بیت الخلا کی تعمیر میں دھمی رفتارہونے پر ضلع مجسٹریٹ نے اے ڈی او اورگاؤں پنچایت سکریٹری کی تنخواہ مذکورہ تعمیراتی کام صدفیصد مکمل ہونے تک روکنے جانے کا فرمان سنایا۔اس کے علاوہ ضلع مجسٹریٹ نے اس گاؤں میں معائنہ کرکے منریگاکے تحت تالاب کھدائی اندرارہائشی اورلوہیا رہائش گاؤں وغیرہ کے کام کو بھی دیکھا۔ تالاب کو مزید گہراکرنے اورتالاب میں داخل ہونے کیلئے سیڑیاں بنانے شجر کاری کرانے اورتالاب میں پانی بھرے جانے کی ہدایت کی اس دوران سی ڈی او راجیندرسنگھ ضلع ترقیاتی افسران ، پرشانت شرما، ایس ڈی ایم صدر یوگیندرکمارسمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔


دودھ چوری معاملہ میں ۹؍افسران کے خلاف کارروائی 

لکھنؤ۔7جون (فکروخبر/ذرائع )اترپردیش کے وزیر برائے دودھ ترقی رام مورتی ورما نے بتایا کہ جنرل منیجر دودھ فیڈریشن لکھنؤ کے ذریعہ مطلع کرایا گیا کہ ۹۲؍اپریل اور ۰۳؍اپریل کو بی ایم سی سے حاصل ہو رہے دودھ کے ٹینکروں کی چیکنگ کے دوران چار ٹینکروں میں دودھ کی جگہ ہیڈن چیمبر میں پانی بھر کر لانے اور اس سے ڈیری ڈاک پر وزن بڑھانے کے مقصد سے تول کرانے کی کوشش ٹینکر ٹرانسپورٹ کارکنان کے ذریعہ کی گئی جو کہ دودھ کے مقدار میں اضافہ (چوری) کرنے کی ان کی منشاء اور دودھ فیڈریشن لکھنؤ کو براہ راست نقصان پہنچانے کے مقصد سے تھا۔معاملے کے لئے قصور وار پائے گئے ۹؍افسران کے خلاف تعزیری کارروائی کی گئی۔
وزیر دودھ ترقی مسٹرورما نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ علم میں آنے پر شروعاتی جانچ کے لئے پی سی ڈی ایف کے افسران کی ایک کمیٹی تشکیل کی گئی کمیٹی کے ذریعہ معاملے کی شروعاتی جانچ رپورٹ ارسال کی گئی ۔ اس رپورٹ کے ضمن میں دودھ فیڈریشن میں کام کر رہے منیجر گریڈ ۔۳ (پیداوار) جے پی سنگھ کو معطل ،کارخانہ منیجر شبنم چوپڑا کو دودھ فیڈریشن لکھنؤ سے ہٹا کر پی سی ڈی ایف ہیڈ کوارٹر سے ملحق ،یونٹ انچارج بی بی بیرا اورمنیجر گریڈ ۔۳ ؍ کارخانہ منیجر شبنم چوپڑہ سے وضاحت طلب کی گئی۔اس کے علاوہ انچارج (پی اینڈآئی) ڈاکٹر وی پی جیسوال منیجر گریڈ ۔۳ (اے ایچ) کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔دودھ فیڈریشن کے ملازم آر کے سنگھ ڈیری سپروائزر ، جتندر مشرا ڈیری پلانٹ اٹنڈنٹ ، اے کے ترپاٹھی ڈیری سپر وائزر کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف جانچ کی کارروائی کی گئی اور دو ٹینڈر ملازمین این کے سنگھ اور ایم ایم پانڈے کو خدمات سے الگ کر دیا گیاہے۔وزیرمسٹر ورما نے بتایا کہ اس معاملے میں دودھ فیڈریشن لکھنؤ کے ذریعہ متعلقہ ٹرانسپورٹ کارکنان کے ذریعہ دودھ فیڈریشن لکھنؤ کو پہنچائے گئے نقصانات کا تخمینہ کرتے ہوئے ٹینکر ٹرانسپورٹ کارکنان سے وصولی کیلئے کارروائی کی جا رہی ہے۔


ایک ہی شب میں 2 دکانوں میں ہزاروں کی چوری

اعظم گڑھ۔7جون (فکروخبر/ذرائع ) سرائے میر تھانہ حلقہ کے قصبہ سرائے میر میں گزشتہ شب نامعلوم چوروں نے دو دکانوں کا تالا توڑ کر ہزاروں روپئے کے مال پر ہاتھ صاف کر دیا۔ متاثرین نے اس معاملہ میں پولیس کو تحریر دی ہے۔ اطلاع کے مطابق گزشتہ شب حامد ولدممتاز احمد محلہ پٹھان ٹولہ سرائے میر کی محلہ مہاجنی ٹولہ میں دکان ہے۔ گزشتہ شب دکان کے شٹر کا تالا توڑ کر پچیس ہزار روپئے نقد، پانچ ہزار روپئے کے کوپن اور دس ہزار روپئے کے لائٹ کے سامان اٹھا لے گئے۔ اسی شب کمار ولد جے نرائن محلہ سوسہٹی کی محلہ ٹھٹھیری بازار سبزی منڈی میں کیرانہ کی دکان ہے۔ دکان کا تالا توڑ کر ۹ ہزار روپئے نقد اور ۹تین ہزار روپئے کے سامان پر چوروں نے ہاتھ صاف کر دیا۔ چوری کی واردات کے سلسلہ میں تھانہ میں تحریر دی گئی ہے۔ اسی سلسلہ میں حامد کا کہنا ہے کہ اکیس اور بائیس مئی کی شب میں بھی اس کی دکان کا شٹر توڑ کر تقریباً ۷۰ ہزار روپئے کی چوری کی گئی تھی اس معاملہ کی بھی تھانہ میں تحریر دی گئی تھی مگر ابھی تک چوری کی واردات کا راز فاش نہیں ہو پایا تھا کہ دوسری بار چوری ہو گئی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا