English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاجن اورمنڈے خاندان کو سیاست سے ختم کرنے کی سازش رچی گئی ہے(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

ملحوظ رہے کہ پرمود مہاجن کی موت 3 مئی 2006 کو ہوئی اور ان کے بہنوئی گوپی ناتھ منڈے بھی 3 جون 2014 کو دنیا چھوڑ گئے . دونوں کی پیدائش بھی 1949 میں ہو ئی تھی.بتا دیں کہ آٹھ دن پہلے مرکزی وزیر حلف لینے والے دیہی ترقی وزیر گوپی ناتھ منڈے کا تین جون ، منگل کو ایک سڑک حادثے میں ان کا انتقال ہو گیا . منڈے پیر کی شام کابینہ کی میٹنگ میں شامل ہوئے تھے . اس میٹنگ میں شامل رہے تمام وزراء کو ان کی موت کی خبر پر یقین ہی نہیں ہو رہا .

حادثہ کسی سازش کا حصہ تو نہیں ؟

مہاراشٹر میں وزیر اعلی کے عہدے کے مضبوط دعویدار مانے جارہے مرکزی وزیر گوپی ناتھ منڈے کی کارحادثے کو کسی کے سازش کا حصہ مانا جارہا ہے ؟ انہی شبہات کے پیش نظر انٹیلی جنس بیورو ( آئی بی ) کے ساتھ ۔ ساتھ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل بھی معاملے کی جانچ میں مصروف ہو گئی ہے . سوالات جو اُٹھائے جارہے ہیں ان میں سے مرکزی وزیر کے ساتھ ان کا پی ایس او کیوں نہیں تھا ؟ سب سے اہم سوال یہ ہے کہ مرکزی وزیر کے ساتھ ان کے ذاتی سیکیورٹی افسر کیوں موجود نہیں تھے۔حادثے کے وقت ان کو ساتھ چلنے کے لئے وزیر نے منع کیا تھا یا پھر وہ کسی دوسری وجہ سے ان کے ساتھ موجود نہیں تھے۔ ان تمام سوالات کا پتہ لگایا جارہا ہے ۔ 


چوک پولیس نے دو شاطر لٹیروں کو گرفتار کیا

لکھنؤ۔04جون (فکروخبر/ذرائع )چوک علاقہ میں گزشتہ ۲۳؍اپریل کی شب موبائل کمپنی کے ملازم سے لاکھوں روپئے کی لوٹ کی واردات کوانجام دینے والے دو شاطر لٹیروں کو پولیس نے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ، پولیس نے ان کے قبضہ سے لوٹی گئی رقم سے خریدی گئی موٹر سائیکل و چالیس ہزار روپئے نقد اور ۸۰ ہزار روپئے کی قیمت کے ری چارج کوپن برآمد کئے۔ لٹیروں نے ۱۹؍مئی کو وزیر گنج علاقہ میں دال مل کے منیم سے ایک لاکھ ۷۰ ہزار روپئے لوٹ کی واردات کو انجام دیا تھا۔ لٹیروں کا ایک ساتھی مفرور ہے۔ ایس پی مغرب اجے کمار مشرا نے بتایا کہ چوک پولیس نے دو شنبہ کی دیر شب چیکنگ کے دوران پکا پل کے قریب سے موٹر سائیکل سوار دومشتبہ نوجوانوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ شک کی بناء پر پولیس نے جب نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی تو دونوں نے چوک علاقہ میں گزشتہ ۲۳؍اپریل کو بندھا روڈ پر ویلکم کمیونکیشن کمپنی میں کام کرنے والے ملازم سنیل دوبے اور اس کے ساتھی کو اسلحہ دکھاکر ایک لاکھ ۷۰ ہزار روپئے نقد اور تقریباً تین لاکھ کے ری چارج کوپن لوٹ لئے تھے۔ مذکورہ بدمعاشوں نے اٹھارہ مئی کو وزیر گنج سٹی اسٹیشن کے قریب دال مل کاروباری لو کشن کے منیم نریش سے ایکٹیوا اور دو لاکھ روپئے لوٹ لئے تھے۔ لوٹی گئی ایکٹیوا کچھ فاصلہ پر واقع جبلی انٹر کالج کے پاس سے برآمد کرلی گئی تھی۔ تفتیش کے دوران لٹیروں نے اپنا نام حسن گنج کے کھدرا ہنومنت نگر کا باشندہ رضوان اور اظہار بتایا۔ لوٹ کی واردات میں ملوث ان کاایک ساتھی مڑیاؤں کاباشندہ جے ویر بھی شامل تھا۔ لٹیرے شاطر قسم کے مجرم ہیں اور ضمانت پر رہا تھے۔ چوک پولیس مفرور بدمعاش جاوید کو سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔ 


حفاظتی کمپنیوں کے ملازمین نے کم تنخواہ ملنے پر کیامظاہرہ

لکھنؤ۔04جون (فکروخبر/ذرائع )کے جی ایم یو میں کام کرنے والی سیکورٹی کمپنیوں کے ذریعہ استحصال کا شکار و کم تنخواہ ملنے کے مسئلہ کے سلسلہ میں ٹھیکہ ملازمین نے منگل کو مظاہرہ کیا۔ انتظامیہ عمارت کے سامنے رجسٹرار دفتر کے باہر ملازمین نے زبردست ہنگامہ کیا۔ مشتعل مظاہرین سے رجسٹرار نے ان کے نمائندوں سے ملاقات کر کے دو ماہ کے درمیان مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ کے جی ایم یو میں ٹھیکہ پر کام کرنے والے ملازمین طویل عرصہ سے اپنے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ منگل کو انہوں نے رجسٹرار یوگیش کمار شکلا کے دفتر کے باہر مظاہرہ شروع کر دیا جس کے بعد رجسٹرار نے ٹھیکہ ملازمین کو گفتگو کیلئے بلایا۔اس سلسلہ میں ٹھیکہ ملازمین کے ایک وفد نے رجسٹرار کے سامنے مسائل رکھے۔ تمام مسائل سننے کے بعد رجسٹرار نے ملازمین سے دوماہ کے دوران تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ گفتگو کے دوران کام کرنے والی ایجنسی کے افسر بھی موجود تھے۔ سب سے زیادہ شکایت اسپاک کمپنی کے ملازمین کے ذریعہ تھیں۔ گفتگو میں اس بات کا انکشاف ہو اکہ ایک ہی عہدہ کیلئے الگ الگ ملازمین کی تنخواہ بھی علاحدہ ہے۔ اس کے بعد فیصلہ کیاگیا کہ جون کے بعد سے نئے ٹنڈر کے بعد تمام کمپنیوں کی کم سے کم تنخواہ برابر ہوگی۔ مسٹر شکلا نے کہا کہ مسئلہ ہونے پر ملازم رجسٹرار دفتر میں براہ راست تنخواہ سے متعلق شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ ملازمین کی کم سے کم تنخواہ کی معلومات متعلقہ محکموں کے بورڈ پر چسپاں کر دی جائے گی۔ رجسٹرار نے ملازمین کو یقین دلایا کہ ملازمین کی تنخواہ براہ راست ان کے کھاتے میں جمع کرائی جائے گی اس کیلئے تمام ٹھیکے پر کام کرنے والے ملازمین الہ آباد بینک میں زیرو بیلنس سے اپنا اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تیس جون تک تمام اکاؤنٹ کھل جانے چاہئیں اور جولائی ماہ میں چیک کے ذریعہ تنخواہ دی جائے گی۔ جولائی کی تنخواہ براہ راست اکاؤنٹ میں جمع کر دی جائے گی تاکہ کوئی کمپنی کسی بھی ملازم کا استحصال نہ کر سکے۔ 


کانپور میں نوزائیدہ بچے کی لاش پارک سے برآمد 

کانپور۔04جون (فکروخبر/ذرائع ) ماں اور اس کی محبت کا مقابلہ اس کرہ ارض پر کسی سے بھی نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن کبھی کبھی کسی ماں کو مجبوری کے تحت اتنا سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہونا پڑتاہے۔ایسا ہی ایک نظارہ کل دیکھنے کو ملا جب ایک ماں نے اپنے چھ ماہ کے معصوم بچے کو پارک میں پھینک دیا۔کتے نے جب چھ مہینے کی بچے کی لاش کو سڑک پر لے کر آئے تو لوگوں کو یہ نظارہ دیکھ کر افسوس کے ساتھ حیرت بھی ہوئی۔لوگوں نے کتوں کو بھگادیا اور پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے موقع پر پہنچنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔کانپور کے چمن گنج علاقہ میں واقع تکیہ پارک میں کل صبح علاقہ کے لوگوں نے ایک کتے کو نوزائیدہ کی لاش کو نوچتے ہوئے دیکھا۔ مقامی لوگوں نے کتوں کو بھگادیا۔موقع پر موجود خواتین کی آنکھیں نم ہوگئیں۔کچھ لوگوں نے اسے مجبوری کے تحت اٹھایا گیا قدم بتایا۔کچھ لوگوں نے کہا کہ اگر بچہ زندہ ہوتا تو وہ اسے گھر لے جاتے موقع پر پہنچ کر پولیس نے لوگوں سے ابتدائی تفتیش کرنے کے بعد بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔


سماجوادی پنشن اسکیم درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ ۲۰جون

رام پور۔04جون (فکروخبر/ذرائع )سماجوادی پنشن اسکیم کے لئے موصول ہونے والی درخواستیں ۲۰جون تک جمع ہوں گی۔اسکیم کے فارم ترقیاتی بلاک،گرام پنچایت اور وارڈوں سے حاصل اور جمع کئے جائیں گے۔۲۰جون کے بعد درخواستیں موصول نہیں کی جائیں گی۔ضلع مجسٹریٹ سی کے ترپاٹھی نے مذکورہ اطلاع بلاک ترقیات افسران،ایگزیکٹیو انجینئر میونسپل بورڈ رام پور اور متعلقہ محکموں کے افسران کو دی ہے۔انہوں نے اس کام کے لئے مقررہ ملازمین کی مکمل تفصیل،نام،عہدہ اور موبائل نمبر ضلع سماجی بہبود دفتر کو کل تک فراہم کرانے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیہی ترقیات افسر کو جوفارم فراہم کرائے گئے ہیں اس کی معلومات بھی افسران مہیا کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہدف پوراہونے تک درخواستیں متعلقہ دیہی ترقیات افسر کو مہیا کرائی جائیں۔ہدف تین زمروں میں دیا جائے گاجس میں اقلیت،درجہ فہرست ذات واقوام قبائل اور دیگرذاتیں شامل ہیں۔سماجی بہبود افسر اس سلسلہ میں اپنی رپورٹ خصوصی ترقیات افسر؍ضلع مجسٹریٹ کو پیش کریں گے۔مذکورہ اسکیم کا گاؤں،وارڈ اور درخواست کی پوری تفصیل سمیت رجسٹر بنانا ہوگا۔ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ فارم حاصل کرنے اور جمع کرنے میں اگر کوئی پریشانی پیش آتی ہے تو متعلقہ بلاک ترقیات افسر، ایگزیکٹیو افسر،ضلع سماج بہبود افسر، خصوصی ترقیات افسرسے رابطہ کیا جا سکتاہے۔سماجوادی پنشن اسکیم میں خاتون کا بینک میں کھاتہ ہونا ضروری ہے۔اس سلسلہ میں آج پرنسپل سکریٹری سماج بہبود سنیل کمار نے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ سماجوادی پنشن اسکیم کارروائی کے سلسلہ میں ضلع مجسٹریٹ سی پی ترپاٹھی سے معلومات حاصل کی ۔مسٹرترپاٹھی نے بتایا کہ رام پور ضلع کا اسکیم کے تحت ۵۲ہزار کا ہدف مقررہے اور ابھی تک تقریباً دس ہزار فارم موصول ہوئے ہیں۔ اس موقع پر خصوصی ترقیات افسر کیپٹن آلوک شیکھر تیواری،پی ڈی آرڈی اے،ضلع سماجی بہبود افسر اور تمام بلاک ترقیات افسر موجودتھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا