English   /   Kannada   /   Nawayathi

رکن پارلیمنٹ مسٹر ملیکارجن کھرگے کو لوک سبھا میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کے لیڈر منتخب (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

اب کھرگے لوک سبھا میں کانگریس کی قیادت کریں گے ۔مسٹر کھرگے ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت والی یو پی اے حکومت میں پہلے وزیر محنت و روزگار تھے اور بعد میں وزیر ریلوے بھی تھے۔کھرگے ریاستِ کرناٹک ایسے قد آور قائد ہیں جو اب تک کسی بھی انتخابابتمیں شکست کاسامنا نہیں کیا۔سال1972ء میں پہلی مرتبہ گُلبرگہ کے گرمتکل سے اسمبلی انتخاب جیتنے کے بعد مسٹر کھرگے پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھا۔سال1972 بعد1978‘1983‘1985‘1989‘1994‘1999اور 2004میں گرمتکل حلقہ اسمبلی سے انتخابات میں کامیابی حاصل کیا ہے۔ڈی لمیٹیشن کے بعد ان کا اسمبلی علاقہ بدل گیا۔ اور آخری بار وہ2008ء میں چیتا پور سے اسمبلی الیکشن میں کامیابی حاصل کی ۔مسٹر کھرگے نے9مرتبہ اسمبلی انتخاب میں کامیابی کے بعدسال2009ء میں انھوں نے گُلبرگہ حلقہ پارلیمان سے انتخاب لڑا اور کامیابی حاصل کی۔ ا س بار بھی16ویں لوک سبھا انتخابات میں ایک طرف جہاں کانگریس کی تاریخی شکست ہوئی وہیں مسٹر کھرگے کی جیت کا سلسلہ قائم رہا۔انھوں نے مسلسل11ویں کامیابی حاصل کی ۔تاہم گزشتہ سال ریاست میں کانگریس کے اقتدار میں لوٹنے کے پر کھرگے وزیر اعلی کے عہدہ کے اہم دعویدار تھے مگر پارٹی ہائی کمان نے انھیں الگ ذمہ داری دی ۔بیدر ضلع کے سنئیر کانگریسی قائد مسٹر بی نارائن نے مسٹر ملیکار جن کھرگے کو لوک سبھا میں قائد اپوزینش بنائے جانے پر نہایت ہی مسرت کا اِظہار کیا اور مسٹر ملیکارجن کھرگے سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی اور ان کے تئیں اپنی نیک تمناؤں کا اِظہار ہے ۔ 


کرناٹک میڈیا اکاڈیمی کے زیر اہتمام کنڑا لسانی صحافت پریک روزہ کارگاہ

بیدر۔3؍جون۔(فکر و خبرنیوز)۔کرناٹک میڈیا اکاڈیمی کے زیر اہتمام کنڑا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ‘کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ‘پریس کلب آف انڈیا بنگلور‘ بنگلور رپورٹر گلڈ‘ سنئیر جرنلسٹ فورم‘ اور محکمہ اطلاعات کی جانب سے صحافیوں اور ادب نواز حضرات کیلئے 6؍جون کووکاس سودھا بنگلورکے ک انفرنس ہال میں لسانی صحافت پر میں ایک روزہ کارگاہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس کارگاہ کا افتتاح ریاستی وزیر برائے اطلاعات و انفراسٹرکچر و حج جناب روشن بیگ کریں گے ۔کنڑا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے چیرمن مکھیہ منتری چندرو کا کلیدی خطبہ ہوگا اورمیڈیا اکاڈیمی کے چیرمن ایم اے کونیا پروگرام کی صدارت کریں گے ۔اہم شخصیتوں کو اس موقع پر مدعو کیا گیا ہے۔اس کارگاہ میں صحافت میں لسانیات ‘الیکٹرانک میڈیا اور زبان ‘اخبارات میں کنڑا زبان کے معیار اور اس کا فروغ کی ترویج میں میڈیا کا رول وغیرہ پر مذاکرہ ہوگا۔***


نئے ڈسٹرکٹ سیشن جج جناب سنجیوکمار ہنچٹے کیلئے ایک خیرمقدمی تقریب کا انعقاد 

بیدر۔3؍جون۔(فکر و خبرنیوز)۔ نئے ڈسٹرکٹ سیشن جج جناب سنجیوکمار ہنچٹے کیلئے ایک خیرمقدمی تقریب ضلع باراسوسی ایشن بیدرکے زیراہتمام بیدر عدالت کے احاطہ میں رکھی گئی تھی اس تقریب کو خطاب کرتے ہوئے نئے ضلع سیشن جج مسٹر سنجیوکمار ہنچٹے نے کہاکہ میری معیاد کے دوران آپ تمام وکلاء کا تعاون ضروری ہے اور معاشرہ کو بنیادی سہولتیں بہم پہنچانے خصوصاً دیہی علاقوں میں بیداری لانے کے ضمن میں اسوسی ایشن بیدر کی عدالت کے تعاون سے پروگرام منعقد کرے ۔مسٹرکے کاشی ناتھ صدر ضلع بیدر باراسوسی ایشن نے اس موقع پرنئے سیشن جج کاتعارف کرایا ۔ کیرتی ایڈوکیٹ نے پروگرام کی نظامت کی ۔ شرنپا برادار نائب صدر اسو سی ایشن ‘ مسٹربابوراؤ وللے پورے شریک معتمد اسو سی ایشن کے علاوہ ایڈیشنل سیشن جج مسٹریم سی برادار اور ضلع سینئر گریڈ سیول جج سی آر راج سوم شیکھر، جونئیر گریڈ جج ہیم لتا ہلوراور فرسٹ ایڈیشنل جج پروین بنکاپور بھی تقریب میں موجودتھے۔ ***

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا