English   /   Kannada   /   Nawayathi

حصولِ علم سے خدا اوراسکے بندوں سے محبت کر نے والا بن جائے : مولوی محمد فہیم الدین

share with us

موصوف یہاں اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) بگدل یونٹ کے زیر اہتما م دسویں جماعت کامیاب طلبہ کیلئے جلسہ تقسیمِ انعامات کے صدارتی خطاب میں کہاکہ تعلیم تربیت کے ساتھ ہو ، بناء تربیت کے حصول تعلیم کا مقصد ہی فوت ہوجا تاہے۔ تربیت ایسی مطلوب ہے جو انسانیت نواز ہو۔ محمد نظام الدین ریاستی صدر آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن، کرناٹک نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کواُنہی کورسیس میں داخلہ دلوائیں جس میں طالب علم کی دلچسپی ہو ۔دنیا کو آج تہذیبی و اخلاقی ، سماجی و سائنسی علوم کے میدان میں بہت سارے اسکالرس ،سیاسی و سماجی مفکرین،اورماہرین کی ضرورت درپیش ہے۔طلبہ برادری صرف میڈیکل یا انجینئرنگ شعبۂ جات پر ہی توجہ دے رہی ہے۔بہت سارے ایسے کورسیس جس میں ماہر ین کی کمی ہے ۔بالخصوص سماجی و معاشی علوم میں طلباء کی عدم دلچسپی سے سماجی ومعاشی ماہرینِ کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تعلیم عام ہوگئی ہے لیکن بڑا غور طلب پہلو یہ ہے کہ خرابیاں اور برائیاں بھی آئے دن بڑھتی جارہی ہیں۔جبکہ تعلیم کی روشنی گھر گھر پہنچ رہی ہے تو جہالت اور گمراہی کاکم اور ختم ہونا ضروری ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہو رہا ہے۔ اوریہ محض اخلاقی تعلیم سے عاری نظا مِ تعلیم کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری توجہ ہمیشہ نفع بخش حصولِ علم کیلئے ہونی چاہیئے۔ ہماری تعلیم سے معاشرے کو بھی فائدہ ہو ۔ اخلاقی تعلیم سے والدین کے مقام و مرتبہ اور احساس انسانیت سے آشنا ہوسکتے ہیں۔ لیکن ہمارے نظامِ تعلیم میں یہ باضابطہ نصاب کے طور پر نہیں پڑھائی جاتی۔ عبدالقدیر سکر یڑی شاہین ادارہ جات بیدرنے اس جلسہ کومخاطب کرتے ہوئے کہا ہمارا احساس ہیکہ صرف پیسوں کی وجہہ سے کسی بھی طالب علم کی تعلیم میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اور تعلیم منقطع کرنے پر مجبور نہ ہو۔ اس کیلئے معاشرہ کے ذمہ دار ہر فرد کو سونچنا اور توجہ دینا ضروری ہے۔ تعلیمی میدان میں ارادہ اور محنت طالب علم کی دنیا بدل دے گی ۔ وسائل کی کمی کی شکایت کہ بجائے سخت محنت اور لگن ایک کامیاب طالب علم کی خصوصیت ہوتی ہے۔قبل ازیں محمد گلسین بی ای او، بھالکی خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کامیاب طلبہ ہمت افزائی اور تہنیت بلاشبہ طلبہ کی محنت اور قابلیت کا اعتراف ہے۔ قابل مبارکباد ہیں وہ طلبہ جنہوں نے امتیازی نشانات سے کامیابی درج کرواکر اپنا اور والدین و اساتذہ کانام روشن کیاہے۔ انہوں نے اس موقعہ پر ایس آئی او کے کاموں کو سرا ہتے ہوئے کہا کہ قابلِ مبارکباد ہے ایس آئی او کی مقامی شاخ جس نے بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی اور تہنیت کیلئے اس جلسہ کا انعقاد کیا۔ چونکہ یہ اولیائے طلبہ اور اساتذہ کی ذمہ ہونے والے اس کام کو تنظیم نے اپنے بیانر تلے انجام دیا ہے۔ سید فرقان پاشاہ K.E.S، محمد نسیم الدین پٹیل صدر جنتادل( ایس )ضلع بیدر ، بسنپا ماسٹر بگدل نے بھی مخاطب کیا۔محمد آصف علی صدر مقامی ا یس آئی اوبگدل یونٹ نے اپنے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ دسویں جماعت میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے مقامی طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تہنیت اور مبارکباد پیش کرنا ہم سب اہلیانِ بگدل کی ذمہ داری ہے۔ تا کہ طلباء آئندہ بھی کامیابی کے اس سفر کو جاری رکھیں۔ اسی احساس کے ساتھ ایس آئی او نے مقامی سطح پرکامیاب طلباء کی ہمت افزائی اور تہنیت کیلئے جلسۂ تقسیمِ انعامات پروگرام تر تیب دیا۔ واضح رہے کہ امسال گورنمنٹ اُردو ہائی اسکول بگدل صد فیصد نتائج حاصل کرنے ہوئے ایک نئی تا ریخ رقم کی ہے ۔ جہاں پرلڑکیوں نے امتیازی نشانات حاصل کرتے ہوئے لڑکوں سے سبقت حاصل کی ہے۔ بعد اذاں مقامی ہائی اسکول کنڑا ، اُردو میڈیم کے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔اس جلسہ میں شہ نشین پر محمد غوث الدین ناظم جماعت بگدل، پرنسپل مرارجی دیسائی اسکول بگدل، چیئرمن گرام پنچایت بگدل اور الحاج محمد محی الدین صدر عید گاہ کمیٹی بگدل موجود تھے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد فیصل کی قرأت معہ ترجمانی سے ہواجبکہ شہباز عالم نے کنڑی ترجمہ پیش کیا۔ محمد نسیم الدین سکریڑی ایس آئی او بگدل یونٹ کے تشکری کلمات پر جلسہ اختتام کو پہنچا۔نظامت کے فرائض محمد نجیب یحییٰ نے انجام دئیے۔ جلسہ میں طلبا وطالبات ، اولیائے طلبہ اور معززین کی کثیر تعداد موجود تھی۔


جناب محمد یوسف رحیم بیدری کو کرناٹک اُردو اکاڈیمی کا رکن نامزدہونے پر مبارکبادی

بیدر۔3؍جون۔(فکر و خبرنیوز)۔ریاستِ کرناٹک کے معروف کہنہ مشق شاعر جناب محمدامیر الدین امیر بیدرنے ایک پریس نوٹ جاری کرکے جناب محمد یوسف رحیم بیدری کو کرناٹک اُردو اکاڈیمی کا رکن نامزد کئے جانے پر انھیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کے تئیں اپنی نیک تمناؤ ں اِطہار کرتے ہوئے اُمید کا اِظہا رکیا ہے کہ وہ اُردو زبان کیلئے اپنی جہد مسلسل کو جاری رکھیں گے ۔

Photo Mohammed Yusuf Raheem Bidri Bidar

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا