English   /   Kannada   /   Nawayathi

پونے : ہندوراشٹریہ سینا کے ہاتھوں مسلم آئی ٹی منیجر کا بھیانک قتل(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

اس سے قبل پولس نے اس سلسلے میں 13لوگوں کو قتل ، اقدام قتل ، اور فساد کیلئے پکڑاہے ۔ شیخ صادق ہڑپسر موضع کا رہنے والاتھا ۔ جسے پیر کی رات کو ہاکی کے لاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کرا س وقت ہلاک کردیا جب وہ بینکر کالونی میں اپنے گھر واپس جارہاتھا۔ معلوم ہواہے کہ شیواجی اور بال ٹھاکرے کی توہین آمیز تصاویر اپ لوڈ کرنے کی پاداش میں اس پر حملہ کیاگیاتھا ۔ یہ تصاویر فیس بک پر ڈالی گئی تھی۔ جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر احتجاج کیاگیا۔ ہندو راشٹریہ سینا کے کارکنوں نے بند کے دوران کئی بسوں کو نقصان پہنچایاتھا ۔ ہندو تنظیم کے سربراہ دھننجے ڈیسائی جنھیں منگل کی روز اشتعال انگیز لیٹریچر تقسیم کرنے کے سلسلے میں گرفتار کیاگیاتھانے پرتشدد واقعات میں اپنی تنظیم کے ملوث ہونے سے انکار کیاہے ۔ ڈیسائی کو بعد میں ضمانت پر چھوڑ دیاگیاتھا اور بدھ کے روز اسے اسی کیس میں دوبارہ گرفتار کیاگیاہے ۔ پولس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہیں پھیلانے میں یقین نہ کریں ۔ اورکہاکہ محسن شیخ 2006سے ہڑپسر میں قیام پذیر تھا۔ کسی تنظیم کے ساتھ منسلک نہیں تھا۔ پولس نے نامعلوم لوگوں کے خلاف آئی ٹی قانون کے تحت ایک کیس بھی درج کیاہے ۔ 


شیڈول کاسٹ کی طرز پر مسلمانوں کو بھی اسکالر شپ دی جائے۔آئی او ایس

نئی دہلی ،5جون(فکروخبر/ذرائع) مرکزی وزیر تعلیم اسمرتی ایرانی کے ذریعہ تعلیمی نصاب پر نظر ثانی ودیگر تعلیمی اداروں جیسے یو جی سی اور ہائر ایجوکیشن میں اصلاحات کرنے کے فیصلہ کے تناظر میں آج یہاں معروف تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز (آئی او ایس) کے کمیٹی روم میں تعلیمی ماہرین کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں کھل کر اس کے تمام پہلوؤں پر گفتگو ہوئی اور طے پایا کہ جلد ہی ایک بڑی میٹنگ اس سلسلے میں میں منعقد کی جائے گی۔اسی کے ساتھ متفقہ طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ شیڈول کاسٹ کی طرز پر مسلمانوں کو بھی اسکالرشپ دی جائے تاکہ ان میں تعلیمی فروغ ممکن ہوسکے نیز مسلمانوں کے تعلیمی مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے انھیں اپنا ایجنڈہ بنانے پر زور دیا گیا تاکہ وزارت فروغ وسائل انسانی کی وزیر اور وزیر اعظم دونوں سے اس پر بات کی جائے کہ مسلمانوں کی تعلیمی بدحالی کو کیسے دور کیا جائے۔
آئی او ایس چیئرمین ڈاکٹر محمد منظور عالم کے مطابق اس سے قبل جب این ڈی اے کی حکومت تھی اس وقت بھی تعلیمی نصاب کو بھگوا رنگ میں رنگنے کی کوشش کی گئی تھی جس پر وقت رہتے آئی او ایس نے نشاندہی کی تھی۔ اس بار بھی آئی او ایس اپنی یہ ذمہ داری نبھانے کے لیے تیار ہے۔ مباحثہ کی شروعات کرتے ہوئے معروف تاریخ داں اور آئی اوایس وائس چیئرمین پروفیسر رفاقت علی نے تاریخی شواہد کی روشنی میں بتایا کہ کس طرح حکومت نے مختلف مواقع پر تاریخ کو مسخ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس میں بھی ایک ایسا گروپ رہا ہے جس کا جھکاؤ ہندو احیا پرستی کی طرف تھا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر پی کے عبد العزیز نے کہا کہ ہماری تنظیمیں اور قائدین ایسا پروگرام بنائیں جس سے بچے یقینی طور پر اسکول جائیں کیونکہ بچوں کا اسکول میں داخلہ تو ہوجاتا ہے لیکن بعد میں ان کا ڈراپ آؤٹ بڑھ جاتا ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ اس مرحلے میں حکومت ہمیں کوئی نقصان نہیں پہونچا سکتی، اس کے لیے مختلف قوانین کے ذریعہ ہمیں تحفظ دیا گیا ہے۔
مباحثہ میں شرکت کرنے والو ں میں سوبھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر منظور احمد، نیشنل لاء یونیورسٹی کے وائس چانسلر فیضان مصطفی، سینٹر فار پرموشن آف ایجوکیشن اینڈ کلچرل ایڈوانسمنٹ آف مسلمس آف انڈیا کے ڈائریکٹر پروفیسر شمیم اے انصاری، گروگوبند سنگھ اندر پرستھ یونیورسٹی میں شعبہ قانون کے پروفیسرمحمد افصل وانی، سابق ڈین انگلش اینڈ فارن لینگویجز یونیورسٹی حیدر آباد کے پروفیسر محسن عثمانی، سائنٹسٹ ڈاکٹر انجم ظہور، میسکو کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر فخر الدین محمد، سابق کنٹرولر آف ایگزامینشن مولانا مظہر الحق عربی اینڈ پرسین یونیورسٹی پٹنہ کے شوکت علی، معروف ماہر تعلیم پی اے انعامدار اور آئی او ایس جنرل سکریٹری پروفیسر ظہور محمد خاں وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔


ملک میں فرقہ واریت میں اضافہ قابل تشویش :مولانا قاسمی

وزیر اعظم مودی اس معاملہ میں دخل اندازی کریں، ہندوراشٹر سینا پر پابندی عائد کی جائے

نئی دہلی ۔5 جون (فکروخبر/ذرائع )حالیہ لوک سبھا انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے بعد ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات میں اضافہ پر سخت برہمی اورتشویش کا اظہار کرتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ اور ملک کے نامور عالم دین مولانا اسرارالحق قاسمی نے کہا کہ ملک میں فرقہ واریت کے اضافہ پرملک کے نو منتخب وزیر اعظم نریندر مودی کو خود پہل کرنا چاہیے کہ آخر لوک سبھا انتخابات کے فوری بعد سے ہی مسلمانوں کو نشانہ کیوں بنایا جارہا ہے ؟ مسلمانوں کے حقوق کو سلب کرنے کی بھی باتیں ہونے لگی ہیں ۔مولانا موصوف نے کل پونے میں ایک اعلی تعلیم یافتہ مسلم نوجوان صادق شیخ کی ہندو شدد پسند وں کے ہاتھوں بے رحمانہ قتل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں جان بوجھ کر فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے۔ مہاراشٹر میں بڑے پیمانے پر مسلمانوں اور مسجدوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔یہ سب ایک خاص فرقہ پرست جماعت سے وابستہ افراد کررہے ہیں ،ایسا لگ رہا ہے یہ سب ایک منصوبہ بند سازش کے تحت کیا جارہا ہے ۔کیوں کہ پہلے ایک غیر مسلم نوجوان نے جان بوجھ کرمسلم نام پر آئی ڈی بناکر شیواجی اور بال ٹھاکرے کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دیے اس کے بعد اس کوبہانہ بناکر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔مولانا نے کہا کہ اس طرح صورت حال ملک کو بدامنی کی طرف لے جائے گی ۔مولانانے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ہندو راشٹر سینا پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا جب تک ایسی تنظیموں اورافراد کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی اس وقت تک حالات قابو میں نہیں آسکتے ہیں ۔کشن گنج کے ایم پی قاسمی نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملہ میں پہل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک اسی وقت ترقی کرسکتا ہے جب ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا ماحول قائم ہو۔اس لیے شدت پر مبنی بیانات اور ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو بگاڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔مولانا اسرارالحق پونے میں ہلاک مسلم نوجوان صادق شیخ کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدرد ی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعہ سے ذاتی طور پر غمزدہ ہیں ۔اللہ اہل خانہ کوصبردیں ۔مولانا نے مسلم نوجوانوں سے اپیل کی وہ سوشل میڈیا کا استعمال ہوشیاری اور احتیاط سے کریں کیوں کہ کچھ طاقتیں اس فراق میں ہیں کہ وہ کسی چیز کو بہانہ بناکر مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کی جائے اور ملک کو فرقہ واریت کے رنگ میں رنگ دیا جائے ۔

دیوریا میں درخت پر لٹکی ملی شوہر ۔ بیوی کی لاش

لکھنؤ.۔05جون (فکروخبر/ذرائع )دیوریا ضلع کے ترکلوا تھانہ علاقے میں پپرا گاؤں کے قریب جمعرات کی صبح درخت سے لٹکتا شوہر ۔ بیوی کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ ایک ہی رسی میں ایک سرے میں شوہر اور دوسرے سرے میں بیوی کے گلے میں پھندا لگا تھا۔ صبح ان کی لاش دیکھ لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ واقعہ کو لے کر طرح ۔ طرح کی چرچاے ہیں۔تفصیل کے مطابق مرنے والا نوجوان ناگیندر رام پور فیکٹری تھانہ علاقہ کے سدھوا گاؤں رہائشی رادھے کا بیٹا ہے ۔ بیوی ممتا ترکلوا رامائن دھوبی کی بیٹی ہے۔ان نے کی ماں نے کہا کہ ایک ماہ قبل دونوں کی شادی ہوئی تھی ۔ناگیدر کل ہی سسرال سے بیوی ممتا کو لے کر گھر کے لئے نکلا تھا ۔آج صبح دونوں کے پھندے سے جھولتے لاشیں ملی ۔ واقعہ کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس چھان بین کر رہی ہے ۔سمجھا جاتا ہے کہ گزشتہ رات کسی وقت ان کے قتل کی گئی اور لاش درخت سے لٹکا دیا گیا ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ لاش کے منہ میں کپڑا اور پالی تھین ٹھوسا گیا تھا اور دونوں لاشیں ایک ہی رسی سے پھندا ڈال کر لٹکایا گیا تھا ۔قتل اور خود کشی کو لے کر الگ ۔ الگ قیاس لگائی جارہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا